Baaghi TV

Tag: مارچ

  • جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ، ٹریفک پلان جاری

    جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ، ٹریفک پلان جاری

    کراچی:جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام نے اعلان کیا تھا کہ 22 اکتوبر سے 2 نومبر تک سندھ امن مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جو سندھ کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے تاہم اب کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ 2 نومبر بروز جمعرات شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ ہوگا، اس لیے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں –
    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617186434867422?s=20
    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617182500638921?s=20

    سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور …

    اسی حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کل مورخہ 2 نومبر2023 سہ پہر3 بجے کے بعد ایک مذہبی جماعت کی جانب سے سندھ امن مارچ براستہ گگر پھاٹک سے شارع فیصل اور شارع قائدین سے سوسائٹی چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد جلسہ ہوگا، کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے بھی عوام ریلیوں کی شکل میں سوسائٹی چورنگی جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچیں گے عوام الناس سے التماس ہے زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ کی وجہ سے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں اور متبادل یا دیگر راستے اختیار کریں۔

    جسٹس عرفان سعادت خان سپریم کورٹ کے جج مقرر

    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617177261916414?s=20
    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617191136657591?s=20
    بیان میں بتایا گیا کہ 2 نومبر کو شارع فیصل پر شارع قائدین فلائی اوور سے سوسائٹی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی طارق روڈ سے اللہ والی چورنگی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی نیو ایم اے جناح روڈ ، پیپلز چورنگی، سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ریلی کے دوران گگر پھاٹک سے قائد آباد اور قائد آباد سے نرسری تک صدر کی جانب ٹریفک کی روانی میں سست روی متوقع ہے۔

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

  • پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، ایاز صادق

    پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، ایاز صادق

    لاہور:پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا،ان خیالات کا اظہارسابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا

    سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد ملک کو دیوالیہ قرار دلوانا ہے، ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو انا چھوڑ دینی چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ہزار افراد کو جمع کرکے ملک کے حالات نہیں بدلے جاسکتے ہیں جس طرح عمران چاہتا ہے ،

    یاد رہے کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے، حکومت رات سے بار بار مذاکرات کی پیش کش کررہی ہے اورعمران خان اپنی ضد پر قائم ہیں

    اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    13 رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کریں گے، جب کہ دیگر میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، امین الحق، میاں افتخار، آغا حسن بلوچ، سردار خالد مگسی، مولانا اسعد، حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

    لانگ مارچ پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے طارق بشیرچیمہ اور طارق فضل چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    کمیٹی امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کیلئے بنائی گئی ہے، کسی نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرنا ہوگی تو کمیٹی سے ہوگی۔

    کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباشریف کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لئے تیار ہیں، لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔یہ پیشکش رات وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے کی گئی تھی

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

    فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    یاد رہے کہ رات گئے رانا ثنااللہ کی طرف سے عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔

  • آئیں ہم سب ملکرمہنگائی کے خلاف مارچ کریں:عثمان ڈارکی بلاول اورمریم کودعوت

    آئیں ہم سب ملکرمہنگائی کے خلاف مارچ کریں:عثمان ڈارکی بلاول اورمریم کودعوت

    لاہور:آئیں ہم سب ملکرمہنگائی کے خلاف مارچ کریں:عثمان ڈارکی بلاول اورمریم کودعوت ،اطلاعات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی کے‌خلاف پیدا ہونے والے فطری ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مہنگائی کے خلاف مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔

    پاکستان میں‌ ہوشربا مہنگائی کے خلاف بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان موجودہ مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مارچ کرنے لگے ہیں۔

    جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 19 جولائی کو عوامی مارچ کا اعلان

    عثمان ڈار نے چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اورن لیگ کی نائب صدر مریم نوازکومذکورہ مارچ میں دعوت دینے کا انداز اپناتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں آگے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ مریم نواز اور بلاول کانپیں ٹانگیں مارچ کا حصہ ہونگے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں جب پٹرول 150 روپے لیٹرتھاتو اس وقت بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک مہنگائی مارچ کیا تھا جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا۔اس کےساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں بھی ان کی قیادت میں مہنگائی مارچ چلتے رہے

    مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم اور حمزہ کریں گے قیادت، شیڈول طے ہو گیا

    جبکہ دوسری طرف شہبازشریف کی حکومت ملک میں پٹرول کی قیمت 233 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت 263 روپے سے زائد ہوچکی ہے، موجودہ حکومت نے 15 دن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 84 روپے اور 115 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

    لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیں گے توپھراصل مقصد حل ہوگا:پی ڈی ایم

    عمران خان موجودہ پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے لگا ہے امید کرتا ہوں مریم نواز جھوٹی اور بلاول زرداری کانپیں ٹانگیں امپورٹڈ حکومت کیخلاف اس مارچ کا حصہ ہونگے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آچکا ہے۔

  • پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    لاہور میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی مارچ ، کارکنان کو روکنے کے لیے لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے شاہدرہ اور راوی پل پرکنٹینر لگنے کی وجہ سے بس سروس معطل کی گئی اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

    لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

    راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹر سائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں لاہورمیں شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی جزوی معطل کر دی گئی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری ،نظر بندی سمیت دیگر اقدامات کی حتمی منظوری آج وزارت داخلہ دے گی-

    معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

    دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جب کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

    عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

  • چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مبشرلقمان سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مبشرلقمان سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مبشرلقمان سے ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ لاہور میں داخل ہورہا ہے اور ساتھ ہی اس وقت بلاول بھٹواپنے اہم اورقابل اعتماد ساتھیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، اس اہم ملاقات میں‌ ایک ملاقات سینیئر صحافی مبشرلقمان سے بھی ہوئی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان سے ملاقات کے دوران اہم معاملات بھی زیربحث آئے ہیں ، اس موقع پر عدم اعتماد اور پیپلزپارٹی کے مستبقل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی کچھ معاملات پرسیر حاصل گفتگو ہوئی

    ادھرذرائع کےمطابق دیگر ملاقتوں میں بڑی بڑی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں ممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن کو بھی ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا ، وہ ان ملاقاتوں میں زیادہ ترخاموش ہی دکھائی دیئے اور حالات کا ادراک کرتے رہے

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ “اس وقت ہم اپنی ذات اور جماعت کیلئے نہیں نکلے، ہم قوم کے مفاد اور صاف و شفاف انتخابات کیلئے نکلیں ہیں۔”

    ادھر اس سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن سے ملاقات کے دوران دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سلیکٹڈ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کی راہ لے گا۔

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آٹھویں روز قافلے لاہورپہنچ گئے ہیں، شرکا کیلئے ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، بلاول بھٹو کے ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد جی ٹی روڈ سے اسلام آباد روانگی شیڈول ہے۔ جلسے سے قبل جیالوں کے لیے پیپلز پارٹی لاہور انتظامیہ کی جانب سے ناشتے کا انتظام کیا گیا جس میں پوری، حلوہ اور پٹھوروں سے تواضع کی گئی، جیالے لاہوری ناشتے سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے۔

    بلاول بھٹو زرداری جلسے سے قبل جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر پہنچے، اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو کہا کہ پیپلزپارٹی آپکا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا، پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

    بلاول بھٹو ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اپنی اگلی منزلوں کی جانب روانہ ہوں گے،ان کی دوسری تقریر مریدکے جبکہ تیسرا خطاب گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ہوگا، بلاول بھٹو کی حتمی منزل آج وزیرآباد ہوگی۔

    لاہور میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا سفر چالیس کلو میٹر پر محیط ہے، لاہور پولیس لانگ مارچ کو بحریہ ٹاون سے امامیہ کالونی تک سیکورٹی مہیا کرے گی ۔شہر میں لانگ مارچ کے شرکا کے لیے آٹھ مقامات پر ویلکم کیمپ لگائے گئے ہیں ۔ ناصر باغ پر بارہ سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ لانگ مارچ کے روٹ پر چودہ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اونچی عمارتوں پر 335 روف ٹاپ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ لانگ مارچ پر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز سمیت سات ایس پیز ، سولہ ڈی ایس پیز اور 38 ایس ایچ اوز بھی تعینات رہیں گے۔

  • شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں تو گھر پر کاغذات بھیج دیں گے نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی ہے رانا شمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنےکیلئے اجلاس ہوگا اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیا ہے،دنیا بھرمیں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے،ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر زوردینا ہے ،رانا شمیم کا نام ابھی پی این ایل آئی پرڈالا ہے،چمن اور طور خم بارڈر پرمعاملات ٹھیک چل رہے ہیں نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحتیوں کے مالک ہیں پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سے ناراض ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کوزیادہ سےزیادہ سہولتیں دیں گے ۔ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان کی حکومت اوورسیز کو زیادہ سےزیادہ سہولیات فراہم کرے گی۔پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے ،191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں پی ڈیم ایم لانگ مارچ کی تاریخ کو تبدیل کرے، 23 مارچ کی بجائے تیس مارچ کو آئے، سحری افطاری کا اگر بندوبست کرنا پڑا تو اپنی جیب سے کروں گا، راستے پہلے بند ہو جاتے ہیں پھر پی ڈی ایم واویلا کرے گی کہ حکومت نےر استے روک دئے اس لئے تیس مارچ کو آئیں، قانون ہاتھ میں لیں گے تو پھر قانون اپنا کام کرے گا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ میں جتنی محنت کی گئی اس پر مبارکباد دیتا ہوں، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ غریبوں پر ہاتھ مت ڈالیں، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں، ان پر ہاتھ اس لئے نہیں ڈلتا کہ چوروں کی لابی، ڈالر کا بحران پیدا کرنے والی لابی انٹرنیشنل لابی ہے، آج میں نے کہا کہ یہ نہ سنوں کہ دو سو یا پانچ سو ڈالر پکڑے گئے،جن کی وجہ سے روپے کی قیمت کم ہوئی ان پر ہاتھ ڈالا جائے، پاکستان اس خطے میں ایٹمی پاور ہے، ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے، پاکستان کی سالمیت ،ترقی سب سے آگے ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں، چودہ تاریخ کو ہمارا ایک سال پورا ہو گا، کارکردگی قوم کو بتائیں گے،کہ ایف آئی اے، نادرا،پاسپورٹ میں کیا کیا ہے،

    @MumtaazAwan

    باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

    سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

    تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

    سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

    کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

    ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

    سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

    معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

    شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

    لڑکے نالائق،لڑکیاں آگے،اب یہ کام کرنے کو دل نہیں کرتا، شیخ رشید

    23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ

  • سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاری کریں،بلاول کا اعلان

    سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاری کریں،بلاول کا اعلان

    سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاری کریں،بلاول کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاری کریں،

    کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر نالائق حکومت کےخلاف نکلیں گے،ہم نے حکومت کومجبورکیا اپنےارکان اسمبلی ،اتحادیوں سے بات کرے،اگرآپ حفیظ شیخ کوکامیاب کراتے ہیں تو آپ آئی ایم ایف کاساتھ دے رہے ہیں،اسلام آباد کی سیٹ سےیوسف رضاگیلانی کوبھی کامیاب کرائیں گے،ضمنی الیکشن میں حکومت کی شکست سے پتا چل گیاعوام ہمارے ساتھ ہیں ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آج منہگائی افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ہے،عوام کے ساتھ ملکر عوامی حکومت بنائیں گے جو غریب کا خیال رکھے،سب کے لئے ایک قانون ہوگا تو پھرکرپشن ختم ہوسکتی ہے ،عمران خان اور پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف نعرے لگائے ،کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلا سکے،علیمہ باجی کی سلائی مشین میں بھی کرپشن ہے،بی آر ٹی ملک کا سب سے منہگا اور کرپشن سے بھرا پروجیکٹ ہے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے،پاکستانی عوام جمہوریت اور پی ڈی ایم کےساتھ ہیں،پی ڈی ایم اس نالائق حکومت کا مقابلہ کر رہی ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے،پیپلزپارٹی نےخیبرپختونخوا کانام دے کر صوبے کوشناخت دلوائی،غریب عوام کو پی پی روزگار دلواتی تھی، لیکن موجودہ حکومت نے روزگار چھین لیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے پچھلے دور میں صدر زرداری میں ملک بھر میں روزگار دیئے گئے، نہ صرف روزگار دیا گیا بلکہ تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا،پنشن میں اضافہ کیا گیا، سرکاری ملازمین کوریلیف دیا ،سرحدوں پرلڑنےوالےجوانوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی تھی، ہماری سوچ تھی گلگت سے بلوچستان تک چین کےساتھ معاشی ترقی کریں گے، نالائق حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد عوام کی بھلائی کیلیے رکھی تھی ،پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے،کوہاٹ کے عوام کے مسائل حل کریں گے، عوام کو نالائق اور نااہل حکمران سے چھٹکارا دلائیں گے، پیپلزپارٹی نے 73 کے آئین کو 18 ویں ترمیم کی صورت میں بحال کیا،نالائق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی کوشش کی ،ہم مل کر روزگار میں اضافہ کریں گے

    سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی، دو اہم ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے

    کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شمیم آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر سینیٹ پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ کوہاٹ سے ہی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی امجد آفریدی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، وہ بھی آزاد حیثیت میں 2018 کا الیکشن جیتے تھے۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ الیکشن سے قبل بلاول نے خیبر پختونخواہ میں دو وکٹیں‌ گرا لیں