Baaghi TV

Tag: ماہرہ خان

  • ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی آنے والی فلم "لو گرو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کہ 6 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    لندن میں تشہیری مہم کے دوران سوشل میڈیا پر ماہرہ اور ہمایوں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان کو ایک ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کچھ نوجوانوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، دونوں فنکار ایک بگھی (گھوڑا گاڑی) میں سوار ہو کر تقریب میں پہنچے، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، تصاویر بنوائیں اور فلم کے حوالے سے بات چیت کی۔ تاہم، کچھ افراد نے ماہرہ خان کی موجودگی پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

    چند مداحوں نے یہ مناظر موبائل فونز پر ریکارڈ کیے، جس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ خوش قسمتی سے ماہرہ کے ساتھیوں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں بحفاظت ہجوم سے نکالا۔اب تک ماہرہ خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان حالیہ دنوں میں ذہنی صحت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کر چکی ہیں، انہوں نے ڈپریشن کو ایک بیماری قرار دیتے ہوئے کھل کر بات کی، جس پر ان کی کافی پذیرائی ہوئی۔

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • 15 سال قبل ’ہیرا منڈی‘ کی پیش کش ہوئی تھی، ماہرہ خان کا دعویٰ

    15 سال قبل ’ہیرا منڈی‘ کی پیش کش ہوئی تھی، ماہرہ خان کا دعویٰ

    کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں مشہور ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے 15 سال قبل آفر کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: یہ انکشاف ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی میں موجود تھیں جب انہیں ہیرا منڈی آفر کی گئی، اداکارہ ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوست اپنی شادی کا جوڑا پسند کرنے کیلئے رضوان بیگ اور معین بیگ ڈیزائنر کے پاس موجود تھی جب وہ ایک پاکستانی ادا کارہ کی تلاش سے متعلق بات کر رہے تھے۔

    ماہرہ کی دوست نے رضوان بیگ کو ماہرہ کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’ہیرا منڈی‘ میں کام کی پیش کش اس وقت کی گئی تھی جب ان کے ہاں بیٹے ’اذلان‘ کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی جب کہ وہ اس وقت ریڈیو پر آر جے کے طور پر کام کرتی تھیں اوراس کے ساتھ ادکاری بھی کرتی تھیں، جس کے بعد ماہرہ کی سنجے لیلیٰ بھنسالی سے ملاقات کروائی گئی اور انہوں نے اداکارہ کو ہیرا منڈی میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا بد قسمتی سے اس کے بعد تاج کا واقعہ پیش آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جبکہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اس وقت رنبیر کپور اور سونم کپور کی ڈیبیو فلم میں مصروف تھے۔

    خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ میں فواد خان، عمران عباس اور ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا۔

  • ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بلآخر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی فردوس جمال کے اس بیان کے بعد کئی اداکاروں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

    اب حال ہی میں آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ،اداکارہ نے فردوس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر اداکار کو نہیں جانتیں، اس لیے ان کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں انہوں نے ماہرہ خان کیلئے کہا تھا کہ وہ بوڑھی لگتی ہیں، انہیں ہیروئن کے بجائے ماں کے کردار دیے جانے چاہیے بعد ازاں ایک اور پروگرام میں ان کے مذکورہ بیان پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں ماہرہ کیلئے اپنے دیئے ہوئے بیان پر آج بھی قائم ہوں، مجھے اپنے الفاظ پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کہ ماہرہ کی عمر نظر آتی ہے لیکن اگر اس کے باوجود وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں‘۔

    دوسری جانب ہمایوں سعید کیلئے میزبان کی تعریف سن کر فردوس جمال بھڑک اٹھے اور کہاکہ ’ہمایوں سعید اداکاری کے معراج پر کیسے ہیں؟ کیا وہ مارلن برانڈو ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ ہمایوں سعید پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں؟ جس پر فردوس جما ل نے کہا کہ پیسہ تو طوائف بھی لیتی ہے؟پیسہ لینا اداکاری کا معیار نہیں ہے، ہمایوں اداکاری میں بھی ڈاکا ڈال رہا ہے، ہمایوں کو قدرت نے وسائل اور پلیٹ فارمز فراہم کیے اس کے بعد ہمایوں کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو اس نےنبھائے، اب وہ ان مواقع کو کیش کررہا ہے، وہ اپنے سے اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتا۔

  • ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

    ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

    کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شو میں پرجوش انداز میں واک کرتی نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ و ماڈل کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماہرہ کے اس پرجوش انداز کو ضرورت سے زیادہ پُر اعتماد اور غیر پیشہ وارانہ رویہ قرار دے دیا۔

    صارفین نے کہا کہ ماہرہ خان جلدی میں لگ رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس کے بعد کسی سے لڑنے جا رہی ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ وہ خوبصورت ہونے کے بجائے حد سے زیادہ پراعتماد نظر آتی ہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی چہل قدمی عالیہ بھٹ کی حالیہ واک سے متاثر ہے،ایک صارف نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز ہی اس طرح انٹری مارتے ہیں-

    واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں نیٹ فلکس پر اپنی آنے والی فلم ’جو بچے ہیں سنگ سمٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی-

  • خلیل الرحمٰن قمر  کا  ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

    خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

    لاہور:معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

    ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا، ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے،خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

    اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

    گزشتہ برس ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے ناراضی ختم ہوجاتی ہے نفرت نہیں، نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے،اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں، اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ فون کرکے مجھ سے وضاحت مانگ سکتی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    خلیل الرحمن قمر نے اداکارہ مہوش حیات سے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ّ پنجاب نہیں جاؤں گی میں مہوش کو کاسٹ کروانے کے لیے بہت کوششیں کی تھیں اور انہوں نے میری ہی فلم کاف کنگنا میں کام کرنے سے منع کردیا، اگرکوئی رائٹر کی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔

    وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا،اجلاس طلب

  • ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر ریڈٹ کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھاکہ ماہرہ خان اور سلیم کریم خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے،ماہرہ خان اور سلیم کریم خان کے ہاں اگست اور ستمبر میں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، حاملہ ہونے کی وجہ سے ماہرہ خان نیٹ فلکس کے پراجیکٹ ’ جو بچے سنگ سمیٹ لو ‘ اور دیگر پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

    تاہم اب ماہرہ خان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی خبر کی تردید کردی، ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ نہ ہی وہ حاملہ ہیں اور نہ ہی وہ کسی او ٹی ٹی سیریز سے دستبردار ہوئی ہیں ۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

  • ماہرہ خان کے ہاں  ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

    ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

    پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں،ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبر بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے جبکہ ابھی تک اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کریم نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک شادی کرنے والی ماہرہ خان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں، ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم حمل کی خبر کا اعلان کب کریں گے۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    محمد رفیع ، لتا اور آشا کی باتیں

    میں زندہ ہوں، اداکارہ پونم پانڈے نے موت کی خبر کے ایک دن بعد تردیدکر …

  • ماہرہ  خان اور ماورا حسین کی غزہ پر اسرائیل کی  وحشیانہ بمباری کی مذمت

    ماہرہ خان اور ماورا حسین کی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت

    کراچی: غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو 100 روز گزر گئے اور اب تک 24 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور سفاکیت پر پوری دنیا میں اس کی مذمت جاری ہے اور غزہ میں محصور انسانوں کیلئے نامور شخصیات آواز اٹھا رہی ہیں،پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےغزہ پر مظالم کےسو روز مکمل ہونے پر ایک انسٹاگرام اسٹور ی شیئر کی جس میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کی گئی ہے،انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اسے کیپشن دیا ’جہنم کے سو دن، دکھ کے سو دن اور نسل کشی کے سو دن‘۔

    دوسری طرف نامور اداکار ماورا حسین نے بھی ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’نسل کشی کے سو دن‘ اور ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی بھی ڈال دی۔
    https://x.com/MawraHocane/status/1746834408827748801?s=20

    دوسری جانب مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہزار285 ہوگئی جبکہ 61 ہزار سے فلسطینی زخمی ہوچکےہیں۔

  • قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    گزشتہ برس جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا وہیں دو اور ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا اور شائقین کی بڑی تعداد ان فلموں کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں‌گئی. ایک فلم تھی لندن نہیں‌جائونگا اور دوسری کا نام تھا قائداعظم زندہ باد . قائداعظم زندہ باد اب ٹی وی پر لگنے جا رہی ہے . 14 جنوری کو یہ فلم ٹی وی پر نمائش پذیر ہو گی جوکہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے مداحوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے. گزشتہ برس جو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں ان میں دم مستم بھی ٹی وی پر لگ چکی ہے ، کملی بھی ریلیز ہو رہی ہے جبکہ قائداعظم اب ریلیز

    ہونے جا رہی ہے. قائداعظم زندہ باد پاکستان کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایفکٹس استعمال ہوئے ہیں جو عموما باہر کی فلموں‌میں استعمال ہوتے ہیں. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے . محمد قوی خان نے فہد مصطفی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسے پاکستانی دکھائے گئے ہیں جو ملک کے لئے جیتا مرتا ہے. فلم کا میوزک کافی اچھا ہے . ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. فلم مجموعی طور پر سپر ہٹ رہی تھی . فلم کو نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا.

  • 21 دسمبر 1982 یوم پیدائش ماہرہ خان

    21 دسمبر 1982 یوم پیدائش ماہرہ خان

    21 دسمبر 1982
    یوم پیدائش ماہرہ خان

    ماہرہ خان ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور وی جے ہے۔ ماہرہ خان کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذكر ہیں۔ ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے ہیں۔

    ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں۔ ان میں سے چار پاکستانی بول، بن روئے ۔ہو من جہاں اور لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم رئیس بھی ریلیز ہو چکی ہے۔ رئیس میں ماہرہ خان مشہور ادارکار شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کیا ہے۔