Baaghi TV

Tag: لیڈر

  • توڑ پھوڑ کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کے تھے،پراسیکیوٹر کا توہین عدالت کیس میں بیان

    توڑ پھوڑ کرنے والے لوگ پی ٹی آئی کے تھے،پراسیکیوٹر کا توہین عدالت کیس میں بیان

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے پر مختلف لوگوں کے خلاف کیسز بنائے جا چکے اس روز کیس کی فائل بھی گُم ہوگئی تھی جو سنجیدہ معاملہ تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی بہت سنجیدہ معاملہ ہے ،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سارے کیسز اب متعلقہ فورم پر چل رہے ہیں یہاں الگ کارروائی چلی تو وہ کیسز متاثر ہوں گے کیس کی آرڈر شیٹ گُم ہونے کا بھی اس سارے معاملے سے تعلق ہے ،اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ سماعت کا مقام بھی اِن کی خواہش کےمطابق تبدیل کیا گیا اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو سیاسی بات کرنے سے روک دیا اورریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کے وکیل خواجہ حارث نے کوئی سیاسی بات نہیں کی آپ بھی اپنے الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں صرف یہ بتائیں کیا فائل گُم ہونے پر یہاں کارروائی کی ضرورت ہے؟ آرڈر شیٹ گُم ہوئی تو نئی آرڈر شیٹ بنادی گئی تھی اب پہلی شیٹ گُم ہونے پر فریقین میں کسی کو فائدہ یا نقصان ہوا؟

    پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ اگر نئی آرڈر شیٹ بننے میں تاخیر ہوتی تو پراسیکیوشن کا نقصان ہوتا سب پولیس اہلکار ایک طرح سے وہاں کورٹ اسٹاف ہی ہوتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں میں اپنی فائل کسی پولیس اہلکار کے ہاتھ نہیں بھیج سکتا ایک اوراہم معاملے پر آج کل ہم غور کر رہے ہیں ویڈیو لنک پرحاضری کی عمران خان کی درخواست پرقانون طےکرنا ہے اس معاملے کو صرف عمران خان کی حد تک نہ دیکھا جائے دیکھنا ہے ویڈیو لنک پر قانون کیسے واضح کریں اپنے ریسرچر کو بھی لگایا ہے کہ بھارت میں ویڈیو لنک پرکیا ہو رہا وہ بھی دیکھ رہے ہیں ،اسپیشل پراسیکیوٹر نے توہین عدالت پر عمران خان کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اس عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان لاء اینڈ آرڈر یقینی بنائیں گے عمران خان کو اس حکم پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس ایک سنجیدہ ایشو ہے اُس روز توڑ پھوڑ تو ہوئی مگر ذمہ دار کون ہے؟ اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے سب لوگ پی ٹی آئی کے تھے ٹوئٹس موجود ہیں لوگوں کو وہاں باقاعدہ بلایا گیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ تو اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے آ جاتے ہیں ایک لیڈر ہے اس کی فالوئنگ ہے لوگ تو آجاتے ہیں یہ دکھائیں کیا کہیں لوگوں کو توڑ پھوڑ کے لیے اکسایا گیا توڑ پھوڑ کی ویڈیوز ہیں مگرکیسے طے ہوکہ انہیں کس نے کہا؟ آئی جی کی رپورٹ دیکھ کر دوبارہ معاونت کریں ایک ہجوم جہاں ہو اس کا ایک مائنڈ سیٹ تو ہوتا نہیں ہے ، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ جمعےکو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پاکستان جلد خطے کا اہم لیڈرملک بن جائے گا،وزیراعظم

    پاکستان جلد خطے کا اہم لیڈرملک بن جائے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان سے 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتے ہیں،ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلند کرنا ہماری ترجیح ہے، آپ کے سامنےبطورفیصلہ ساز ہمیشہ دو ہی راستے ہوں گے، ایک راستہ پیسہ کمانے کا آسان طریقہ جو بدعنوانی اور تباہی کی طرف لے جاتا ہے،دوسرا راستہ عزت اور ترقی کا ہے جوچیلنجز سے بھرا ہوا ہے،حکومت ملک بھر میں یکساں نصاب لا رہی ہے،یکساں نصاب سے ہمارے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی طلباکا انتخاب ہے کہ وہ جس شعبے میں چاہیں مہارت حاصل کریں رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد معاشرے کے اخلاقی معیار کو بلند کرنا ہے بچوں کو موبائل فون کے ذریعے ہر قسم کے مواد تک رسائی حاصل ہے،طاقت کا استعمال انتہا پسندی کے خاتمے کا حل نہیں ہے،نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے سے ترقی پسند معاشرہ تشکیل پائے گا،حکومت کو سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بھاری مالی قرضے ورثے میں ملے،کورونا کے باوجودپاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی کے ساتھ سنبھالا،توانائی اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 10 ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع کیا معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول ایک بتدریج عمل ہے،حکومت تمام شعبوں میں طویل المدتی اصلاحات کے نفاذ کیلئے پرعزم ہے،پاکستان جلد خطے کا اہم لیڈرملک بن جائے گا جیسا 70 کی دہائی میں تھا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

    اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    دو سو افراد نے ایک ساتھ کپڑے اتار کر تصویریں بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا

    اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے ,وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن ہر ملک کے مفاد میں ہے، اسی نیت سے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت سے بات چیت کی کوشش کی مگر آہستہ آہستہ احساس ہوا کہ مودی سمجھتا ہے کہ ہم کمزور ہیں، ہمیں بھارت میں ایک آئیڈیولوجی کا سامنا تھا جس کا نام آر ایس ایس ہے ، اس آئیڈیولوجی کے ساتھ بھارتی سرکار کیساتھ گفت و شنید انتہائی مشکل ہے مودی کا نظریہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں بلکہ خود ہندوستان کے عوام کیلئے بھی بد قسمتی ہے جو لوگ جنگوں سے معاملات طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ تاریخ سے نا واقف ہوتے ہیں اور دوسرا انہیں اپنے ہتھیاروں پر بہت غرور ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جنگ کے بعد مسائل چند لمحوں یا ہفتوں میں حل ہو جائیں گے

  • تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا،اسد عمر

    تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا،اسد عمر

    وفاقی وزیر اسد عمر نے گرلز انصاف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگوں کے لئیے یہ بہت بڑی اپورچیونٹی ہے،چاہتا ہوں انصاف یوتھ ونگ کی تمام لڑکیاں لیڈر بن کر نکلیں،معاشرے میں خواتین کی شناخت ان کے والد یا بھائی سے ہوتی ہے،چاہتا ہوں معاشرے میں خواتین کی شناخت ان کے اپنے نام سے ہوں،

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے لئے ایک بڑا موقع ہے کوشش کریں اس سے لیڈر بن کر نکلیں تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا، بلکہ وہ لیڈر ہوتا ہے جو اپنی زمہ داری کا احساس کرکے اپنے فالوورز کی بہتری کے لئے کام کرتا ہے حکومت رواں سال طلباء و طالبات کو 47 ارب روپے کے سکالر شپ دے گی کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ سکالر شپ کا پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہے،دوسرا حصہ جاری ہے کامیاب جوان پروگرام میں ہر قسم کی تربیت کے پروگرام رکھے گئے ہیں طلباء وطالبات ڈگری کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے بھی استفادہ حاصل کریںکامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سو ارب روپے قرض جوانوں میں تقسیم ہوں گے،جسمین سے 31 ارب روپے بچیوں نے حاصل کئےاور کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہی ہیں عمران خان کی جدو جہد اس عوام اور جوانوں کے لئے ہیں،چاہتے ہیں آپکو وہ مواقع ملیں جو ہمیں نہیں مل سکےانشاء اللہ آپ ایسا پاکستان بنائیں گے جس پر دنیا رشک کرے گی،اوریہ کام آپ کریں گے

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےواقعی اپنے عہدے سے استعفی دے ہی دیا:پشین گوئی بھی عین پوری ہوئی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے آئی ایس ایف گرلز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں انشاءاللہ لڑکوں سے بہتر کام کریں گی آپکی جماعت،حکومت اور کابینہ کا خواتین پر خصوصی فوکس ہے،خواتین کو وراثت میں حصہ دینا،مسائل کا حل حکومتی ترجیح میں شامل ہے احساس پروگرام کے تحت نئے پروگرامز میں پچاس فیصد سے زائد حصہ خواتین کا ہو گا پی ٹی آئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے لڑکیوں کا وظیفہ زیادہ رکھا سٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگز میں مرد کہتے ہیں کہ خواتین کا پچاس فیصد حصہ کم کرکے تیس فیصد کیا جائے لیکن وزیراعظم نے اسے پچاس فیصد ہی رکھا جائےاحساس پروگرامز کے تحت بچیوں کو وظائف دینے سے گراؤند پر انقلاب ا رہا ہے کہ لوگ بچیوں کو تعلیمی اداروں میں لا رہے ہیں جب تک لڑکیاں تعلیم حاصل نہیں کریں گی تب تک وہ ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکیں گی گزشتہ سال 90ہزار طلباء کو وظائف دیئے،یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیں گے آپکو فخر ہونا چاہیئے کہ آپ کی جماعت اور حکومت نے میرٹ اور شفافیت کو اپنایا ہے