Baaghi TV

Tag: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ

  • کے الیکٹرک کی بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

    کے الیکٹرک کی بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ درخواست اپریل 2025 کی ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 19 جون کو باقاعدہ سماعت کرے گی۔ اگر نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کو منظور کرلیا تو صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ری فنڈ ملے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا نے بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق جون کے بجلی بلوں پر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کے الیکٹرک نے ابتدائی طور پر 5.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے 2.99 روپے کمی کی منظوری دی تھی۔ اب اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کی درخواست سے کراچی کے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

    بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے، علی رضا سید

    کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد عالمی سطح پر امریکا کی مقبولیت میں کمی

    ایس ای سی پی کی نئی تاریخ, 3,609 نئی کمپنیاں رجسٹر

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گئی اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

    وزیر اعظم کا دورہ روس گیم چینجرہوگا، فواد چوہدری

    سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ 18.09 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس میں مہنگائی سے کم آمدنی رکھنے والا پسماندہ طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، اور ایسے غریب لوگوں کیلئے مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی

    وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں ملک میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 اشیائے ضروریہ سستی جب کہ 12 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں مہنگی ہونے والی اشیائے ضروریہ میں دودھ ، دہی، خشک دودھ، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، ماچس، چاول، چائے کی پتی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، لہسن، مٹن، بیف، کھانے پکانے کا گھی، دال چنا، دال مسور، ٹائلٹ سوپ، کپڑا اور پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں جن میں چکن 2.89 فیصد، گھی 1.08 فیصد، پٹرول 8.12 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6.52 فیصد، لہسن 10.53 فیصد، ٹماٹر 4.35 فیصد اور ماچس2.17 فیصد مہنگی ہوئی۔

    پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ،28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں