Baaghi TV

Tag: مایا علی

  • شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    باصلاحیت فلم ساز شعیب منصور نے اپنی نئی فلم کا ٹیرز جاری کر دیا ہے. فلم کا نام ہے آسمان بولے گا، مرکزی کردار ماڈل و اداکار عماد عرفانی اور مایا علی نظر آ رہے ہیں .شعیب منصور نے فلم کا ٹیزر تو جاری کر دیا ہے لیکن فلم کب ریلیز ہو گی اس کی تاریخ کا اعلان نہیں‌کیا. فلم بنانے کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا. یقینا شعیب منصور کی یہ فلم بھی انکی پہلی فلموں کی طرح منفرد کہانی پر مبنی ہو گی. شعیب منصور کافی عرصے سے صرف فلمیں ہی بنا رہے ہیں انہوں نے ٹی وی کے لئے شاہکار قسم کے ڈرامے بھی تخلیق کئے. انہوں نے آسمان بولے گا

    سے پہلے جو فلم بنائی تھی اس کا نام ورنہ تھا اور اس میں ماہرہ خان کے ساتھ ہارون شاہد کو لیا گیا تھا یہ فلم باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس نہیں‌کر سکی تھی. ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور فلم بول میں بھی کام کر چکے ہیں. عماد عرفانی ڈراموں میں‌تو کام کافی عرصے سے کررہے ہیں لیکن بڑی سکرین کے لئے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جبکہ مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم طیفا انٹربل میں‌کام کر چکی ہیں. مایا علی کا شمار بھی پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مایا علی اور عماد عرفانی کی جوڑی ایک ساتھ شائقین کو کتنا بھاتی ہے اور شعیب منصوران سے کتنا ہٹ کر کام کرواتے ہیں.

  • ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں ہمایوں سعید مہوش حیات اور مایا علی نظرآئیں گے

    ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں ہمایوں سعید مہوش حیات اور مایا علی نظرآئیں گے

    ڈرامہ سیریل ” منٹو نہیں ہوں “ کا پوسٹر جا ری کیا گیا ہے اس پر اداکار ہمایوں سعید کی تصویر ہے پوسٹر دیکھ کر شائقین ڈرامے کے آن ائیر جانے کا شدت ست انتظار کرنے لگے ہیں ۔اے آروائی پر چلنے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور مایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی ۔کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے ۔ کہانی ہمایوں سعید ،مہوش حیات اور مایا علی کے گرد گھومتی ہے ،ڈرامے میںایکشن ،رومینس اور جذبات دیکھنے کو ملیں گے ۔
    یاد رہے کہ ہمایوں سعید کے ساتھ مہوش حیات کا ڈرامہ ”دل لگی“ جو کہ اے آر وائی پرپانچ سال پہلے چلا تھا نے دھوم مچا دی اس سال کا یہ سب سے بڑا ہٹ ڈرامہ قرار پایا تھا یوں ان دونوں کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں اسی طرح سے ان کی فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی اور جوانی پھر نہیں آنی نے بھی شائقین کے دل جیت لئے تھے دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا.

    مایا علی جنہوں نے علی ظفر کے ساتھ طیفا انٹربل میں کام کیا ان کی فلم بھی ہٹ ثابت ہوئی تھی اسی طرح سے انہوں نے ڈرامہ سیریل من مائل میں مرکزی کردار ادا کیا ۔یوں ان تینوں فنکاروں کو عوام بے ھد پسند کرتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تینوں کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے ۔ہمایوں سعید کا ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئےے تھے یہاں تک کہ ا س ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھائی گئی تھی اس ڈرامے کے بعد اب ہمایوں سعید کسی ڈرامے میں نظر آنے جا رہے ہیں۔

  • مایا علی ہوئیں دیوانی کملی کی

    مایا علی ہوئیں دیوانی کملی کی

    اداکارہ مایا علی جو خود ایک بہت ہی بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’ کملی‘‘ دیکھنے کے بعد کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صرف فلم نہیں ہے بلکہ یہ جذبات اور فیلنگز ہے ، کہانی ہمیں کسی اور ہی دنیا میں لے جا تی ہے ۔صبا قمر آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ایک بار کی کوئین ہمیشہ کے لئے کوئین ہوتی ہے۔آپ نے حناکے کردار کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے۔’’کیا بات ہے آپ کی ۔ ثانیہ سعید ، صبا قمر آپ نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہیں۔سرمد کھوسٹ آپ سے بہتر اس پراجیکٹ کو کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا آپ نے اس کے ہر فریم میں اپنا دل اور روح شامل کی ہے۔میں کملی کی تمام ٹیم کو ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوں۔مجھے ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی کیوں رو رہا تھا تو میں سوال کرنے والوں سے کہوں گی کہ جائیں اور جا کر فلم دیکھیں آپ کو اس سوال کا جواب مل جائیگا

    ۔یاد رہے کہ فلم ’’ کملی‘‘ تین جون کو ملک بھر میں ریلیز کی گئی ریلیز سے اب تک لوگ جوق در جوق دیکھنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ہر کردار نہایت ہی خوبصورت انداز سے نبھایا گیا ہے۔سرمد سلطان کھوسٹ نے جیسا ان تمام اداکاروں سے کام لیا ہے لوگ کافی برسوں تک یاد رکھیں گے۔ فلم کا میوزک بھی کلاسک ہے یہاں تک کہ ریشماں کا گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دیکھنے والے کو کسی اور دنیا میں لے جاتی ہے، صبا قمر کا کردار حقیقت کے قریب ہے حنا کے کردار میں صبا نے جس طرح جان بھری ہے وہ لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے۔ثانیہ سعید نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے یہ کردار اپنی بھابھی کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہے۔

  • مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ مایا علی اور اداکار عثمان خالد بٹ نے دونوں کی شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مایا علی ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دیگر سوالات کے علاوہ اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی اور جوابات دیئے-

    مایا علی نے بتایا کہ ان کی عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبریں ابھی سے نہیں بلکہ کئی برس پہلے جب ان دونوں کا ڈراما ’’عون زارا‘‘ نشر ہوا تھا اس وقت سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ساتھ ہی مایا علی نے اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب ان دونوں کے ڈرامے ’’عون زارا‘‘ کا پوسٹر جاری ہوا تھا تو ان کی والدہ کو بھی لگا تھا کہ ہم نے سچ میں شادی کرلی ہے اور انہوں نے فون کرکے مجھے خوب ڈانٹا تھا۔

    اداکار عثمان خالد بٹ نے مایا کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا پر ہمارے بارے میں نا صرف یہ لکھا ہوا ہے کہ ہم دونوں شادی شدہ ہیں بلکہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی اور بچوں کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، میاں بیوی نہیں اور نا ہی ہمارے بچے ہیں۔

  • ’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریارمنورنے بہت کیا سپورٹ مجھے، مایا علی نے کیا خوبی بیان کردی کہ ہر کوئی ہوا حیران

    ’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریارمنورنے بہت کیا سپورٹ مجھے، مایا علی نے کیا خوبی بیان کردی کہ ہر کوئی ہوا حیران

    اسلام آباد :بعض کردارفلمی زندگی کے علاوہ بھی بہت مثبت اور قابل رشک ہوتے ہیں ، میں نے بعض افراد سے بہت کچھ سیکھا ، ایسے افراد اور کرداروں میں سے میں شہریار منور سے بہت متاثر ہوں ، ان خیالات کا اظہار اداکارہ مایا علی نے اپک گفتگو میں کیا ، مایا علی نےکہا کہ شہریار منور نے فلم ’’ پرے ہٹ لو‘‘ میں انہیں بہت سپورٹ کیا تھا۔

    بھارت کی نیت خراب ؛ 2 لاکھ مزید فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دئیے گئے ، پاکستان حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ، سیکرٹری خارجہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے ایک انٹریومیں اس بات کی تائید و تصدیق کی کہ فلم ’’ پرے پٹ لو‘‘ میں ان کے ساتھی اداکار شہریار منور نے ان کی بہت مدد کرنے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی جس کے باعث وہ اپنے کردار کے ساتھ بہتر انصاف کر پائیں۔

    اداکارہ مایا علی کہتی ہیں‌کہ یہ فلم شہریار منور کے بغیر نامکمل تھی کیونکہ وہ ہی اس فلم میں اپنے کردار ’’ شہریار ‘‘ کے ساتھ انصاف کر سکتے تھے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آئندہ پراجیکٹس کے حوالے سے کچھ کہنا نہیں چاہتیں کیوں کہ کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔مایا علی نے مزید کہا کہ شہریار منور وہ شخصیت ہیں کہ جن کے کردار کو نمونے کے طور پر لیا جاسکتا ہے

  • محبت میں ناکامی زندگی بھر یاد رہے گی ، مایا علی نے کس سے محبت کی ؟ ضرور جانیئے

    محبت میں ناکامی زندگی بھر یاد رہے گی ، مایا علی نے کس سے محبت کی ؟ ضرور جانیئے

    اسلام آباد:اداکاروں کی محبت بھری داستانیں ویسے تو بڑی مشہور ہیں لیکن جو صدمہ ادکاراہ مایا علی نے اٹھایا وہ شاید زندگی بھر بھول نہ سکیں. اس حوالے سے اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ محبت میں ناکامی کے اثرات ابھی بھی زندگی میں موجود ہیں۔مایا علی نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بار محبت میں ناکام ہوچکی ہیں جس کے اثرات ابھی تک ان کی زندگی میں موجود ہیں ۔

    اداکارہ مایا علی نے اپنے والد محترم کی جدائی کا بھی بہت غم محسوس کیا ، اپنے والدی محترم کا ذکر کرتے مایا علی کی آنکھیں نم آلود ہوگئیں ، مایا علی نے بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کمی ان کے والد ہیں جنہیں وہ بہت ےاد کرتی ہیں اور زندگی کے کئی اہم فیصلوں میں ان کے نہ ہونے کا احساس بہت تکلیف دیتا ہے۔شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت اہم فیصلہ ہے اس کے لئے وہ باہمی ذہنی ہم آہنگ ساتھی کی تلاش میں ہیں۔ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

  • شوبز میں انٹری کی وجہ سے والد ناراض ہو گئےتھے،مایاعلی

    شوبز میں انٹری کی وجہ سے والد ناراض ہو گئےتھے،مایاعلی

    نامورپاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں کام کر نے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہو گئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایا علی سے 8 سال تک بات نہیں کی تھی-
    نامور اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیت ورک کو دیئے گئے انٹر ویو میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ اُلٹا ان پر تنقید کی جاتی تھی.لیکن بعد میں لوگوں نے ان کے کام کو بے حد سراہا-
    مایا علی کا کہنا تھا کہ شوبز میں انٹری کی وجہ سے ان کے والد بھی ان سے ناراض ہوگئے تھے 8 سال تک انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی تھی میں اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن وہ جواب نہیں دیتے تھے یہ چیزیں مجھے تکلیف پہنچاتی تھی-لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں.میری خواہش ہے کہ آج وہ میرے ہوتے تو میری کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتے-
    مایا علی نے بتایا کہ برسوں مجھ سے ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئےتھےاور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر انہوں نے مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کوئی بات نہیں اگلے سال تم ضرور ایوارڈ جیتو گی اور پھر ایسا ہی ہوا لیکن میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے-
    انہوں نے تمام والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اپنے خواب پورے کرنے دو تا کہ انہیں زندگی میں کسی قسم کا افسوس نہ ہو-
    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہوں اور ان کی بہت بڑی مداح ہوں اور خوش ہوں کہ بڑی عید پر میری ،ماہرہ خان اور حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ،بالآخراب ہماری انڈسٹری نے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے-

  • فلم”طیفاان ٹربل”جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلئے نامزد

    فلم”طیفاان ٹربل”جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلئے نامزد

    گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن کامیڈی فلم”طیفاان ٹربل”کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلئے نامزد کیا گیا ہے-
    نامورگلوکارواداکارعلی ظفراورمایا کی کامیاب فلم”طیفاان ٹربل”کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹر نیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہتریں ایکشن فلم کیلئے نامزد کیا گیا ہے-
    علی ظفر نے ٹوئٹر پر شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے چین میں موجود ہیں .علی طفر نے یہ بھی بتایا ہے کہ فلم فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کیلئے بلکہ فلم کے ہدایت کار بہترین ایکشن ہدایت کار اور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کیلئے نامزدہیں-

  • پرے ہٹ لو  فلم  کیسی ہوگی؟  ایاز خان

    پرے ہٹ لو فلم کیسی ہوگی؟ ایاز خان

    کچھ عرصہ قبل ماہر ہ خان کے انسٹا گرام سے ایک شارٹ ویڈ یو ریلیز ہوئی ۔۔جس میں وہ لال رنگ کا جوڑا پہنے ”پرے ہٹ “ کہتی نظر آئیں ۔۔یہ سین اُنکی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ سے تھا۔ چند روز پہلے اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیاہے ۔۔اگر چہ اس فلم میں ماہر ہ کا لیڈ رو ل نظر نہیں آتا۔۔لیکن شائد لیڈ رول میں وہ لوگوں کو اتنا متاثر نہ کر پاتیں جو انہوں نے اپنے سائیڈ رول میں کیاہے ۔

    پرے ہٹ لو فلم کا ٹریلر دیکھتے ہی ایسا لگتاہے جیسے یہ بڑٹش لو کامیڈی فلم ” فور ویڈنگز اینڈ اے فیونرل“ کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے ۔جو ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو کسی شادی میںاچانک کسی لڑکی سے ملتا ہے او ر اسے اپنی منزل سمجھ بیٹھتا ہے ۔۔۔۔پرے ہٹ لو میں بھی یہی کہانی نظر آتی ہے ۔۔ٹریلر بڑی حویلی میں شادی کی تقریبات دکھائی گئی ہیں. شروع میں فلمسٹار ندیم ایکٹر شہریار کو کہتے نظر آتے ہیں ”تم ڈرامہ ایکٹر ہو نہ“۔۔۔ویسے تو اس فلم میں سارے ہی ڈرامے سے آئے ہوئے ہیں ۔۔کیا کریں پاکستان میں فلم انڈسٹری تو رہی نہیں۔۔بس اب انہی سے ہی کام چلے گا لیکن اچھا چل نکلا ہے ۔۔ فلمسٹار میر ا جو فلم باجی میں لیڈ رول کررہی ہیں وہ بھی پر ے ہٹ لو کے ٹریلر میں ڈانس کرتی نظر آئی ہیں ۔

    ٹریلر پرے ہٹ لو 

    اس فلم میں شہریا ر (غریبوں کا ر ہتک روشن) اور مایا علی (طیفا گر ل) کا مر کزی کردارہے۔ عاصم رضا کی گزشتہ فلم ہو من جہاں میں شہر یا ر کے ساتھ ماہرہ خان کا مرکزی کردار تھا۔
    شہریار ایک ایسا لڑکا ہے جو شادیوں میں شرکت کرتاہے لیکن خود اپنی شادی کے نام سے دور بھاگتاہے ۔پھر اچانک۔۔۔جیسے کہ فلموں میں ہوتاہے ۔۔ایک لڑکی (مایا علی )پر اُسکی نظر پڑتی ہے جوچراغوں کے پیچھے سے نمودا ر ہوتی ہے ۔۔اور وہ اسے دیکھتا ہی رہ جاتاہے۔۔جیسے کہہ رہا ہو تو ہی وہ حسیں ہے ۔۔جس کی تصویر خیالوں میں مدت سے بنی ہے ۔۔خیر ایسی شاعری اب کہاں
    سننے کو ملتی ہے ۔۔لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں ۔۔اور ہندی فلموں کی طرح شادی والی حویلی کی چھت پر اکیلے ملتے نظر آتے ہیں اور فیض کے شعر ایک دوسرے کو سناتے نظر آتے ہیں ۔ اس کے بعد گانا ۔ موج مستی ۔بس کی چھت پر سفر ۔پھر وہی جو ہوتاہے۔ ۔جو کہ اس فلم کے ٹائٹل سے بھی واضع ہے کہ ۔”پر ے ہٹ لو“ لڑکی لڑکے کو کہتی نظر آتی ہے کہ عشق وشق کے چکرمیں تو نہیں پڑ گئے ۔۔۔اور پڑنا بھی مت ۔۔اور پھر اچانک اسے اپنے منگیتر سے اُسے ملواتی ہے تو اُسے احساس ہوتاہے کہ وہ تو واقعی اس چکر میں پڑ چکاہے ۔۔۔اسکے بعد ایکٹر کی آنکھیں لال اور لڑکی کو پکڑ کر اسے گزرے لمحوں کا احسا س دلاتانظر آتاہے۔۔اور لڑکی اسے جھٹک کرایک طرف کرتی ہے . پھر اچانک کسی کی موت دکھائی گئی ہے ٹریلر میں جان اس وقت پڑتی ہے جب ماہرہ خان کی اچانک دھانسو انٹری ہوتی ہے۔
    بہت بڑے سیٹ پر مجرہ کرتی جلو ہ گر ہوتی ہیں۔ماہرہ خان کے اس ڈانس کو دیکھ کر مادھوری ڈکشٹ کاخیال آتاہے . یہی نہیں ڈائریکٹر ماہرہ خان کوکئی آئینوں میں دکھا کر فلم مغل آعظم میں مدھو بالا کے گانے جب پیار کیا تو ڈرنا کیا سے بھی متاثر نظر آتاہے ۔
    فلم میں کامیڈی کے لیےوہی گھسے پھٹے اداکاروں احمد بٹ او ر ڈارمہ ایکٹریس مومو حنا دلپزیر وغیر ہ کو ڈالا گیاہے ۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ واقعی فلم بینوں کو ہنسا پاتے ہیں یانہیں۔کیونکہ ”ہو من جہاں میں“ کامیڈی کا فقدان تھا ۔
    ٹریلر کے آخر میں فواد خا ن کی مہمان اداکار کی طرح انٹری ہے جو شاہ رُخ کی طرح زندگی کا فلسفہ جھاڑتے نظر آتے ہیں کہ ”لوگوں کو مزہ کراﺅ انہیں جینا مت سکھاﺅ “ لگتاہے فواد خان کا ےہ مشورہ حمزہ عباسی کے لےے ہے ۔جو آئٹیم سانگ کے خلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں .
    مہمان اداکاروں کو فلم میں ڈالنا فلم کی پرموشن کا پرانا فارمولا ہے اپنی پہلی فلم ہومن جہاں میں بھی عاصم رضا نے حمزہ علی عباسی ، فواد خان، زوہیب حسن اور سائرہ شہروزجیسے مہمان اداکاروں کا سہارہ لیاتھا.
    ٹریلر سے نظر آتا ہے کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے ۔سنمیٹو گرافی سے لے کر پروڈکشن میں جان نظر آتی ہے۔
    بہاولپور سے لیکر استبنول کے مناظر۔دکھائے گئیں ہیں ۔ کچھ لوگ اسے گھسی پھٹی لو سٹوری کہہ رہے ہیں آج کل نیا آئیڈیا بہت ہی مشکل ہے ۔ہر آنے والی فلم یا تو ری میک ہے یا پھر کئی فلموںکا چربہ نظر آتی ہے ۔ہر فلم کسی نہ کسی پرانی کہانی سے متاثر ہوتی ہے لیکن فلم کا سکرپٹ، ڈائلاگ ، ٹریٹمنٹ ، اسکی پروڈکشن اور خاص طور پر ایکٹنگ اسے نیا اور الگ بناتی ہے۔جیساکہ شاعر نے کہا ہے کہ
    سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
    امید کی جاتی ہے فلم پر ے ہٹ لو میں یہ کوشش کی گئی ہے اور یہ فلم شائقین کو اچھی انٹرٹینمٹ فراہم کرے گی ۔