Baaghi TV

Tag: لیبیا کشتی حادثہ

  • لیبیا کشتی حادثہ:ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثہ:ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بک کے سیریل نمبر 84 پر انسانی اسمگلر وقاص علی عرف وقاص بٹ گجرات سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجواتا تھا، ملزم وقاص علی عرف وقاص بٹ 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق سال 2023 میں ملزم نے 4 شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے جن میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے پر زندگی کی بازی ہار گیاایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات نے گجرات کے نواحی علاقے ماجرہ شمالی سے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں۔

  • لیبیا کشتی حادثے  کا مرکزی ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم محمد اقبال کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کے مطابق ملزم 2013 سے لیبیا میں مقیم تھا اور انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے اکاؤنٹ سے 8 کڑور روپےکی غیر قانونی ٹرانزیکشنز بھی پکڑی گئی ہیں ملزم رقوم کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث تھا، ملزم لیبیا سےانسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا اور اس کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا تھا ایف آئی اے فیصل آباد کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران لیبیا کشتی حادثے کے مقدمے سے منسلک اہم ملزم کو گرفتار کرکے 17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے تھے ملزم رانا اشفاق احمد کے قبضے سے17 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے جو ملزم نے نوجوانوں کو یورپی مما لک اسمگل کے لیے لے رکھے تھے رانا اشفاق لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث تیسرے نمبر کا ملزم ہے ملزم پر پاکستان سے زمینی راستے لیبیا، ایران، یونان اور یورپی ممالک انسانی اسمگلنگ کرانےکا الزام ہےگرفتار ملزم نے زمینی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔

    افغانستان کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہورہا ہے،علی امین گنڈاپور

    واضح رہےکہ جون 2023 میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے میں ہلاک افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

    کراچی،واٹر کارپوریشن کی رعایتی پالیسی میں تین ماہ کی مزید توسیع

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارےنے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم محمد سلیمان کو گجرات سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سلیمان کے خلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2023 میں مقدمات درج کئے تھے، ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں، ملزم نے 7 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا براستہ مصر اور دبئی بھجوایا۔متاثرین کو لیبیا میں موجود سیف ہاؤسز میں نہایت برے حالات میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نئے دریافت علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،عظمٰی بخاری

    بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری