Baaghi TV

Tag: ماہر ہ خان

  • قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم کا گزشتہ روز لاہور میں‌ پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا، میڈیا کو مدعو نہ کرنے کی وجہ شاید یہ تھی کہ اس فلم کی پریس میٹ پر سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے میڈیا کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا. گزشتہ شب جو پریمئیر ہوا اس میں گنتی کےصحافیوں کے علاوہ میڈیا دیکھنے کو نہیں ملا. فلم کے پریمئیر میں شرکت کرنے کے لئے جن کے پاس پاسسز تھے ان کو کوڈ جاری کئے گئے تھے جن کو دکھائے بغیر وہ اندر نہیں آسکتے تھے.پریمئیر میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں اداکار سلمان شاہد ، قوی خان ،سمیع خان

    ،کوریوگرافر نگاہ، امجد اسلام امجد ، کرکٹر وہاب ریاض کے علاوہ فضا نبیل اور ماہرہ خان فہد مصطفی نے شرکت کی.ماہرہ خان کالے رنگ کا ڈریس زیب تن کئے ہوئے تھیں وہ بہت ہی دلکش لگ رہی تھیں. فلم شروع ہونے سے پہلے فضا اور نبیل نے ہال میں‌کھڑے ہو کر وہاں پر موجود لوگوں سے درخواست کی کہ فلم چونکہ ابھی یلیز نہیں ہوئی اس کا پریمئیر چند دن پہلے کیا جا رہا ہے اس لئے فلم اور کہانی کے حوالے سوشل میڈیا پر جا کر کچھ نہ لکھا جائے یہاں تک کہ نہ فلم کا کوئی کلپ بنایا جائے نہ ہی گانا ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے. اس موقع پر فضا اور نبیل نے ماہرہ خان اور فہد مصطفی کا بہت شکریہ ادا کیا.

  • ماہرہ خان کی انڈین سکرین پر صدقے تمہارے کے زریعے واپسی

    ماہرہ خان کی انڈین سکرین پر صدقے تمہارے کے زریعے واپسی

    فلم ”رئیس “ سے بالی وڈ میں ہلچل مچانے والی ماہرہ خان کی انڈین سکرین پر واپسی آج سے ہوگی ۔رپورٹس کے مطابق آج سے ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل” صدقے تمہارے“ زی زندگی پر آن ائیر جائیگا ۔اس حوالے سے ماہر ہ خان کہتی ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں میری واپسی انڈین سکرین پر ہو رہی ہے ۔صدقے تمہارے میرے دل کے بہت قریب ہے خصوصی طور پر شانو کا کردار میرا پسندیدہ ہے ۔اس ڈرامے کے زریعے ایک بار پھرمیرا میرے بھارتی پرستاروں کے ساتھ انٹریکشن ہو گا ۔
    واضح رہے کہ صدقے تمہارے کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے اور ڈائریکشن محمد احتشام الدین نے کی ہے یہ کہانی اسی کی دہائی کی لو اسٹوری ہے ۔یہ کہانی لکھاری کی ذاتی زندگی کے قریب ہے اس کہانی میں

    خلیل اور شانو دونوں کی منگنی بہت ہی چھوٹی عمر میں ہوجاتی ہے لیکن دس سال ان کا آپس میں رابطہ نہیں ہوتا ،شانو اپنے منگیتر سے ملنے کے لئے بیتاب رہتی ہے لیکن اس کا منگیتر شہر میں سیٹیل ہو چکا ہوتا ہے شرو ع میں خلیل شانو سے ملنے یا اس کو اپنانے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہوتا ہے کیونکہ وہ شہر میں سیٹل ہو چکا ہوتا ہے وہاں اس کےلئے ہر لحاظ سے بہتر مواقع ہوتے ہیں لیکن آخر کار وہ شانو کی محبت میں گرفتار ہو ہی جاتا ہے۔ماہرہ خان نے شانو کے کردار میں اپنی زبردست اداکاری کے زریعے حقیقت کے رنگ بھر دئیے تھے یقینا ان کے انڈین پرستار ان کایہ ڈرامہ دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے ۔
    ۔۔۔۔۔۔