Baaghi TV

Tag: مالاکنڈ ڈویژن

  • مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سےچھتیں گرنے کے واقعات، تین بچے جاں بحق

    مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں سےچھتیں گرنے کے واقعات، تین بچے جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں شدید بارشوں کے باعث چھت گرنے کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں تین بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ترجمان عبد الرحمٰن کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل براول کے علاقے شاہی مورو میں پیش آیا، جہاں ایک زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے سے چار بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے بچوں کو نکال کر سرمباغ اسپتال منتقل کیا، جہاں 14 سالہ اسلام الدین اور 6 سالہ حسن علی دم توڑ گئے، جبکہ 3 سالہ شہاب خان اور 9 سالہ محمد یاسین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    دوسرا واقعہ شانگلہ کی تحصیل چکسر کے علاقے اوپل میں پیش آیا، جہاں شدید بارش کے نتیجے میں علی رحمٰن کے گھر کی چھت گر گئی۔ حادثے میں اس کا 5 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 شانگلہ کے ترجمان رسول خان شریف کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر چکسر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے مینگورہ سوات اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

    حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    جنڈولہ اور برمل میں کل کرفیو نافذ، نقل و حرکت اور بازاروں پر مکمل پابندی

    مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

    فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

  • نگران صوبائی وزیر کے پی کے کا  مالاکنڈ کے عوام کی ہر ممکن کوشش  کا عزم

    نگران صوبائی وزیر کے پی کے کا مالاکنڈ کے عوام کی ہر ممکن کوشش کا عزم

    خیبر پختونخوا نگران صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی کا کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سیلاب و بارشوں سے مالاکنڈ ڈویژن میں ہونے مالی و جانی نقصانات پر تبادلہ خیال کیا ہے، صوبائی وزیر آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے مالاکنڈ ڈویژن میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ضلع کے لحاظ تفصیلی جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،۔صوبائی وزیر آبپاشی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ نگران صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں گی۔ متاثرین کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑ جائے گا۔ نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
    مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں۔ حاجی فضل الہٰی نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے صوبائی وزیر آبپاشی کو مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات ، اپر و لوئر چترال میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے آگاہ کیا۔

  • ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی ، ریسکیوعملہ امدادی سرگرمی میں مصروف عمل ہے آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آبادی اور جنگلی حیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں پانی کی رسائی نہ ہونے اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا-

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپایا سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹ پر لگی آگ پر قابوپا لیا گیا سی ڈی اے حکام نے کہا کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،آگ سے گرین بیلٹ پر درجنوں درخت اور پودے جل گئے-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12 کے جنگل میں آگ کا نوٹس لے لیا کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سیکٹر H-12 میں فوری امدادی کاروائی کی سخت ہدایت کی ،آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے

    وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے-

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوات ، بونیر ، شانگلہ ، لوئر دیر اور سیاحتی مقام وادی لڑم کے پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مالاکنڈ کے علاقے باٹا کے جنگلات میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا جب کہ دیگر 9 مقامات پر لگی آگ بھی بجھادی گئی مانسہرہ کے گاؤں چیڑھ میں جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    سماہنی آزادکشمیر میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جس میں اب تک 17 میں سے 13 مقامات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ادھر سوات میں مزید 3جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جہاں الہ آباد، زرہ خیلہ اور کوڑکوڑے گودر کی پہاڑی پر شام میں آگ لگ گئی جب کہ کڑاکڑ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چار رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سےچند دن پہلے بلوچستان میں بھی آگ نے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربالآخر 12روز کےبعد قابو پا لیا گیا۔ضلع شیرانی اور اس سے ملحقہ ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ 12 اور 13 مئی کی رات کو لگی تھی، ابتدائی طور پرمحکمہ جنگلات، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ و رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تاہم 19 مئی کو آگ دوبارہ بھڑک اُٹھی جوپھیلتی چلی گئی۔

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    وفاقی حکومت کی درخواست پر ایرانی حکومت کے بجھوائے گئےخصوصی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے آگ پر12 روزبعد قابو پالیاگیا۔شیرانی کے جنگلات میں آگ کےنتیجےمیں تقریبا 36 مربع کلومیٹر پر پھیلے چلغوزے کے سیکڑوں درخت شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں وہاں پائی جانے والے مارخور اور اوڑیال سمیت جنگلی حیات اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے۔

    آگ بجھانے کے عمل میں تین مقامی رضاکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اگرچہ شیرانی میں آگ پر قابو تو پالیاگیا تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی کی قلعی ضرور کھل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلات اور جنگلی حیات کو پہنچنے والا نقصان شاید آئندہ کئی دہائیوں میں بھی پورا نہ کیاجاسکے۔

    شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…