Baaghi TV

Tag: مافیا

  • پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

    پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی اور قانون اپنا راستہ لیگا۔ نور الامین مینگل نے پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت بھی کی۔ گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ جیلوں میں ملاقاتی کمرے کو IDAP ڈیزائن کرے اور تمام سہولتیں دی جائیں۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا دورہ کیا اور صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے جیل میں ملاقاتیوں کے کمرے، کچن، جیل ہسپتال، مرد اور خواتین کے بیرکس کا معائنہ کیا۔ نور الامین مینگل نے جیل میں کھانے کا معیار دیکھا اور فوڈ اتھارٹی کو ماہانہ سرپرائز وزٹ کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ جیلوں کے کچن میں حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ کنسلٹنٹ سے جیل عملے کھانے کی تیاری اور صحت بخش پریکٹس بارے تربیت دلوائی جائے۔ ڈی آئی جی کامران اور سپرٹنڈنٹ جیل علی اکبر نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ تھے۔ اس سے قبل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کمشنر آفس فیصل آباد میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کے علاوہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ریجن میں کریمنل گینگز، ڈرگ مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کو ریجنل سطح پر اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اپگریڈیشن سے فورینزک سائنس ایجنسی کے تمام بڑے ٹیسٹس کی سہولت ریجنل سطح پر دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سنگین جرائم کے واقعات میں فورینزک سائنس ایجنسی کے نتائج فوری حاصل ہوں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے چائینیز سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نور الامین مینگل نے کہا کہ چائنیز سکیورٹی پر مامور سرکاری و پرائیویٹ عملہ بہترین پروفیشنل ریسورس ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چائینیز کی موومنٹ کے دوران تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ نور الامین مینگل نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید الاضحی سے قبل مویشی منڈیوں اور مساجد میں سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • پاکستان میں موت کی فیکٹریاں،گاڑیاں یا تابوت 1لاکھ 21ہزارجانیں ضائع ،مافیا بے نقاب

    پاکستان میں موت کی فیکٹریاں،گاڑیاں یا تابوت 1لاکھ 21ہزارجانیں ضائع ،مافیا بے نقاب

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صبح کو مجھے خبر ملی جس کے بعد میرے تن بدن میں آگ لگ گئی، ہم لوگوں کا پتہ نہیں یا بے حس ہیں، دس بار بھی یاد کروائیں تو یاد نہیں آتا، کہتے ہیں برا برا ہے لیکن پھر آگے نکل پڑتے ہیں، اگر میں بشریٰ بی بی کے ٹوٹکوں پر ویڈیو کروں تو سب اس ویڈیو کو پسند کریں گے، قوم نے ٹوٹکوں پر رہنا ہے تو کیا کر سکتا ہے، صبح خبر ملی کہ انڈس موٹر پاکستان میں بند کر رہے، لوگ اس پر باتیں کر رہے کہ کیسی حکومت ہے جس میں کام ٹھپ ہو رہا، یہ حکومت نہیں، بلکہ پاکستان میں کیسی حکومتیں،کیسے حکمران،کیسے بیورو کریٹ یہ یاد کریں، میں سب کی بات کر رہا ہوں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھیں میں کتنے پروگرام کر چکا ہوں مجھے اب یاد بھی نہیں کتنے میرے اوپر ہتک عذت کے دعوے ہوتے ہیں یہ یاد نہیں لیکن سچ بولنا ہے،اب انڈس موٹر بند کر رہی، لیکن چالیس سال قبل انڈس، ہونڈا سمیت سب نے جب پلانٹ کھولے تو کیا معاہدہ کیا تھا اسکو بھی دیکھ لیں کیا انہوں نے کبھی معاہدے پر عمل بھی کیا ہے؟ گاڑیاں اب بھی امپورٹ ہو رہی ہے لیکن منسٹری اسکو پابندی نہیں کر سکی کہ ، قیمتیں بڑھ رہی، مارجن لے رہے اور گاڑیاں کس طرح کی دے رہے، لائسنسن کا بھی پاس نہیں کیا جا رہا ہے، بھارت اور یہاں کو دیکھ لیں، انڈیا ہر قسم کی گاڑی بنا رہا، ریلوے تک بنا رہا اور یہاں دیکھیں ہم لوگ اسمبل کر رہے ہیں، یہ ایسا مافیا ہے کہ انہوں نے حکمرانوں کو کھلا کر رکھا، سب حکمرانوں کو ،کسی ایک کی بات نہیں کر رہا ،یہ ڈرگ مافیا سے بڑا مافیا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے دس سالوں‌ میں نوے ہذار جانیں گئیں، ایک لاکھ بیس ہذار جانیں گئیں گاڑیوں کے حادثات کی وجہ سے، گاڑیاں کیسے ملتی ہیں اور کییسے لوٹا جاتا ہے،یہ سب دیکھ لیں، ایک گاڑی کی مثال دیتا ہوں، سوذوکی پاکستان کی وہ گاڑی ہے جس نے 25 سال تک اپنا ڈیذائن نہیں بدلا، اسمیں کتنے لوگ اپاہج ہو چکے، کتنے خاندانوں کے چراغ ختم ہو گئے،کتنے لوگ ہوس کا نشانہ بن چکے،کتنے بچوں کی جانیں لینے کے بعد، اس ملک کو دھوکا دینے کے بعد، کتنا اس ملک کو لوٹنے کے بعد اب کہتے ہیں کہ ہمیں پرافٹ نہیں ہو رہا، منافع نہیں مل رہا، ان سب کو اندر بند کرنا چاہئے، جو بھی اسکا عہدیدار رہا اس پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہئے، جان بوجھ کر گاڑیاں ایسی بناتے رہے کہ لوگ اس میں مریں، کتنی گاڑیوں میں ایئر بیگز ہیں، جن کے ہیں،سوکالڈ….کئی اموات ایئر بیگز نہ ہونے کی وجہ سے ہوئیں،

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

  • مریم کو اسکے چچا بھی چھوڑ چکے تھے، حسان خاور

    مریم کو اسکے چچا بھی چھوڑ چکے تھے، حسان خاور

    مریم کو اسکے چچا بھی چھوڑ چکے تھے، حسان خاور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ عوامی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار نے قوم کے دل جیت لیے ہیں,

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار قوم کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں, وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ملکی معیشت اور کرپٹ ٹولہ کی حقیقت آشکار کردی ہے,کپتان نے قوم کو اچھے دنوں کی نوید دی ہے ,کپتان کے ملکی ترقی و خوشحالی اور اچھے دنوں کے بیانیے پر ن لیگ کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں,کپتان کے اگلی حکومت بنانے کے حوالے سے بیان سے کرپٹ اپوزیشن کے کیمپ میں بھونچال آچکا ہے,30 سالوں میں قوم کو گدھ کی طرح نوچنے والے بھی پھر اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں,قوم ان کے کالے کرتوتوں سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے,پی ٹی آئی نے محض ساڑھے تین سالوں میں ملکی بنیادوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں ,یہ مافیا تیس برسوں میں بھی عوام کیلئے کچھ نہ کرسکا,

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ترقی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے پی ٹی آئی حکومت ریکارڈ قانون سازی سے عوامی خدمت کے ریکارڈز قائم کر رہی ہے,ہر شعبہ میں جدت کا حسین امتزاج شروع ہوا ہے,ترقی و خوشحالی ملک و قوم کا مقدر بن رہی ہے ,ملکی ترقی دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیا کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی,مریم صفدر ,ن لیگی نااہل ترجمانوں کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوگیا ہے,ن لیگی زہریلا پراپیگنڈا اور جھوٹ اپنی موت آپ مرچکا ہے,قوم انکے جھوٹے پراپیگنڈا میں نہیں آرہی,ن لیگی جغادریوں کو اب کہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار جم کر ڈٹ کر کھڑے ہیں,پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن میں دم خم نہیں پوری قوم کپتان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے,مریم صفدر بھول چکی ہیں کہ نواز شریف اور وہ جب لاہور پہنچے تھے تو صرف چار لوگ موجود تھے مریم کو اسکے چچا بھی چھوڑ چکے تھے اور چند بندوں کیساتھ مال روڈ پر ٹہل رہے تھے ,سچ ہے کہ کرپٹ مافیا ایک دن انجام کو پہنچتا ہے ,ن لیگی مافیا بھی آہستہ آہستہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے,مریم بی بی قوم صرف اسکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جو قوم کیساتھ کھڑا ہوتا جس کا جینا مرنا قوم کیساتھ ہوتا اقتدار میں صرف ملک و قوم کو لوٹنے اور اقتدار کے بعد بیرون ملک فرار ہوجانے والے کا قوم صرف پیچھا کرتی ہے,کپتان اس ملک کی آن اور شان ہے ,کرپٹ تارکین وطن سے موازنہ اس عظیم لیڈر کی توہین ہے,

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

    انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

  • سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں

    سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں

    سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘ 917 افراد پر جرمانے عائد کریں۔ شہر کے مختلف سیکٹروں میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 192 مالکان پر جرمانے عائد کریں۔ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت۔
    پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 917 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں اور 917 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 192 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

  • مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ،  کا ھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی۔

    مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ، کا ھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی۔

    سی سی پی او لاہور کے ویژن پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ.کاہنہ پولیس نے شہری جاوید کی کروڑوں روپے مالیت کی3 کینال سے زائد زمین واگزار کروا لی. پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے10 ملزمان کو موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان میں مشتاق،ریاض اصغر وغیرہ شامل، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش شروع،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی قبضہ مافیا کیخلاف بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
    غریب لوگوں کی پراپرٹی ہتھیانے والے قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد

  • ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری

    ایس ایس پی کیماڑی کی کامیاب کاروائی:گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار، تفتیش جاری

    ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی پر زھریلا گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیایس پی بلدیہ کیپٹن فیضان کی نگرانی میں ایس ایچ او سعیدآباد سب انسپیکٹر شاکر حسین نے گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار کر لیا

    سعیدآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل تابڑ توڑ حملے جاری منہ کے کینسر کا سبب بننے والا زھریلا گٹکا مافیا تیار کر کہ فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی پولیس پارٹی کو دوران گشت مخبر کی اطلاع موصول ھوئی کہ مکان نمبر 655 سیکٹر 4 ڈی کی بیٹھک میں ایک شخص عبدالقادر ولد انور زھریلا گٹکا ماوا تیار کر رھا ھے لہذا اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو دیکھا کہ ایک شخص موجود ھے اور 2 عدد بالٹیوں میں تیار شدہ گٹکا 225 پیکٹ اور 20 کلو کے قریب چونا و پلاسٹک کے 3 چھوٹے ٹب موجود ملے لہذا ملزم عبدالقادر کو حسب ضابطہ گرفتار کر کہ مالمقدماتی قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ الزام نمبر 84/2021 بجرم دفعہ 3/4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تحت درج کیا گیا

    گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ھذا میں زھریلا گٹکا ماوا فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ھو کر جیل جا چکا ھے اب مزید تفتیش کے لیے سپرد تفتیشی حکام کیا گیا

  • وزیراعظم کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون،کتنے سرغنہ گرفتار

    وزیراعظم کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون،کتنے سرغنہ گرفتار

    اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سرگرم قبضہ مافیا کے5بڑے سرغنہ گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں غوری کے مالک  راجہ عبدالرحمان، راجہ رضا سمیت 5اہم افراد شامل ہیں، ان بااثر شخصیات کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوتھری ایم پی او کے تحت90دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے 30کے قریب شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔کریک ڈائون کے دوران ان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی ضبط کی جارہی ہیں، کریک ڈائون وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے کو فوری واگزار کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔قبضہ مافیا کے منظم گروہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلافکریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمانکوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدودI-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے تین ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ھوئے 7 افراد کے خلاف تین ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی۔کارروائی جن افراد کے خلاف کی گئی ان میں راجہ رضی الرحمان، ریاض الحسین، فرحان اللہ، محمد نازک،راجہ فاروق، چوہدری عبدالرحمن،عنصر محمود گوندل شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مزید کارروائیاں تین ایم پی او کے تحت جاری رکھی جائیں گی

  • اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس سے پیٹرول غائب

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس سے پیٹرول غائب

    اوکاڑہ( علی حسین مرزا) تحصیل دیپالپور میں پٹرول پمپس سے پٹرول غائب عوام بے حال۔ وفاقی حکومت نے جب سے تیل کی قیمت کم کی ہے تب سے پیٹرول پمپ منافع خور مافیا کو یہ ہضم نہیں ہورہا لہذا آج دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوام نے باغی ٹی وی کی وساطت سے اجتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور مزید پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا کوئی حکومتی اعلان نہیں تو پیٹرول پمپس مالکان کا عوام کو پیٹرول فروخت نہ کرنا بے وجہ ہے۔