Baaghi TV

Tag: لوئر کرم

  • لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

    لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑی پر ہونے والے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کی ہے،حملے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ضلع لوئر کرم اور صدہ کے قبائل نے علاقے میں ایک سالہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا،صدہ فرنٹیئر کور قلعہ میں منعقدہ جرگہ میں دونوں فریقین نے معززین کی موجودگی میں ایک سال کے لیے امن معاہدے پر دستخط کر دیے تھے جس میں علاقے کے اہلِ سنت اور توری بنگش قبائل کے نمائندوں ضلعی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

    برطانیہ ، جنسی جرائم میں اضافہ، بھارتی سب سے زیادہ کیسز میں مجرم

    ڈپٹی کمشنر اشفاق خان نے اس جنگ بندی کو علاقائی استحکام کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ قبائلی عمائدین نے کوہاٹ معاہدے کی روشنی میں اس امن معاہدے پر دستخط کیے اور اس معاہدے کی تمام شرائط کو تسلیم کیا گیا،ضلع کرم میں قیام امن علاقائی عمائدین کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی امن کے لیے بے پناہ قربانیاں قابلِ تحسین ہیں، انہوں نے دیرپا امن کے لیے مزید اقدامات کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    یوکریں کی حفاظت کریں گے،پیوٹن ملاقات سے مایوسی ہوئی،ٹرمپ

  • کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

    کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ

    صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں تجارتی قافلے پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد سکیورٹی فورسز نے بگن میں داخل ہوکر سرچ آپریشن شروع کردیا، فورسز نے پہاڑوں پر دہشتگردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا، بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا، کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جب کہ ایف سی قلعے سے شیلنگ بھی کی گئی، آج رات تک دیگرعلاقوں میں بھی سرچ آپریشن متوقع ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے فورسز نے کئی مورچوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے.

    فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے جب کہ لوئر کرم کے رہائشیوں نے اور قبائل نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں، کسی صورت میں بھی بگن اور گردونواح میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے اور نہ نقل مکانی کریں گے، امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔

    معلوم ہوا ہے کہ کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے جس کے باعث اشیائے ضروریہ نہ ملنے سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کا عمل تاخیر کا شکار ہے، دونوں فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار ہوچکے ہیں، لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والوں کیلئے کیمپ قائم ہوں گے۔

    امریکی صدر نے 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام نہیں

    آئی پی ایل اتنی خاص کیوں ہے؟، مارک بچر کی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید

    گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

    جنگ بندی معاہدہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی ریڈ کراس کے حوالے

    نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم.تحریر:اعجازالحق عثمانی