Baaghi TV

Tag: مالدیپ

  • مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    مالدیپ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی کا بل منظور کیا جس کی منظوری صدر محمد معیزو نے بھی کر دی جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا-

    مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی “ظالمانہ کارروائیوں” کی مذمت کے طور پر کی گئی ہےنئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے تاہم دوہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    علاوہ ازیں صدر معیزو نے فلسطینی علاقوں میں انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کرنے اور فلسطین سے یکجہتی کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    مذکورہ تجویز سب سے پہلے مئی 2024 میں اپوزیشن کے رکن پارلیمان میکائل احمد نسیم نے پیش کی تھی جسے سیکیورٹی سروسز کمیٹی نے منظور کیا اور 308 دن بعد پارلیمان سے مکمل منظوری حاصل کی گئی۔

    درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی  جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    راولپنڈی: مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسیع اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹا ف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

  • اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی  گئی،مالدیپ

    اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،مالدیپ

    مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : مالدیپ کے صدراتی دفتر کے مطابق ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، کا بینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

    واضح رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے، دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

    لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

    برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک،آن لائن فروخت کیلئے پیش

    غزہ جنگ :نیوزی لینڈ کے اداکار کی 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری، صحت …

  • مالدیپ میں  بھارت مخالف  جماعت کی جنرل الیکشن میں بڑی فتح

    مالدیپ میں بھارت مخالف جماعت کی جنرل الیکشن میں بڑی فتح

    مالی: مالدیپ میں صدر محمد معیزو کی جماعت نے جنرل الیکشن میں بڑی فتح حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صدر محمد معیزو کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس نے 93 میں سے 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، پیپلز نیشنل کانگریس کی اس کامیابی کی وجہ صدر محمد معیزو کی بھارت کے خلاف سخت پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

    صدر محمد معیزو نے مالدیپ کی برسوں پرانی ’’انڈیا فرسٹ‘‘خارجہ پالیسی کو غلامانہ سوچ قرار دے کر تبدیل کیا اور بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے چلے جانے کا الٹی میٹم دیا تھا، صدر معیزو کی نئی خارجہ پالیسی پر مودی سرکار سیخ پا ہو کر رہ گئی لیکن بھارت کی ایک بھی دھمکی کا مالدیپ پر کوئی اثر نہیں بلکہ صدر معیزو نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا، صدر محمد معیزو کی بھارت مخالف اور چین نواز پالیسی کو عوام کی جانب سے کافی پذیرائی ملی جس کا ثبوت عام انتخابات میں کامیابی کی صورت سامنے آیا۔

    آئی پی ایل: ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ …

    جمشید احمد دستی اورمحمد اقبال کی پابندی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں …

  • بھارت نے  مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

    بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

    بھارت نے اپنی افواج کے انخلا سے قبل مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ کے مطابق بھارت مالدیپ کے قریب ’اسٹریٹجک اہمیت‘ کے حامل جزائر پر اپنی افواج کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک نئے اڈے کا افتتاح کرنے جارہا ہے، یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہی دنوں میں مالدیپ سے بھارتی افواج کے انخلا کا آغاز ہونے والا ہے،گزشتہ سال محمد معیزو کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ہی مالدیپ اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

    ہفتے کے روز بھارتی بحریہ کے جاری بیان کے مطابق نیا اڈہ خطے میں بھارت کی جانب سے آپریشنل نگرانی کو مزید وسعت دے گا، بھارت کےلکشدیپ جزائر پر تعمیر ہونےوالے اس اڈے کا افتتاح 6 مارچ کو کیا جائےگا جس کے بعد یہاں تعینات بحری دستہ ایک ’خودمختار بحری یونٹ‘ میں بدل جائے گا۔

    امریکا غلط بیانی چھوڑے اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ سے باز آجائے،چین

    نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر منی کوئے جزیرے پر واقع ہے جو مالدیپ سے قریب ترین مقام ہے ،بھارتی بحریہ کا ایک اڈہ لکشدیپ کے جزیرے کواراتی پر بھی موجود ہے تاہم اس اڈے کے مقابلے میں نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 258 کلومیٹر زیادہ قریب ہے۔

    واضح رہے کہ صدر محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ میں موجود 89 سکیورٹی اہلکاروں کے انخلا کا الٹی میٹم دیا تھا،یہ اہلکار جاسوسی طیارے آپریٹ کرنے اور دیگر سرویلنس کے لیے مالدیپ میں موجود تھے، ان اہلکاروں کا پہلا دستہ 10 مارچ کو مالدیپ چھوڑ دے گا جبکہ دو ماہ کے اندر انخلا کا یہ عمل مکمل ہوجائے گا مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے الیکشن میں ‘انڈیا آؤٹ’ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا،صدر منتخب ہوتے ہی انہوں نے بھارت سے فوج نکالنے کا کہا تھا اور اپنے پہلے دورے کے لیے روایت سے ہٹ کر بھارت کے بجائے ترکیہ اور چین کا انتخاب کیا تھا۔

    یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ

    اسرائیل تیار،اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں جنگ بندی جلد ممکن،امریکا

  • بھارت  کا مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ

    بھارت کا مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ

    مالدیپ کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے 10 مئی تک مالدیپ میں 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز کا فوجی عملہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطاق بھارتی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان چند معاملات پر پائے جانے والے تنازع کے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کے ذریعے طے پایا ہے کہ مالدیپ میں بھارتی ایوی ایشن پلیٹ فارم کام کرتے رہیں گے۔

    نئی دہلی میں مالدیپ اور بھارت کے حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی ہے بات چیت کے بعد مالدیپ میں فوجی عملے کی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے ایک بیان میں مالدیپ کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بھارت ایک ایوی ایشن پلیٹ فارم سے فوجی عملہ 10 مارچ تک تبدیل کرے گا، یہ عمل 10 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر محمد معزو نے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مالدیپ سے اپنا فوجی عملہ 15 مارچ تک نکال لے۔

  • بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ  فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

    بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

    مالے: بھارت سے کشیدگی کے بعد مالدیپ نے ترکیہ کے ساتھ گہرے سمندر میں گشت کرنے والے ڈرون طیاروں کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مالدیپ نے ترکیہ کے ساتھ 37 ملین ڈالر کے فوجی ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ فوجی ڈرون مالدیپ کے گہرے سمندروں میں فضائی نگرانی کیلئے گشت کریں گے ماضی میں اس حوالے سے بھارت نے مالدیپ کی دفاعی افواج کے ساتھ شراکت قائم کر رکھی تھی، ان ڈورنز نے مالدیپ کی فوج کی جانب سے مشکوک بحری جہازوں، اسلحہ و منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاسوسی پروازیں کیں ان کی جگہ اب ترک ڈرونز لے لیں گے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ سے فوجی ڈرون کا معاہدہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب حال ہی میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنے ملک سے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    ڈاکٹر محمد معیزو گزشتہ سال کے آخر میں مالدیپ کے صدر منتخب ہوئے، وہ اپنے ملک سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے خواہاں ہیں، اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی وہ بھارت مخالف بیان بازی کرتے تھے اور انھوں نے ”انڈیا آؤٹ“ مہم کو لیڈ کیا تھا مالدیپ کے صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے اور چین کے ساتھ روابط بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر …

    رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ 1988 سے تعینات ہے، جو جہاز اڑانے، تربیت اور سرویلنس سمیت دیگر غیر جنگی امور کے لیے موجود ہیں اس وقت کی حکومت کی درخواست پر بھارتی فوجیوں کو بغاوت کے خطرات اور سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے حفاظت کے پیش نظر تعینات کیا گیا تھا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،بلوچستان حکومت کا متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

  • صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    مالدیپ کےصدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ نے کہا ہےکہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلالے مالدیپ کےصدر محمد معیزو کےسیکرٹری کا کہنا ہےکہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے-

    واضح رہے کہ مالدیپ میں نئے صدر محمد معیزو کی حکومت بننےکے بعد سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں3 ماہ قبل مالدیپ کے صدر منتخب ہونے والے محمد معیزو نے الیکشن میں ‘انڈیا آؤٹ’ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا صدر منتخب ہونے کے بعد محمد معیزو نے اپنے پہلے دورے کے لیے روایت سے ہٹ کر بھارت کے بجائے ترکی اور چین کا انتخاب کیا تھا اور بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ 1988 سے تعینات ہے، جو جہاز اڑانے، تربیت اور سرویلنس سمیت دیگر غیر جنگی امور کے لیے موجود ہیں اس وقت کی حکومت کی درخواست پر بھارتی فوجیوں کو بغاوت کے خطرات اور سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے حفاظت کے پیش نظر تعینات کیا گیا تھا۔

  • مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم  کے سیاحتی دورے کا مذاق

    مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن کا بھارتی وزیراعظم کے سیاحتی دورے کا مذاق

    مالے: مالدیپ کی حکمراں پروگریسو پارٹی آف مالدیپ (پی پی ایم) کے کونسل ممبر زاہد رمیز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاحتی دورے کا مذاق اڑا دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارف سنہا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لکشدیپ کے حالیہ دورے کی ویڈیو شئیر کی،شئیر کی گئی ویٍڈیو میں بھارتی وزیر اعظم کو خوبصورت جزیرے کے قدیم ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسٹر سنہا نے لکھا کہ کتنا اچھا قدم ہے! یہ مالدیپ کے نئے چینی کٹھ پتلی گروپ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے، اس سے لکشدیپ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

    جس پر کمنٹ کرتے ہوئے مالدیپ کی حکمراں جماعت کے رکن زاہد رمیز نے مودی کے لکشدیپ دورے کا مذاق اڑایا، اس سے پہلے انہوں نے ہندوستانی شہریت مانگی تھی۔

    سابق رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ ، سونا،غیر ملکی اسلحہ،شراب کی بوتلیں،کروڑوں روپے برآمد

    https://x.com/MrSinha_/status/1742896159625293847?s=20
    مسٹر سنہا کی پوسٹ کے جواب میں مالدیپ کی حکمراں پروگریسو پارٹی آف مالدیپ (پی پی ایم) کے کونسل ممبر زاہد رمیز نے 5 جنوری کو لکھا کہ یہ قدم بہت اچھا ہے، تاہم، ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کا خیال گمراہ کن ہے، وہ ہماری پیش کردہ خدمت کیسے فراہم کرسکتے ہیں؟ وہ اتنے صاف کیسے ہو سکتے ہیں؟ کمروں میں مستقل بدبو( ہندوستانی غیر صحت مند اور گندے ہیں) سب سے بڑی گراوٹ ہوگی۔

    صومالیہ کی سمندری حدود میں جہاز ہائی جیک،15 بھارتی عملے میں شامل

    واضح رہے کہ 4 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لکشدیپ کے اپنے حالیہ دورے کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ اس خوبصورت جزیرے کا دورہ کریں، جسے ان کے ’ووکل فار لوکل‘ نعرے اور جزیرے میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکی ڈرون حملہ، بغداد میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت

  • پاکستان میں سپلائی ہونیوالے کھانسی کے شربت میں نقصان دہ اجزا، الرٹ جاری

    پاکستان میں سپلائی ہونیوالے کھانسی کے شربت میں نقصان دہ اجزا، الرٹ جاری

    موسم سرما کا آغاز، سموگ، شہری نزلہ ،زکام کھانسی کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تو دوسری جانب خبر آئی ہے کہ لاہور کی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی نے کھانسی کا شربت بنایا ہے جس میں نقصان دہ اجزا ہیں،

    مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے اس ضمن میں الرٹ جاری کیا ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانسی کا شربت لاہور کی کمپنی نے بنایا، اس شربت میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں،الرٹ جاری ہونے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کھانسی کے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے

    مالدیپ اور ڈبلیو ایچ او نے جس کھانسی کے سیرپ کے حوالہ سے الرٹ جاری کیا ہے، وہ شربت مالدیپ، فجی سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے شہروں میں بھی اسکی سپلائی کی گئی تھی

    کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزا کے الرٹ کے مطابق پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی اور کھانسی کے پانچ سیرپ پر پابندی لگا دی، پنجاب کے نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایسے سیرپ پر پابندی عائد کر دی ہے جن کے بارے میں رپورٹ آئی کہ ان میں نقصان دہ اجزا ہیں،انہوں نے تایا کہ لاہور میں بنائے جانے والے کھانسی کے سیرپ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی بھیجے جاتے تھے، پنجاب کے تمام میڈیکل اسٹوروں سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے جبکہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے

    واضح رہے اس سے پہلے بھارتی کھانسی کے سیرپ میں موجود انہی کثافتوں سے کئی اموات ہو چکی ہیں،بھارت نے زہرآلود کھانسی کے شربت پر ایک اور دوا ساز کمپنی کا مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کیا تھا،بھارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اپریل میں مشال جزائر اور مائیکرونیشیا میں پائے جانے والے کھانسی کے شربتوں میں آلودگی کی نشاندہی کرنے کے بعد دوا بنانے والی کمپنی کا لائسنس معطل کیا تھا

    گذشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں 89 بچّوں کی اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپریل میں مارشل جزائر اور مائیکرو نیشیا میں اس بھارتی کمپنی کےتیارکردہ کھانسی کےشربت میں زہرآلود اجزا کی نشان دہی کی تھی اس کے بعد سے ہندوستانی ریگولیٹرز دوا سازاداروں کامسلسل معائنہ کررہے ہیں اس نے عالمی سطح پرسستی ادویہ مہیا کرنے والے’’دنیا کی فارمیسی‘‘ کے طور پر مشہور بھارت کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔