Baaghi TV

Tag: لیگل نوٹس

  • کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    بھارت کے معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کرنے پر لیگل نوٹس مل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے کپل شرما شو کو فلم ہیرا پھیری کا مشہور کردار بابو راؤ پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے،شو میں مشہور بابو راؤ کردار کامیڈین کیکو شردا نے ادا کیا تھا جس پر شو کو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجا گیا،اس شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔ جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں،فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا اس مشہور کردار بابو راؤ کے حقوق کے مالک ہیں،اور انہوں نے یہ دعویٰ ہے کہ یہ کردار دی انڈین کپل شرما شو میں ان کی اجازت کے بغیر پیش کیا گیا۔

    روسی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،اسٹونیا

    14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

  • سات دن میں پارٹی کا نام بدلیں ورنہ قانونی کاروائی،جہانگیرترین کو لیگل نوٹس

    سات دن میں پارٹی کا نام بدلیں ورنہ قانونی کاروائی،جہانگیرترین کو لیگل نوٹس

    پارٹی کا نام چوری کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا،

    استحکام پاکستان تحریک نے حال ہی میں نئی بننے والی جہانگیر ترین کی پارٹی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ،لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے صدراحمد کلیم کی جانب سے بھجوایا گیا ہے، لیگل نوٹس پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کو بھجوایا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے،استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظرئیے سے مطابقت رکھنا ہوگا،

    واضح رہے کہ نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کیا گیا تھا جہانگیر ترین کے ہمراہ علیم خان، عامر کیانی،فردوس عاشق،تنویر الیاس و دیگر موجود تھے، جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب نہ کبھی 9 مئی ہونے دیں گے نہ کسی سیاسی مخالف کے گھروں پر حملے ہونے دیں گے ، سیاسی تقسیم ختم کریں گے، قوم میں امید پیدا کریں گے

    تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے اور سیاست چھوڑنے والوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات کی تھی اور نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ، نو مئی کے واقعہ کے بعد عمران خان اکیلے رہ گئے اور تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پارٹی چھوڑنے لگے، عمران خان کے انتہائی قریبی بھی پارٹی چھوڑ چکے اور عمران خان کو خیر باد کہہ چکے،علیم خان اورجہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور مران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اورانہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • اپنے خلاف خبر لگنے پہ صحافی کو لیگل نوٹس

    اپنے خلاف خبر لگنے پہ صحافی کو لیگل نوٹس

    قصور
    صحافی محسن چوہدری کو میونسپل کارپوریشن قصور کے ملازم کی جانب سے لیگل نوٹس،صحافی برادری کی جانب سے مذمت

    تفصیلات کے مطابق قصور کے صحافی چوہدری محسن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ عظمت) نے چند دن قبل میونسپل کارپوریشن قصور کے ملازم رفاقت علی کے خلاف خبر لگائی جس میں ملازم پہ رشوت لینے کا الزام لگایا گیا اور ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے کا عمل تشہیر ہوا
    اس خبر پہ میونسپل کارپوریشن کے ملازم رفاقت علی نے راشد محمود چوہدری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے توسط سے صحافی چوہدری محسن کے خلاف لیگل نوٹس جاری کروائے جس میں کہا گیا ہے کہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ پہ مبنی ہے اور اس کا کسی قسم کی رشوت اور ڈیوٹی میں غفلت سے کوئی تعلق نا ہے
    صحافی کے خلاف لیگل نوٹس جاری کروانے پہ صحافیوں نے مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حق و سچ کا علم ہو سکے

  • سونیا حسین نے عروہ حسین کو بھیج دیا لیگل نوٹس لیکن کیوں؟

    سونیا حسین نے عروہ حسین کو بھیج دیا لیگل نوٹس لیکن کیوں؟

    فلم ٹچ بٹن جو کہ ریلیز کے قریب ہے آج کل اس کی پرموشنز چل رہی ہیں ، سونیا حسین بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں سونیا فی الحال فلم کی پرموشنز سے غائب نظر آرہی ہیں. اب یہ چیز منظر عام پر آئی ہے کہ سونیا اور عروہ حسین کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے اور یہ معاملات کی خرابی سونیا کو بروقت پیسوں کی ادائیگی نہ کئے جانے کی وجہ سے ہے. سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پرڈیوسر عروہ حسین نے سونیا کے ساتھ کام کا معاوضہ پچاس لاکھ روپیہ طے کیا اور شوٹنگ کو ختم ہوئے بھی دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن پرڈیوسر نے تاحال ان کے

    پیسے انہیں‌نہیں‌دئیے. سونیا حسین کا کہنا ہے میں نے انہیں بار بار یاد دہانی کروائی لیکن انہوں‌نے ایک نہ سنی اور رواں برس صرف پانچ لاکھ کا چیک بھجوایا جو میں نے انہیں‌ واپس کر دیا کیونکہ پوری رقم دینے کی بات ہوئی تھی اور دو سال سے دن رات ان کو ریمائنڈر دے رہی ہوں لیکن عروہ نے ایک بھی بات نہ سنی . لہذا اب میں‌قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں .
    یوں سونیا حسین نے عروہ حسین کو پچاس لاکھ کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے. اس
    نوٹس کے مطابق عروہ حسین آئندہ 14 روز میں سونیا حسین کے قانونی نوٹس کا جواب دیں، دوسری صورت میں ان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

  • پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس

    پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس

    لاہور: پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس ،اطلاعات کے مطابق نارووال کے ایک مسافر جہنون نے چند دن پہلے پی آئی اے پر سفرکیا تھااب اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پی آئی اے کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسافرخالدمحمود نےپی آئی اے انتظامیہ کو 5 کروڑ روپےہرجانہ اداکرنے مطالبہ کیا ہے ، کیا پی آئی اے اتنی بڑی رقم ہرجانےکے طور دے دے گی یا پھرحسب روایت یہ لیگل نوٹس بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا، فی الحال اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا

     

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا۔ جس کی وجہ سے اسے اور اس کے گھروالوں کو پرواز کا روٹ تبدیل کرنے پرپریشانی کا سامنا کرنا پڑا

    شہری نے پی آئی اے انتظامیہ ،ایم ڈی پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس میں فریق بناتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ پی آئی اے نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ زیادتی کی ہے جس کا ازالہ صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہےکہ پی آئی اے اپنے غلط رویے اورعہد کی خلاف ورزی اور اس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ زیادتی کے ہرجانے کے طور پر 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے ورنہ یہ معاملہ بہت آگے جاسکتاہے جس کا نقصان بلا شبہ پی آئی اے کو ہی ہوگا

  • معروف عالم ناصرمدنی کونوٹس :کیا حرکت کی جان کرلوگ بھی حیران رہ گئے

    معروف عالم ناصرمدنی کونوٹس :کیا حرکت کی جان کرلوگ بھی حیران رہ گئے

    لاہور:معروف عالم ناصرمدنی کونوٹس :کیا حرکت کی جان کرلوگ بھی حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق معروف عالم ناصر مدنی جو کہ تقریر میں مزاح کے حوالے سے بہت مشہورہیں کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے چاہنے والوں نے عدالت کے ذریعے ایک نوٹس بھیج دیا ہے

    اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کے ایک رہائشی اور ناصر مدنی سے محبت وعقیدت رکھنے والے ایک دیندار نوجوان محمد ارشد ولد علم الدین رحمانی نے اپنے وکیل کے ذریعے ناصر مدنی کو نوٹس بھیجا ہے ،اس نوٹس میں بہت ہی دلچسپ نقاط ہیں‌

    ناصر مدنی کے نام اس نوٹس میں جو کہ سنیئر وکیل ملک طارق سجاد سنیئر وکیل ہائی کورٹ میں پہلے تو ناصر مدنی کی طرف سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی کا ذکر ہے اورپھراس وعدہ خلافی کے نتیجے میں‌ ہونے والے نقصان کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے

     

     

    اس لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 16 نومبر کو چیچہ وطنی کے ایک نواحی گاوں میں عظمت والدین کے نام پر ہونے والی ایک اسلامی کانفرنس میں گفتگو کرنے کا وعدہ لے رکھا تھا ، جب وعدہ لیا گیا توناصر مدنی نے آنے کا وعدہ کیا لیکن جب پروگرام کا وقت قریب آیا تو بار بار پوچھنے پر بھی کوئی جواب نہ دیا اور پروگرام سے پہلے دو دن تک فون کرتا رہا لیکن ناصر مدنی نے جواب تک نہ دیا بلکہ جواب نہ دینے کی غرض سے اپنا فون کسی اور کو تھما دیا

    پھرجب فون کیا تو پھر فون ہی بند کردیا، محمد ارشد کہتے ہیں کہ انہوں نے اس پروگرام کی تیاری میں ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی اور پھر اس دوران جماعت کے دیگر دوست احباب نے بھی پروگرام کے انعقاد کے لیے خطیر رقم خرچ کی

    محمد ارشد کہتے ہیں کہ ناصر مدنی کی اس وعدہ خلافی اور انتہائی گھٹیا حرکت سے بہت زیادہ ذہنی کوفت ہوئی ، جس کا ازالہ کرنا بہت مشکل ہے ، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے تو جو ایک لاکھ روپے سے زائد رقم آپ کی وجہ سے ضائع ہوگئی وہ واپس کی جائے اور پھر اپنی گھٹیا حرکت کی معافی مانگیں ورنہ پھرغلط رویے اور گھٹیا حرکت کے ازالے کےلیے اعلیٰ‌ عدلیہ سے درخواست کرکے تیرے رویے کی بذریعہ آئین اصلاح کی جائے گی تاکہ آپ آئندہ کسی کے ساتھ اس قسم کی گھٹیا حرکات نہ کرسکیں