Baaghi TV

Tag: مانسہرہ

  • داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

    داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

    مانسہرہ: داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق قراقرم روڈ پر سی ایس 9 کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے،اپرکوہستان اہلکاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔

    اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر

    ترقی کا دوسرا نام ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن،تجزیہ:شہزاد قریشی

    عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

  • سیلفی کا شوق ایک اور  زندگی نگل گیا

    سیلفی کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا

    صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں کڑمنگ ٹنل کے قریب سیلفی لیتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے چار دوست سیلفی لے رہے تھے جن میں سے 2 پھسل کر کھائی میں گر گئے۔ حادثہ کڑمنگ ٹنل کے قریب پیش آیا، جب 2 نوجوان سیلفی بناتے ہوئے کھائی میں جا گرے۔واضح رہے کہ حال ہی میں جاری اعدادوشمار کے مطابق سیلفی کے سبب موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقی مطالعے کے مطابق اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک 259 افراد سیلفی کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے گئے جو سالانہ اوسطا 43 افراد بنتے ہیں۔ جہاں تک سیلفی کے دوران موت کے نمایاں ترین اسباب ہیں تو ان میں ڈوبنا یا اونچی جگہ سے گرنا سرفہرست ہے۔ تحقیق کے مطابق قاتل سیلفی کی دوڑ میں مرد خواتین پر برتری رکھتے ہیں۔ سیلفی سے ہونے والی ہر دس اموات میں سات مرد ہوتے ہیں اور یہ تناسب 73 فیصد کے قریب بنتا ہے۔

    جسٹس ر اعجاز حسن وفات پا گئے

    پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    احتجاج کی آڑ میں کسی کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میئرکراچی

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے لاہور پریس کلب کے لیے کروڑوں کے ریکارڈ کام

  • ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا بھاگے کیوں ؟کارکن کے سوال پر علی امین پھر بھاگ نکلے

    ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا بھاگے کیوں ؟کارکن کے سوال پر علی امین پھر بھاگ نکلے

    کے پی کے کے ضلع مانسہرہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے سامنے آنے پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ پہنچے تھے۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ایک کارکن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نئی حکمت عملی کیا ہے؟ اس پر علی امین کا کہنا تھاکہ نئی حکمت عملی بانی پی ٹی آئی خود دیں گے۔ایک اور کارکن نے پوچھاکہ آپ کیسے یہاں پہنچے ؟ جبکہ ایک کارکن نے شعر پڑھ کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال کیا۔ کارکن نے شہاب جعفری کا ’تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا‘ شعرپڑھا تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کارکنوں کے جواب دیے بغیر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

    ہم مستقبل کیلیے تیار سندھ تشکیل دے رہے ہیں، مراد علی شاہ

    کرم:سیز فائر میں توسیع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ

    بانی کی ہدایت نہ ماننے پر پی ٹی آئی کمیٹی کا اظہار تشویش

    بیلاروس کے صدر کا قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

  • عمران خان کے جیل میں  ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا،علی امین گنڈا پور

    عمران خان کے جیل میں ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا،علی امین گنڈا پور

    خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تحریک انصاف کا جلسہ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت جنگ ہے، ان چوروں ،لٹیروں، ڈاکوؤں کو ہم گھسیٹیں گے، نکالیں گے ،نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان اگر ہمارے لئے ، ہمارے بچوں کے لئے،قوم کے لئے پرامن ہے تو اسے کمزوری نہ سمجھیں، آئین توڑنے والے سن لیں، آئین توڑنے کی سزا موت ہے، تمہیں پھانسیوں پر لٹکائیں گے تا کہ پھر کسی کو جرات نہ ہو، ادارے قانون کی پاسداری کریں، ہم جس دن آ گئے ،اور ہاتھ میں سب کچھ لے لیا تو پھر دیکھنا، میرا شکریہ ادا مت کرو،عوام کا فنڈ ،پیسہ ہے جو لگا رہے ہیں، وہ دن قریب ہے جب عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، میری عدالتوں سے گزارش ہے ہمیں انصاف چاہئے، عمران خان کو رہا کریں، چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں، آپ پر سوالیہ نشان ہے، انصاف نہیں دے سکتے تو تحریک انصاف کے کیسز سے اپنے آپ کو الگ کر لیں.

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جن پر دباؤ ہے وہ دباؤ والے کا نام لیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہمارا ملک ہے، ہماری دھرتی ہے، عمران خان ایک بار کہہ دے آ جاؤ، پھر دیکھنا ہم کیسے آتے ہیں،عمران خان کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا، اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے،جو فسطائیت ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ کی گئی دنیا میں ایسا نہیں ہوا، وجہ تھی کہ عمران خان نے آزاد ی کی بات کی، امریکی غلامی کو نامنظور کہا، پوری دنیا میں اسلام کی بات کی،غلامو، خود تو غلام ہو اس قوم کو غلام نہ بناؤ، ہم غلام نہیں بننے والے، ہمٰیں آزادی چاہئے .پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے“

    جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم سب بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے پیچھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں ،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو اسی لئے وہ جیل میں ہیں، وہ دن دور نہیں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہونگے ،

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

    اسد قیصر نےکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھائیں گے،بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، مانسہرہ کے عوام اس بجلی کی قیمت میں اضافے کو مستر دکرتے ہیں،بجٹ میں اتنے ٹیکس لگائے ہیں اس کو بھی مسترد کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کیلئے جیل میں ہیں،

    علی محمد خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آ ج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پوچھا میں ہزارہ جارہا ہوں آپ کا کیا پیغام ہے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا غلامی کی زندگی سے آزادی کی موت بہتر ہے،

  • پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں جنسی جرائم کا مقدمہ

    پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں جنسی جرائم کا مقدمہ

    پاکستانی برطانیہ جا کر بھی برے کاموں سے باز نہ آئے، پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں کمسن بچوں سے جنسی جرائم کے الزام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ کا سیاستدان محمد خرم خان برطانیہ گیا تو کمسن بچوں کے ساتھ بری حرکات کیں جس پر برطانیہ میں محمد خرم خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق محمد خرم خان کا تعلق معروف سیاسی گھرانے سے ہے، خرم خان کی عمر 60 برس ہے، وہ اپنے بیٹے کی لاگریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لئے برطانیہ گئے تھے، لیکن مبینہ طور پر جنسی مقاصد کے لیے ایک بچے کے ساتھ مشغول ہوگئے اور جاسوسوں کے ہاتھوں پکڑے گئے

    کراؤن کورٹ میں استغاثہ نے جج کو بتایا کہ محمد خرم خان پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں ،ملزم نے 16 سالہ اور 17 سالہ بچی کو جنسی تعلقات کی پیشکش کی،ملزم محمدخرم خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا گیا، برطانیہ میں کم عمر نابالغ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے

    سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ،پاکستانی سیاستدان خرم خان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے،سید عدنان بادشاہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما محمد خرم خان پر لندن میں بچوں سے مبینہ جنسی جرائم کے مقدمہ درج ،شہزادہ گستاسپ کے کزن نے 16 سالہ بچی اور 17 سالہ بچی کو سیکس کی آفر کی۔ تمام ثبوت عدالت میں پیش ۔ یہ وہی خاندان ہے جس نے نوازشریف سے حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے زریعے سیٹ جیتا ہے۔

  • این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف ہار گئے، آر او نے فارم 49 جاری کر دیا

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف ہار گئے، آر او نے فارم 49 جاری کر دیا

    فارم 49 کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گشتاسپ خان کامیاب ہوئے ہیں، آر او کے مطابق پی ٹی آئی کے شہزاد گشتاسپ خان نے 105259 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 80413 ووٹ حاصل کئے,گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سےدھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے-

    مانسہرہ این اے 15 انتخابی نتائج،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کیئے تھے،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے،درخواست میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے،آار او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا،نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں ،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
    این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

  • این اے 15مانسہرہ،نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    این اے 15مانسہرہ،نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکلاء کے دلائل مکمل ہونے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا، کیپٹن ر صفدر اور نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 15 فروری کو آر او رپورٹ مانگی، 650 صفحات کی آر او رپورٹ دی گئی ، ہمار اکیس اب آر او کی رپورٹ کے رکارڈ پر ہوگا، درخواست گزار کو 82 ہزار سے زائد ووٹ ملے ، مخالف امیدوار کو ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد ووٹ پڑے، مسترد ووٹ 9 ہزار 82 تھے ، این اے 15 میں ٹوٹل 550 پولنگ سٹیشن تھے ، ہمیں 123 پولنگ سٹیشنز کا لا ڈھاکہ کے تھے ، ان کے فارم 45 نہیں ملے ، الیکشن کے دن موبائل انٹرنیٹ کنیکٹوٹی نہیں تھی، پریزائیڈنگ افسر نے ذاتی طور پر آراو کو رزلٹ دینا تھا، کچھ بیلٹ بیگز کی سیل مکمل اور کچھ کی جزوی ٹوٹی تھی، فارم 51 نہیں ملا، ہم نے دیکھنا تھا کہ کون سی سیل ٹوٹی ،یہ ڈسکہ سے زیادہ حساس کیس ہے ، ٹیمپرنگ کی گئی ، اے آر او پر ایف آئی آر کٹی کہ سامان چھوڑ کر کہا ں چلے گئے ،ایف آئی آر میں ہے کہ اے آر او بتائے بغیر ہسپتال سے غائب ہو گئے ۔

    این اے 15 دوبارہ الیکشن کروایا جائے، نواز شریف کے وکیل کا کمیشن سے مطالبہ
    ممبر کمیشن نے پوچھا کہ فارم 51 آپ کو کیوں فراہم کیا جائے ؟آپ نے سیل ٹوٹے بیگز دیکھنے ہیں تو ٹربیونل میں جائیں، آپ کے پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 ملے ؟پریزائیڈنگ افسر کیوں آپ کو فارم 45 نہیں دے رہے تھے، سارے ملے ہوئے تھے ؟ جہانگیر جدون نے کہا کہ بیلٹ بیگز کی ٹیمپرنگ ہوئی، فارم 45 کی ٹیمپرنگ کی گئی، این اے 15 کا الیکشن نہ آئین ، نہ الیکشن ایکٹ نہ الیکشن رول کے مطابق ہے ، ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ پورے ملک کے الیکشن کے بارے میں تو نہیں کہہ رہے ناں ؟جہانگیر جدون نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپر ہونے کے باعث ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، اس حلقے میں ہمارا رزلٹ متاثر ہوا، پورا حلقہ مثاتر ہواہے،ممبرکمیشن نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہو، جہانگیر جدون نے کہا کہ اب گنتی کی گنجائش نہیں، پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ، یہاں برف تھی، کنیکٹوٹی نہیں تھی، حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے .

    واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے15انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم نواز شریف کے وکیل دوبارہ پیش ہوئے اور عذر داری بحال کرنے کی درخواست دی تھی،الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کر لی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او کا بھی تبادلہ کر دیا تھا،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سےدھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے-

    مانسہرہ این اے 15 انتخابی نتائج،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کیئے تھے،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے،درخواست میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے،آار او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا،نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں ،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
    این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

  • این اے 15مانسہرہ،نواز شریف کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت

    این اے 15مانسہرہ،نواز شریف کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ کی انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی

    نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون الیکشن کمیشن پیش ہوئے،گستاسب خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے، جہانگیر جدون نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ تاحال ہمیں نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسر کی رپورٹ پڑھے بغیر دلائل نہیں دے سکتے، بابر اعوان نے کہا کہ آر او کی رپورٹ سب کو مل گئی، گشتاسب خان 25 ہزار کی لیڈ سے جیتے، قانون کے مطابق 25 ہزار کا فرق ہو تو دوبارہ گنتی نہیں کی جاسکتی، الیکشن کمیشن کے حکم کی وجہ سے گشتاسب خان کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اسٹے ختم کردیتے ہیں، دلائل کیلئے مزید وقت دے دیتے ہیں، صرف دلائل کیلئے اسٹے کو مزید نہیں بڑھا سکتے، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے اسٹے کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیے،

    چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیر جدون کو آج ہی دلائل دینے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی گئی

    فارم 47 مرتب کرتے وقت نواز شریف کی جانب سے کوئی آر او آفس نہیں گیا،بابر اعوان
    این اے 15 نواز شریف کی عذرداری پر دوبارہ سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دیدیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج اسٹے ختم کرنے کی درخواست پر عبوری آرڈر جاری کریں گے، اسٹے کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا، اس کیس میں بار بار التواء کیا جارہا ہے،کیس جتنا مرضی طویل کریں، ہم اسٹے پر فیصلہ کردیتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیر جدون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ تاخیر سے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا، وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں حتمی دلائل دینے کا آخری موقع دے، 125 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ فارم 47 میں شامل نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے رپورٹ میں 125 پولنگ سٹیشنز کے ووٹ شامل نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کیا ہے، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فارم 47 مرتب کرتے وقت نواز شریف کی جانب سے کوئی آر او کے آفس نہیں گیا،الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی،الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی

    واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے15انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم نواز شریف کے وکیل دوبارہ پیش ہوئے اور عذر داری بحال کرنے کی درخواست دی تھی،الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کر لی تھی، الیکشن کمیشن نے آر او کا بھی تبادلہ کر دیا تھا،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سےدھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے-

    مانسہرہ این اے 15 انتخابی نتائج،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کیئے تھے،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے،درخواست میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے،آار او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا،نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں ،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
    این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

  • الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی

    الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی

    این اے 15 ،نواز شریف کے حلقے کی ریٹرننگ افسر تبدیل
    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15 مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے

    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی این اے 15 پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمارے پاس تمام پولنگ سٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی،این اے 15 مانسہرہ پر نواز شریف کی عذرداری کی سماعت 20 فروری کو ہوگی،

    واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے،گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے15انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی تھی تا ہم نواز شریف کے وکیل دوبارہ پیش ہوئے اور عذر داری بحال کرنے کی درخواست دی تھی،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سےدھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے این اے 15سے وہ خود اور نواز شریف ہارگئے ہیں نواز شریف جس بنیاد پر عدالت جا رہے ہیں وہ بہت کمزور ہے-

    مانسہرہ این اے 15 انتخابی نتائج،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کیئے تھے،نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے،درخواست میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے،آار او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا،نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں،مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں،بقیہ پولنگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں ،تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے

    این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
    این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

  • این اے 15 ،نواز شریف کو جھٹکا،الیکشن کمیشن میں درخواست مسترد

    این اے 15 ،نواز شریف کو جھٹکا،الیکشن کمیشن میں درخواست مسترد

    اسلام آباد: این اے 15 مانسہرہ،میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوئے ،ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ، ریٹرننگ افسر نے کہا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی ،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی ،

    نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے، درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی،این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے15انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی