Baaghi TV

Tag: مارشل لاء

  • جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    جنوبی کوریا میں صدر نے مارشل لاء نافذ کردیا

    جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل نافذ کردیا،صدر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کے پیش نظر مارشل لا نافذ کردیا،صدر یون سک یول کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر نو کریں گے،یون نے اپنے لائیو ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایک آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تخریبی، ریاست مخالف عناصر کی طرف سے پیدا ہونے والی بدامنی کے خلاف قوم کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ہے۔ دوسری جانب حکمران پیپلز پاور پارٹی کے رہنما ہان ڈونگ ہون نے کہا کہ مارشل لا کا اعلان غلط ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر مارشل لا کے اعلان کی مخالفت کریں گے جبکہ یون کے اعلان کے بعد لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے مبینہ طور پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم

    حکومت کر لی، اب آرام سے جیل کاٹو، مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

    پاکستان کا سکیورٹی کونسل میں مسلم ممالک کی مستقل نشست کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی

  • بڑوں کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد میں بڑی ہلچل،سراج الحق کی مبشر لقمان سے اہم گفتگو

    بڑوں کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد میں بڑی ہلچل،سراج الحق کی مبشر لقمان سے اہم گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین میں الیکشن ہے، قوم پر اعتماد کیا جائے اور قوم کو ہی موقع دیا جائے،بجائے اسکے کے پورا نظام لپیٹ دیا جائے اچھا ہے الیکشن کی طرف جائیں کیونکہ الیکشن کے بغیر کوئی حل نہیں ہے

    پروگرام کھرا سچ میں مبشر لقمان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ فرض کریں مزکرات کامیاب ہوں یا ناکام ہوں، دونوں صورتوں میں عمران خان کا کچھ بگڑتا ہے نہ شہباز شریف کا ،نہ مولانا فضل الرحمان کا ، نہ کسی اور سیاستدان کا ، نقصان غریب قوم کا ہے، عوام سینڈوچ بن چکے، مسائل کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں، دونوں صورتوں میں نقصان عوام کا ہے،میں سوچتا ہوں قوم کو بچایا جائے،اسلئے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب ہم پی ٹی آئی چیئرمین اور شہباز شریف کے پاس گئے تھے تو میں نے عرض کیا تھا کہ اب میں تو ہوں ساٹھ سال کا، دس سال اگر مارشل لاء لگ گیا، 83 سال کی عمر میں پھر آپکو الیکشن نصیب ہو گا، قومی اسمبلی کے ممبران، صوبائی اسمبلی کے ممبران پھر کیا تیاری کریں گے، الیکشن کے لئے تاریخ پر بات کی جائے یا پھر حالات سامنے ہیں، پھر تاریخ میں لکھا جائے گا کہ شہباز شریف وزیراعظم تھے اور انکی وجہ سے مارشل لاء آیا، عمران خان کا نام بھی تاریخ میں ہٹ دھرمی کی وجہ سے لکھا جائے گا، الیکشن قوم کی ضرورت ہے، ہماری کوشش، سپریم کورٹ کی کوشش کے نتیجے میں اب یہ بیٹھے ہیں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایکسٹیشن کے تجربات بہت ہو گئے،مریم کا بیان اپنی جگہ پر،شہبازشریف چاہتے ہیں کہ ملک بچے، جمہوریت بچے، سیاست بچے، انکی عزت بچے، ریڈ لائن کو دونوں چھوڑ کر درمیان کا راستہ اختیار کرنا ہو گا، موقف میں نرمی لانی ہو گی، نہیں لائیں گے تو پھر کیا ہو گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا،ایک ایسا نقشہ بنے گا جس طرح کشمیر میں ایک تجربہ ہوا، وہاں پی ٹی آئی ، پی پی، ن لیگ سب کے سب جمع ہو گئے، ایک اچھےکلاس روم میں اچھے استاد کے سامنے بیٹھ گئے، پاکستان اور قوم کی کامیابی اسی میں ہے کہ قوم کو اختیار دیا جائے، اسلام آباد کی گلیوں کوچوں میں بہت باتیں چل رہی ہیں، میں یہ کہتا ہوں کہ آئین میں الیکشن ہے، قوم پر اعتماد کیا جائے اور قوم کو ہی موقع دیا جائے،بجائے اسکے کے پورا نظام لپیٹ دیا جائے اچھا ہے الیکشن کی طرف جائیں کیونکہ الیکشن کے بغیر کوئی حل نہیں ہے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران خان اور پارٹی نے کردیا،بھارتی تجزیہ نگار

    انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران خان اور پارٹی نے کردیا،بھارتی تجزیہ نگار

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اداروں اور پاک فوج کے خلاف بیانات بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں بھارتی تجزیہ نگار سوشانت ترین نے شرکت کی جس میں پروگرام کے اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جنتے ہیں کی پاکستان میں مارشل لاء لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہےاگر پاکستان میں مارشل لاء لگ جائے تو اسے پاک فوج کا کیا بنے گا اسکی معیشت کا کیا بنے گا اور کیا آپ بتا سکتے ہیں پاکستان میں الیکشن وہ مئی میں ہوں گے یا اکتوبر میں ہوں گے اور کیا بنے گا اسکا؟-


    جس پر بھارتی تجزیہ نگار سوشانت ترین نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا نفاذ حیران کن ہو گا انہیں نہیں لگتا کہ مارشل لاء لگانا درست ہو گا پاکستان اس کو کس طرح لے رہا ہے اور کس طرح اس کے ساتھ مقابلہ کرے گا اور میرا نہیں خیال کہ فوج ملک کے سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکے گی کیونکہ یہ سارا مسئلہ انہوں نے خود بنایا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے آرمی جیسے پہلے ایک یونٹ کی طرح کام کر رہی تھی اب نہیں کر رہی انہوں نے آرمی کواندر سے تقسیم کر رکھا ہے افسران ایک دوسرے پر مزید اعتماد نہیں کرتے عمران خان اور ان کی پارٹی کی جانب سے اداروں اور پاک فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    سوشانت ترین نے مزید کہا کہ انڈین انٹیلی جسن اور انڈین تنقید نگاروں اور ٹوئتر کے لوگوں نے پاک آرمی کے خلا ف ایسی باتیں نہیں کی ہوں گی جس طرح کی باتیں عمران خان اور ان کے لوگوں نے عمران خان کے خلاف کی ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے ہیں اس طرح کے حالات میں اگر مارشل لاء لگ گئی تو لوگ گلیوں میں نکل آئیں گے اور بلوچستان اور کے پی کا جو علاقہ ہے مثلاٌ اس میں سول وار کا مسئلہ شروع ہو جائے گا جس میں لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا لوگ اپنی مرضی سے دنگے فساد کریں گے-

  • ایمرجنسی لگے گی یا مارشل لاء؟ عدالتی فیصلہ نامنظور، کھلی بغاوت

    ایمرجنسی لگے گی یا مارشل لاء؟ عدالتی فیصلہ نامنظور، کھلی بغاوت

    ایمرجنسی لگے گی یا مارشل لاء؟ عدالتی فیصلہ نامنظور، کھلی بغاوت

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کے ابھی امکانات نہیں کوشش لوگ کر رہے ہیں کہ لگ جائے، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ ہو ،لیکن ابھی حکومت کے پاس ایمرجنسی کا آپشن ہے، رانا ثناء اللہ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے یہ بات کی اور کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ افہام وتفہیم سے معاملہ حل ہو اور نہ ہوا تو پھر ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے،

    مبشر لقمان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ حکومت عدالت کا فیصلہ کیسے مانے؟ کابینہ کو دیکھ لیں،نواز شریف کو فارغ کر دیا گیا،فیصل واوڈا کو نہین کیا، پنجاب اسمبلی کے معاملے پر دونوں فیصلوں سے تحریک انصاف کو ریلیف ملا، پارلیمانی لیڈر کی بات ہوئی تو چوھدری شجاعت کو فارغ کر دیا، جس طرح کی یہ بینچ فکسنگ جاری ہے یہ نظام عدل کے ساتھ مزاق ہے، ایک جج فیصلہ کرتا ہے تو دوسرا کچھ اور کہہ دیتا ہے، سپریم کورٹ جس نے پورے پاکستان کو بتانا کہ کیا صحیح کیا غلط وہ خود آپس میں الجھے ہوئے، کیا اس سے سپریم کورٹ کمزور نہیں ہو گی، نو رکنی بینچ تین پرپہنچ گیا، کب تک مرضی کا حساب چلے گا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایک دفعہ تو نہیں نکالے گئے، تین دفعہ نکالے گئے انکا بنتا ہے،پیپلز پارٹی بھی اسی طرح ہے،اس ملک کے ساتھ کیا کیا ظلم کئے گئے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا الیکشن ہوں گے، مریم نواز نے ججز پر تنقید کی جو خان کو واپس لانا چاہتے ہیں، شہباز شریف کے استعفی کی بات پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے پھیلائی، اس طرح کی خبریں وہ اڑاتے ہیں جب انکے پاس کچھ نہ ہو، میرا نہیں خیال کہ انکا استعفیٰ تیار ہے،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قسمت دیکھیں نہ وہ عدت کی تاریخ کو مانتا ہے نہ انتخابات کی تاریخ کو مانتا ہے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

  • عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے ، شیری رحمان

    عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے ، شیری رحمان

    عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے ، شیری رحمان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے۔ جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعویٰ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگا دو۔جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا۔ اس کا مطلب ہے عمران خان چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگے۔عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو۔ یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے۔ ادارے کہہ رہے ہم سیاست میں مداخلت نہی کریں گے یہ کہتے ہیں مداخلت کرو اور مجھے اقتدار میں لاؤ۔ ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا لگائو

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کوئی پارلیمانی اور آئینی جمہوریت میں یقین رکھنے والا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی کام کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے؟ان کی "26 سال کی جدوجہد” صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے۔ کون سا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی مداخلت یا مارشل لا لگانے کا مطالبہ کرتا ہے

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خونی انقلاب کی بات کرنے والے عمران خان اب تیار رہیں،عمران خان اقتدار کیلئے کسی حد تک جانے کو تیار ہے،عمران نیازی ملک میں خون ریزی دیکھنا چاہتے ہیں،عمران خان اقتدار چھننے کا غصہ پاکستان کی عوام پر اتار رہا ہے،عمران خان کو بلا کر پوچھیں ملک میں خونریزی کا مطلب کیا ہے ان سے پوچھیں کہ انہوں نے ملک میں مارشل لا لگانے کا بیان کیوں دیا،عمران خان آج بھی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کا وزیر اعظم بن جائے،

  • عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی دی گئی،وزیر خارجہ بلاول کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی دی گئی،وزیر خارجہ بلاول کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی دی گئی،وزیر خارجہ بلاول کا قومی اسمبلی میں انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتےہیں

    اسپیکر پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پالیسی بیان دیا،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کررہاہے، بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی گئی بھارت نے 5اگست کے بعد غیر کشمیریوں کی آباد کاری شروع کی،بھارت کے ان اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں بھارت کی خود ساختہ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں بھارتی حکومت نئی حد بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، جموں کی نشستوں میں کا اضافہ کیا گیا ، مقبوضہ کشمیر میں صرف ایک نشست بڑھائی گئی بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے ،ایوان اس معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کرے گا،ہندو اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

    قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کردی مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن رپورٹ اور بھارتی حکومت کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ،قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کے 6 اگست 2019 کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے،بھارتی حکومت یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہرطرح سے مدد جاری رکھے گی پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی مدد جاری رکھے گا،پاکستان کی تاریخ میں بحران ہی رہے ہیں ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے صورتحال ٹھیک نہیں تھے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا،4سال میں سابق وزیراعظم نے ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے سابق وزیراعظم آئین شکنی کرچکے ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی حریف رہ چکے ہیں کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ یہ جماعتیں اتحادی حکومت میں ایک ساتھ ہوں گی ایسے سیاسی حالات صرف تب ہوتے ہیں جب ملک میں جنگی حالات ہوں اس وقت ملک میں ہر شعبے میں بحران ہے گزشتہ چار سال کے دوران ہر ادارے کو متنازعہ بنایا گیا جاتے جاتے عمران خان جمہوریت اور اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گئے،آئین اور جمہوریت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،سابق وزریراعظم خود کو مقدس گائے سمجھتے ہیں ملک میں اداروں پر حملے کیے گئے ،ہمیں نظر اندازنہیں کرنا چاہیے ہمیں غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل میں شامل افراد کے لیے کمیشن بنانا چاہیے،معاشی صورتحال کو نقصان پہنچ رہا ہے حالیہ صورتحال سے،جو تین اپریل سے اب تک ہوتا رہا ہے، کیسے چھوڑ دیں، پاکستان کو آئسولیٹ کیا گیا، پانی ، آئینی اور جمہوری بحران پیدا کیا گیا،4سال چور چور کا شور مچاتے رہے کسی کو سزا نہیں دلوا سکے ، خود چور نکلے کیا ہم اس وزیر اعظم کو اجازت دے رہے ہیں، کہ وہ چاہے بول دے اور کوئی پوچھنے والا نہیں،جو احتساب اور کرپشن کی باتیں تین سال سے مسلسل کر رہے ہیں ہمارے کان پک چکے ہیں،جس وزارت کو دیکھیں بے قاعدگیاں اور کرپشن ہی کرپشن ہے،سابق وزیر اعظم کے اپنے خزانے کیسے بڑھے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے دھمکی دی گئی،یہ دھمکی ایک وفاقی وزیرکے ذریعے مجھ تک پہنچائی گئی ، کہا گیا کہ فوری الیکشن مانیں یا پھر مارشل لا کے لئے تیار ہو جائیں، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عمران خان کی یہ سازش ناکام ہو، پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں، تمام غیر جمہوری انتخابی اصلاحات کو ختم کرنا ہوگا،ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کوئی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے ،چارٹر آف ڈیموکریسی کے باقی ماندہ کام مکمل کرنا چاہتے ہیں، بنیادی کوڈ آف کنڈکٹ تیار کرنا ہوگا،ایسا فریم ورک تیار کیا جائے کہ تمام ادارے جمہوری اور آئینی انداز سے کام کر سکیں سی او ڈی اور سی او ڈی ٹو اپنی جگہ، اگر معاملات کا حل نہ ہوا تو اگلا الیکشن خونی ہوگا جب ہم بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تو کیا رہتا ہے، پھر صرف بندوق اٹھانا رہ جاتا ہے،ہمارا جمہوری نظام ہے، ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے سب کو بنیادی اصول اپنانا ہوگا،

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا