Baaghi TV

Tag: ماسکو

  • روس نے انسٹاگرام  تک رسائی کو محدود کر دیا

    روس نے انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کر دیا

    ماسکو: روس نے اپنے ملک میں میٹا کی زیرملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ روسی حکومت کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے غیرملکی ٹیک پلیٹ فارمز پر پابندیوں میں نیا اضافہ ہے روس کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ میٹا کی جانب سے نفرت انگیز مواد کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

    ہم نے پابندیاں لگائیں تو مغرب کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا،روس کا…

    روسی حکومت کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاستی انٹرنیٹ ریگولیٹر روسکومناڈزور کی جانب سے میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ تک رسائی کو محدود کی جائے گی اس پلیٹ فارم پر شائع مواد میں روسی شہریوں بشمول فوجیوں کے خلاف پرتشدد اقدامات کے لیے اکسانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    بیان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرلز آف رشین فیڈریشن کی شرائط کے تحت روس کے انر انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک روس میں انسٹاگرام تک رسائی موجود ہے مگر بتدریج تمام موبائل آپریٹرز اور انٹرنیٹ پرووائڈرز کی جانب سے اسے بلاک کردیا جائے گا۔

    فیس بک اور ٹوئٹر کو پہلے ہی روس کے اندر پابندیوں کا سامنا ہے مگر انسٹاگرام جو وہاں بہت زیادہ مقبول ہے، کو اب تک پابندیوں کا ہدف نہیں بنایا گیا تھا ایک اندازے کے مطابق روس میں انسٹاگرام کے 6 کروڑ صارفین ہیں۔

    روس سے تیل کی درآمد پر پابندی :امریکی ایوان میں بھاری اکثریت سے منظور

    اس سے قبل 25 فروری کو روس کے اندر فیس بک تک رسائی پر جزوی پابندی لگائی گئی تھی اور یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب سوشل میڈیا نیٹ ورک نے روسی ریاستی خبررساں اداروں کی رسائی کو محدود کردیا تھا۔

    ٹوئٹر نے بھی تصدیق کی کہ روس میں اس کے صارفین کو سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے بعد وہ کمپنی نے توراونین سروس کو متعارف کرایا تھا تاکہ ہر ایک ریاستی نگرانی کو بائی پاس کرکے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرسکے۔

    اب روس کی جانب سے انسٹاگرام کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب میٹا نے پالیسی میں تبدیلی کی گئی۔

    ٹک ٹاک نے بھی روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    کمپنی نے سیاسی تقریر کے لیے اپنے قوانین میں عارضی طور پر نرمی کی ہے، قوانین میں نرمی کے بعد "روسی حملہ آوروں کی موت جیسی پوسٹس کی اجازت دی گئی ہے جبکہ روسی شہریوں کے خلاف پرتشدد مطالبوں کی اجازت نہیں دی گئی۔

    میٹا کا کہنا ہے کہ عارضی تبدیلی کا مقصد سیاسی اظہار کی ایسے پہلوؤں کی اجازت دینا ہے جو عام طور پر اس کے قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوتے ہیں ابھی یہ واضح نہیں کہ میٹا کی زیرملکیٹ واٹس ایپ کو بھی اس طرح کی پابندیوں کا سامنا ہوگا یا نہیں۔

    پابندیوں کے ساتھ ساتھ فیس بک کی جانب سے پالیسی تبدیل کیے جانے پر روسی حکومت نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اس کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے خلاف مجرمانہ مقدمات کے تحت تفتیش شروع کی تھی روسی حکومت نے اپنے ملک کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ کی مالک کمپنی کو ’انتہاپسند تنظیم‘ قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

    یوکرین جنگ: میک ڈونلڈز، کوکا کولا اور سٹاربکس نے روس میں کاروبای سرگرمیاں معطل کر دیں

  • ہم نے پابندیاں لگائیں تو مغرب کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا،روس کا انتباہ

    ہم نے پابندیاں لگائیں تو مغرب کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا،روس کا انتباہ

    ماسکو: روس نے مغرب کو ایک بار پھرخبردار کردیا-

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ روس نے کہا ہے کہ اگرماسکو نے پابندیاں لگائیں تو مغربی ممالک کو سخت مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا پابندیاں لگانے سے متعلق ہم بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں جو مغربی ممالک میں بہت شدت سے محسوس کی جائیں گی۔

    روس سے تیل کی درآمد پر پابندی :امریکی ایوان میں بھاری اکثریت سے منظور

    وزارت خارجہ کے شعبہ اقتصادی تعاون کے ڈائریکٹر دمتری بریچیفسکی نے بتایا کہ روس کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں بہت خطرناک ہوگی جو مغربی ممالک کو جھنجھوڑ دیں گی۔

    خیال رہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو روسی تیل اور توانائی کی دیگر درآمدات پر فوری پابندی عائد کر دی تھی-

    یوکرین اور روس کا انخلا کیلئے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

    قبل ازیں روس سے تیل کی درآمد پر پابندی امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہوگئی ہے یوکرین کے حملے کے جواب میں روسی تیل اور توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے لیے امریکی ایوان میں ووٹنگ ہوئی جس میں قانون سازوں نے بھاری اکثریت میں اس پابندی کے حق میں ووٹ دیئےقانون سازی جو 414 کے مقابلے میں 17 ووٹوں سے منظور ہوئی، اب حتمی فیصلے کے لیے سینیٹ میں پیش کی جائے گی تاہم اس کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

    روس کی بچوں کے ہسپتال پر بمباری،17 افراد زخمی،یوکرین کا دعویٰ

    اس سے قبل، روس نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے خام تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

    واضح رہے کہ 1991 میں سوویت یونین کے زوال کے بعد اس وقت روس کی معیشت کو سب سے زیادہ بحران کا سامنا ہے۔

    یوکرین میں 2500 سے زائد بھارتی طلباء کو بچانے والا پاکستانی

  • ماسکو ائیرپورٹ پر امریکی خاتون ایتھیلیٹ بھنگ سمیت "پھڑی”گئی

    ماسکو ائیرپورٹ پر امریکی خاتون ایتھیلیٹ بھنگ سمیت "پھڑی”گئی

    ماسکو:ماسکو ائیرپورٹ پر امریکی خاتون ایتھیلیٹ بھنگ سمیت "پھڑی”گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ایتھیلیٹ اور اولمپک باسکٹ بال چمپئین کو روسی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

    روس کی فیڈرل کسٹمز سروس کے مطابق خاتون ایتھیلیٹس نیویارک سے گزشتہ ہفتے نیویارک سے ماسکو پہنچی تھی، ان کے سامان سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    امریکی باسکٹ بال اتھارٹیز نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ایتھیلیٹ کو ماسکو ائیرپورٹ سے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    دو مرتبہ کی اولمپک چمپئین خاتون ایتھیلیٹ برٹنی گرینر کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ماسکو اور مغرب کے مابین یوکرین جنگ کے حوالے سے شدید تناؤ برقرار ہے۔

    روسی کسٹم حکام کے مطابق خاتون ایتھیلیٹ کے بیگ سے ایک محلول برآمد ہوا ہے جسے ماہرین نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ محلول دراصل نشہ آور بھنگ کا تیل ہے جو ممنوعہ اشیاء میں شامل ہے۔

    امریکی ایتھیلیٹ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ، کسٹم حکام نے ابھی تک خاتون کی شناخت کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔لیکن کہا گیا ہے کہ وہ “یو ایس نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی رکن ہے، جو امریکی ٹیم میں دو بار کی اولمپک باسکٹ بال چیمپئن ہے”۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون ایتھیلیٹ کو ممکنہ طور پر پانچ سے 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

  • روس کا یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

    ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

    بھارت نےیوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانےکا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوںریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

    عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملےمیں شہریوں کی ہلاکت پرروس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کےسلسلےمیں درخواست پرکارروائی کا آغازہوگیا ہے یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔

    یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کےحملے جاری ہیں دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں کے بعد صورتحال واضح نہیں۔

    قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارتی عملہ غائب، پاکستان نے دی یوکرین میں پھنسے بے یارومددگار بھارتی طلبہ کو پناہ

    صدرزیلنسکی کا کہنا تھا حملہ آورفوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھرجائیں۔ حملہ آورروسی فوج کویہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی۔ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین کے عوام حملہ آورروسی فوجیوں کوبتا دیں گے کہ حب الوطنی کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ کیسی ہوتی ہے۔

    قبل ازیں یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کے ساتھ جاری جھڑپوں کے دوران میدان جنگ سے پکڑے گئے فوجیوں کو رہا کرنے کے لیے شرط عائد کی تھی یوکرین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجیوں کی پریشان حال مائیں آئیں اور میدان جنگ سے پکڑے گئے اپنے بیٹوں کو لے جائیں تاہم شرط یہ ہے کہ وہ کیف، یوکرین آئیں۔

    یوکرین کی جانب سے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس اقدام کو اٹھایا گیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پکڑے جانے والے روسی فوجیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ٹیلی فون نمبرز اور ای میل ایڈریس بھی شائع کردیا ہے۔

    اس سے قبل یوکرین نے متعدد بار درجنوں روسی فوجیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا کہ جبکہ یونیفارم میں ملبوس نہتے نوجوانوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز آن لائن گردش کر رہی ہیں۔

    کیف نے روسی والدین کے لیے ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کر کے حملے کے حق میں روس عوام کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ روسی والدین معلوم کر سکیں کہ آیا ان کے بیٹے مرنے والوں میں شامل ہیں یا پکڑے گئے۔

    دوسری جانب یوکرین پر حملے کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑائی میں اب تک 5840 سے زائد فوجی مارے گئے ہیں، گو کہ اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی روس نے تسلیم کیا تھا کہ اسے نقصان ہوا لیکن اب تک کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی…

  • روس اور یوکرین کے درمیان نوبت جنگ تک کیوں آئی ؟خصوصی رپورٹ

    روس اور یوکرین کے درمیان نوبت جنگ تک کیوں آئی ؟خصوصی رپورٹ

    کیف:روس اور یوکرین کے درمیان نوبت جنگ تک کیوں آئی ؟خصوصی رپورٹ ،روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور روس کا پلڑہ بھاری ہے ، دوسری طرف یوکرین کو روس کے خلاف مزاحمت پر اکسانے والے اب جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں ، روس اور یوکرین کے درمیان اس قدر کشیدگی کیوں پیدا ہوئی ، جنگ کے اسباب کیا ہیں اور کون سچا ہے اور کون جھوٹا، اس حوالے سے کچھ حقائق پیش کیے جاتے ہیں‌،

    روس اور یوکرین کے اس جغرافیائی تنازع کی جڑیں گذشتہ سو سالہ تاریخ میں ہیں۔

    آج مغرب کے ساتھ مل کر روس کو مشکل میں ڈالتا یوکرین 1920 سے 1991 تک سوویت یونین کا حصہ رہا ہے۔

    نوے کی دہائی میں جب سوویت یونین کا عروج ڈگمگانے لگا تو یوکرین ان پہلے ممالک میں سے تھا، جس نے 16 جولائی 1990 کو یونین سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ تقریباً ایک سال بعد 24 اگست 1991 کو یوکرین نے خودمختاری اور مکمل آزادی کا اعلان بھی کر دیا۔

    یوکرین نے آزادی تو حاصل کرلی لیکن وہاں موجود 17 فیصد روسی النسل آبادی سمیت روس کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے دیگر پریشر گروپس اور مغرب کی حمایت کرنے والے گروہوں میں تنازعات کا آغاز ہو گیا۔

    تاریخ کا مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ روس یوکرین پر 2015 کی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے لیے مغربی ممالک کو بھی موردِ الزام ٹھہراتا ہے۔

    ادھر عالمی سطح پر اس معاہدے کو روس کی کامیابی قرار دیا جاتا تھا کیوں کہ اس کے ذریعے یوکرین کو باغیوں کے زیر اثر علاقوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے کا پابند کیا گیا تھا۔ اس معاہدے میں یوکرین نے علیحدگی پسندوں کے لیے عام معافی کی پیش کش بھی کی تھی۔

    روس کی طرف یوکرین بھی روس پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔ روس کی تردید کے باجود یوکرین کا اصرار ہے کہ اس کے مشرقی خطے میں روسی فوجی موجود ہیں۔حالیہ کشیدگی کے بعد روس جرمنی اور فرانس کی شمولیت کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔

    یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے اور اس کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے پر روس امریکہ اور نیٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔ روس کا الزام ہے کہ امریکہ اور نیٹو یوکرین کو باغیوں سے وہ علاقے واپس کے لینے کے لیے طاقت کے استعمال پر اکسا رہے ہیں جن کا کنٹرول انہوں نے 2014 میں حاصل کیا تھا۔

    یوکرین نیٹو کا رکن نہیں ہے لیکن 2008 سے عندیہ دے رہا ہے کہ وہ جلد اس اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔ 2014 میں روس کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے یوکرین مغربی ممالک کے قریب ہوا ہے۔ یوکرین نے نیٹو کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں، امریکہ سے ٹینک شکن میزائل اور ترکی سے ڈرون بھی حاصل کیے ہیں۔

    کرائمیا کا کنٹرول سنبھالنے اور مشرقی یوکرین میں باغیوں کی مدد کے تناظر میں یوکرین اور امریکہ اپنے بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کو درست اقدام قرار دیتے ہیں۔ مبصرین یوکرین کے نیٹو اور امریکہ سے بڑھتے ہوئے تعاون کو بھی روس کے حالیہ اقدامات کا سبب قرار دیتے ہیں۔

  • وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے:عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

    وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے:عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

    ماسکو:وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روس کی سب سے بڑی مسجدو اسلامک سینٹر میں نوافل ادا کیے۔

    دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد نائب وزیراعظم اور بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں کر کے عمران خان نے کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نےکیتھیڈرل مسجدکے امام سے ملاقات کی اور نوافل ادا کیے۔ وفاقی وزرا اور وفد کے ارکان بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے۔

    دورہ روس مکمل کر کے وزیراعظم ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے اور آج ہی وہ وطن لوٹیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کےسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن سےملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپر وسیع مشاورت کی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک روس تعلقات میں وسعت کیلئے دونوں رہنما پرُعزم ہیں تعلقات وقت کیساتھ دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط ترہوں گے دوطرفہ تعلقات کامثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

    ماسکو: وزیر اعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اہم ملاقات جاری ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

    یوکرین روس جنگ: کون کس سے بھاری اورکس کے پاس کتنے فوجی اور ساز و سامان ہے؟رپورٹ


    قبل ازیں آج صبح وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔

    وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔

    شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کا چوبیس گھںٹوں میں دو سرا حملہ

    ادھر وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں وزیراعظم عمران خان شیڈول کے مطابق آج رات پاکستان واپس پہنچیں گے۔

    دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر:روس،چین اتحاد:امریکہ کا فوجیوں اور اڈوں کی تعداد…

  • وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ

    وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے ہیں

    وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ.ہیں

    وزیراعظم عمران خان روس کےدارلحکومت ماسکو پہنچیں گے وزیراعظم عمران خان کووونکووایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی وزیراعظم عمران خان اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے

    ایک روز قبل وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں دو طرفہ امور خطے اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

    وزارت خارجہ نے دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

    وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گے وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے وہ نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔