Baaghi TV

Tag: لوڈشیڈنگ

  • واپڈا قصور کا عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق

    واپڈا قصور کا عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق

    قصور
    واپڈا قصور نے عوام کو پتھر کے دور اور بلیک آؤٹ کا عملی سبق دینا شروع کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں واپڈا نے عوام کو بلیک آؤٹ کا اور پتھر کے دور کا عملی سبق دینا شروع کر دیا ہے

    شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ 4 سے 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ طور پر بجلی بند رکھی جا رہی ہے، جس سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ سب ڈویژن راجہ جنگ، بہادر پورہ، بلھے شاہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے

    غیر اعلانیہ بجلی بندش کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر، مزدور، طلبہ اور مریض سب ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید سردی میں بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں جبکہ واپڈا حکام کی جانب سے نہ کوئی پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے اور نہ ہی واضح شیڈول فراہم کیا جا رہا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے

  • شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    قصور
    ضلع بھر کے بیشتر دیہی علاقوں میں شدید حبس اور گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، عوام سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور گردونواح کے دیہی علاقے ان دنوں شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں
    دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا جاتا ہے اور حبس زیادہ ہونے کے باعث گرمی کا احساس درجہ حرارت 46 سے بھی زیادہ ہوتا ہے
    ایسے میں لیسکو قصور واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ حد سے بڑھ گیا ہے خاص کر بیشتر دیہاتوں کے لوگوں کو شاید واپڈا والوں نے انسان نہیں سمجھ رکھا
    دیہاتیوں کے مطابق 18 سے 20 گھنٹے روزانہ بجلی بند رہتی ہے جس سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے
    بجلی نہ ہونے کے باعث سرکاری و نجی ٹیوب ویل بند ہیں اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ گھروں اور کھیتوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ
    ہم گرمی اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کی حالت خراب ہو رہی ہے
    بجلی کی بحالی کے لئے بار بار شکایات درج کرائی جاتی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی
    رات کو مچھر اور حبس کی وجہ سے نیند نہیں آتی، دن میں دھوپ اور پیاس نے جینا مشکل کر دیا ہے
    واپڈا والوں کا اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے

    عوامی نمائندوں اور مقامی تنظیموں نے لیسکو حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

  • کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو  آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ،ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا

    کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل اسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہا۔

    اسپتال میں بجلی نہ ہونے کا باعث چلڈرن سرجیکل آپریشن تھیٹر میں بچے کے ہرنیے کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا گیااس حوالے سے ایم ایس کا کہنا تھا کہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کا معاملہ ان کے علم میں نہیں، اسپتال میں جنریٹر کا متبادل انتظام موجود ہے، جنریٹر اسٹارٹ کرنے میں چند منٹ لگ جاتے ہیں،کیسکو کو دوسری لائن کی تنصیب کیلئے فنڈز فراہم کردیے ہیں۔

    ضلع آواران میں،بھی طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ روزانہ 22 گھنٹے کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری، تعلیمی اور طبی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، بجلی کسی بھی وقت چلی جاتی ہے اور گھنٹوں واپس نہیں آتی، اسپتالوں میں مریض گرمی اور پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ بچے اور بزرگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اسکولوں میں تعلیم کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف،اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،آرمڈ فورسز کا احسان،معیشت کرے گی پرواز

    دوسری جانب محکمہ بجلی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آواران واپڈا میں ڈیزل کم ملنے کی وجہ سے بجلی طویل بندش کا باعث بن رہی ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض بہانے ہیں، اور عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہےعوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ توانائی، اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آواران کے اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور مستقل حل نکالا جائے ۔

    کراچی میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

  • بار بار لوڈ شیڈنگ ،بجلی و برف نایاب،ہیٹ ویو،رحم کی اپیل

    بار بار لوڈ شیڈنگ ،بجلی و برف نایاب،ہیٹ ویو،رحم کی اپیل

    قصور
    بیشتر دیہی علاقوں میں بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
    بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود قصور کے بیشتر دیہات میں بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
    بار بار لوڈ شیڈنگ ، ایل ٹی لائنیں پرانی اور تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
    جبکہ واپڈا حکام محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہے ہے
    شدت کی گرمی کے باعث بیشتر لوگ ہیٹ ویو کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ رہے ہیں
    نیز برسات نا ہونے کے باعث بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اوپر سے بجلی بھی نہیں ہوتی جس کے باعث مریضوں،عورتوں،بچوں اور بوڑھے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے
    اہلیان علاقہ نے واپڈا حکام سے رحم کی اپیل کی ہے

  • بھارت میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے

    بھارت میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے

    بھارت کے شہر اترپردیش میں گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ایک خاندان نے اے سی لگے ہوئے ٹھنڈے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے۔

    جھانسی شہر کی سڑکوں پر چلنے والی لو اتنی تیز ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے، اس پر مستزاد شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایسے میں جب ایک خاندان کے پاس نہ گھر میں بجلی تھی، نہ پنکھے چلنے کی امید، تو انہوں نے اے ٹی ایم بوتھ پر ہی قبضہ کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خواتین اور بچوں کو اے ٹی ایم بوتھ کے اندر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاندان کی ایک خاتون نے بتایا کہ نہ دن میں بجلی آتی ہے، نہ رات میں ہمیں صبح کام پر بھی جانا پڑتا ہے، ورنہ بچوں کو کھانا کیسے کھلائیں؟ ایک ماہ سے یہی حال ہے، اس لیے ہم پورا خاندان یہاں آگئے۔

    جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھل گیا

    یہ منظر بھارت میں گرمی کی شدت اور بجلی کے بحران کی ایک المناک تصویر پیش کرتا ہے جب کہ شہری علاقوں میں اے سی اور کولر والے لوگ گرمی سے بچنے کے راستے ڈھونڈ لیتے ہیں، غریب عوام کے پاس ایسے حالات میں بس اپنی جان بچانے کے لیے ایسے غیر معمولی اقدامات کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا،اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کئی صارفین نے حکومتی ناکامی پر سوال اٹھائے ہیں، تو کچھ نے اس خاندان کی ہمت کو سراہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

  • کل سے آج صبح تک تاحال بجلی بند،لیسکو کا تقریبآ انکار

    قصور
    پرسوں سے جاری بارش ،واپڈا کا بجلی دینے سے انکار،18 گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل،اہلیان علاقہ کی واپڈا حکام کو بدعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں رات سے ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں
    اس بابت لیسکو واپڈا قصور نے بیشر دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی سے تقریباً انکار ہی کیا ہوا ہے
    سب ڈویژن بہادر پورہ کے بیشتر علاقوں میں کل شام 4 بجے سے آج صبح 8 بجے تک بجلی بند رہی اسی طرح سب ڈویژن راجہ جنگ کے بیشتر علاقوں میں کل دوپہر 2 بجے سے تاحال آج صبح تک بجلی مکمل بند ہے
    حسب عادت واپڈا حکام تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر بجلی بند کر دیتے ہیں جس سے اہلیان علاقہ کی زندگیاں اجیرن ہو جاتی ہیں اوپر سے جمعہ کا دن ہونے کے باعث لوگوں سے جمعہ پڑھنے کی تیاری بھی نا ہو سکے گی کیونکہ بجلی نا ہونے باعث نا تو پانی ہے اور نا ہی کپڑے دھونے و استری کرنے کیلئے کوئی اور ذرائع موجود ہیں نیز بارش باعث سڑکوں پر بے پناہ کیچڑ اور پانی جمع ہے

    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے نماز جمعہ میں لیسکو واپڈا قصور حکام کیلئے دلی طور پر اعلی ترین بدعائیں ہیں جسے اللہ کبھی نا کبھی ضرور سنے گا

  • کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں خلل کے باعث نہ صرف عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ صنعتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور صوبہ اس صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت نے عوام میں بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کاروباری حلقوں کا اعتماد کم ہو رہا ہے اور صنعتی پیداوار میں کمی آ رہی ہے جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سردیوں کے مہینوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں میں گیس کی فراہمی میں مزید خلل پڑا تو اس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں معاشی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ وفاقی حکومت فوری طور پر گیس کی قلت کے مسئلے کو حل کرے تاکہ عوام اور صنعتی شعبے کو اس بحران سے نجات مل سکے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں گیس کی کمی کے اثرات پورے ملک کی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ اگر گیس کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو صنعتی یونٹس کی پیداوار میں مزید کمی آ سکتی ہے جس سے روزگار کے مواقع میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ سندھ کے عوام اور کاروباری حلقے اس وقت بے چین ہیں اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ گیس کی فراہمی میں رکاوٹوں کا خاتمہ ہو سکے اور عام آدمی کو سکون کی زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک ہے ،شرجیل میمن

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ، آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھا دیا

    بجلی کی لوڈشیڈنگ، آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھا دیا

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا.

    خاتون اول و ممبر قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ ایوان میں اٹھادیا، پیپلز پارٹی کی رہنما خاتون اول اوررکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی، آصفہ بھٹو اجلاس کے دوران عوام کی آواز بن گئیں، آصفہ بھٹو نے وقفہ سوالات کے دوران سوال اٹھایا کہ پاکستان کے شہریوں کو طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑرہا ہے؟ جبکہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار استعمال سے زیادہ ہے۔اس کے باوجود بھی پاکستان کے شہریوں کو طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑرہا ہے؟آصفہ بھٹو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار پر مکمل وضاحت کی،وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جن ایریاز میں ری کوری 80 فیصد سے زیادہ ہے وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو رہی ہے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،ریکوری کا مسئلہ ہے، ایوان کے توسط سے آگاہی دینی ہو گی، قیمت کی واپسی شہریوں کی ذمہ داری ہے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے قوائد و ضوابط اور آئین کے مطابق آئی پی پی پیز کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے پورے ایوان کی کمیٹی بنائے جائے جو تمام حقائق سامنے لائے اور پوری قوم کو درست حقائق سے آگاہ کرے۔

    حنیف عباسی اپنے ہی وزراء پر قومی اسمبلی میں برس پڑے
    ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصدق ملک اور اعظم نذیر تارڑ نے کیا ٹھیکہ لیا ہوا ہے کہ سب وزارتوں کا جواب اُنہوں نے دینا ہے ایسے بہتری نہیں آئے گی۔میں وفاقی وزرا کو دو کو چھوڑ کر سب کو کہتا ہوں کہ وہ ایوان میں آئیں، دس دس وزارتوں کا یہ جواب دے رہے ہیں، کیسے ممکن ہے کہ ایک بندہ دس وزارتوں کا جواب دے اور پھر کہیں کہ ہمیں کامیابی ہو گی، ایسا ممکن نہیں ہے، جھنگ میں پچاس میگاواٹ کا آئی پی پی کئی برسوں سے بند پڑا ہے لیکن دس کروڑ روپیہ ماہانہ لے رہا ہے۔ یہاں پر 42 آئی پی پیز بند پڑے ہوئے ہیں لیکن انکے ماہانہ پیسے لیے جارہے ہیں،

    جو بل دینے والے ہیں انکی بجلی بھی بند ہو رہی ہے،کیوں؟ مصطفیٰ کمال
    وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے باقاعدگی سے بجلی کے بلز ادا کرنے والے صارفین کو درپیش مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے جس میں بات کلیئر نہیں ہو رہی ،بات لوڈشیڈنگ کی ہو رہی، جہاں سے نقصان ہے، بجلی چوری ہو رہی ،یہ کیا کر رہے ہیں پورا فیڈر بند کر رہے ہیں، اس فیڈر میں جو بل دینے والے ہیں انکی بجلی بھی بند ہو رہی ہے، ایک فیڈر بند کرنے سے بل دینے والوں کی بجلی بھی بند ہو رہی ہے، ایسا کیوں ہو رہا، یہ سسٹم کیوں نہیں بناتے، اس رویئے کی وجہ سے بل دینے والا 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرے گا تو اگلے ماہ وہ بھی بل نہیں دے گا، پی ایم ٹیز کو یہ کیوں بند نہیں کرتے یہ پری پیڈ میٹرز پر کیوں نہیں جاتے، جو بل نہ دے اسکی بجلی بند کریں، بل دینے والے کی بجلی بند نہ کریں ابھی یہ پتہ نہیں چل رہا کہ چور کون ہے، یہ سسٹم کب بحال ہو گا،

    تنقید ضرور لیکن وطن عزیز کے چپے چپے کے لئے ہماری خدمات حاضر ہیں.مولانا فضل الرحمان
    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک کیلئے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں،آج سیاسی لوگوں کی اہمیت ختم کی جا رہی ہے، سیاستدانوں کو بااختیار بناؤ اور معاملات سیاستدانوں کے حوالے کریں،یہ مفاد کی جنگ نہیں، یہ بات کسی سے مخفی نہیں کہ خطہ پاکستان پراکسی وار کا میدان جنگ بنا ہوا ہے، امریکہ چین، سی پیک،گوادر یہ سارے معاملات ہیں کہ ایک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جن کے ساتھ معاہدے ہیں لیکن ان منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی ہو گئی ہیں،بلوچستان میں یہی چاہ رہے ہیں کہ چین نکل جائے، حالات یہاں تک پہنچ چکے،بلوچستان میں ایک ہی دن مسلح افواج اور لوگوں پر حملے ہوئے، بلوچستان کے لوگوں سے بات چیت کریں، ریاست ناکام ہو جاتی ہے تو وہاں ہم جاتے ہیں اور صورتِ حال کو قابو کرتے ہیں، کچھ ایریازمیں پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرایا جا سکتا، سکولوں میں پاکستان کا معاشرتی علوم نہیں پڑھایا جا سکتا، اس نازک صورتحال میں ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے، حکومت کو ذمہ داری ادا کرنی چاہئے، ہم تنقید کریں گے لیکن ملک کو اگر ہماری ضرورت پڑتی ہے وطن عزیز کے چپے چپے کے لئے ہماری خدمات حاضر ہیں.میں چاہتا ہوں کہ لوگ افواج پاکستان پر اعتبار کریں،مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، لوگوں کو روزگار نہیں دے پارہے ہیں،یہ سب دیکھ کر سردار اختر مینگل نے استعفیٰ دے دیا ہے،18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے وسائل پر ان کا حق ہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی کی وجہ سے حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے،مسلح قوتیں وہاں اسلحے کے ساتھ گاؤں گاؤں پھر رہی ہیں،

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ عمران خان الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    اڈیالہ جیل ،عمران خان کے سیل کی خصوصی تصاویر،باغی ٹی وی پر

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

  • حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی زیادہ مہنگی ہے۔مفتاح اسماعیل

    حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی زیادہ مہنگی ہے۔مفتاح اسماعیل

    عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا بل پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، جولائی سے ستمبر تک گھریلو صارف پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس ہٹادیں، گھریلو صارف کا بل 24 فیصد کم ہوجائے گا، حکومت اپنے اخراجات کم کرے تاکہ ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کہیں تو ہورہی ہے، بجلی بلوں سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں لیکن بل زیادہ بھیجے جارہے ہیں، اوور بلنگ کو روکا جائے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کی جائے، دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہے لیکن بجلی کے بلز کم نہیں ہو رہے ہیں،ہمیں پاکستان میں حکمرانی کا نظام بدلنا ہے، بجلی کے محکمے عوام کی خدمت کے لیے نہیں، حکومت کے لیے چلتے ہیں، ریلوے صارف کے فائدے کے لیے نہیں چل رہی،حکومت کو لوگوں کی بہتری کے لیے ایکشن لینے چاہئیں، پاکستان میں سوچ عوامی خدمت کے لیے بدلنے کی ضرورت ہے، ہم فکسڈ ریٹ پر چلے گئے ہیں جس پر نہیں جانا چاہیے، نیپرا کہہ رہی ہے 11 فیصد سے زیادہ نقصان نہیں ہونا چاہیے لیکن آج بھی 18 فیصد نقصان ہے یہ حکومت کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے بجلی زیادہ مہنگی ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایم این اے اور ایم پی ایز کے پروجیکٹ پر پیسے لگا رہی ہے لیکن بلوں میں کمی نہیں لارہی ہے ہم فرنس آئل پر ٹیکس دے رہے ہیں، ایل این جی پر چلنے والوں پر تو سیلز ٹیکس ہٹا دیں، گھریلو صارفین پر ٹیکس چار ماہ کے لیے ہٹا دینا چاہیے، یہ 50 ارب کا خرچ نہیں ہے، اسے پی ایس ڈی پی سے کم کردیں، گرڈ پر چل رہے ان کے ایندھن پر ٹیکس ختم کریں، کل کے الیکٹرک کے دفتر پر علامتی دھرنا دیں گے، ہم کے الیکٹرک کو تجاویز دیں گے یہ 31 ویں دن میٹر چیک کرنا بند کریں،جس طرح پولیس کا ادارہ پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے نہیں چلتا،اسی طرح بجلی کے ادارے بھی عوام کی خدمت کے لیے نہیں چلتے اور نہ ہی ریلوے پاکستان کے عوام کے فائدہ کے لیے نہیں چلتی،وہ ریلوے کی وزارت کے لیے چلتی ہے، ہم نے آئی پی پیز لگاتے وقت یہ سوچا تھا کہ ڈالر میں پیمنٹ کہاں سے کرنی ہے، شاہد خاقان عباسی کے دور میں پلانٹ لگانے کیلئے بڈنگ کا قانون پاس کروایا گیا، 2018 کا یہ قانون بانی پی ٹی آئی نے تبدیل کردیا،ہ سر چارجز دینے کے بعد بھی 24 فیصد ٹیکس لگایا جاتا ہے، 18 فیصد سیلز ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے۔ 7.5 فیصد انکم ٹیکس لگایا گیا ہے، حکومت اگر گرمیوں کے چار ماہ ڈومیسٹک صارفین سے یہ ٹیکس نہ لے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ خراب کریں، حکومت صرف اپنے اخراجات کم کرے۔

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

  • لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیسکو شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا، شدید ترین گرمی، حبس، اور پھر لوڈشیڈنگ، شہری بے حال ہو گئے، رات گلیوں میں گزارنے لگے، خواتین لیسکو حکام کو بددعائیں دینے لگیں، مساجد میں وضو کے لئے پانی ختم ہو گیا لیکن لیسکو حکام کو لاہوریوں پر رحم نہ آیا

    لاہور میں لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا،ہلکی سی بارش کے بعد لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے، لیسکو کو اطلاع دی گئی لیکن لیسکو حکام کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ کر سکے، لاہور کے علاقوں دھرمپورہ،باغبانپورہ،صدر ،شملہ پہاڑی،شاہدرہ، لاری اڈہ، بادامی باغ سمیت کئی علاقوں میں بجلی صبح سے غائب ہے، شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریوں نے لیسکو حکام کی نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیسکو حکام کے خلاف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کاروائی کریں، بجلی آتی نہیں اور بل ہزاروں میں آ جاتے ہیں، اگر بل لینے ہیں تو کم از کم بجلی تو دیں، شدید ترین گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچے بھی گھروں سے باہر ہیں،مساجد میں پانی ختم ہو چکا ہے، مساجد سے اعلانات ہوئے کہ نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے افراد گھروں سے وضو کر کے آئیں،بجلی بندش سے گھروں میں بھی پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے، شہری پینے کیلئے پانی بازاروں سے خریدنے پر مجبور ہیں،سارا سارا دن بجلی بند ہونے سے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے لیسکو کے اس ناروا سلوک پر اور بلاوجہ بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلاوجہ بندش کو فوراً ختم کیا جائے،

    دوسری طرف صورت حال یہ ہےکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ واپڈاعملہ کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے ، لوگ واپڈا اہلکاروں ،افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کوئی بھی دستیاب نہیں ہوتا،کسی کو کال کریں تو سنی نہیں جاتی، رابطہ ہوجائے تو انتظار کرنے کا کہا جاتا ہے، شہریوں نے لیسکو حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے.

    گھروں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں، شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ،لیسکو کی بے حسی
    علاقہ کی رہائشی، باغی ٹی وی کی نمائندہ نور فاطمہ نے بتایا کہ لیسکو حکام کی بے حسی اور نااہلی کودیکھئے کہ ننگی تاریں گھروں کے ساتھ لٹک رہی ہیں، کئی بار لیسکو حکام کو بتایا گیا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، اللہ نہ کرے اگر کوئی جانی نقصان ہو گیا تو ذمہ دار کون ہو گا، لیسکو حکام کو چاہئے کہ علاقہ گھر میں پھیلی گھروں کی چھتوں، دیواروں کے قریب ننگی تاروں کو ہٹایا جائے تا کہ شہریوں کی زندگی محفوظ ہو سکے، نور فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ "لیسکو والوں کی سمجھ نہیں آتی کوئی ہفتہ ایسا نہیں گزرتا جس میں وہ ایک دن پورا لوڈشیڈنگ نہ کریں، ایسے لگتا ہے لیسکو والوں‌پر فرض ہو چکا ہے کہ انہوں نے بجلی نہ دے کر شہریوں کی زندگی اذیت بنانی ہے،اگر بجلی آئے بھی سہی تو وولٹیج پورے نہیں ملتے جس کے باعث لوگوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیا خراب ہونا معمول بن چکا ہے”. نورفاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نہ کروائی جائے بلکہ اسے رب تعالیٰ پر چھوڑ دیا جائے اور عوام پر رحم کھاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ حکمرانوں کو شاید اس آخرت میں رب الہی کا رحم نصیب ہو.

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ