Baaghi TV

Tag: مالی سال

  • اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،  ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات

    اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات

    کراچی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے مالی سال میں صرف پرانے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا انکشاف کیا اور کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شامل نہیں کی جارہی ہے اور صرف جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رہے گا صرف وہ منصوبے جو کہ مالی سال 24-2023 یا اس سے قبل سے جاری ہیں انہیں مکمل کیا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو انہیں ریوائز بھی کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروونشل اینول ڈیولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی) کے جاری منصوبوں کو ہی مالی سال 2024-2025 میں مکمل کیا جائے گا، کراچی سمیت پورے صوبے میں جاری اسکیموں کے لیے آئندہ سال 60 سے 62 ارب روپے درکار ہوں گے، لوکل کونسلوں کی جانب سے گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ ہے تاہم ابھی ہم نے کوئی سمری نہیں بھیجی ہے یہ اس وقت 80 ارب روپے ہے اور ہو سکتا ہے اسے بڑھا کر ایک ارب20 کروڑ روپے کر دیا جائےسندھ میں اس وقت 1600یوسیز ہیں، ہر یو سی کو ماہانہ اخراجات کے لیے5 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، اسے بڑھانے کا بھی مطالبہ ہے-

  • بجلی مہنگی کرنے کے باوجود   پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ

    بجلی مہنگی کرنے کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ

    اسلام آباد(محمد اویس) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے بجلی مہنگی کرنے کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ ہونے سے پاور سیکٹر کا کل قردشی قرض 2794ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔موجودہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے قردشی قرض میں 640ارب روپے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023-24میں قردشی قرض انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے مالی سال 2022-23میں پاور سیکٹر کا قردشی قرض 2310ارب روپے تھا جو مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ میں بڑھ کر 2794ارب روپے ہوگیا ہے اس طرح قردشی قرض میں 9 ماہ کے اندر 484ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے مالی سال 2022-23میں قردشی قرض میں 57ارب روپے کا اضافہ ہواتھا جبکہ مالی سال 2021-22میں قردشی قرض میں 27ارب روپے کی کمی ہوئی تھی ۔موجودہ مالی سال میں ماہانہ 54ارب روپے سے زائد کا قردشی قرض بڑھ رہاہے اور اس مالی سال کے اختتام پر قردشی قرض میں 640ارب روپے تک اضافہ کا خدشہ ہے ۔