Baaghi TV

Tag: ماریہ واسطی

  • صرحا اصغر ایک عرصہ کیوں رہیں پریشان؟‌

    صرحا اصغر ایک عرصہ کیوں رہیں پریشان؟‌

    چھوٹی سکرین کی بہترین اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ وہ ایک عرصہ بہت زیادہ پریشان رہی ہیں. پریشانی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جیسا کے موٹی تھیں پتلی نہیں تھیں اسی لئے ان پر بہت زیادہ تنقید ہوتی تھی. صرحا نے بتایا کہ وہ جب کبھی اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتی تھیں تو وہاں لوگ ان کو بہت سناتے تھے. انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اس میں میں یقینا موٹی تھی میرا وزن زیادہ تھا. کسی لڑکی نے میرے پیٹ پر ایرو کا نشان لگا کر تصویر میرے

    کمنٹس باکس میں پوسٹ کی تو میں نے بہت محسوس کیا اس بات نے میرے دل کو بہت پریشان کیا. یہ بات تو جیسے میرے دل و دماغ میں ہی بیٹھ گئی تھی اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا وزن کم کروں گی. انہوں نے کہا کہ مجھے جب لوگ موٹی کہتے تھے تو مجھے اتنا برا لگتا تھا تو سوچیں کیا دوسروں‌کو برا نہیں‌لگتا ہو گا؟ لہذا ایسا نہیں کرنا چاہیے کسی کو بھی کسی کی باڈی شیمنگ نہیں‌کرنی چاہیے. ہر کسی کو ویسے ہی قبول کریں جیسے وہ ہیں ان کو مایوس مت کریں ان باتوں کو جن پر ان کا براہ راست اخیتار نہیں ہے.

  • ماریہ واسطی کو مداح کی جانب سے شادی کا مشورہ

    ماریہ واسطی کو مداح کی جانب سے شادی کا مشورہ

    سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”ہنسنا منع ہے” پروگرام میں شرکت کی. اس میں ان کے ساتھ جگن کاظم بھی موجود تھیں.اس موقع پر آڈینز میں بیٹھے ایک مداح نے کہا کہ میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں اور ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں . مداح نے ماریہ واسطی سے پوچھا کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی.اس سوال کا جواب نہ دیتے ہوئے ماریہ نے پوچھا کہ نصیحت کیا ہے؟ تو مداح بولا کہ اچھے اچھے لڑکے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں

    جلدی سے شادی کرلیں. اس پر جگن کاظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کسی برے لڑکے سے ہی شادی کرنی ہو. اچھے اچھے اگر ہاتھ سے نکل گئے ہیں تو پھر وہ برے لڑکوں میں سے کوئی سلیکٹ کر لیں گی. مداح نے اس پر کہا کہ کہیں یہ تو نہیں کہ ماریہ واسطی بالی وڈ اداکار سلمان خان کا فی میل ورژن بننا چاہ رہی ہیں. مداح نے آخر میں یہ بھی پوچھا کہ اگر آپ شادی کرنا چاہیں گی تو کیسے لڑکے سے کرنا چاہیں گی اس میں کیا کیا خوبیاں دیکھیں گی ماریہ واسطی نے مداح کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا. محسوس یوں ہو رہا تھا کہ مداح کے اس قسم کے سوال کو ماریہ واسطی نے بالکل پسند نہیں کیا.

  • ماریہ واسطی نے بتا دیا کہ کامیابیوں کا تسلسل براقرا رکھنا کیوں ضروری ہے؟

    ماریہ واسطی نے بتا دیا کہ کامیابیوں کا تسلسل براقرا رکھنا کیوں ضروری ہے؟

    سینئر اداکارہ ماریہ واسطی جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. ان کی خوبصورت اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے ، ماریہ واسطی نے پی ٹی وی کے دور میں یادگار ڈرامے کئے. ماریہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں‌ نے پی ٹی وی میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا جس وقت میں نے کام شروع کیا اس وقت نامور لوگ پی ٹی وی سے وابستہ تھے ان کی صحبت سے بہت کچھ سیکھا اُس وقت کا سیکھا ہوا آج کام آرہا ہے. ماریہ واسطی نے کہا کہ کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے ، اور ایسا کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ آپ کے مداحوں نے آپ کا

    جس لیول کا کام دیکھا ہوتا ہے وہ اس سے اوپر کا کام ہر بار دیکھنا چاہتے ہیں. ماریہ واسطی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے حصے میں بہترین کردار آئے. میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ہر ڈرامہ یا کہانی صرف اسلئے سائن نہیں‌کر لی کہ میرے پاس آئی ہے میں نے ہمیشہ سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا انتخاب کیا کیونکہ میرے پرستار مجھے بہتر سے بہترین کام کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں.ماریہ واسطی نے کہا کہ مجھے چیلنجنگ کام کرنا پسند رہا ہے یہی وجہ ہے میرے کرداروں میں شائقین کو ورائٹی نظر آتی ہے.

  • وڈیو وائرل، ماریہ واسطی شدید تنقید کی زد میں

    وڈیو وائرل، ماریہ واسطی شدید تنقید کی زد میں

    ٹی وی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماریہ واسطی آ گئیں ہیں شدید تنقید کی زد میں. گزشتہ روز اس وقت سب حیران رہ گئے جب ان کی ایک وڈیو وائرل ہوئی اس وڈیو میں وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کھڑی ہیں دونوں کے ہاتھ میں بوتلیں ہیں اور بوتل پی رہے ہیں. انسٹاگرام پر اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر تنقید کی جا رہی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماریہ واسطی اور ان کا دوست شراب پی رہے ہیں. تاہم اس چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ

    دونوں شراب ہی پی رہے ہیں یا کچھ اور ہے. اداکارہ ماریہ واسطی پر تنقید تو بہت زیادہ ہورہی ہے لیکن ان کی طرف سے وڈیو کے بعد کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا، انہوں نے اس حوالے سے بالکل وضاحت نہیں دی کہ ان کے ہاتھ میں بوتل کس چیز کی ہے جس کو وہ پی رہی ہیں بلکہ ماریہ واسطی اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ابھی تک بالکل خاموش ہیں.ان کے ساتھ وڈیو میں کون ہے یہ بھی تاحال معلوم نہیں‌ہو سکا یقینا وہ کوئی شوبز کی شخصیت نہیں‌ہے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں.ان کے کریڈٹ بڑے ڈرامے ہیں انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرامز کو پوسٹ بھی کیا ہے.

  • ماریہ واسطی نے بتا دیا انہیں کس چیز کا شوق ہے سب سے زیادہ ؟

    ماریہ واسطی نے بتا دیا انہیں کس چیز کا شوق ہے سب سے زیادہ ؟

    اداکارہ ماریہ واسطی جو اپنی الگ اور منفرد اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں.وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کتابیں‌پڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے جتنی مرضی مصروفیت ہو لیکن میں کتابیں‌پڑھنا نہیں چھوڑتی. اداکارہ ماریہ واسطی نے کہاکہ میں بیک وقت دو کتابیں پڑھتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کتابوں کو ایک ساتھ ختم کروں . مجھے بہت افسوس ہے کہ کتب بینی کا رجحان ختم ہو رہا ہے ایسا نہیں ہو رہا ہے.ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو کتابیں‌پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے.ماریہ واسطی نے

    مزید کہا کہ میں مقابلے پر یقین نہیں‌رکھتی بس اچھا کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں. میرے حساب سے ہر فنکار اپنے حساب سے اچھی اداکاری کرتا ہے اور میں ہر فنکار کے کام کی معترف ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ مقابلہ اپنے آپ سے ہونا چاہیے اپنے کام سے ہونا چاہیے تاکہ پہلے سے زیادہ بہتر کام کر سکیں. ماریہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے اپنی خامیوں کو دور کروں. اداکارہ نے کہا کہ میں ٹی وی ڈرامے بہت کم دیکھتی ہوں کم دیکھنے کی وجہ وقت کی کمی ہے.انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ آج کا ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے.