Baaghi TV

Tag: ماسکو

  • نیٹو کایوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار

    نیٹو کایوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار

    ولنیئس : نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( نیٹو ) کے سربراہان نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کا دعوت نامہ اور ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیٹو کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مستقبل میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے قابل ہونا چاہیے، لیکن انہوں صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ناراض کرتے ہوئے کیف کو فوری طور پر دعوت دینے سے انکار کردیا یوکرائن کی فوجیں اپنے ملک کے کچھ حصوں پر قابض روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔

    نیٹو کے 31 رکن ممالک کے رہنماؤں نے منگل کو لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں دو روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز کیا تمام رہنماؤں نے اعلان کیا کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے لیکن انہوں نے اس عمل کے لیے کوئی ٹائم لائن پیش نہیں کی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جب ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ اتحادی متفق ہوں اور شرائط پوری ہو جائیں تو ہم یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے اعلامیے میں شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم یوکرین کیلئے ایک شرط ”ممبر شپ پلان“ کو ختم کر دیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم یوکرین کی حکومت اور عوام کے ساتھ ان کے اپنی قوم، اپنی سرزمین اور مشترکہ اقدار کے بہادرانہ دفاع پرغیرمتزلزل یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں، اتحاد کیف کو فوجی باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور سلامتی کے شعبے میں اضافی اصلاحات پر پیش رفت کرنے میں مدد کرے گا

    منگل کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے لیے کئی فوجی پیکجوں کا بھی اعلان کیا گیا حکام نے بتایا کہ 11 ممالک کا اتحاد اگست میں رومانیہ میں قائم کیے جانے والے ایک مرکز میں یوکرین کے پائلٹوں کو امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دینا شروع کرے گا، جبکہ جرمنی نے کیف کو مزید 771 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا وعدہ کیا، جس میں دو پیٹریاٹ میزائل سسٹم لانچر، مزید 40 مارڈر انفنٹری فائٹنگ وہیکلز اور 25 لیپرڈ 1 ٹینک شامل ہیں۔

    ماسکو کے بارے میں سخت زبان میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن اتحادیوں کی سلامتی اور یورو اٹلانٹک کے علاقے میں امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا اور براہ راست خطرہ ہے-

    مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

    قبل ازیں زیلنسکی نے اس سے قبل نیٹو رہ نماؤں کو رُکنیت کے لیے کوئی ٹائم فریم پیش نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انھوں نے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ہے انھوں نے اس سے قبل کہا کہ یہ غیر معمولی اور مضحکہ خیز ہوگا اگر دعوت نامے کا اور نہ ہی یوکرین کی رکنیت کے لیے کوئی ٹائم فریم مقررکیا جاتا ہے اجلاس کے آغاز پر زیلنسکی کا یہ تبصرہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ یہ بلاک کیف کو رکنیت کی راہ پر ایک ‘مثبت پیغام’ دے گا۔

    زیلینسکی کی تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پر اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب رکنیت کے لیے آگے بڑھنے کے راستے کے سیاسی پیغام اور نیٹو اتحادیوں کی ٹھوس حمایت کی بات آتی ہےنیٹو کی طرف سے کبھی اس سے زیادہ مضبوط پیغام نہیں آیا نیٹو میں اس سے قبل کسی ملک کی شمولیت کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں تھی بلکہ وہ شرائط پر مبنی ہوتی تھی اور ہمیشہ سے ایسا ہی رہا ہے۔

    2023 سے 2027 تک کا عرصہ دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دورریکارڈ ہوگا،اقوم متحدہ

    دوسری جانب ماسکو نے نیٹو کے سربراہی اجلاس پر تنقید کی اور خبردار کیا ہے کہ جنگ بڑھنے کی صورت میں یورپ کو سب سے پہلے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ مسئلہ یورپی سلامتی کے لیے بہت خطرناک ہے اور اس لیے فیصلہ کرنے والوں کو اس سے آگاہ ہونا چاہیے، یورپی رہنما یہ نہیں سمجھتے کہ نیٹو کے فوجی ڈھانچے کو روس کی سرحدوں کی طرف منتقل کرنا ایک غلطی تھی۔

    علاوہ ازیں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ارکان یوکرین کے اتحاد میں شامل نہ ہونے پر متحد ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نیٹو نے یوکرین کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فن لینڈ اور سویڈن کو رکنیت کیلئے دعوت دی گئی لیکن یوکرین کو نہیں، کیوں؟ ، یہ ایک سوال ہے جو تمام ٹی وی چینلز پر اٹھایا جانا چاہیے ۔

    وزن کم کرنے والے انجیکشن کا استعمال خود کشی کا سبب بن سکتا ہے؟

  • روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں۔

    باغی ٹی وی: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ویگنر گروپ کے زیادہ ترکمانڈر اور فائٹر محب وطن روسی ہیں ویگنر کو اندھیرے میں رکھ کر بھائیوں کے خلاف لڑانے کی کوشش کی گئی اور جو ویگنر اہلکار بیلا روس جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں۔

    ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ویگنر اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں ورنہ ملازمت چھوڑ دیں جبکہ محاذ جنگ پر ناکام مخالفین بدلہ لینے کی خواہش میں ہاتھ ملتے رہ گئے ہیں غلطی کرنےوالوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ معاشرے نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور باغیوں کو سمجھنے میں وقت لگا کہ انہیں ملک کے خلاف ایڈونچرمیں گھسیٹا گیا ہے شروع میں ہی احکامات دے دیئے تھے خون ریزی سے اجتناب برتا جائے اور ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرات دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا۔

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    قبل ازیں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

    روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    روس میں بغاوت کی کوشش کرنے والی نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا ہے کہ ماسکو کی طرف پیش قدمی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے نہیں کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

    روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکی‌صدر

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    دوسری جانب روس میں بغاوت کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں تھے نہ ہی ہم نے اس معاملے میں کچھ کیا ہے، بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے، امریکا یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے، میں نے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا تھا سب نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پیوٹن کو کوئی بہانہ نہیں دیا جائے گا کہ وہ اس معاملے کا مغرب یا نیٹو پر الزام لگائے روس کی صورت حال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے، روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    چین کا روس کی حمایت کا اعلان

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

    اس کے برعکس چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی فوج ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے تناظر میں ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کو “روس کا اندرونی معاملہ” قرار دیا کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی،ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے 200 کلومیٹر (124 میل) کے اندر لے جانے سے پہلےبیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

  • روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ کا ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان

    روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ کا ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان

    روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا

    سربراہ ویگنر گروپ نے روسی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ روسی فوج کے تشدد کیخلاف آخری حد تک جائیں گے، ویگنر گروپ نے یوکرین میں روسی ہیلی کاپٹر گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے،ویگنر گروپ کے بانی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ روسی وزیر دفاع نے فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا

    روسی وزارت دفاع نے ویگنر گروپ کے سربراہ کے الزام کی تردید کردی روسی حکومت نے مسلح بغاوت اور فوجی بغاوت کے الزام میں ویگنر کے سربراہ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کردیں جب کہ ویگنر گروپ کے اہلکاروں کو اپنے ہی سربراہ کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی الزامات ثابت ہونے پر ویگنر گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن کو 12 سے 20 سال جیل ہو سکتی ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویگنر گروپ نے روٹوو کے علاقے میں روسی فوجی ہیڈکوارٹر کا کنٹرول شدید جھڑپوں کے بعد سنبھال لیا جس کے بعد روسی دارالحکومت ماسکو میں سکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ اس حوالے سے صدر ولادمیر پیوٹن کو بھی آگاہ کردیا گیا اور انہیں محفوظ بنکر میں منتقل کردیا ہے

    اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ روس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، روس کے ویگنر گروپ کے خلاف اقدام سے صدر جوبائیڈن کا آگاہ کردیا ہے ، امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ روس کے خلاف اس پیش رفت پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کیخلاف بغاوت کرنے والے "ویگنر ” گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن نے روس پر الزام لگایا ہے کہ "روس نے”ویگنر”فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنایا،اور روسی طیاروں نے”ویگنر”دستے پر بمباری کی،اور سینکڑوں جنگجوؤں کوبمباری سے ہلاک کیا اور 2 ہزارجنگجوؤں کی لاشیں چھپا دی گئی

    ویگنرگروپ کے سربراہ کا روسی وزارت دفاع کے ساتھ طویل جھگڑا رہا ہے، جس پر اس نے اپنے جنگجوؤں کو مناسب گولہ بارود فراہم کرنے میں ناکامی کا بار بار الزام لگایا ہے۔

    ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین میں پیش قدمی روک کر بعض علاقوں سے دستے واپس بلانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جنگ یوکرین کو نازیوں سے پاک یا غیر فوجی علاقہ بنانے کے لیے نہیں لڑی گئیجنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی وزیر دفاع اس جنگ کو اپنے لیے ایک اورتمغہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں اور مارشل بننا چاہتے ہیں

    کریملن نے ویگنر گروپ کی جانب سے لگائے گئے بمباری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یوگینی پریگوزن پر لوگوں کو خانہ جنگی کے کے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ نئی پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماسکو کی سڑکوں پر ٹینک بلائے گئے ہیں علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

    فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہر فرد غدار ہے،روسی صدر
    روسی صدر پیوٹن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہر فرد غدار ہے ،جو بھی جان بوجھ کر غداری کی راہ پر گامزن ہوا اسے ناگزیر سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوج کو مناسب اقدامات کرنے کا حکم مل گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے ہنگامی خطاب میں کہا کہ وہ روس کی حفاظت کیلیے سب کچھ کریں گے اور جنوبی شہر روسٹوو آن ڈان میں صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے فیصلہ کن کاروائی کی جائے گی، روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اپنے مستقبل کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری مغربی جنگ اورانفارمیشن مشینری زوروں پر ہے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران شکایات کو ایک جانب رکھ دینا چاہیے اب روسی قوم کی قسمت کا انتخاب ہورہا ہے مسلح بغاوت منظم کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    ماسکو: روس کے ریڈیو اسٹیشنوں کو ہیک کر کے صدرپیوٹن کی جعلی تقریر چلا دی گئی جس میں یوکرین سے متصل 3 علاقوں میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی”روئٹرز” کے مطابق روسی ایوانِ صدر کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ہیکنگ کا واقعہ جنوب مغربی بیلگوروڈ میں دراندازی کی متعدد کوششوں اور شدید گولہ باری کے درمیان اور یوکرین کے جلد متوقع جوابی کارروائی کے عندیے کے بعد پیش آیا۔

    ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا،امریکا

    روسی میڈیا کے مطابق متعدد ریڈیو اسٹیشنز نےکریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پیغامات سراسر جعلی ہیں۔

    روسی صدر کا چلنے والا جعلی پیغام اب بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا کہ نیٹو اور واشنگٹن کی رضامندی اور حمایت سے مسلح یوکرین کے فوجیوں نے کرسک، بیلگوروڈ اور برائنسک علاقوں پر حملہ کر دیا ہے، یہ تمام علاقے یوکرین سے ملحق ہیں،

    پیغام میں سنائی دے رہی آواز پوٹن کی آواز سے کافی ملتی جلتی ہے۔ پیغام میں مذکورہ بالا تینوں خطوں میں مارشل لا اور شہریوں کے انخلاء کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ہیک تھا جسے اب کنٹرول کیا جاچکا ہانہوں نے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غلط طور پر، سرحدی علاقوں میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا گیا تھا اور یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کےلیےملک گیر فوجی متحرک ہونا شروع ہوگیا تھااور رہائشیوں کو روس کی گہرائیوں سے نکل جانا چاہیے۔

    دوسری جانب کیف نے روسی سرزمین میں فوج بھیجنے کی تردید کی ہے، اور کہا ہے کہ پچھلے تین مہینوں میں زمینی دراندازی، جس کے لیے ماسکو یوکرین کو مورد الزام ٹھہراتا ہے، روسی حامیوں کا کام ہے۔

    ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، وورونز کی علاقائی حکومت نے ایک ہیک ہونے کی تصدیق کی، اور کہا کہ مقامی ریڈیو اسٹیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی حکام کے کنٹرول میں ہیں۔

    پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےکی مدد مانگ …

  • روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرونز حملے

    روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرونز حملے

    روسی دارالحکومت ماسکو کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بتایا کہ منگل کی صبح سویرے ایک ڈرون حملے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ شہرکی تمام ایمرجنسی سروسز کے کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں کسی کے بھی شدید زخمی ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں۔

    پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت …

    ماسکو پر یہ ڈرون حملے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بھی اسی طرح کے حملوں کے ایک روز بعد کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔


    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں بعض مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اورآسمان کی طرف اٹھتےہوئےدھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے روس کی تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے منگل کے روز ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

    روس کی "جاسوس وہیل” سویڈن کے ساحلوں پر پہنچ گئی


    ایک روسی رکن پارلیمان میکسم ایوانوف کاکہناتھاکہ ماسکو پرمنگل کی صبح کیا گیا حملہ دوسری عالمی جنگ کےبعد روسی دارالحکومت پر آج تک کیا گیا سب سے سنگین حملہ تھا ان کی طرف سے کہی گئی یہ بات اب ’نئی حقیقت‘ ہے اور اب کوئی بھی شہری محفوظ نہیں آپ اپنے وطن کے لیے آہنی ہاتھوں سے یا تو اپنے دشمن کو کچل دیں یا پھر بزدلی اور غداری آپ کے خاندان کو ڈھانپ لے گی۔

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق


    ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرونز کہاں سے بھیجے گئے تھے ماسکو کے میئر نے بتایا کہ بعض مکانات سے ان کے مکینوں کو نکال کر خالی بھی کرا لیا گیا۔

  • روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن 11 دسمبر 1918ء کو کیسلووودسک میں پیدا ہوئے الیکزینڈر سلزینسٹائن (1918ء تا 2008ء )روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ تھے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 1970ء میں نوبل ادب انعام سے نوازا گیا۔

    انہیں ان کی خدمات پر متعدد اعزازتسے نوازا گیا جن میں میخائیل لومونوسف گولڈ میڈل (1998)، نوبل انعام برائے ادب (1970)، آرڈر آف ریڈ اسٹار (1944)، ٹیمپلٹن انعام، آرڈر آف اسٹار آف رومانیہ، آرڈر آف سینٹ اینڈریو سے نوازا گیا-

    2008 میں عارضہ قلب کی وجہ سے ماسکو میں وفات پا گئے تھے-

  • نئےالحاق شدہ یوکرین کے4 شہروں میں مارشل لا نافذ:روسی صدرنےسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے

    نئےالحاق شدہ یوکرین کے4 شہروں میں مارشل لا نافذ:روسی صدرنےسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے

    ماسکو: صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے اُن چار شہروں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا فوجی قبضے کے بعد متنازع ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کیا گیا تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے امن عامہ کا بہانہ بناکر اپنے زیر قبضہ یوکرین کے شہروں خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان شہروں کو روس میں ضم کیا گیا تھا۔ ان چاروں شہروں میں روس کے حمایت یافتہ باغی یوکرین سے علیحدگی کے لیے کافی عرصے سے جدوجہد کر رہے تھے۔

    رواں برس فروری میں روس نے یوکرین پر فوج کشی کی اور ان باغیوں کی مدد سے خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یوکرینی شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔ان علاقوں کے الحاق کے باوجود روسی فوج کو یہاں مزاحمت کا سامنا تھا جسے مکمل طور پر کچلنے کے لیے صدر پوٹن نے ان شہروں میں مارشل لا نافذ کیا ہے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر پوٹن نے یوکرین کے شہروں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک اپنا حصہ قرار دیدیا جس پر امریکا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روس پر پابندیاں مزید سخت کردی تھیں‌۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند باغیوں نے یوکرین کے 4 شہروں پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حال ہی میں روس نے ان شہروں میں الحاق سے متعلق ریفرنڈم کرایا تھا۔

    روسی صدر پوٹن نے ایک سرکاری تقریب میں ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کو روس کا حصہ قرار دیدیا اور یوکرین کے 15 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔جن میں بالآخرمارشل لاء نافذکردیاگیاہے

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے خودمختار علاقوں پر دھونس اور دھمکی سے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ روس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو پامال کرکے پُر امن قوموں کی توہین کر رہا ہے۔

  • یوکرین : کیف دھماکوں سے لرز اٹھا،ماسکو زمین پر ہمارا نشان مٹانا چاہتا ہے،صدر زیلنسکی

    یوکرین : کیف دھماکوں سے لرز اٹھا،ماسکو زمین پر ہمارا نشان مٹانا چاہتا ہے،صدر زیلنسکی

    یوکرین کا دارالحکومت کیف آج یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے لرز اٹھا –

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہر کے میئر وٹالی کلیشکو نے کہا کہ روسی میزائلوں نے کیف کے وسط میں شیوچینکو محلے کے ساتھ ساتھ سولومینسکی کو بھی نشانہ بنایا انہوں نے کہا حملے کی زد میں آنے والے علاقوں میں تمام ہنگامی خدمات کی فوری فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    مئیر وٹالی کلیشکو نے شہر کے مکینوں سے کہا کہ وہ ہوائی الرٹ کی مدت کے اختتام تک پناہ گاہوں میں رہیں۔۔ انہوں نے کہا "ہم روسی حملے کی زد میں ہیں۔

    یوکرینی وزیر داخلہ کے مشیر روستیسلاو سمرنوف نے کہا کیف پر روسی میزائل حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

    العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 4 سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، حکام نے دارالحکومت میں تمام میٹرو لائنوں کا کام معطل کر دیا اور بڑے سٹیشنوں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا۔

    یوکرین کے کئی شہروں میں بلیک آؤٹ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اسی دوران لفیف، ڈنیپورو، خار کیف، ٹرنوپل اور زاپوریژیا میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں-

    یوکرینی حکام نے ماسکو کی حمایت کرنے والے بیلا روس پر بھی الزام عائد کردیا یوکرین نے کہا کہ کیف پر حالیہ بمباری بیلا روس سے کی گئی ہے کیف میں فضائی دفاعی نظام میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    آج پیر کے روز میزائل حملوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعدی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس ان کے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہےماسکو زمین پران کا وجود ہی مٹانا چاہتا ہے۔

    انہوں نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کے ذریعےکہا کہ ماسکو ’یوکرین‘ کو تباہ کرنے اور زمین سے ان کا وجود مٹانے کی کوشش کر رہا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ ہر لمحہ پورے ملک میں خطرے کے سائرن بج رہے ہوتے ہیں۔

    زیلنسکی نے کہا کہ شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ روس کا مسئلہ صرف طاقت سے حل ہو گا۔ انہوں نے ماسکو پر الزام لگایا کہ وہ ایرانی فوجی ڈرون کو بم حملوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے یوکرینی صدر

    یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ کے مشیر نے مغربی ممالک سے اپنے ملک کی فوجی مدد بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فضائی دفاعی نظام، میزائل لانچرز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ضرورت ہے۔ میخائل پوڈولیاک نے کہا کہ وسطی کیف، زپوریزیا، دنیپرو اور یوکرین کے دیگر شہروں پر جان بوجھ کر حملے اس بات کا مزید ثبوت ہیں کہ روس میدان میں نہیں لڑ سکتا، لیکن وہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے-

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے ملک کو اب فضائی دفاعی نظام اور متعدد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچروں کے لیے بات کرنے اور انہیں حاصل کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل یوکرین نے بیلاروس سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ بیلاروس اپنی سرزمین سے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہےبیلاروس ماسکو کا تزویراتی اتحادی ہے۔ بیلا روس نے یوکرین کے ساتھ سرحدوں پر اپنے تقریبا 20 ہزار فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے۔

    بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکیف نے روس اور یوکرین میں جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی اعلان کردیا تھا کہ بیلاروس ماسکو کے ساتھ ہے۔

    حالیہ روسی بمباری سے قبل کئی مرتبہ خبردار کیا جا چکا تھا کہ ماسکو یوکرین پر اپنے حملوں کو بڑھا سکتا ہے۔ خاص طور پر کریمیا کے پل کو نشانہ بنائے جانے کے بعد روسی حملوں میں اضافے کا خدشہ تھا۔ اس پل کا روس نے 2014 میں اپنے ساتھ الحاق کیا تھا اس پل پر حملے کے بعد بہت سے مبصرین نے کہہ رہے تھے کہ روسی صدر پیوٹن اس حملے کا مثبت جواب دیں گے-

    ادھر حال ہی میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کے مد نظر ماسکو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں تاہم وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے اتوارکے روز کہا ہے کہ روس کو یوکرین سے ملانے والے کریمیا پل کے حادثے کے باوجود پیوٹن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے فیصلے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

    بیٹوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں بھیجنے کا انعام،پیوٹن نے چیچن سربراہ کوروسی فوج کے…

    جان کربی نے کریمیا پل کے حادثہ پر تبصرہ کرنے سے انکا ر کردیا، تاہم انہوں نے کہا کہ پیوٹن وہ ہے جس نے جنگ شروع کی ۔ گویا اس بیان سے انہوں نے اشارہ کیا کہ جنگ شروع کی ہے تو اس کے نتائج بھی برداشت کرنا ہوں گے انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ان کا ملک کیف کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے واشنگٹن یوکرین کے بحران کا حل چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کرنا چاہیے ۔ روسی جوہری خطرے سے متعلق بائیڈن کے بیان کے متعلق انہوں نے کہا امریکی صدر کا بیان یوکرین میں بڑے خطرے کی عکاسی کرتا ہےانہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی اور یوکرینی فریقوں کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے اور پرامن اور سفارتی طریقے سے کوئی راستہ نکالنے کے قابل ہونا چاہیے۔

    تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،بچوں سمیت31 افراد ہلاک

  • روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم:روس ہمارا مرکز ہوگا:شہریوں کی کثرت کا فیصلہ

    روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم:روس ہمارا مرکز ہوگا:شہریوں کی کثرت کا فیصلہ

    ماسکو:روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیرقانونی الحاق کا پیش خیمہ‘ قرار دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صوبوں لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا جو ملک کے تقریباً 15 فیصد علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں، میں روس سے الحاق کیلئے جمعہ کو ریفرنڈم کا آغاز ہوا ووٹنگ منگل تک جاری رہے گی۔یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم پر ماسکو کے حامی حکام کی طرف سے مہینوں تک بحث کی جاتی رہی ہے۔روس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ خطے کے لوگوں کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کا ایک موقع ہے۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ آپریشن کے آغاز سے ہی ہم نے کہا تھا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا چاہئے اور موجودہ صورتحال اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ اپنی قسمت کے مالک بننا چاہتے ہیں۔

    عالمی رہنماؤں نے اس ریفرنڈم کی مذمت کی ہے، مذمت کرنیوالوں میں امریکی صدر جو بائیڈن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے ساتھ ساتھ نیٹو، یورپی یونین اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم شامل ہے۔روسی صدر پوتن نے بدھ کو مزید 3 لاکھ فوجیوں کو جنگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اگر مغرب نے تنازع پر اپنی ’جوہری بلیک میلنگ‘ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا، ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔

     

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس