Baaghi TV

Tag: مال مسروقہ

  • ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    قصور
    ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او عامر ذوالفقار کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے رمضان عرف جانی گینگ کے سرغنہ کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راہزنی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور گھروں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنا ان کا معمول تھا
    کارروائی کے دوران 3 لاکھ روپے نقدی، ایک اے سی اور موٹر سائیکل سمیت مجموعی طور پر 6 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 8 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے

    ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کی نگرانی میں علاقہ بھر میں مجرمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جن کا مقصد شہریوں میں امن و امان کے احساس کو مضبوط کرنا ہے

  • پولیس مال مسروقہ واپس کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی

    پولیس مال مسروقہ واپس کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی

    قصور
    مقامی صحافی کے کزن کیساتھ ہوئی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان پکڑے گئے، موٹر سائیکل و نقدی بھی برآمد ہوئی تاہم متاثرہ شہری کو کچھ واپس نا ملا،پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی،ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی میاں خلیل صدیق کے کزن کیساتھ چند ماہ قبل واردات ہوئی جس کی ایف آئی آر درج ہے اور ملزمان پکڑے بھی جا چکے ہیں اور مال مسروقہ بھی برآمد ہو گیا تاہم پولیس مال مسروقہ دینے سے انکاری ہے

    ابتسام ولد احمد علی قوم آرائیں سکنہ کوٹ غلام محمد قصور 6/2/23 کو کاروبار کے سلسلے میں موضع نول گاؤں سے قصور کی جانب جا رہا تھا کہ کھارا موڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ 50000 سے زائد نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے جس کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی اور ایف آئی آر درج کروائی گئی
    ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمان پکڑے گئے جنہوں نے واردات کا اقرار بھی کیا اور موٹر سائیکل و نقدی برآمد کروائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کو نا تو موٹر سائیکل ملی ہے نا ہی رقم ملی ہے جبکہ متاثرہ شخص کی طرف سے بار بار مطالبے پہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے
    تھانہ صدر قصور رابطہ کرنے پہ تفتیشی افسر تنویر کہتا ہے کہ ایس ایچ او میاں جسیم نے رقم و موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے اور وہ دے گا جبکہ ایس ایچ او کہتا ہے کہ موٹر سائیکل و نقدی تفتیشی دے گا
    اس ساری صورتحال پہ متاثرہ شہری سخت پریشان ہے
    متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور
    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،لاکھوں روپیہ کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی کاروائی میں موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا ہے جس کے قبضہ سے چوری شدہ 8 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں
    گرفتار ملزمان اشفاق عرف شانی سکنہ سرائے مغل تحصیل پتوکی نے موٹر سائیکل چور گینگ بنا رکھا ہے جو کہ ضلع بھر میں موٹر سائیکلیں چوری کرتا ہے
    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

  • شہریوں کی فریاد،برآمد موٹر سائیکلوں کے نمبرز بتائے جائیں

    شہریوں کی فریاد،برآمد موٹر سائیکلوں کے نمبرز بتائے جائیں

    قصور
    شہریوں نے آئی جی پنجاب و ڈی پی او قصور سے مال مسروقہ میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبرز جاری کرنے کی استدعا کر دی

    تفصیلات کے مطابق شہریوں نے ڈی پی او قصور و آئی جی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ پولیس کی طرف سے مال مسروقہ میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے نمبرز و انجن و چیسز پریس بریفننگ کے دوران بتائے جائیں تاکہ میڈیا نمائندگان کی وساطت سے لوگوں کو معلوم ہو کہ ان کی چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد ہو گئی ہیں اور ان کی موٹر سائیکل فلاں تھانے میں برآمد کر کے رکھی گئی ہے تاکہ لوگوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں پولیس اہلکار ذاتی استعمال نا کر سکیں اور نا ہی مال خانے میں پڑی پڑی ناکارہ ہو جائیں
    شہریوں نے استدعا کی ہے کہ براہ کرم شہریوں کی فریاد پہ ان کے مطالبے کو پورا کیا جائے

  • نقد رقم و مال مسروقہ اصل مالکان تک واپس

    نقد رقم و مال مسروقہ اصل مالکان تک واپس

    قصور
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے لوگوں کی لوٹی ہوئی رقم 9 لاکھ و مال مسروقہ برآمد ہونے پر اصل مالکان تک پہنچا دیا ،شہریوں کا اظہار تشکر

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور ،ڈی ایس پی صدر ذوالفقار علی ورک اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد صفدر پرویز نے گرفتار ہونے والے ملزمان سے برآمد ہونے والی نقد رقم 9 لاکھ روپیہ اور مال مسروقہ 3 عدد موٹر سائیکل،8 عدد قیمتی اینڈرائڈ موبائل، و دیگر مال مسروقہ مالیت تقریباً 9 لاکھ تھانہ مصطفیٰ آباد میں اصل مالکان تک واپس پہنچا دیا
    جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور و قصور پولیس کے اس قدم کو خوب سراہا اور داد پیش کی

  • ڈکیت گینگ بمعہ مال مسروقہ

    ڈکیت گینگ بمعہ مال مسروقہ

    قصور
    تھانہ الہ آباد کی بڑی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عمری گینگ کے چار ارکان گرفتار ایک فرار

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی دو موٹر سائیکل ،موبائل فونز،اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے جبکہ یہی ملزمان تھانہ الہ آباد پولیس کوپانچ مقدمات میں مطلوب بھی تھے
    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

  • پولیس کی بڑی کاروائی مال مسروقہ لوگوں تک واپس

    پولیس کی بڑی کاروائی مال مسروقہ لوگوں تک واپس

    قصور
    الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار مذید وارداتوں کا بھی انکشاف
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں باءو موبائل پر کچھ روز پہلے ہونے والی چوری کو ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ او رمضان ڈوگر سب انسپکٹر محمد شریف کے ساتھ مل کر دن رات محنت کرکے چوروں کو پکڑ لیا اور ملزمان سے موبائل فون طلائی زیورات و نقدی پیسے لوٹے ہوئے واپس مالکان تک پہنچائے
    جس پر لوگوں نے ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او تھانہ الہ آباد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا