Baaghi TV

Tag: لوڈ شیڈنگ

  • ننکانہ : گیس کی لوڈ شیڈنگ،خواتین کا بچوں سمیت ٹائر جلا کر سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج

    ننکانہ : گیس کی لوڈ شیڈنگ،خواتین کا بچوں سمیت ٹائر جلا کر سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج

    ننکانہ صاحب اور گردونواح میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درجنوں عورتوں۔ بچوں اور شہریوں کا سوئی گیس آفس کے باہر ٹائر جلا کر شدید سراپا احتجاج شہریوں کا وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کے ننکانہ صاحب کا گیس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے
    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درجنوں عورتوں بچوں اور شہریوں کا سوئی گیس آفس کے باہر ٹائر جلا کر شدید سراپا احتجاج ننکانہ صاحب میں سخت سردی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہیں ننکانہ صاحب کے علاقے کوٹ سنت رام کی رہائشی درجنوں خواتین ۔مرد ۔اور بچوں نے گسیں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گسیں کم آنے پر گرو بازار ننکانہ صاحب میں موجود سوئی گیس آفس کے باہر ٹائر جلاکر شدید احتجاج کیا انہوں نے بتایا کہ صبح اور شام کھانا پکانے کے ٹائم یا تو گسیں بلکل نہیں آتی یا پھر کم آتی ہمارے بچے سکول جاتے وقت گسیں نہ ہونے پر بھوکے جانے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ ننکانہ صاحب کے مختلف علاقے غوثیہ کالونی ۔شادباغ کالونی ۔پرانا ننکانہ۔ہاوسنگ کالونی ۔بستی میاں امیر ۔اور شہر کے مختلف علاقوں میں گسیں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہیں شہریوں نے ضلع انتظامیہ ڈی سی او اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہمارا ننکانہ صاحب کا گسیں کا مسلئہ فوری طور پر حل کیا جائے

  • شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    ملک میں شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا،جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 ،13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

    علاوہ ازیں منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند ہونے سے پن بجلی کی پیداوار 1.8ملین یونٹ یومیہ تک محدود ہوگئی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی ہے ، منگلا پاور ہاؤس سے پیداوار 1000 میگاواٹ سے کم ہوکر 18لاکھ یونٹس یومیہ تک آگئی۔

    ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ زیادہ ہے۔

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ،شہری پریشان

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ،شہری پریشان

    قصور
    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں میں رات سے بجلی غائب،شہری پریشان،موسم کی تبدیلی کے باعث بجلی کی کم کھپت کے باوجود لوڈشیڈنگ باعث تشویش

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں لیسکو واپڈا قصور کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں حالانکہ موسم کی تبدیلی سے بجلی کی کھپت میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے
    بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی بند ہے
    لیسکو سب ڈویژن بلہے شاہ کے بہادر پورہ فیڈر میں رات نو بجے سے بجلی بند ہے جس کے باعث سکول جانے والے بچوں اور دفتری لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض مساجد میں رات سے بجلی نا ہونے کے باعث پانی کی عدم دستیابی سے نمازی حضرات بھی پریشان ہوئے
    شہریوں نے ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    سردیوں میں ناشتےاورکھانےکیلئےکتنی اورکب گیس ملےگی؟سیکریٹری پیٹرولیم نےبتادیا

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس عامر اقبال گوپانگ کی زیرصدارت ہوا۔جس میں سردیوں میں گیس کی قلت کےحوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرتفصیلی گفتگو ہوئی،اجلاس کے دوران کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری اہم اجلاس میں ایس ایس جی سی کے حکام نے بتایا کہ اس وقت سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قلت کا سامنا ہے، کراچی میں ایک لاکھ 90 ہزار کنکشنز ہیں، پورے کراچی میں فوری گیس کی فراہم ممکن نہیں ہے، کوشش ہے جہاں گیس پریشر کم ہے وہاں ایل پی جی پہنچائیں، کراچی میں ایک لاکھ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے، کمپنیوں کے پریشر پمپس چلنے سے گھریلو صارفین کو مشکلات ہوتی ہے، فیکٹریوں کے پریشر پمپس کو چھاپے مار کر روکیں گے۔

    اجلاس کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان میں مقامی گیس کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا، سیاسی عدم استحکام کے باعث غیر ملکی کمپنیاں نہیں آ رہیں،

    سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہم ایل این جی 40 ڈالر کی خرید کر گھریلو صارفین کو 3 ڈالر میں دے رہے ہیں، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونےکے قریب ہیں۔

    گیس کی ترسیل کے حوالے سے سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ پابندیوں کے باعث ایران اور روس سےگیس نہیں لےسکتے، روس اور یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس ہی نہیں، اگر پیسوں کا بندوبست کر بھی لیں تو گیس نہیں ملے گی۔

    موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ گھریلوصارفین کو سردیوں میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں صرف 8 گھنٹےگیس ملےگی، صارفین کو 16گھنٹےگیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہےگا، سی این جی اسٹیشن کو بتا دیا اگلے دو ماہ گیس نہیں ملےگی۔ موجودہ بحرانی صورتحال میں گھریلو صارفین کو 8 گھنٹے گیس دے دیں توبڑی کامیابی ہوگی۔

  • جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی

    جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی

    پشاور:جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع کر دی،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مہنگائی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی ہے جس کا آغازکل نماز جمعہ سے کیا گیا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آغاز پر پشاور قصہ خوانی بازار میں ہونے والے مرکزی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت آئے روز غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتی ہے۔ 34 یونٹ جلانے والے کو 7000 کا بل بھیجا جاتا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کے اقدامات سے عوام کا جینا مرنا محال ہو گیا، ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جا سکتی، عوام اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہو جائیں، سوات کے حالات ابتر، ہاتھوں کی ویڈیو نوجوان بندھے ہوئے ہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ کا جواب۔ یا استعفیٰ دے دیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں دانستہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی 15 اگست کو اسلام آباد میں مظاہرہ کرے گی اور 17 اگست کو لاہور میں لیسکو ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کرے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا 20 ارب یونٹ سستی بجلی پیدا کرتا ہے جبکہ 12 ارب یونٹس کی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا سے بجلی کی پیداوار کی فی یونٹ قیمت 87 پیسے ہے جب کہ عوام کو 20 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجے جاتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ اس وقت مالاکنڈ دوئیاں میں شدید خوف وہراس ہے۔ صوبے بھر میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ سوات میں جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گھر ہے، میں صورتحال ابتر ہے۔ ڈی ایس پی اور فوجی جوانوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ قوم کو جواب دیں یا استعفیٰ دیں۔

  • بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    کراچی :شہرقائد میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا صبر جواب دے گیا، مشتعل افراد نے K Electric کے دفاتر پر حملے شروع کردیے۔اسکیم 33 میں مدراس چوک پر شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

    احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصور ہوگیا، مشتعل شہریوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا اور ٹائر بھی نذر آتش کیے۔گلشن حديد ميں بھی کےاليکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں تاجربرادری اورعوام کی بڑی تعداد شريک ہوئی۔

    ہجرت کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے PIDC پل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، مظاہرین نے کےالیکٹرک آفس کا گھیراؤ کرلیا اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، اس موقع پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

    واضح رہے کہ K Electric کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات 3 بجے سے صبح 5 تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور انہیں صبح دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا

    ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا

    ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کی کمی کے باعث کئی پاور پلانٹس بند ہونے سے عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 200 میگا واٹ اور پیداوار 21 ہزار 800 میگا واٹ ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 800 میگا واٹ ہے۔

    کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی کمی کے سبب کئی پاور پلانٹس بند پڑے ہیں، پاور پلانٹس بند ہونے کے باعث ملک بھر میں لوگوں کو کئی کئی گھنٹے کی بجلی بندش کا سامنا ہے پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے شہروں میں 5 گھنٹے اور دیہات میں 8 گھنٹے کی ایوریج لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے تیل اور گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیئے گئے، یہ پلانٹس اگست اور ستمبر میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکمرانوں کو اقتدار کا کمبل نہیں چھوڑ رہا حالانکہ وہ چھوڑنا چاہتے. شیخ رشید

    دوسری جانب لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 546 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ترجمان لیسکو کےمطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5036 میگاواٹ ہےجبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4490 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    لیسکوکیجانب سےلوڈمینجمنت پلان جاری کردیاہے، لوڈمینجمنت پلان کےتحت شہر میں ساڑھےتین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہریوں کا کہناہےکہ پانچ سے چھ گھنٹےلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

    پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید

  • کے الیکٹرک کا بند پاورپلانٹ بن قاسم تھری تمام ترکوششوں کے باوجود چل نہ سکا

    کے الیکٹرک کا بند پاورپلانٹ بن قاسم تھری تمام ترکوششوں کے باوجود چل نہ سکا

    کراچی :کے الیکٹرک کا پاورپلانٹ بن قاسم تھری تمام ترکوششوں کے باوجود چل نہ سکا ،اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے جدید ترین پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا 450 میگا واٹ یونٹ نمبر ون کا گیس ٹربائن فنی خرابی کے باعث بند ہوگیا تھا جس کے چلنے کی جلد  امید نظر نہیں آرہی

     

    کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی

    رپورٹ کے مطابق یونٹ کی مرمت اور آپریشنل ہونے میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ لگے گا، بن قاسم پاور پلانٹ تھری کا یونٹ کمیشننگ اور کارکردگی ٹیسٹ کے بعد 5 جولائی سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس ٹربائن کے تمام پارٹس بیرون ملک سے درآمد کئے جائیں گے، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک جاری بیان میں کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا یونٹ ایک فالٹ کے باعث عارضی طور پر غیرفعال ہوا ہے، اس فالٹ کی شناخت سیمینز اے جی (Siemens AG) کی جانب سے کئے جانے والے کمیشننگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی، ٹربائن کی مرمت میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔

    ے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

    ترجمان کے مطابق ہاربن الیکٹرک اور سیمینز کے نمائندوں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، حالانکہ پلانٹ اب بھی ٹیسٹ رن پر ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصے میں آیا۔

    بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست دائر،سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے جواب طلب

    ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ یونٹ پچھلے مہینے متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے، شہر میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • 9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:9 اور10محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزارت توانائی و پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پاور ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ 9 اور 10 محرم کو ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بجلی کی پیداواری کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی پیدا کریں۔

    وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار اور پیداواری شعبے کے ملازمین 24 گھنٹےخدمات انجام دیں گے، 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کے باعث بجلی کی طلب کم ہو گی۔

    ادھر دوسری طرف صوبے میں امن اومان کو برقرار رکھنےکےلیےپنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وز راء، مشیران، معاونین خصوصی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی، جس کے تحت پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موبائل فون سروس حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر بند رہے گی۔

      محرم الحرام کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئےکئےجانےوالےا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں، تمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، عاشورہ 9 اگست کو ہوگا

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔

    دوسری جانب پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور موبائل سروس کی بندش کے لئےشہروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی گئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 35 مقامات پر صبح نو تا رات 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، یوم عاشور پر ڈی جی خان میں 5 مقامات پر صبح 6 تا رات 10 بجے تک سروس بند رہے گی۔

    محرم الحرام کے جلوس،سیکورٹی سخت،تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

    مظفر گڑھ میں 10 مقامات پر 8 اور دسویں محرم کو شام ساڑھے 7 بجے تک سروس معطل رہے گی، لیہ میں 10محرم کو صبح 5 سے رات 11 تک، بہاولنگر میں 10 محرم، رحیم یار خان میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی

    فیصل اباد میں10 محرم کو صبح چھ تا رات 12 بجے تک، گجرانوالہ میں دو دن صبح 8 تا رات دس بجے تک، گجرات میں نویں اور دسویں محرم صبح 8 تا رات 8 بجے تک، سیالکوٹ میں یوم عاشور پر رات 8 بجے تک، اور جہلم میں دسویں محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجازو،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہو گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجازو،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہو گیا

    لاہور،لیسکو نے لوڈمینجمنت پلان جاری کردیا، لوڈمینجمنت پلان کے تحت لاہور میں ساڑھے 3 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 3694 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4263 میگاواٹ ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 569 میگاواٹ تک پہنچ گیا-

    دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا ہے جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔

    نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 990 اور سولرپلانٹس سے پیداوار120 میگاواٹ ہے بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔