Baaghi TV

Tag: ماورا حسین

  • اداکار امیر گیلانی نے آخر کیوں اپنی کامیابی کا سہرا ماورا حسین کے سر رکھا

    اداکار امیر گیلانی نے آخر کیوں اپنی کامیابی کا سہرا ماورا حسین کے سر رکھا

    ڈرامہ سیریل ’’ثبات‘‘ میں نظر آنے والے امیر گیلانی کی زندگی میں آئی ہے ایک بڑی خوشخبری جی ہاں امیر گیلانی نے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ہے اور ڈگری بھی پاکستان سے نہیں بلکہ باہر کے ملک سے حاصل کی ہے.اداکار امیر گیلانی نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی بہت ہی قریبی دوست ماورا حسین کے سر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر گیلانی نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس پر جب ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ امیر گیلانی نے اسی پوسٹ کے نیچے ماورا حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ کامیابی تمہاری دعائوں کے بغیر ممکن نہیں تھی، میں جانتا ہوں کہ تم نے کس طرح سے دور رہ کر میری مدد کی اور میرے لئے دعائیں کیں۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکاروں میں بہت اچھی دوستی ہے اور یہ دوستی کبھی بھی شادی کے بندھن میں بدل سکتی ہے۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی ڈرامہ سیریل ثبات کے بعد ایک ساتھ پھر سے ٹی وی پر نظر آئیں گے۔ ماورا حسین اکثر امیر گیلانی کی تعریفیں کرتی نظر آتی ہیں اور ان کے ساتھ گہری دوستی کے تعلق کا اعتراف بھی بارہا کر چکی ہیں اسی طرح سے امیر گیلانی بھی ماورا حسین سے تعلق کو اون کرتے ہیں۔ خبریں یہ بھی تھیں کہ ایک وقت میں دونوں کی فیملیاں آپس میں ملیں بھی تھیں لیکن مزید اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔

  • ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر سے ایک ہوگئے

    ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر سے ایک ہوگئے

    ماورا حسین اور امیر گیلانی جو آخر ی بار ایکساتھ ڈرامہ سیریل ”صبات“ میں نظر آئے تھے ان دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا اب یہ جوڑی ایکبار پھر سے دیکھنے کو ملے گی ۔دونوں اداکار ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کے نئے ڈرامہ سیریل کےلئے کاسٹ کر لئے گئے ہیں کہانی کاشف انور کی لکھی ہوئی ہے ۔ڈرامہ ہم ٹی وی پر آن ائیر کیا جائیگا ۔
    واضح رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کے حوالے سے ماضی قریب میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ماورا حسین اعتراف کر چکی ہیں کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں اگر ہمارے پرستار ہمیں ایکساتھ دیکھنا چاہتے ہیں

    تو ہو بھی سکتا ہے کہ ہم شادی کر لیں ۔تاہم اس کے باوجود ابھی تک ان دونوں کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ دونوں جیون ساتھ بننے جا رہے ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہاجاتا ہے اور شائقین ایک بار پھر صبات جیسی کیمسٹری دیکھنے کے لئے منتظر ہیں اور ان کا یہ انتظار شہزاد کشمیری کے ڈرامے کے آن ائیر ہوتے ہی ختم ہونے جا رہا ہے۔

  • قصہ مہربانو :ماورا حسین بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    قصہ مہربانو :ماورا حسین بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    ڈرامہ سیریل ”قصہ مہربانو کا“ جسے عوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی،”ہم ایوارڈز “ کی بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں اداکارہ ماورا حسین کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ماورا حسین اس نامزدگی پر خاصی خوش ہیں ۔ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ ڈرامے میں احسن خان اور نعمان اعجاز کا بیٹا زاویار نعمان مرکزی کرداروں میں نظر آئے ۔اقبال حسین کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں ایک ایسے معاشرتی مسئلے کو اجاگر کیا گیا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لوگ گھبراہٹ کا شکارہوتے ہیں اوریہ مسئلہ ایک شوہر کا بیوی کے ساتھ زبردستی ’میریٹل ریپ‘ کا ہے ،جو لوگ ایسے مسائل کو ہائی لائٹ کرتے ہیں ان پر تنقید ہوتی ہے ۔قصہ مہر بانو کا میں معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کو

     

     

     

     

     

    ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی جسے دیکھنے والوں نے خاصا پسند کیا ۔احسن خان نے جو کردار ادا کیا وہ کافی سبق آموز تھا احسن اس سے قبل بھی ڈرامہ سیریل ”اڈاری“ میں ایسا کردار ادا کر چکے ہیں جس نے دیکھنے والوں کےلئے ایک نئی سوچ کو جنم دیا اور وہ سوچ تھی بچوں کی حفاظت اور جرم کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لانا۔
    واضح رہے کہ ماورا حسین ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھارت جا کربھی منوایا ۔

  • کس کی قسمت جاگے گی ؟ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

    لاہور: پاکستان شوبز کی دنیا میں جیون ساتھیوں کی کہانی بھی بڑی عجیب اور دلچسپ ہوتی ہے، اداکارائیں اپنے جیون ساتھی کی تلاش کے معاملے پر بڑی احتیاط سے کام لیتی ہیں، دوسری طرف ایک ایسے ہی جیون ساتھی کے قصے مشہور ہونا شروع ہوگئے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پراداکارہ و ماڈل ماورا حسین کی ان کے دوست کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بہت جلد وہ اپنے رشتے کا باقائدہ اعلان کرنے والی ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کے مطابق بالآخر ماورا حسین کو ان کے دوست افضل لغاری کے روپ میں ان کی محبت مل گئی۔ دونوں کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھے گئے ہیں جب کہ افضل کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں بھی موجود تھے جہاں ماورا نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔

    ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی اوررئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ افضال لغاری بھی ماوراحسین کی دل سے قدر کرتے ہیں‌اوروہ بھی کچھ ایسی ہی خواہش رکھتے ہیں‌ جو ماورا حسین کی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماورا اور افضل واقعی دوست ہیں یا دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اس حوالے سے فی الحال ماورا کا کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم ان کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ماورا کا جیون ساتھی کون ہوگا۔

  • ماورا حسین کبھی اداکار تو کبھی وکیل ، نئے اعلان نے ہلچل مچادی

    ماورا حسین کبھی اداکار تو کبھی وکیل ، نئے اعلان نے ہلچل مچادی

    لاہور:پہلے اداکارہ اور پھر وکیل ، یہ اعزاز کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ، اطلاعات کے مطابق نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ، وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

    اداکارہ ماوراحسین نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہوں۔ وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ ماورا حسین نے غریبوں کی مدد کے لیے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،