Baaghi TV

Tag: لیڈی ڈیانا

  • دی کراؤن میں ساتھی فنکارہ الزبتھ ڈیبیکی کی ہمایوں سعید کے کام کی تعریف

    دی کراؤن میں ساتھی فنکارہ الزبتھ ڈیبیکی کی ہمایوں سعید کے کام کی تعریف

    دی کراؤن میں ساتھی فنکارہ الزبتھ ڈیبیکی کی ہمایوں سعید کے کام کی تعریف
    ہمایوں سعید جو کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا جانا مانا نام ہیں وہ ایک بڑے پرڈیوسر اور اداکار ہیں۔ رواں برس ان کی فلم لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی اور یہ فلم سپر ہٹ رہی شائقین ہمایوں سعید کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کی سپر ہٹ سیریز دی کروائون میں ایک برٹش پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ان کے کام کی تعریف دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں پرنسس ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ الزبتھ ڈیبیکی نے ہمایوں سعید کی بھرپور تعریف کی۔دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں الزبتھ ڈیبیکی ہمایوں سعید کے کام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے باندھ دئیے ہیں ان کی تعریفوں کے پل۔

    الزبتھ ڈیبیکی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمایوں سعید ایک خوبصورت اداکار اور ایک دلکش انسان ہے۔ آپ جب اس جیسے فنکار کے ساتھ کام کررہے ہوں تو آپ کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ آپ کے احساسات کیا ہوں گے۔یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور میری رائے میں انہوں نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ یاد رہے کہ مایوں سعید اس سیریز میں کام کرکے کافی خوش ہیں ان کہنا ہے کہ میرا تجربہ خاصا اچھا رہا ہے امید ہے کہ شائقین میرے کردار اور اداکاری کو ضرور پسند کریں گے۔دوسری طرف ہمایوں سعید کے پرستار بھی ان کو ڈاکٹر حسنات کے کردار میں دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

  • لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم کو ”پرنس آف ویلز” جبکہ کیٹ مڈلٹن یعنی اپنی بہو کو”پرنسس آف ویلز” کا خطاب دینے کا اعلان کیا جس کا اعلان کنگ چارلس نے ملکہ الزبتھ کے بعد کیے جانے والے پہلے خطاب میں کیا ہے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات سے برطانیہ کی قدیم روایات اور اقدارہی بدل گئیں

    کنگ چارلس کو پرنس آف ویلز کا خطاب 1958 میں دیا گیا تھا ، اب کوئین کی موت کے بعد انہوں نے یہ خطاب اپنے بڑے بیٹے کے نام کر دیا۔

    یاد رہے لیڈی ڈیانا اور کنگ چارلس کی شادی 1981 میں ہوئی، جس کے بعد انہیں ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب دیا گیا تھا. اب ان کی موت کے 25 سال بعد ان کی بہو کو یہ خطاب دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کنگ چارلس کی دوسری اہلیہ کمیلا نے اپنی مرضی سے ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب اپنے ساتھ نہیں جوڑا، کیونکہ دنیا بھر میں لوگ لیڈی ڈیانا کو ہی اس خطاب سے منسوب رکھنا چاہتے تھے۔

    گزشتہ روز کنگ چارلس نے اپنے پہلے خطاب میں مزید کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کا قوم سے پہلے خطاب میں آنجہانی ملکہ کو زبردست خراج عقیدت

    واضح رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی جس کے فوری بعد بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین پرنس آف ویلز چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ملکہ کے انتقال کا اعلان بکنگھم پیلس نے پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کیا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج دوپہر ملکہ الزبتھ سکاٹ لینڈ میں واقع بیلموریل پیلس میں انتقال کر گئیں۔‘ملکہ کے انتقال پر برطانوی حکومت نے ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق جمعرات کو ہی ملکہ کے خاندان کے افراد سکاٹ لینڈ میں واقع بلموریل پیلس میں کو جمع ہوگئے تھے۔ملکہ الزبتھ 1952 میں تحت نشین ہوئیں اور اس دوران انہوں نے کئی سماجی تبدیلیاں دیکھیں۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کاانتقال، برطانیہ میں پوسٹل اور ریل ملازمین کی ملک…

  • 27 سال بعد پریوں کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد کئی دلوں کو غمگین کرگئی

    27 سال بعد پریوں کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد کئی دلوں کو غمگین کرگئی

    لندن :کون نہیں‌جانتا کہ لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی اور شخصیت نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو کس مقام تک پہنچا دیا تھا ، اسی پریوں کی شہرادی کہلانے والی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے بائیس برس بیت گئے ہیں۔شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997ء میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تھیں

    لیڈی ڈیانا کی سوانحہ عمری کے متعلق برطانوی میڈیا نے کچھ اس طرح لکھا ہے کہ پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961ء کو برطانیہ کےشہر سینڈرنگھم میں پیدا ہوئیں۔ جولائی 1981ء کو 20 برس کی عمر میں ان کی شادی برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے ہوگئی اور یوں وہ دنیا میں لیڈی ڈیانا کے نام سے مشہور ہوئیں، ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈی ڈیان بہت سی رفاہی تنظیموں کی پیٹرن بھی رہیں۔پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی۔دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے کی شادی کے 16 سال بعد اگست 1996ء میں طلاق ہوگئی، ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔

    یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا نے 1995ءاور 1997ء میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997ء میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تاہم ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی۔لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد 1997ء میں امن کا نوبل انعام دیا گیا