Baaghi TV

Tag: ماڈلنگ

  • ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی، ملزم گرفتار

    ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی، ملزم گرفتار

    ماڈلنگ کی آڑ میں لڑکیوں سے گھناؤنا کام کروانیوالا ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت دانیال کے طور پر ہوئی، ملزم ماڈلنگ کے لئے مختلف ویب سائٹس پر اشتہار دیتا تھا ، ملزم نے خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کیا ہو اتھا، لڑکیاں رابطہ کرتیں تو انہیں آفس بلاتا اور پھر جنسی ہراساں کرتا،

    ایف آئی اے کے مطابق ماڈلنگ کے لئے آنے والے کئی خواتین سے ملازمت کے نام پر نازیبا تصاویر اور ویڈیو ملزم نے مانگیں، کئی کی خودبنائیں اور ان تصاویر کی بنا پر ملزم نے خواتین کو بلیک میل کیا، ایف آئی اے کو شکایت ملی تو کاروائی کی گئی، ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے،ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں.

    دوسری جانب ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، میں ملنے چلی گئی، دو ملزمان نے دوستی کا فائدہ اٹھایا اور میرے ساتھ گھناؤنا کام کیا،پولیس حکام کے مطابق خاتون کا میڈیکل کروایا ہے، واقعہ تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا

    انٹرپول کی بڑی کارروائی،پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
    دوسری جانب ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائی،پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا گیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کیا گیا،ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،گرفتار ملزم محمد ناصر گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف جعل سازی اور دہوکہ دہی کی دفعات کے تحت تھانہ خیالی میں مقدمہ درج تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے،انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی ،آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لیا گیا،ملزمان نے خاتون کی قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں۔ملزمان دھمکی آمیز پیغامات کے لئے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبرز کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 4موبائل فونز اور سمز برآمدکر لی گئیں.

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

    اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    قبل ازیں جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا سنا دی گئی،جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں،سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    جنسی ہراسگی یا زیادتی کی صورت میں بچہ بہت خاموش اور چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ اپنے بچوں سے دوستی کریں ان سے کھل کر بات کریں۔ بچوں کیساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے معاملات میں عمومًا رشتے دار،محلے دار یا اردگرد کے لوگ ملوث ہوتے ہیں۔ اگر آپکی اپنے بچے سے دوستی ہو گی تو وہ اپنے ساتھ ہونے والی ہر بات بنا کسی جھجھک کے بتا سکے گا۔

  • کیا فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے ماڈل بن گئی ہیں؟‌

    کیا فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے ماڈل بن گئی ہیں؟‌

    اداکار فیروز خان کیا سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جن میں ان کو ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. تصاویر میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے کسی برینڈ کے لئے ماڈلنگ کی ہے. علیزے نے اپنی تصاویر کو متعلقہ برینڈ کے ساتھ ٹیگ بھی کیا ہے. ان کی ان تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کئے جا رہے ہیں کہ شاید انہوں نے ماڈلنگ شروع کر دی ہے . تاہم علیزے سلطان نے ماڈلنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھنے کا اعلان تو نہیں‌کیا لیکن ان تصاویر کو دیکھ کرکہا جا سکتا ہےکہ علیزے شاید مستقبل میں ماڈلنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.

    یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی رواں برس طلاق ہوئی ہے ان کے دو بچے ہیں جن کی حوالگی کا کیس فی الحال عدالت میں چل رہا ہے. عدالت نے بچوں کے اخراجات کے ھوالے عدالت نے فیروز خان کو حکم دیا ہے کہ وہ 80 ہزار روپے ماہانہ ادا کریں گے اور پیسے ہر ماہ 14 تاریخ کو دئیے جانا لازمی ہو گا . فیروز خان کے ناقدین نے عدالت کے اس فیصلے کو بہت سراہا ہے کہا ہے کہ فیروز خان کو بطور باپ اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں.

  • آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

    آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

    ہر سال ہم ٹی وی ایک برائیڈل کیٹیور ویک کا اہتمام کرتا ہے اور اس میں نہ صرف اسٹیبلش بلکہ نئے ڈیزائنرز کو بھی اپنی کلیکشنز لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس سال برائیڈل کٹیور ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد آفریدی کا برینڈ اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروانے جا رہا ہے. تین روزہ اس برائیڈل ویک میں ملک کے نامور اور مشہور ڈیزائنرز اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے اور معروف ماڈلز ان کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کریں گے. گزشتہ روز تمام دن اور رات گئے تک ماڈلز اپنے اپنے شوز کے لئے ریہرسلز کرتی رہیں. آمنہ بابر اور گیتی آراء ریمپ پر واک کرنے کی پریکٹس کرتی رہیں.

    یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک میں جدید ٹرینڈز کے مطابق تیار کردہ عروسی جوڑوں کی نمائش کی جاتی ہے. ایسے برائیڈل شوز دلہنوں کے لئے کافی آسانی کر دیتے ہیں کیونکہ ان کو اپنی شادی کے جوڑے بنانے کےلئے کافی مدد مل جاتی ہے ان کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ انہوں‌نے کس ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کرنا ہے یا کیسا لباس زیب تن کرنا ہے . ہم برائیڈل کٹیور ویک میں شرکت کرنے کےلئے کراچی اور مختلف شہروں سے ماڈلز لاہور پہنچ چکے ہیں‌.

  • ڈانس گرل عائشہ عرف مانو ماڈل بن گئیں

    ڈانس گرل عائشہ عرف مانو ماڈل بن گئیں

    سوشل میڈیا کے اس دور میں کون کب کتنا مشہور ہوجائے کسی کو کچھ نہیں‌پتہ ہوتا، اب عائشہ عرف مانو کو ہی دیکھ لیں کہ ان کو کیا پتہ تھا کہ اپنی سہیلی کی شادی پر کرنے والا ان کا ڈانس اس قدر مشہور ہوجائیگا کہ ڈانسنگ کوئین مادھو ڈکشٹ اور خوبصورت حسینہ کترینہ کیف بھی ان کے ڈانس سٹیپس فالوں کریں گی. عائشہ عرف مانو کو ان کی ایک ڈانس وڈیو نے راتوں رات سٹار بنا دیا ہے. ان کو بے شمار ایکٹنگ اور ماڈلنگ کی آفرز آنے لگی ہیں . اب اطلاعات یہ ہیں کہ عائشہ عرف مانو نے اب باقاعدہ طور پر ماڈلنگ شروع کر دی ہے. میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کرنے والی یہ لڑکی اب برینڈز کے شوٹ میں‌دکھائی دیں گی، عائشہ نے ماڈلنگ کی پہلی اسائنمنٹ بھی کر لی ہے. یاد رہے کہ لتا منگیشکر کا گیت میرا دل

    یہ پکارے آجا پر عائشہ نے ڈانس کیا یہ وڈیو اس قدر وائرل ہوئی ہےکہ بالی وڈ‌کی نامور شخصیات اس پر ڈانس کررہی ہیں. پاکستان ہو یا انڈیا ہر جگہ اس گانے کا بخار چڑھا دکھائی دے رہا ہے. لیکن اس سارے سلسلے میں عائشہ ایک سلیبرٹی ضرور بن گئی ہیں اور ان کو اب ایک سلیبرٹی کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب انٹرویوز دینے کے پیسے مانگنے لگی ہیں .

  • ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر

    ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر

    ماڈل سے اداکاری کی طرف آنے والی عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌نے اداکاری اسی لئے چھوڑی کیونکہ اچھا کام نہیں ہو رہا ، گھٹیا کہانیاں بن رہی ہیں ہر کہانی میں ساس بہو پر ظلم کررہی ہے، بہو اور ساس نند ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف سازش کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں کیوں کوئی ایسا کردار کروں جس پر میں‌خود کل کو تنقید کررہی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری سوسائٹی کے دوہرے معیار ہیں جس طرح سے مرد کو اس کی غلطی کی سزا فورا مل جاتی ہے عورت کو نہیں‌ملتی اس کو طعنے ملتے رہتے ہیں‌ہم

    کب ایسے رویوں سے نکلیں گے ایسی سوچ سے چھٹکارا پائیں گے جس کے مطابق عورت پائوں کی جوتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے کردار نہیں ملتے جو مجھے اداکاری کے لئے اکسائیں اور میں کوئی یراجیکٹ‌سائن کر لوں میں صرف نظر آنے کےلئے کوئی بھی پراجیکٹ سائن نہیں‌کرتی . میں نے ہمیشہ اپنے کیرئیر میں‌سوچ سمجھ کام کیا ہے. مجھے خدا نے بہت شہرت سے نوازا ہے . لیکن کام کے معاملے میں‌، مں خاصی چوزی ہوں ، برا کام کرنے سے بہتر ہے کہ انسان کام کرے ہی نا اور میں دراصل یہی کررہی ہوں .

  • میں نے خود بولڈ کپڑے پہنے کس منہ سے دوسروں‌ کو منع کروں رابعہ بٹ

    میں نے خود بولڈ کپڑے پہنے کس منہ سے دوسروں‌ کو منع کروں رابعہ بٹ

    ہماری ماڈلنگ کی فیلڈ کافی وسیع ہے اس میں بہت ساری ماڈلز کام کرتی ہیں لیکن بہت کم ایسی ماڈلز ہوتی ہیں جو اداکاری کی طرف آئیں اور بہت کامیابی بھی حاصل کریں. عفت رحیم نے ماڈلنگ میں بہت عروج دیکھا لیکن جب وہ اداکاری میں آئیں تو بہت زیادہ سراہی نہ گئیں لیکن کسی حد تک انہوں نے ثابت کیا کہ اداکاری کرسکتی ہیں. ان کے علاوہ نادیہ حسین سونیا و دیگر نے بھی کام کیا. انہی کی طرح‌ سے رابعہ بٹ بھی اداکاری کی فیلڈ میں آئیں . رابعہ ابھی تک جتنا بھی کام کر چکی ہیں لوگوں‌نے سراہا ہے اور نوٹس بھی کیا ہے. رابعہ بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں

    نے خود اپنے ماڈلنگ کیریر میں‌بولڈ کپڑے پہنے میں‌ کیسے کسی کو منع کر سکتی ہوں‌کہ ایسا نہ کرے میں ہوتی کون ہوں؟ جب میں نے بولڈ کپڑے پہنے شاید تب میرا وقت نہیں تھا سیکھنے کا میں اب سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں شاید اب میں اپنی لیمیٹیشن میں رہ کر کام کروں گی. جو لڑکیاں‌اب بولڈ کپڑے پہن رہی ہیں وہ شاید سیکھنے کے مراحل میں ابھی داخل نہیں‌ہوئیں جب ان کا وقت آئیگا وہ بھی سیکھ جائیں گی. تو ہر انسان کا ایک وقت ہوتا ہے جس میں وہ کام کرتا ہے اور سیکھتا بھی ہے.یاد رہے کہ رابعہ بٹ اداکارہ مایا علی کی سوتیلی ماں کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں.

  • ایک منٹ میں سمجھ جاتی ہوں کون کس زاویے سے بات کررہا ہے صدف بھٹی

    ایک منٹ میں سمجھ جاتی ہوں کون کس زاویے سے بات کررہا ہے صدف بھٹی

    معروف ماڈل و اداکارہ صدف بھٹی جو کافی عرصے منظر سے غائب ہیں انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کئی سال گزارے ہیں ماڈلنگ کی ہے اور اداکاری بھی کی ہے. اور اس دوران انہیں بہت سارے حوالوں سے تجربے ہوئے. انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے انسان کی طبیعت میں تبدیلی آنے لگتی ہے اس کی سوچ کا زاویہ تبدیل ہونے لگتا ہے اسکے مزاج میں ٹھہرائو بھی آجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کام کے دوران مختلف قسم کے لوگوں کے مختلف قسم کے رویے دیکھے جن سے مجھے بہت کچھ سیکھے کا موقع

    ملا. میں اب جس سٹیج پر ہوں اس میں ایک منٹ سے پہلے پتا لگ جاتا ہے کہ کون کہاں اور کس زاویے سے بول رہا ہے اور اسکا مقصد کیا ہے اور یہ چیز وقت سے پہلے سمجھ میں نہیں آتی اس کےلئے کئی رویوں کی خاک چھاننی پڑتی ہے. دوست دشمن کا پتا بھی وقت کے ساتھ ساتھ ہی چلتا ہے . صدف بھٹی نے یہ بھی کہا کہ طرح طرح کی دنیا ہے ہر کوئی آپ سے مختلف ہے اور مختلف سوچ رکھتا ہے لہذا ہر کسی کو اپنے مطابق نہیں کیا جا سکتا ہاں لیکن اس کا ایک حل ہے اور وہ یہ ہے کہ برداشت کریں اور بعض اوقات اگر کسی کو نظر انداز کرنا پڑے تو نظر انداز بھی کر جائیں .

  • میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

    میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

    فلمسٹار ثناء نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں‌ ان کے الگ انداز نے شائقین کو بہت متاثر کیا.ثناء نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں کام کیا ان کے مداحوں نے ان کو اردو بولتے بھی پسند کیا اور پنجابی بولتے بھی سراہا. ثناء کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ فٹنس اور یوگا کے بارے میں بتاتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے اس کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں تو جہاں بہت سارے لوگوں نے

    ان تصاویر اور ثناء کے انداز کو سراہا وہیں کئی صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے. جنہوں نے تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ثناء کو اس طرح کا لباس پہننا زیب نہیں دیتا انکو چاہیے کہ وہ کم از کم اتنا ہی خیال کر لیں کہ وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں. جب ثناء پر حد سے زیادہ تنقید ہوئی تو وہ چپ نہ رہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں اور جو کام مجھے ملتا ہے اس کے جو بھی تقاضے ہوتے ہیں وہ میرے لئے پورا کرنا ضروری ہے. اور جو میں نے فوٹو شوٹ کروایا ہے اس میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس کو دیکھنے کےبعد مجھے گالیاں دی جائیں.انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس کرنے کو کچھ ہوتا نہیں وہ صرف تنقید ہی کرتے ہیں وہ کرتے رہیں میں تو اپنا کام کرتی رہوں گی.

  • ماڈل کی مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ،انتظامیہ بے خبر

    ماڈل کی مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ،انتظامیہ بے خبر

    اسلام آباد میں مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ جاری،انتظامیہ کو خبر نہ ہوئی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-

    خاتون نےشوہر کی وفات کے بعد بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا حلیہ اپنالیا

    ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کا نام ڈولی ہے، یہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھی اور تب اس کے پاس جدید ماڈل کی مرسڈیز ہوتی تھی، اس کےبعد انہوں نے ایم ایم عالم کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔ بہت اوپر تعلقات کے باوجود وجہ شہرت ٹک ٹاکر ہونا ہے۔


    جبکہ معروف صحافی حامد میر نےاس عورت کو ڈھونڈ کر اسکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا-

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    قبل ازیں امریکی جوڑے نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو یادگار اورمنفرد بنانے کے لئے ایک عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا فوٹو شوٹ میں جوڑے نے خود کو آگ لی تھی امریکی جوڑے نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو یادگار اورمنفرد بنانے کے لئے ایک عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا فوٹو شوٹ میں جوڑے نے خود کو آگ لی-

    تاج محل معاملہ : آثار قدیمہ نے 22 بند کمروں کی تصاویر جاری کردیں

    گیب جیسپ اورایمبری بیمبر بطورمووی اسٹنٹ کام کرتےہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اوردونوں نے شادی کا فیصلہ کیا یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو ایسےحیرت انگیز اسٹنٹس کرنےکی خوب پریکٹس ہےتاہم جوڑےنےاپنی پیشہ ورانہ تربیت سےفائدہ اٹھاتےہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنایا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولہن عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لےکرشوہر کا ہاتھ تھامے چلتی ہوئی آرہی ہے جبکہ دولہا کے تھری پیس سوٹ پر بھی آگ ہوئی ہے۔

    طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی…

  • بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،

    پولیس کے مطابق بھائی نے قتل کا اعتراف کر لیا، افسوسناک واقعہ اوکاڑہ میں پیش آیا تھا جہاں ماڈلنگ کرنے کے جرم میں بھائی نے گولیاں چلا دی تھیں اور اپنی بہن سدرہ کو قتل کر دیا تھا،اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی سدرہ فیصل آباد میں گھر والوں کو بتائے بغیر ماڈلنگ کا کام کر رہی تھی، تعلیم کے لئے فیصل آباد جانیوالی سدرہ کی ماڈلنگ کی تصاویر اسکے بھائی کے سامنے آئیں تو بھائی طیش میں آ گیا اور اپنی بہن کو قتل کر دیا

    سدرہ محمد خالد کی بیٹی تھی اور اسکے بھائی جس نے اسے قتل کیا ہے اسکا نام حمزہ ہے، حمزہ کا کہنا تھاکہ اس نے بہن کو سمجھایا لیکن وہ باز نہ آئی، اسلئے مجبورو یہ قدم اٹھانا پڑا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا، دوران تحقیقات ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے،پولیس کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ ایک اور قندیل بلوچ غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی نواحی گاوں پانج ون آر میں 22 سالہ ماڈل سدرہ کو قتل کر دیا گیا سدرہ کو اسکے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا ماڈل سدرہ عید منانے فیصل آباد سے اوکاڑہ آئی تھی

    @MumtaazAwan

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی