Baaghi TV

Tag: لکی مروت

  • لکی مروت : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  ایک ہی خاندان کے 11افراد کو قتل کردیا

    لکی مروت : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 11افراد کو قتل کردیا

    لکی مروت: تختی خیل میں گھر سے ملنے والے لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی

    تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں،لاشوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، کسی نے گھر میں گھس کر قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے، بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کوکسی نے قتل کیا تھا جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے،سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں

    مکان میں دو بھائی عملدار اور تابعدار رہائش پزیر تھے۔ بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے۔ آج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی

    ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ،ڈی پی او لکی مروت
    ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 11 ہے،10 افراد کی لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔جبکہ ساتھ والے گھر سے بھی لاش ملی ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے۔تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ہے،مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کی گئی ہے۔ قاتل تک پہنچ گئے ہیں، جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے ،معاشرے سے عدم برداشت ختم ہو گیا ہے۔واقعہ میں قتل کئے گئے افرد میں ایک بھائی کو اسکی بیوی،2 بیٹون اور ایک شادی شدہ بیٹی اور اسکے بیٹےسمیت قتل کیا گیا،جبکہ دوسرے بھائی کو بیوی،بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت قتل کیا گیا ہے

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت

    پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

    عدالتی سوال ہے کہ ملزم کی وفات پر کیا اپیل غیر موثر نہیں ہوئی؟

  • لکی مروت،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ،اہل علاقہ بھی پولیس کی مدد کو جا پہنچے

    لکی مروت،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ،اہل علاقہ بھی پولیس کی مدد کو جا پہنچے

    لکی مروت: گزشتہ شب ڈیڑھ بجے احمد زئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین بھی اسلحہ کے ساتھ پولیس کی مدد کو پہنچے۔ دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،

    چوکی بخمل احمد زئی پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے حملے کو لکی مروت پولیس اور بخمل احمدزئی قوم نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس کے کوئیک رسپانس سے پسپا کردیا، پولیس کو تھرمل کیمرہ کے زریعے دہشتگردوں کی موجودگی کا پتہ چلا، پولیس نے دہشتگردوں پر فائرنگ کی،پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،

    ڈی پی او  لکی مروت طارق حبیب نے بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی اور غیور بخمل احمدزئی قوم کا پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی مل کر  ان امن دشمنوں کا مقابلہ کرینگے اور ان شاءاللہ اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس کیساتھ علاقہ مکینوں بخمل احمد زئی قوم نے بروقت اور بھرپور تعاون کرکے ثابت کر دیا کہ ملک وقوم کے دشمن پولیس اور عوام کیلئے ایک برابر ہے, دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ لکی مروت پولیس پوری طرح سے چوکس اور ان عناصر کو فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • سیکیورٹی فورسز  کی کارروائیاں،2 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی،2 فوجی جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،2 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی،2 فوجی جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک دو دہشت گردزخمی ہوئے ،ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی ،دہشتگرد علاقے میں ایک ہائی پروفائل واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا –

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں بھی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو فوجی جوان بھی شہید ہوئے ،نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا –

    گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ،14 جوان شہید

    نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں،شہباز شریف

    غزہ میں جاری جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے،سربراہ حزب اللہ

  • لکی مروت  میں تیل اورگیس کےذخائر سےتوانائی کی پیداوار شروع

    لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سےتوانائی کی پیداوار شروع

    لکی مروت میں آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیکٹ مکمل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے، تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کوپاکستان کی جانب سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا گیا ہے آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیک ایک سال میں مکمل ہوا،اس کی تکمیل میں پاک فوج نے سیکیورٹی فراہم کی۔

    لکی مروت گیس فیلڈ سے گیس سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی فیلڈ سے تقریبا ً1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی رواں مالی سال کےاختتام تک مکمل پیداوار پر بچت176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوزکرجائے گی۔

    ملک کے کن حصوں میں بارش ہوگی کہاں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا؟

    منصوبے کی کامیابی کیلئے پاک فوج دن رات محنت کر کے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے، چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1، کنواں ولی نمبر 2 کے 2 اضافی کنوؤں کی کھدائی شروع کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا …

  • خیبر پختونخوا مختلف علاقوں   میں طوفان اور بارش نے 8 افراد کی جان لے لی

    خیبر پختونخوا مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش نے 8 افراد کی جان لے لی

    خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع پشاور، بنوں ،لکی مروت اور سرائے نورنگ میں طوفانی بارش، تیز آندھی اور جھکڑ نے تباہی مچا دی ہے۔ مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان اور بارش سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہو گئی ۔
    بنوں میں ایک بار پھر تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو کم عمر بہن بھائی شامل ہیں اسی طرح 45سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بچے خواتین اور بوڑھے شامل ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بنوں میں اتوار کی سہ پہر ہونے والی طوفانی بارش سے مضافاتی علاقوں میں کچے مکانات ، دیواریں اور چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خلیفہ گلنواز ہسپتال میں للو زا ئی سورانی سے تعلق رکھنے والے دل عباس خان کے دو بچے 9 سالہ شاہین بی بی اور پانچ سالہ راشد کو لایا گیا جو دم توڑ گئے
    اسی گائوں کی پانچ سالہ سلونہ بی بی دختر محمد عبداللہ جاں بحق ہو گئی ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گل پری زادہ سکنہ براگے پمپ جس کے گھر کے تین کمرے منہدم ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، غوریوالہ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون بس نورزادہ حقداد خان سکنہ کوٹ آزاد مغل غوریوالہ بھی ہسپتال میں چل بسی ۔ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بارش سے سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید، غوریوالہ ، چندمری ، برگے پمپ ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ طوفانی بارش کی وجہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
    تاریں سڑکوں پر آ گئیں ۔ دریں اثناء پشاور میں طوفانی ہوائوں اور تیز جھکڑ نے تباہی مچا دی ، مختلف علاقوں میں جستی چادروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔طوفان کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور دکانوں کے شٹرز اور سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اس دوران پشاور میں ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 10 جون کو شدید آندھی اور بارش کی وجہ سے 25 افراد جان سے گئے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے،

  • خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پروزیراعظم کا اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارشوں کی وجہ سے بنوں اور لکی مروت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی: خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    قازقستان سے لاہور کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئےڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

    ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاںبحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرک میں گھروں کی دیوار گرنےکے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع خوشاب کے شہر نور پور تھل میں آندھی اور بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاںبحق ہوگئیں، ادھر گوجرانوالا میں بھی آندھی طوفان کے باعث حادثات میں 10 افراد زخمی ہوئےفیصل آباد کےعلاقےرضا آباد میں بارش کےدوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ کھرڑیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    لاہور میں ہواؤں کی رفتار 111 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، تیز بارشوں اور آندھی سے لیسکو ریجن کے 80 فیڈرز ٹرپ کرگئے، خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

  • سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

    سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

    سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات لکی مروت میں دہشتگردوں نے تین جگہ پر حملہ کیا، فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا ،فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ,سکیورٹی فورسز سے لڑائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو مقابلے ہوئے،دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت 3 گنا مزید دہشت گرد مارے گئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہو گئے،صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد، سپاہی عابد حسین نے جام شہادت نوش کیا پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے لڑ کر شہادت کو گلے لگایا،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے، پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں تین اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اور کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نائیک صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین کو مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں ،شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، شہداء قوم کو بہادر بیٹے تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دنیا دیکھ لے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے، فتح انسانیت کی ہوگی

    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیاہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہید نائب صوبیدار تاج میر، شہید حوالدارذاکر احمد او رشہید سپاہی عابد حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہداء نے اپنی جان دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا او رانہیں جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہاکہ شہدائے وطن قوم کے ہیرو ہیں جنہو ں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی او ردلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

  • ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نماز جنازہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری اور دیگر نے شرکت کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی اور اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ تدفین آج آبائی علاقے تاجی خیل لکی مروت میں کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے


    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہےکہ مفتی عبدالشکور خود گاڑی چلاتے ہوئے سیکرٹریٹ چوک جا رہے تھے، دوسری طرف سےڈبل کیبن گاڑی ان کی کار سے ٹکرائی، ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، نجی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی کئی ہڈیاں فریکچر ہو چکی تھیں-


    اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب اکیلے گاڑی ڈرائیو کررہے تھے، عبدالشکور کا انتقال سَر پر چوٹ آنے سے ہوا، گاڑی میں کچھ بزنس مین سوار تھے، یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔


    واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد پولیس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور دیگر وفاقی وزراء پولی کلینک اسپتال پہنچ گئے تھے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی عبدالشکور کی موت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا جب کہ اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

    جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،8 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے، مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک رہنما تھے جنہوں نے وزیر مذہبی امور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے۔

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی عبد الشکور کی وفات بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عبدالشکور درویش صفت انسان تھے، یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کا نہیں ،میرا اور پوری جماعت کا غم ہے۔

    مفتی عبدالشکور یکم جنوری 1968 کو لکی مروت کے گاؤں تاجبی خیل میں پیدا ہوئے اور 2018 میں لکی مورت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے فلسفے اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹرز کیا جبکہ وہ مختلف مدارس میں فقہ بھی پڑھاتے رہےمفتی عبدالشکور جے یو آئی ف فاٹا کے امیر تھے اور انہوں نے گزشتہ سال سال اپریل میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا قلم دان سنبھالا۔

    ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

    انہوں نے 2013 میں فاٹا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن کم ووٹ حاصل کرنے کی وجہ سے ہار گئے، اس کے بعد مفتی شکور نے 2018 میں فاٹا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

    مفتی شکور کا آبائی علاقہ علاقہ تاجبی خیل ایف آر لکی مروت ہے لیکن عرصہ دراز سے پشاور منتقل ہوگئے تھے اور پشاور کے علاقے پلوسی میں امامت درس و تدریس کرت تھے مرحوم علمی لحاظ سے بہت قابل اور جید عالم دین تھے جبکہ ان کا انتخابی علاقہ ایف آر لکی مروت، ایف آر ٹانک، ایف آر ڈی آئی خان، ایف آر بنوں ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور پر وسیع وعریض علاقے پر مشتمل تھا۔

  • لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید،وزیراعظم کا اظہار افسوس

    لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید،وزیراعظم کا اظہار افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشتگردی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس افسران،جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اللہ تعالی شہداء کو جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے لکی مروت میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا؛ اب بھی پوری قوت اور طاقت سے اسکا قلع قمع کرینگے۔ دعا ہے اللہ تعالی شہید ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں کے درجات بلند کرے؛ انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیرِداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر اورڈی ایس پی کی گاڑی پردہشت گردوں کی جانب سے جدید اور بھاری ہتھیاروں حملہ کیا گیا۔ حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    چارسدہ میں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو تباہی سے بچا لیا

    زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت دیگر شہید اہلکاروں وقار، علی مرجان اور کرامت اللہ کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں دہشت گردوں کےحملےکے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا-

    مریضوں کو بےہوش کرکے لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار فاروق شاہ، امانت اللہ، اصغر علی، گل تیاز اور عارف حملے میں زخمی ہوئے حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی اقبال مہمند معہ پولیس نفری کے تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی بکتربند گاڑی کو دہشتگردوں نے بارودی مواد سے اڑایا، بارودی مواد چھوٹے پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، پل تباہ ہونے سے تھانہ صدر کا شہر سے زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔

    ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا

  • لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    لکی مروت: پولیس چوکی شہبازخیل پردہشتگردوں کا حملہ،کانسٹیبل شہید

    لکی مروت:لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کر دیا جسے بہادر جوانوں نے پسپا کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران گولیاں لگنے سے خیبرپختونخوا پولیس کا کانسٹیبل تحسین اللہ شہید ہوگیا۔لکی مروت میں نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی اس تھانے پرحملہ ہوا تھا ،نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئےتھے۔دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگئی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔

    گالف چیمپئن شپپ: روفیشنل گالفر نعیم خان نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جما لیا

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

    یاد رہے کہ علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کر کے قتل کیا گیا تھا، گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

    عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلی ٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ، وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔

    شمالی کوریا کا مزید 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ:اقوام متحدہ ،ترکی،جاپان اورامریکہ کی…

    سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی لکی مروت میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔