Baaghi TV

Tag: ماہرہ خان اور فردوس جمال

  • ماہرہ خان کا  فردوس جمال کی تنقید کا جواب

    ماہرہ خان کا فردوس جمال کی تنقید کا جواب

    پاکستان کی سپراسٹارماہرہ خان نے اداکار فردوس جمال کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار اداکرچکی ہیں اب ان کا منصوبہ نانی ،دادی اور پرنانی کا کردارادا کرنے کا ہے-
    اداکار فردوس جمال کے ماہرہ خان کے بارے میں تبصرے نے سوشل میڈیا پرآگ لگائی ہوئی ہے-
    جہاں ماہرہ خان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حمایت کررہے ہیں وہیں فردوس جمال کے چاہنے والے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے جس کا اظہار اُس کا حق ہے.
    فردوس جمال کے تبصرے پر ماہرہ خان اپنا ردعمل دے چکی ہیں تاہم اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی ادا کرچکی ہیں اب وہ نا نی ،دادی بلکہ پرنانی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں-
    ماہرہ خان نے کہا کہ اس طرح کے موضوعات پر خاموشی اختیار کرنا پسند کرتی ہوں لیکن میں ایک بات کرنا چاہتی ہوں میری حمایت میں جس طرح پوری انڈسٹری باہرآئی میں اس کے لیے شکر گزار ہوں-

  • اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ، یہ کون ہے جو فردوس جمال کی حمایت میں‌بول پڑا ؟

    اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ، یہ کون ہے جو فردوس جمال کی حمایت میں‌بول پڑا ؟

    کراچی : پاکستانی اداکاروں کے درمیان ہلکی پھلکی جارحانہ بیان بازی شدت ختیار کرنے لگی ، ماہرہ خان اور فردوس جمال کی حمایت میں دوسرے اداکار بھی سامنے آنے لگے،

    یہ معاملہ اس وقت تنازعے کی شکل اختیار کرگیا جب فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس عمر میں ہیروئن بننے کے بجائے ماہ کا کردار ادا کریں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ کو اداکارہ نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل مانتے ہیں۔

    ماہرہ خان اور فردوس جمال کے درمیان جہاں کئی اداکاروں نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکار شان شاہد نے بھی اب اس سلسلے میں اپنا بیان دے دیا۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔


    شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں بول رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں’۔