Baaghi TV

Tag: لڑکی اغواء

  • پولیس نے کم سن لڑکی کے اغواء کا ملزم گرفتار کرکے فوری چھوڑ دیا،ڈی پی او سے اپیل

    قصور
    کم سن لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرکے چھوڑ دیا،ورثاء میں سخت تشویش،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق شہری علی اصغر ولد محمد صفدر نے تھانہ صدر قصور میں مدثر ولد نا معلوم کے خلاف درخواست دی کہ میری ہمشیرہ شریف ٹاؤن نزد کھارا چونگی رہائش پذیر ہے جس کا خاوند فوت ہو چکا ہے اس کی بیٹی اور میری بھانجی سویر نعیم بعمر 14/15 سال مورخہ 7 اپریل بوقت 8 بجے دن گھر سے علامہ اقبال سکول پڑھنے کے لئے گئی جو چھٹی ہونے کے بعد گھر واپس نہ آئی تو میری ہمشیرہ نے مجھے بذریعہ فون اطلاع دی کہ سوپر سکول سے گھر واپس نہ آئی ہے جس پر میں نے محمد اعظم ، محمد صفدر کے ہمراہ سویرا کی تلاش شروع کر دی تو ہمیں لوگوں نے بتایا کہ مدثر میری بھانجی کو زبر دستی اغواء کرکے لے گیا ہے اور انہوں نے از خود دیکھا ہے اور اسے روکنے کی کوشش بھی کی تھی اور بذریعہ CCTV کیمرہ جات میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مدثر ولد نا معلوم میری بھانجی سویرا کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھاتے ہوئے نظر آیا ہے
    10 سے 12 گھنٹوں بعد میری بھانجی اس کے چنگل سے بھاگ کر واپس آگئی
    پولیس تھانہ صدر نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اگلے دن ہی چھوڑ دیا جبکہ گواہان اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو بطور ثبوت دی گئی ہے
    ملزم کو چھوڑنے پر ورثاء میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور ورثاء نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر انصاف کی اپیل کی ہے

  • 22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا لیا۔

    ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

    پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

    قبل ازیں کرایہ داری کے بہانے گھر پر قبضے کا معاملہ ،شاہدرہ کے رہائشی وحید اختر کا گھر قبضہ گروپ سے واگذار، 05 سال کا کرایہ بھی ادا، قبضہ گروپ نے وحید اختر کا گھر کرائے پر لیا ہوا تھا، ملزمان 5 سال سے نہ ہی گھر کا رینٹ دے رہے تھے اور نہ ہی گھر خالی کر رہے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے گھر اپنے نام کروانے کی کوشش بھی کی، شہری نے دادرسی کےلئے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو درخواست دی، درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کےخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا، شہری کا گھر واگذار کروا لیا گیا، قبضہ گروپ سے 5 سال کا کرایہ بھی لے کر دیا،

    قبضہ واگزار کروانے پر شہری نےلاہور ایس ایس پی ڈسلپن میاں اعجاز رشید سے اظہارِ تشکر کیا، سی سی پی او فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، فشہری دادرسی کےلئے ہمہ وقت میرے آفس آسکتے ہیں،

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

  • شادی شدہ لڑکی اغواء،والد کی وزیراعلی سے اپیل

    شادی شدہ لڑکی اغواء،والد کی وزیراعلی سے اپیل

    قصور
    15 روز قبل اغواء ہونے والی شادی شدہ لڑکی بازیاب نا ہو سکی،متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لڑکی کی بازیابی کی اپیل کر دی

    تفصیلات کے مطابق محمد اکرم کھوکھر رہائشی چھانگا مانگا تحصیل چونیاں نے تھانہ چھانگامانگا میں درخواست دی کہ 8 اگست 2021 کو بوقت 8 بجے شام ملزمان آصف ،فیاض،عمران وغیرہ میری شادی شدہ بیٹی معراج بی بی زوجہ اللہ وسایا کوگن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے اور ساتھ زیورات بھی لے گئے

    مغویہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی اپنے خاوند سے جھگڑ کر میرے ہاں آئی ہوئی تھی جسے بزور اسلحہ ملزمان نے اغواء کیا ہے جس کی تحریری درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ملزمان آزاد گھوم پھر رہے ہیں
    مغویہ کے والد محمد اکرم نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے از خود نوٹس لے کر اپنی بیٹی کو بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے

  • جواں سالہ اغواء مقدمہ درج

    جواں سالہ اغواء مقدمہ درج

    قصور
    کھڈیاں میں لڑکی کو اغواء کرکے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ،علاقے میں خوف و ہراس
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں 4 اوباشوں نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے 5 تولہ طلائی زیورات اور نقدی 90 ہزار نقدی چھین لئے کوٹ سردار محمد کھڈیاں کے رہائشی محنت کش علی زین کی 15 سالہ بہن کشف بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان ابوبکر، مقبول احمد وغیرہ نے زبردستی اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا تاہم لڑکی کو اغواء کرنے سے پہلے گھر کی دوران تلاشی آہنی ٹرنک سے 5 تولہ طلائی زیورات نقدی 90 ہزار بھی لے اڑے
    محنت کش علی زین نے تحریری درخواست تھانہ کھڈیاں میں دے دی ہے
    پولیس مصروف کاروائی ہے

  • جواں سالہ لڑکی اغواء

    قصور سے ایک اور حوا کی بیٹی اغواء

    تفصیلات کے مطابق الہ اباد کے نواحی گاؤں تلونڈی کی نہم کلاس کی طالبہ کو ملزمان محمد عمران وغیرہ نے سکول سے اغوا کر لیا ایس ایچ او تھانہ الہ اباد نے طالبہ کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے کوٹ رکن دین تلونڈی کے رہائشی محمد تاج کی بیٹی ث جو حنیف میموریل ہائی سکول تلونڈی میں نویں کلاس میں زیر تعلیم تھی کو ملزمان محمد عمران رہائشی برج رن سنگھ اور ساتھیوں نے اغوا کر لیا
    بتایا جاتا ہے کہ ملزم انتہائی کمینہ اور عیاش ہے اور اکثر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے