Baaghi TV

Tag: ماہی گیر

  • مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

    مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

    بلوچستان: مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں ماہی گیر کے جال میں “کروکر” مچھلی پکڑی گئی مچھلی کا وزن 38 کلوسے زائد ہے جو2لاکھ 80ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت ہوئی اب تک یہ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی کروکر مچھلی تھی۔

    پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

    ماہرین کے مطابق دراصل کروکر کی اتنی قیمت اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے۔ چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

    اس مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹیچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔

    پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

    ماہرین کے مطابق اس مچھلی کو کر کر کی آواز کی وجہ سے کروکر کہا جاتا ہے جو کہ یہ اپنی مادہ کو آواز دینے یا دوسرے ساتھیوں سے رابطے کے لیے نکالتی ہے۔ اردو میں اس کا نام سوا ہے۔

    چند روز قبل ماہی گیروں کی ایک ٹیم نے 18کروکر مچھلیاں پکڑی تھیں لیکن یہ مجموعی طور پر8لاکھ روپے تک فروخت ہوئی تھیں۔

    ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس میں رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

  • غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا

    غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا

    کراچی :بھارتی ماہی گیروں کی طرف سے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی جاری ہے ، ادھر پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا

    18 فروری 2022 کو، پی ایم ایس اے کےجہاز نے PAK EEZ میں گشت کے دوران 05 ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو 31 عملے کے افراد کیساتھ گرفتار کیا، جو کہ پاکستانی سمندری حدود کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھیں۔

    کشتیوں کو پاکستانی قانون اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی لے جایا گیا۔

    اس سے چند دن پہلے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نےکھلے سمندر میں سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 13 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا تھا ۔

    یاد رہے کہ اس دوران پاکستانی ماہی گیروں کی حفاظت کے لیے ‘آپریشن مستعد’ کے نام سے ایک فوکس آپریشن شروع کیا گیا کیونکہ یہ اطلاع ملی تھی کہ بھارتی ایجنسیاں جان بوجھ کر پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں سے گرفتار کرتی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے دوران 5 فروری کو پی ایم ایس کے جہاز نے دو بھارتی ماہی گیرکشتیاں پکڑیں جن میں 13 ماہی گیر سوار تھے جو کہ پاکستانی زون کے اندر شکار میں مصروف تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہےکہ بھارتی کشتیاں اوکھا سے آتی ہیں جو پاکستان سے 70 ناٹیکل کے فاصلے پر ہے، یہ عمل ہمارے انڈس ڈیلٹا کے خطے میں جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کا ذریعہ بن رہا ہے۔

    ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کشتیوں کو پاکستانی اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی لایا گیا ہے۔

  • سری لنکن بحریہ اور بھارتی ماہی گیروں میں جھڑپیں:21 ماہی گیر گرفتار

    سری لنکن بحریہ اور بھارتی ماہی گیروں میں جھڑپیں:21 ماہی گیر گرفتار

    کولمبو:سری لنکن بحریہ اور بھارتی ماہی گیروں میں جھڑپیں:21 ماہی گیر گرفتار،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 21 بھارتی ماہی گیروں کو ایک جھڑپ کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

     

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج بروز منگل سری لنکا کی بحریہ نے بتایا ہے کہ اس کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے بھارت کے دو ٹرالر موجود تھے جن کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد 21 ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سری لنکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی رات کو ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں اس کے ایک چھوٹے جنگی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں فراہم کی گئیں۔

    بیان کے مطابق جب بھارتی فشنگ ٹرالر اپنی جارحانہ تدابیر کے ذریعے سری لنکن نیول یونٹس سے بچ کر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہوں نے ایس این ایل فاسٹ اٹیک بحری جہاز کو بھی نقصان پہنچایا۔

    بیان میں کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں شکار کے لیے استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اِس طریقے سے سمندری حیات کا شکار کرنے پر سری لنکا میں پابندی عائد ہے۔

    اکثر اوقات بھارتی ماہی گیر آبنائے پالک کے ذریعے سری لنکا کی سمندری حدود میں داخل ہوجاتے ہیں۔ خیال رہے کہ بحر ہند میں آبنائے پالک سری لنکا کو بھارت سے علیحدہ کرتی ہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی سری لنکا کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 56 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم ان کی کشتیاں ضبط کر لی گئی تھیں۔

  • کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی  کئی کشتیاں لاپتہ

    کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی کئی کشتیاں لاپتہ

    کراچی:کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی کئی کشتیاں لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق تیزہواؤں کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر کئی لانچیں پھنس گئیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمیت دیگر ریسکیو ٹیمیں متحرک، گوادر میں 7 ماہی گیروں کو ریسکیو کیا گیا۔ کیٹی بندر سے 20 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ 12 کی تلاش جاری ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور طغیانی سے بچاؤ کیلئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو مشن کا آغاز کر دیا۔

    ادھر گوادر سے ذرائع کے مطابق گوادر میں سمندرمیں پھنسی ماہی گیر کی کشتی اللہ مدد کو 7 افراد سمیت ریسکیو کیا گیا۔ فشر فوک فورم کے مطابق کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی 2 کشتوں کو حادثہ پیش آیا۔ ایک کشتی میں 16 ماہی گیر سوار تھے، سب کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

    دوسری کشتی کے 4 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا جبکہ 12 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کا کہنا ہے کہ کل رات 8 بجے گہرے سمندر میں طغیانی کے باعث الصدیقی نامی لانچ سے بھی مدد کی درخواست موصول ہوئی، وہاں بھی ٹیمیں پہنچ چکیں، لانچ کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،

    ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سرد اورٹھنڈی ہواوں کے آنے کے بعد سے لیکراب تک تقریبا 77 لانچیں، فش ہاربر محفوظ جیٹیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ جمعہ کو ہی ماہی گیروں کو سیٹلائٹ اور دیگر صوتی رابطوں سے واپسی کی اطلاع دے دی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کشتیاں لاپتہ ہونے کا نوٹس لیکر کمشنر حیدرآباد اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رپورٹ دی جائے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے باوجود ماہی گیرسمندر میں کیسے گئے۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ، بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے بڑے جزائر ہیں، ماہی گیروں نے وہاں پناہ لے لی ہوگی، ان کے اہلخانہ اطمینان رکھیں۔

  • وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائزمطالبات کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائزمطالبات کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی : گوادر میں ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔


    وزیراعظم نے لکھا کہ میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

    حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع گوادر میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا احتجاجی دھرنا 28 ویں روز بھی جاری رہا تحر یک کی جانب سے آج گوادر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں گوادر کے علاوہ مکران کے مختلف علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں 15 نومبر سے شروع ہونے والے اس احتجاج میں مقامی افراد جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی سیکٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

    انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن نے 10 دسمبر کو کہا تھا کہ ’ہمارے مطالبات بڑے نہیں ہیں ہم سی پیک کی مد میں موٹر وے نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم نہیں کہتے کہ گوادر اور مکران کی سڑکوں پر ٹائل لگائیں یا سنگ مرمر کے روڈ بنا دیں اور نہ ہی یہ کہ ہمیں ایک کروڑ نوکریاں دے دیں یہ دھرنا جاری رہے گا۔ ہم پاکستانی شہری ہیں اور ہم اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

    رپورٹ کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن نے اس تحریک میں اپنے پہلے مطالبے کے حوالے سے بتایا کہ ’ہمارے مطالبات ہیں کہ ’جو سمندر ہے اور 750 کلومیٹر کا ساحل ہزاروں سالوں سے ہمارے آبا و اجداد کے روزگار کا ذریعہ ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں موجود ٹرالر مافیا سمندری حیاتیات کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ یہاں غیر قانونی ماہی گیری اور ممنوعہ جال استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث سمندر میں مچھلیاں ختم ہوگئی ہیں اسی وجہ سے لاکھوں ماہی گیر متاثر ہوئے ہیں۔ اگر ہماری مدد کرنے کے لیے حکمران ہم سے ٹیکس لیتے ہیں تو ہم انہیں ٹیکس دیں گے مگر خدا کے لیے ہمارے روزگار پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کے پانچ اضلاع پاک ایران سرحد پر ہیں ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے جہاں سے ہماری اشیائے خرد و نوش اور ان پانچ اضلاع کی بجلی حاصل کی جاتی ہیں بارڈر کی بندش کی وجہ سے گوادر میں لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں اگر سکیورٹی ضروری ہے تو کریں مگر آزادانہ اور باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    سال 2021 میں انتقال کرنے والی شوبز شخصیات

    حق دو بلوچستان کو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے تعلیمی ادارے، ہسپتال، تفریحی مقامات، میدان، گھروں کے اندر اور اوپر اور سمندر کے کنارے چیک پوسٹیں ہیں۔ کیا ہم آزاد شہری ہیں یا ہم جیل میں رہ رہے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کردیا جائے۔‘

    مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ’بلوچستان کے 10 لاکھ نوجوان منشیات کا شکار ہیں بلوچستان میں دن میں روشنی میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے بلوچستان میں منشیات سمندر اور زمینی راستے سے آتی ہیں۔ اگر یہاں بازار میں منشیات بک رہی ہیں تو کہیں سے تو آرہی ہیں منشیات کی روک تھام میں ہمارے ادارے ناکام ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں منشیات کے کاروبار کو روکا جائے۔‘

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی جی فشریز کے مرکزی دفتر کو فی الفور کوئٹہ سے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کے لیے ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اب ماہی گیر بغیر کسی اجازت کے سمندر میں آ جاسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ گوادر میں تمام ’غیر ضروری‘ چیک پوسٹوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے