Baaghi TV

Tag: لودھراں

  • مریم نواز کا  ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم  کرنے کا اعلان

    مریم نواز کا ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم کرنے کا اعلان

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسکیموں کے ذریعے بچوں کو ہونہاراسکالر شپ، لیپ ٹاپ اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنے بچوں کے لیے مزید پروگرامزمتعارف کرائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپر ہیروز یعنی ہمارے پیارے بچے اور بچیاں میرے لئے سب سے اہم ہیں،انہوں نے اسکالر شپ اورلیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ بچوں نے محنت کر کے اپنے والدین اور میرے خواب پورے کیے ہیں۔

    مریم نوازنے کہا کہ ان اسکیموں کے ذریعے بچوں کو ہونہاراسکالر شپ، لیپ ٹاپ اوردیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنے بچوں کے لیے مزید پروگرامزمتعارف کرائیں گے راولپنڈی، لاہور، ملتان، لیہ، بھکر اور ساہیوال کی وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے تمام بچوں کے لیے برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے 2026 کو طلبہ و نوجوانوں کا سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے سال پنجاب میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ اورایک لاکھ سکالر شپ دینے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی طلبہ وطالبات کو فراہم کی جائیں گی۔

    انہوں نے پورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز قائم کرنے اور لاہور میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سنٹر بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا،مزید برآں، سکلڈ نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ متعارف کروانے اور بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،یہ اسکیمیں صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی منصوبوں کا حصہ ہیں اور پنجاب کے ہر بچے تک ان کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔

  • لودھراں:عوام ایکسپریس  حادثے کا شکار ، 6 بوگیاں  الٹ گئیں،ایک مسافر جاں بحق ، 21 زخمی

    لودھراں:عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ، 6 بوگیاں الٹ گئیں،ایک مسافر جاں بحق ، 21 زخمی

    پشاور سے آکر لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔

    ابتدائی اطلاع کے مطابق ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی اور ٹریک پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کے انجن سے جا ٹکرائی،ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لودھراں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، قصور کے درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمی مسافروں کی عیادت اور انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا، لودھراں ٹرین کے مسافروں کے آرام کے لیے میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کر دیے گئے ڈپٹی کمشنر لودھراں نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

    حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا، ریلوے عملے کو امدادی کام جلد مکمل کرکے ڈاؤن ٹریک بحال کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔ حادثہ والی ٹرین کے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ساتھ منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا،وزیر ریلوے نے جائے حادثہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق

    مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق

    لودھراں کے مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا-

    مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیاان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل ہوا تھا۔

    واقعے کی اطلاع پر سٹی پولیس بہاولپور موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ڈی ایس پی صدر سرکل عابد حسین بھُلہ نے مدرسے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مدرسے کے کھانے اور پانی کے نمونے حاصل کر لیے ہیں، جنہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    ڈی ایس پی کے مطابق واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،زیرِ علاج 9 طلباء میں سے 2 کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی 7 بچوں کا علاج جاری ہے۔

    افغانستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بس نمائش کیلئے پیش

  • 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد  میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    لودھراں: 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملہ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مالک کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ اور میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا لودھراں تھانہ سٹی میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او کامران ممتاز اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

    ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز کے مطابق متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے گا، صحت یابی تک بچی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، اس معاملے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، ملزمان کسی رعایت کے مسحق نہیں، تشدد کا شکار بچی اور والدین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    یوٹیوب کا صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ایران

    سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کا کیس،الیکشن کمیشن نے جمع کروایا جواب

  • ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی مبینہ زیادتی

    ذہنی معذور لڑکی سے رشتہ دار کی مبینہ زیادتی

    لودھراں: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے، لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب گھوٹکی کے نواحی گاؤں جندو گھوٹو میں ملزم نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھوٹکی کے نواحی گاؤں جندو گھوٹو میں پیش آیا جب ملزم نے فائرنگ کر کے 45 سالہ خاتون کو قتل کر دیاملزم نے حضوراں نامی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا فائرنگ کے بعد ملزم موقع پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، مقتولہ کی لاش کو متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ انعام …

  • زمین نام نہ کرنے پر شوہر اور دیوروں نے خاتون کا سر مونڈھ دیا

    زمین نام نہ کرنے پر شوہر اور دیوروں نے خاتون کا سر مونڈھ دیا

    لودھراں: باہمنی والا میں زمین نام نہ کرنے پر شوہر اور دیوروں نے خاتون کا سر مونڈھ دیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کے شوہر اور دونوں دیوروں کو گرفتار کرلیا،متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی، 10 سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی، میرا داماد اور اس کےبھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اور ویڈیو بھی بنائی-

    پولیس اہلکار کی ساتھی کے ساتھ ملکر خاتون سے مبینہ زیادتی

    پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار 25 فروری کو خاتون کو نوکری کاجھانسہ دے کر نامعلوم مقام لےگیا، مبینہ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکےمحکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

    خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزم نےدھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل ہوجائےگی، ڈی پی اونصیب اللہ خان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکہا ہےکہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورےکیے جائیں گے ۔

    29 فروری کو وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

  • ہم پاکستان کو نیا اور مستحکم پاکستان بنائیں گے،جہانگیر ترین

    ہم پاکستان کو نیا اور مستحکم پاکستان بنائیں گے،جہانگیر ترین

    لودھراں حلقہ این اے 155، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو اہم کامیابی مل گئی

    پی پی 228 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ارشد شاہ بخاری استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے، جہانگیر ترین نے ارشد بخاری کو پارٹی مفلر پہنایا اور آئی پی پی میں خوش آمدید کہا ،ارشد شاہ بخاری نےجہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا، جہانگیر ترین نے ارشد علی شاہ بخاری کو پارٹی مفلر پہنا کر آئی پی پی میں خوش آمدید کیا، اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں سیاست اپنی ذات کی خاطر نہیں عوام کی خاطر کررہا ہوں

    سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کو یونین کونسل سعد اللہ پور سے اہم کامیابی،سابق ممبر ضلع کونسل ملک شوکت علی گھلو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صدیق بلوچ گروپ چھوڑ کر جہانگیر خان ترین کی بھرپور حمایت اور آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے ملک شوکت علی گھلو اور انکے دیگر ساتھیوں کو پارٹی مفلر پہنا کر آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرایم پی اے پی پی 228، سردار نذیر احمد خاں بلوچ، سردار ارشاد عباس خان گھلو، سید رضا شاہ گیلانی و دیگر پارٹی رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے رہنما آئی پی پی سید رضا شاہ گیلانی، ملک شاہنواز کلیار ایڈووکیٹ، ملک ریاض آرائیں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا گیا،اس موقع پرامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 228 رہنما آئی پی پی نذیر خان بلوچ بھی موجود تھے.اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہمارا نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے، استحکام پاکستان پارٹی نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام لائے گی،انشاء اللہ ہماری حکومت میں نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ملک نہیں جائیں گے ، انشاء اللہ ہم پاکستان کو نیا اور مستحکم پاکستان بنائیں گے، پاکستان اور معیشت دونوں کو مضبوط کرینگے، پاکستان مستحکم ہوگا تو عوام خوشحال ہوں گے،نفرت اور انتقام کی بجائے خدمت کی سیاست کرینگے ، لودھراں کے لوگ 8 فروری کو خوف کے بت توڑ دیں گے، انشاء اللہ 8 فروری عقاب کی کامیابی کا دن ہوگا، ہم نے لودھراں میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ، انشاء اللہ کامیاب ہوکر ایسے کام کرواؤں گا کہ اہلیان لودھراں یاد رکھیں گے، میں سیاست اپنی ذات کی خاطر نہیں عوام کی خاطر کررہا ہوں

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • جہانگیر ترین کے حلقے سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

    جہانگیر ترین کے حلقے سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

    لودھراں سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شفیق ارائیں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

    میاں شفیق ارائیں لودھراں شہر کے حلقہ سے 2018 میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،شفیق ارائیں کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کا امکان ہے،

    شفیق آرائیں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد حلقے کے تمام محسنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‌کہ میرے خاندان کو ہمیشہ عزت بخشی، اس بار ذاتی وجوہات کی بنا پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا،

    واضح رہے کہ نومئی کے بعد سے تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں، جہانگیر ترین بھی تحریک انصاف چھوڑ چکے اور انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی بنا لی، تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں، آٹھ فروری کو الیکشن کا اعلان ہو چکاہے،

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

  • جہانگیر ترین  کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین ایک دو روز میں لودھراں جائیں گے، جہاں وہ ووٹرز کو عشائیہ دیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عشائیے کے دوران باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

    جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    علاوہ ازیں پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران آسٹریلوی وفد کے دیگر ممبران میری رابرٹس اور متین امین بھی موجود تھے، ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے،ملاقات میں صدر آئی. پی. پی لاہور ڈویژن مراد راس، نعمان لنگڑیال، منزہ حسن اور شیخ یعقوب بھی موجود تھے، ملاقات میں علاقائی سیاست اور استحکام پاکستان پارٹی کے عوام دوست منشور کے اہم نکات پر بھی گفتگو ہوئی

    دوسری جانب جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا

  • لودھراں: تیز  رفتار  ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو  ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7  افراد  جاں بحق

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق یہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ٹریلرکو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

    قبل ازیں حصیل احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ حادثات میں دو افراد موقع پر جانبحق دو افراد زخمی ہو گئے،زخمی افراد ریسکیو سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دئیے خبر کے مطابق احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب دس ویلر ٹینکر نے ٹریکٹر ٹرالی والے پیچھے سے ہیٹ کیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گر موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد ولد رشید احمد سے ہوئی جس کا تعلق اوچ شریف کے نواحی علاقے چکی مراد والی سے ہے جانبحق ہونے والے شخص شبیر احمد کی ڈیڈ باڈی ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دی

    دوسرا واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر واقعہ ہوا ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ 22 ویلر ٹرالا ایک موٹر سائیکل جس پر تین لوگ سوار تھے پیچھے سے ہٹ کر کے فرار ہو گیا ہے ایک شخص جو کہ موٹر سائیکل کا ڈرائیور تھا کا سر ٹریلر کے ویل کے نیچے آگیا۔ کچل جانے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو چکا ہے۔ ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے،زخمی بچے کو موقع پر موجود لوگ اپنی سواری پر آر ایچ سی اوچ شریف لے کر جا چکے ہیں۔ایک خاتون جو کہ معمولی زخمی ہیں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-