Baaghi TV

Tag: ماحول دوست

  • حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی  ٹیکسی سروس کا اعلان

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

    حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس شروع کرنے اور دسمبر 2025 تک الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے، جہاں صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی بھی عوام کو فراہم کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی۔سندھ حکومت اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار ماحول دوست ای وی بسیں اور خطے میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کرا چکی ہے۔ خواتین اور طالبات کے لیے پنک اسکوٹی پروگرام کو بھی عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

    اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ساتھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور انفرااسٹرکچر کی تیاری پر کام جاری ہے تاکہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی کے ٹرانسپورٹ شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس

    سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

    آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج

    یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل

  • ماحول دوست الیکٹرک بسیں جلد لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی

    ماحول دوست الیکٹرک بسیں جلد لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی

    صوبائی وزیر ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت صوبے بھر میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا،

    صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ ماحول دوست الیکٹرک بسیں جلد سڑکوں پر نظر آئیں گی ،پنجاب حکومت لاہور میں الیکٹرک بسوں کا پائلٹ پراجیکٹ جلد از جلد شروع کرنے پر کام کر رہی ہے ،اے ڈی پی کے تحت 3400 ملین کی لاگت سے الیکٹریک بسوں کا منصوبہ صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں مکمل کیا جائے گا،ابتدائی طور پر 34 الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلائی جائیں گی ،کوئی بھی منصوبہ آغاز سے پہلے جامع منصوبہ بندی کئے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا ,آج ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے ماحول دوست منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق زمین اگلی تین دہائیوں میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرم ہوجائیگی ،ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہر کسی کو ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ہو گا ،ماحولیاتی تبدیلیاں و آلودگی دورِ حاضر کے سب سے بڑے چیلنج ہیں

    صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر کسی بھی محکمے کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ،دورِ جدید میں ٹیکنالوجی اور جدت کے جامع استعمال کے بغیر شفافیت کا عمل یقینی بنانا ممکن نہیں ،ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے انتظامی امُور آسان بنانے میں مدد و معاونت ملتی ہے ،

    سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ جامع منصوبہ بندی اور عوامی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو آگے لے کر چلیں گے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، سیکریٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی، و دیگر شریک ہوئے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار