Baaghi TV

Tag: مائیکروسوفٹ

  • خلیجی ممالک کی کمپنیاں ایمازون ، ٹویٹراورگوگل سےفارغ ہونیوالےباصلاحیت ماہرین کواپنےہاں لانےکیلئےکوشاں

    خلیجی ممالک کی کمپنیاں ایمازون ، ٹویٹراورگوگل سےفارغ ہونیوالےباصلاحیت ماہرین کواپنےہاں لانےکیلئےکوشاں

    خلیجی ممالک میں بڑی تجارتی کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی سطح کےانتہائی اہم اداروں میں کام کر چکے افراد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ذمہ داروں نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنیاں ایمازون ، ٹویٹر اور گوگل سے فارغ ہونے والے بہترین اور باصلاحیت ماہرین کو اپنے ہاں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے بڑی بین الاقوامی کمپنیوں جن میں ایمازون ، گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ وغیرہ نے حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران اپنے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسپاٹی فائی کا دنیا بھرمیں 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    العربیہ کے مطابق بہترین تجربے کے ٹیلنٹ کو نئی کمپنیوں میں کھپانے کے لیے مارکیٹ میں کئی ریکروٹمنٹ کمپنیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔ جو ان کارکنوں اور خلیجی اور سعودی کمپنیوں کے درمیان پل کا کام کر رہی ہیں۔

    ریکروٹمنٹ کمپنی کلاؤڈ سورس کےمینجنگ ڈائریکٹر جیمز ٹوفیری اس سلسلے میں خوب متحرک ہیں جیمز ٹوفیری کے مطابق اس صورت حال نے ٹیلنٹ کی ایک نئی مارکیٹ کا دروازہ کھول دیا ہے اس لیے یہ موقع ہے کہ مختلف کمپنیاں اس تجربہ کار ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھالیں۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں مائیکرو سافٹ نے اپنے سٹاف میں کمی کا فیصلہ کیا ہے 2022 میں یہ ادارہ دو بار اپنے کارکنوں کی تعداد میں کمی کر چکا ہے ایمازون نے جنوری سے اپنے 18000 کارکناوں کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے اسی طرح گوگل کی ‘ پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ ‘ نے 12000 کارکنوں کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا 6 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ کے بعد یورپ نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کولگام ڈالنےکا فیصلہ کرلیا

    امریکہ کے بعد یورپ نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کولگام ڈالنےکا فیصلہ کرلیا

    پیرس:انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی منمانیوں کے بعد اب یورپ نے انہیں لگام دینے کے لیے خصوصی قوانین وضع کر دئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں کو صارفین کی پرائیویسی کا خیال رکھنے اور ان کے ڈیٹا اور نجی معلومات کا کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

    نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ’ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ (ڈی ایم اے) اور ’ڈیجیٹل سروسز ایکٹ‘ (ڈی ایس اے) نامی دو قوانین کی منظوری دے دی۔

    ’ڈیجیٹل سروسز ایکٹ‘ کا قانون فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ایمازون سمیت اسی طرح کی دیگر ویب سائٹس پر نافذ ہوگا جس کے ذریعے مذکورہ ویب سائٹس کو صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے گا۔

    اسکے علاوہ تمام ویب سائٹس خطرناک اور غیر قانونی چیزوں کی فروخت کی بندش کو بھی یقینی بنائیں گی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا ویب سائٹس، میسیجنگ ایپلی کیشن، سوشل شیئرنگ ایپس اور آن لائن اسٹورز کے پلیٹ فارمز صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال بھی نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے ڈیٹا کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

    اس قانون کے تحت تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس یورپین یونین کے ماہرین کی کمیٹی کو اپنے الگورتھم تک رسائی دیں گی۔

    یورپی یونین نے اسی طرح ’ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ بھی منظور کرلیا جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں یعنی گوگل، ایمازون، ایپل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں پر نافذ ہوگا۔ اس ایکٹ کے تحت تمام کمپنیاں اپنی پالیسی کو شفاف رکھیں گی، کسی طرح بھی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال نہیں کریں گی، انہیں ان کی پسند یا نہ پسند کی بنیاد پر دوسرے مواد تک رسائی نہیں دیں گی اور کسی طرح بھی صارفین کے ایپس یا انٹرنیٹ کے استعمال میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

    مذکورہ قوانین کے تحت خلاف ورزیوں کی صورت میں ٹیکنالوجی کمپنیز کو اپنی سالانہ آمدنی کا دس سے بیس فیصد حصہ جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

  • گوگل میٹ اور ڈو ایپ کو ملاکر ایک نیا آڈیو ویڈیو پلیٹ فارم:آئی ٹی کی دنیا میں انقلاب

    گوگل میٹ اور ڈو ایپ کو ملاکر ایک نیا آڈیو ویڈیو پلیٹ فارم:آئی ٹی کی دنیا میں انقلاب

    نیویارک :گوگل میٹ اور ڈو ایپ کو ملاکر ایک نیا آڈیو ویڈیو پلیٹ فارم:آئی ٹی کی دنیا میں انقلاب،اطلاعات ہیں کہ مشہورزمانہ گوگل نے ڈو اور میٹ کے نام سے دو ایپ بنائی تھیں جو بہت کامیاب تو نہ ہوسکیں لیکن اب ان دونوں کے ملاپ سے گوگل ڈو اور ایپ کو باہم مدغم کرکے ایک نئی ایپ بنائی جارہی ہے جسے ’میٹ‘ کا ہی نام دیا جائے گا لیکن اس میں ڈوduo کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

    امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کے مطابق دونوں ایپ کے ملاپ سے جدید ٹیکنالوجی اور روابط کو فروغ ملے گا۔ اس ضمن میں گوگل ورک اسپیس کے سربراہ، ہاویئرسولٹیرو کہتے ہیں کہ گوگل یہ جاننا چاہتا ہے کہ لوگ بدلتے تناظر میں کس قسم کی ایپ استعمال کرنا پسند کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میٹ اور ڈو کے کے ایک دوسرے میں ضم یا ادغام پر کام ہورہا ہے

    اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں اس سے قبل گوگل نے میٹ اور چیٹ کے آپشن کئی سروسز میں شامل بھی کئے ہیں۔ گوگل کے مطابق حالیہ برسوں میں میٹ ویڈیو اور چیٹنگ کے لیے ایک مشہور پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ لیکن اس سے ڈو ایپ کی اہمیت کم ہوئی ہے۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا یہ گروہ اسی لیے گوگل ان دونوں کو ملاکر ایک نئی ایپ بنارہا ہے جسے میٹ کا ہی نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب روایتی ڈو ایپ میں بھی بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ گوگل اس وقت دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس اس وقت دیگرایسی کمپنیوں کے ساتھ مل کراپنی صلاحیت اورمعیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • نیٹ فلیکس اور ایپل کے بعد مائیکروسافٹ کا روس میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    نیٹ فلیکس اور ایپل کے بعد مائیکروسافٹ کا روس میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    ماسکو : نیٹ فلیکس اور ایپل کے بعد مائیکروسافٹ کا روس میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ روس میں اپنی تمام پراڈکٹس کی سیل اور سروس بند کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ روس کے یوکرین پر غیرقانونی، بلااشتعال اورغیرمنصفانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور احتجاجاً روس میں اپنی تمام پراڈکٹس کی نئی سیل اور سروس بند کررہے ہیں۔

    خیال رہے مائیکروسافٹ سے قبل ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ’ایپل‘ ، ’نائیکی‘ ، ’ڈیل‘، کی جانب سے بھی روس پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مائیکروسافٹ نے روسی میڈیا ’آر ٹی‘ کی موبائل ایپلیکیشن کو ونڈوز ایپ اسٹور سے نکال دیا ہے اور روسی میڈیا کو اشتہارات دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اس سے قبل یوکرین پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا کی تقریباً تمام کیمپنیز فیس بک ، ٹوئٹر کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں جب کہ فیس بک نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے۔

    گوگل، یوٹیوب اور ٹوئٹر کی جانب سے بھی روس کے سرکاری میڈیا چینل ‘آر ٹی’ سمیت دیگر تمام ٹی وی چینلز پر ویڈیوز کے ذریعے اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    یوکرین کے ساتھ جنگ کے اثرات اب روس کی معیشت پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں۔ مغرب کی اقتصادی پابندیوں کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے روس میں اپنی خدمات اور آپریشن روک دیے ہیں۔

    سبسکرپشن بیسڈ اسٹریمنگ سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنے تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    اس بابت نیٹ فلکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت روسی زبان میں چار سیریز پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تھی تاہم روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ان منصوبوں کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

  • بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

    بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

    بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

    وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مکمل پرعزم ہے،عالمی برادری 4 کروڑ افغان عوام کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیو کیخلاف جنگ میں متحرک رہیں گے، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم متاثر کن ہے،کورونا پر قابو پانے کےلیے پاکستان کے اقدامات حیرت انگیز رہے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نےپولیو کے خاتمے میں تعاون اور شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان 4 کروڑ افغان عوام کی بنیادی سہولتوں کی خاطر بھرپور مدد کر رہا ہے،وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو پولیو کیخلاف چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے

    اعلامیہ کے مطابق بل گیٹس نے دورے پرمدعو کرنے اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،بل گیٹس نے پولیو سے نمٹنے کیلئے پاکستانی قیادت،ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان نے پولیو ویکسین کا عمل جاری رکھا ،بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے 36ورکرز اور 14اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا،

    اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کے زیرو واقعات کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے،خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں نمونوں میں وائرس کا پتہ چلا قومی سطح پر پولیو مہم دسمبر 2021 اور جنوری 2022 میں شروع کی گئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر ہم آہنگی موجود ہے،صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو پولیو مہم کے لیے مختص وسائل سے آگاہ کیا،پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا گیا،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،ظہرانے میں شوکت ترین،اسد عمر،فواد چودھری ،خسروبختیار،فیصل سلطان نے شرکت کی گورنر خیبرپختونخوا،پنجاب اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی ظہرانے میں وزیراعظم آزادکشمیر بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی ، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا ،صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک ہوئے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے.ٕ ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو سے متعلق اقدامات ، کورونا کے اوپر این سی او سی کی کارکردگی اور احساس پروگرام جیسے منصوبوں کو بھرپور سراہا

    وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے، ظہرانے میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے، ظہرانے میں اسد عمر، شوکت ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے

    بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی،بل گیٹس نے وفاقی وزیر ،این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی بعد ازاں این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے،بل گیٹس اور انکے وفد کو این سی او سی کے کردار، طریقہ کار اور کرونا کے آغاز سے لے کر اب تک کامیابیوں، پاکستان میں کرونا کی حالیہ صورتحال، این سی او سی کی جانب سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔

    بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی۔ بل گیٹس نے کرونا وائرس بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بل گیٹس نے کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی اوسی کے کردار کی تعریف کی

    قبل ازیں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،بل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد آج شام ہی واپس چلے جائیں گے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ بل گیٹس پاکستان پہلی بار آئے بل گیٹس کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے بل گیٹس این سی او سی کا دورہ کریں گے ،احساس پروگرام کا جائزہ لیں گے بل گیٹس صدر ،وزیراعظم اور صوبائی ہیلتھ لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ رہتا ہے، چند ماہ قبل مائیکرو سا فٹ کے بانی نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہی ہے افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکےخاتمے کےلیےکوششوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کےتعاون کی تعریف کی وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

    وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ