Baaghi TV

Tag: مبارک

  • مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک ہوں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزم عالی شان۔ شاد رہے پاکستان۔

    پاکستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پاکستان کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

    نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


    جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

  • حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    مکہ:سعودی وزارت حج وعمرہ کے سرکاری ترجمان انجینئر ہشام سعید نے حج کے ایک اہم مرحلے کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک حج کا مرحلہ طے کر لیا گیا ہے جس میں مختلف گروپوں میں منقسم حجاج کو جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور مشاعر ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس عمل میں 4 گھنٹے کے اندر نقل وحمل کے نظام کی تکمیل کے ذریعے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔حجاج کرام کی طواف وداع کے لیے منتقلی بغیر بھیڑ کے عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حجاج کرام منیٰ میں اُنہیں فراہم کی جانے والی تمام خدمات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    انہوں نے اس سال کے حج سیزن کے لیے روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران حجاج کی گروپ بندی کا عمل رمی جمرات کے لیے جدید نظام کے ساتھ تکنیکی اور ٹائم ٹیبل کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تاکہ رمی کرنے والوں کو گروپ کی شکل میں منظم رکھا جا سکے۔ حجاج کرام نے سب سے پہلے جمرہ عقبہ میں رمی مکمل کی۔ پھر منیٰ سے المسجد الحرام کی طرف روانگی کا عمل پانچ مختلف ٹریکس سے شروع کیا گیا ہے۔

    انہوں نے طواف وداع کے لیے گروپ بندی کے عمل کے لیے انتظامی منصوبوں اور طریقہ کار کو فعال کرنے کے عمل کے آغاز کا اشارہ دیا جو کہ مملکت کے اندر اور حجاج کرام کے لیے ذی الحجہ کے مہینے کی 12 اور 13 تاریخ کو مقرر کیا گیا تھا۔ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے طواف کرنے اور اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 14ذی ذی الحج کی تاریخ مقرر ہے، اس کے بعد وہ چاہیں تو مدینہ منورہ جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارت حج وعمرہ کے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس پر مختلف قومیتوں اور زبانوں کے عازمین کی طرف سے معلومات کے حصول کے لیے دو لاکھ سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں

    عمومی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔ محکمہ صحت کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر العبد العالی نے انکشاف کیا کہ مقدس مقامات میں صحت کی تمام سہولیات میں فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 87,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران 155 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشن کیے گئے، 345 ڈائیلاسز سیشنز کیے گئے، 230 سرجریز اورحجاج کے 10 اینڈوسکوپک آپریشن کیے گئے۔

  • قوم کو مبارک ہو،وزیراعظم عمران خان

    قوم کو مبارک ہو،وزیراعظم عمران خان

    قوم کو مبارک ہو،وزیراعظم عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا نیا معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارکباد،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10سال کے مذاکرات اورقانونی جنگ کے بعد یہ معاہدہ طے پایا، تقریباً 11 بلین ڈالر کا جرمانہ مقرر ہے، 10 بلین ڈالر بلوچستان میں لگائے جائیں گے بیرک گولڈ سے معاہدے کے تحت 8 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونگیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا میں سونے اور تانبے کی سب سے بڑی کان ہوگی۔ یہ ہمیں قرضوں سے آزاد کرے گا اور ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

    وفاقی وزیر شوکت ترین اور حماد اظہر نے پریس کانفرنس کی ہے،وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 25 فیصد ہم نے بلوچستان کی حکومت کودیا ہے،حکومت بلوچستان سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے، ریکوڈک میں تاخیر پر ملک کو معاشی نقصان پہنچا،ریکوڈک معاہدے پر25فیصد کا حصہ بلوچستان کا ہوگا،لندن کی عدالت ، عالمی عدالت کا جرمانہ تقریباً11ارب ڈالر تھا،

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ریکوڈک مائنز دنیا میں تانبے، سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ تصور کیا جاتا ہے،نئے ریکوڈک معاہدے سے پاکستانی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا،ریکوڈک مائنز کے تانبے اور سونے کا سب سے بڑا دروازہ آج کھل گیا ہےمعاہدے سے ملک میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگا، ماضی کی حکومتوں نے جو مسئلہ پیدا کیا وہ ہماری حکومت نے حل کیا،

    عثمان سعید بسرا کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کے جرائم میں ایک جرم اور شامل کرلیں ریکوڈک سے کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان پہ عائد11ارب ڈالر کا جرمانہ معاف ہوگیا ہے ریکوڈیک بلوچستان میں سونے تانبے کے ذخائر کی تلاش پہ 10ارب ڈالر انویسٹ کرے گا8ہزار بلوچی انشاللہ نئے روزگار حاصل کریں گے ایک اور وجہ عدم اعتماد کی

    یاد رہے کہ ریکوڈک ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ٹیتھیان کی اراضیاتی پٹی پر واقع ہے۔ یہ پاکستان میں سونے، چاندی اور تانبے کا سب سے بڑا ذخیرہ مانا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے چند بڑے قیمتی زیر زمین ذخائر میں ہوتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں ایک کروڑ 30 لاکھ ٹن تانبے کے ذخائر اور دو کروڑ 30 لاکھ اونس سونا موجود ہے۔

    ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے کینیڈین کمپنی، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط آج ہوئے، نئے معاہدہ کے تحت کینیڈین کمپنی 50 فیصد، وفاقی اور بلوچستان حکومت 25-25 فیصد شیئر ہولڈر ہوں گی ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی سے بلوچستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایک ارب ڈالر انفراسٹرکچر، اسکولوں، کا نکنی کے تربیتی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگرسماجی شعبوں پرخرچ ہوگا نیا رکوڈک معاہدہ پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش