Baaghi TV

Tag: لی

  • منظور جونیئر کی لاش اسپتال انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر2 گھنٹے تک روکے رکھی

    منظور جونیئر کی لاش اسپتال انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر2 گھنٹے تک روکے رکھی

    ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر کی میت نجی اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی نہ ہونے پر لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور دو گھنٹے تک میت کو روکے رکھا۔ اسپتال انتظامیہ پانچ گھنٹے کی ٹریٹمنٹ پر چار لاکھ روپے کا بل مانگ رہی تھی، انتظامیہ کا موقف تھا کہ منظور جونیئر کو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

    بعد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مداخلت پر اسپتال انتظامیہ نے منظور جونیئر کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کردی۔ منظور جونیئر کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لایا گیا تھامگر وہ نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ڈاکٹروں کے مطابق منظورجونیئرکو تین اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہاکی کی دنیا کے لیجنڈ، اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈلسٹ منظور حسین جونیئر قوم کا سرمایہ تھے، پاکستان ہاکی کیلئے ان کی خدمات نا قابلِ فراموش رہیں گی۔

    منظور جونیئر کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی اظہار تعزیت کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹرو وسیم اکرم نے بھی منظور جونیئر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔اولمپیئن منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے۔ ان کو اپنے زمانے میں گولڈن پلیئر کے خطاب سے نوازا گیا۔

    منظور حسین جونیئر کی قیادت میں پاکستان نے واحد جونیئر ورلڈ کپ 1979ء میں جیتا۔انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔منظور جونیئر نے بارسلونا اور لاس اینجلس اولمپکس میں بالترتیب کانسی اور سونے کے تمغےجیتے، وہ لاس اینجلس اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

    1978 اور 1982 کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ 1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے.منظور جونیئر کو 1984ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی،اولمپئین منظور حسین جونئیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم منظور حسین جونئیر کی بخشش و مغفرت فرمائے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ منظور حسین جونئیر پاکستان ہاکی کے ایک بڑے کھلاڑی اور عظیم انسان سے محروم ہو گیا ہے۔

  • وزیراعظم نے اے پی سی بلا لی،پی ٹی آئی کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم نے اے پی سی بلا لی،پی ٹی آئی کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلالی۔

    ذرائع کے مطابق کُل جماعتی کانفرنس پیر کی سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بلائی جانیوالی اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سیلاب کی صورتحال پربلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے عالمی لیڈروں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ سیلاب کی صورتحال میں پاکستان کی مدد کریں . وزیراعظم ملک کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور حکومت سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور ایسی صورتحال میں بھی پی ٹی آئی کو ملک میں جلسے کرنے اور سیاست کرنے کی سوجی ہے، تاہم پی ٹی آئی کے رویہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اے پی سی میں مدعو نہیں کیا گیا.

    خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے.

    اس سے قبل پاکستان میں بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں. ترک صدر رجب طیب اردوان ، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے اور آفت کے باعث نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان جون 2022 کے وسط سے ریکارڈ بارشوں کے ساتھ مون سون کا غیر معمولی موسم برداشت کر رہا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، ذریعہ معاش اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بارش سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، حکومت متاثرہ علاقوں تک پہنچنے اور لوگوں کو ان کی نقل مکانی اور امداد کی ترسیل میں مدد کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

    پاکستان نے "اقوام متحدہ کی فلیش اپیل” تیار کی ہے جو 30 اگست کو شروع کی جائے گی اور امید ہے عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر امداد پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

    دوطرفہ تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے ترکوں کی غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ترک صدر نے شہباز شریف سے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینگے۔

    ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف کو ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب کی صورتحال پر ایرانی صدر کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان مون سون کے شدید موسم کو برداشت کر رہا ہے، بہت سے علاقوں کو 4-5 گنا اور اس سے بھی زیادہ شدید موسم آیا ہے، بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انسانی جانوں، ذریعہ معاش، مویشیوں، املاک اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔

    وزیراعظم نے زور دیتے ہوئ ےکہا کہ سڑکوں اور پلوں سمیت بنیادی ڈھانچے پر شدید اثرات سے انسانی صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے، جو لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور امداد کی ترسیل دونوں میں رکاوٹ ہے۔

    اس سلسلے میں حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ”اقوام متحدہ کی فلیش اپیل” تیار کی ہے جو 30 اگست 2022 کو شروع کی جائے گی۔ امید ہے عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

    ٹیلفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تناظر میں وزیراعظم نے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ایران کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔ صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں امدادی امداد میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے سے ملک گیر تباہی کے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یو اے ای کے صدر نے سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں، زخمی ہونے اور شدید نقصان کے بعد پاکستان کو فوری امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    صدر نے بے گھر افراد کے لیے تمام انسانی امدادی خدمات کی فراہمی کا بھی حکم دیا تاکہ وہ درپیش چیلنجوں پر قابو پا سکیں۔ متحدہ عرب امارات کی امداد میں خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کے علاوہ تقریباً 3,000 ٹن خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹن طبی اور دواسازی کا سامان بھی شامل ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کی حفاظت اور ان کی خوراک، طبی اور رسد کی ضروریات کو یقینی بنانے کی کوششوں سے متعلق پاکستانی اداروں کو ہر قسم کی انسانی امداد بھی فراہم کریں گی۔

  • عمران خان نے 2013 میں بھی توہین عدالت کی،نوٹس پر معافی مانگی

    عمران خان نے 2013 میں بھی توہین عدالت کی،نوٹس پر معافی مانگی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک کے اداروں کے بارے میں توہین آمیز بیانات کا سلسلہ نیا نہیں ہے،عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے بھی ملک کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ، ریاستی اداروں پر تنقید عمران خان کیلئے نئی بات نہیں . عمران خان پہلے” جوش ” سے خطاب کرتے ہیں اور بعد میں معافی بھی مانگ لیتے ہیں.

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 26 جولائی 2013 میں بھی ملک کے اداروں پر تنقید کی ایک پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکسن کمیشن اور عدلیہ کا گزشتہ الیکشن میں جو کردار تھا وہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے شرمناک تھا ،عمران خان نے اداروں سے متعلق کہا کہ اداروں نے پاکستان کی تاریخ کا وہ الیکشن کروایا ہے کہ جس میں اتنی دھاندلی ہوئی جتنی پاکستان کی تاریخ میں کھبی نہیں ہوئی.

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان اور سینئر صحافی،اینکر حامد میر نے اپنے پروگرام میں عمران خان کی 26 جولائی 2013 کی پریس کانفرنس بھی دکھائی جس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن اور ملک کی عدلیہ پر الزامات عائد کئے.

    سابق وزیراعظم عمران خان کو 2013 کی پریس کانفرنس اور اداروں پر الزامات لگانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا مگر عمران خان نے عدالت سے معافی مانگ لی تھی.اب بھی عمران خان کو عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس بار بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان "دلیری” کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگ کر اپنی جان بچا لیں گے.