Baaghi TV

Tag: لوئر دیر

  • لوئر دیر:یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    لوئر دیر:یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیاکارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد، سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں نے یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کی کوشش میں جان کا نذرانہ دیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائیں۔ خفیہ رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دہشتگردوں میں افغان باشندے شامل تھے،پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی زمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق،علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک سے بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردی کے ناگفتہ بہ اثرات کو ہمیشہ کے لیے مٹائیں گے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 12 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • لوئردیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری اسکول ٹیچر  بیٹی سمیت قتل

    لوئردیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری اسکول ٹیچر بیٹی سمیت قتل

    لوئر دیر:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیافائرنگ کے افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

    کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

    ہمیں ایک متحد قوم بن کر اپنے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے،شرجیل میمن

    اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

  • لوئر دیر میں دھماکا ، دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی

    لوئر دیر میں دھماکا ، دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دھماکا بارودی مواد پھٹنے کےباعث ہوا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

    قبل ازیں ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے دہشتگرد سورت گل عرف سیف اللّٰہ کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، علاقے میں موجود دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • ایک اور غیرملکی خاتون محبت کے ہاتھوں مجبور،شادی کے لئے  لوئر دیر پہنچ گئی

    ایک اور غیرملکی خاتون محبت کے ہاتھوں مجبور،شادی کے لئے لوئر دیر پہنچ گئی

    54 سالہ امریکن خاتون اپنے محبوب پروفیسر ڈاکٹر عباس سکنہ اسنبڑ دیرلوئر سے شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ ٹی این این کے مطابق ڈی ایس پی چکدرہ بخت جمال کے مطابق پندرہ اگست کو آنے والی امریکن خاتون کو این اوسی نہ ملنے کی وجہ سے دیرلویر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ مذکورہ خاتون پروفیسر ڈاکٹر عباس کے ساتھ ضلع ملاکنڈ میں ایک نجی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عباس اور امریکن خاتون کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امریکن خاتون دیرلوئر کے رہائشی ڈاکٹر عباس سے شادی کی خواہشمند ہے۔پروفسیر ڈاکٹر عباس کی عمرتقریبا 32 سال ہے اور انہوں نے چائنہ سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ادھر سیکورٹی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکن خاتون واپس جانے کو تیار نہیں اور دیرلوئر اپنے دوست پروفیسر ڈاکٹر عباس کے گھر جانا چاہتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق امریکن خاتون کی تمام سفری دستاویزات درست ہے۔خیال رہے اس سے قبل انجو نامی لڑکی بھی ہندوستان سے دیر بالا آئی ہے۔ انجو 22 جولائی کو بھارت سے دیربالا ائی تھی۔ انجو اور نصر اللہ کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور وہ نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے علاقہ دیر بالا ائی۔دیربالا انے کے بعد انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام فاطمہ رکھا نصراللہ اور فاطمہ کا نکاح بھی ہوچکا ہے۔

  • لوئر دیر میں کار کو حادثہ،باپ اور  بیٹا جاں بحق

    لوئر دیر میں کار کو حادثہ،باپ اور بیٹا جاں بحق

    لوئر دیر رباط کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوئی، ،ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاںبحق اور 3 زخمی ہوئے،جاںبحق افراد کا ایک دوسرے سے باپ بیٹے کا تعلق ہے،
    ریسکیو کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا ،ابتدائی اطلاعات
    کے مطابق فیلڈر گاڑی چترال سے باجوڑ جارہی تھی،جاں بحق ہونے والوں کے خائستہ خان اور عزت خان ہے جو باجوڑ کے رہنے والے تھے،
    جبکہ زخمی افراد میں جابر، انس اور حیات آللہ سکنہ باجوڑ شامل ہے،
    ،ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے،جبکہ حآدثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،

  • لوئر دیر میں دھشتگردی کا منصوبہ ناکام

    لوئر دیر میں دھشتگردی کا منصوبہ ناکام

    لوئر دیر میں عیدالالضحی کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،ڈی پی او لوئر دیر کے علاقے زولم میں ملاکنڈ بارڈر پولیس ،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے مشترکہ کاوائی کے دوران بڑے مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لیا گیا ہے جن میں 5 خود کش جیکٹس ،19 ریمورٹ کنٹرول اور دستی بم،اسلحہ اور بڑے تعداد میں کارتوس برآمد کئے گئے ہے،ڈی پی او لوئر دیر نے کہا ہے کہ دھشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،اور بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

  • سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

    سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

    لوئر دیر میں سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں 19ریموٹ کنٹرول بم اور دستی بم بھی برآمد ہوئےجبکہ 3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیزمواد، 16عدد ایس ایم جی میگزین، سینکڑوں کارتوس، میڈیسن کپڑے اور بیگز بھی برآمد ہوئے۔

    ڈی پی او لوئر دیر کے مطابق کارروائی لوئر دیر اور ملاکنڈ کے بارڈر پر کی گئی، جس میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، یہ بارود عید کےموقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب نصب دس سے گیارہ کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب پریشر کوکر میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا دیسی ساختہ بم دس سے گیارہ کلو وزنی تھا۔

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

  • لوئر دیر میں 24 اساتذہ معطل کر دئیے گئے

    لوئر دیر میں 24 اساتذہ معطل کر دئیے گئے

    9 مئی کے پر تشدد احتجاج میں لوئر دیرسے تعلق رکھنے والے 24 اساتذہ کو معطل کر نے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر دیر کے مطابق اساتذہ کو 90 دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث پا کر معطل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہے،یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنماوں کے بہکاوے میں آنے کے بعد تمام صوبے میں توڑ پھوڑ اور شر انگیز واقعات سامنے آئے تھے جن میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کاروایاں عمل میں آئی ہےاور واقعات میں ملوث بہت گرفتاریاں عمل میں آئی ہے،

  • لوئر دیرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی: خیبر پختو نخوا کے ضلع لوئر دیرمیں تیمرگرہ کے علاقے تالاش خٹکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پٹرولنگ پولیس کو ٹریفک چالان کی ذمہ داری سونپ دی گئی

    پولیس کے مطابق تالاش کے علاقےمیں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گردوں حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے،ہلاک دہشت گردوں سے دو پستول اور گرنیڈ برآمد ہوئے۔

    کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار

  • ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی ، ریسکیوعملہ امدادی سرگرمی میں مصروف عمل ہے آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آبادی اور جنگلی حیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں پانی کی رسائی نہ ہونے اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا-

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپایا سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹ پر لگی آگ پر قابوپا لیا گیا سی ڈی اے حکام نے کہا کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،آگ سے گرین بیلٹ پر درجنوں درخت اور پودے جل گئے-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12 کے جنگل میں آگ کا نوٹس لے لیا کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سیکٹر H-12 میں فوری امدادی کاروائی کی سخت ہدایت کی ،آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے

    وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے-

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوات ، بونیر ، شانگلہ ، لوئر دیر اور سیاحتی مقام وادی لڑم کے پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مالاکنڈ کے علاقے باٹا کے جنگلات میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا جب کہ دیگر 9 مقامات پر لگی آگ بھی بجھادی گئی مانسہرہ کے گاؤں چیڑھ میں جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    سماہنی آزادکشمیر میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جس میں اب تک 17 میں سے 13 مقامات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ادھر سوات میں مزید 3جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جہاں الہ آباد، زرہ خیلہ اور کوڑکوڑے گودر کی پہاڑی پر شام میں آگ لگ گئی جب کہ کڑاکڑ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چار رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سےچند دن پہلے بلوچستان میں بھی آگ نے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربالآخر 12روز کےبعد قابو پا لیا گیا۔ضلع شیرانی اور اس سے ملحقہ ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ 12 اور 13 مئی کی رات کو لگی تھی، ابتدائی طور پرمحکمہ جنگلات، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ و رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تاہم 19 مئی کو آگ دوبارہ بھڑک اُٹھی جوپھیلتی چلی گئی۔

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    وفاقی حکومت کی درخواست پر ایرانی حکومت کے بجھوائے گئےخصوصی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے آگ پر12 روزبعد قابو پالیاگیا۔شیرانی کے جنگلات میں آگ کےنتیجےمیں تقریبا 36 مربع کلومیٹر پر پھیلے چلغوزے کے سیکڑوں درخت شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں وہاں پائی جانے والے مارخور اور اوڑیال سمیت جنگلی حیات اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے۔

    آگ بجھانے کے عمل میں تین مقامی رضاکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اگرچہ شیرانی میں آگ پر قابو تو پالیاگیا تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی کی قلعی ضرور کھل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلات اور جنگلی حیات کو پہنچنے والا نقصان شاید آئندہ کئی دہائیوں میں بھی پورا نہ کیاجاسکے۔

    شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…