قصور:
ماڈل بازار میں آتشزدگی، دو درجن کے قریب دکانیں جل کر خاکستر
تفصیلات کے مطابق قصور کے ماڈل بازار میں آج نصف شب تقریباً 4 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو درجن کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں
اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آتشزدگی کے باعث دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جلنے سے دکانداروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس پر متاثرہ دکاندار شدید صدمے میں ہیں
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طور پر تعین کیا جائے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں شہریوں اور متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے متاثرین کی ہر ممکن مالی معاونت کی جائے
