Baaghi TV

Tag: مبشر لقمان

  • باغی ٹی وی دفتر میں اعزازی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

    باغی ٹی وی دفتر میں اعزازی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

    پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں، باغی ٹی وی کی جانب سے سینئر صحافی و اینکر پرسن، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر مبشر لقمان کو پاکستان میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر شیلڈ دی گئی

    باغی ٹی وی کے دفتر میں شیلڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان، ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتا ز اعوان، الفجر ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرام عبدالحی لقمان،باغی ٹی وی کے سوشل میڈیا ہیڈ عبداللہ آصف ،الفجر کے اینکر قاری بابر العطار عطاری،باغی ٹی وی کی اینکر آمنہ، ضیا خالد، پروگرام کھرا سچ کے این ایل ای عدیل احمد، باغی ٹی وی اور کھرا سچ کے کیمرا مین احسن قاسم،نور فاطمہ, رفیع اللہ، تابش و دیگر موجود تھے،

    تقریب میں شرکاء نے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر صدر پاکستان برج فیڈریشن مبشر لقمان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان میں برج کے فروغ کے لئے انکا کردار نمایاں ہے، بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد خصوصا بھارتی ٹیم کی آمد پر پاکستان کا ایک روشن اور مثبت چہرہ و پیغام دنیا کے سامنے گیا، بیفیم کی کامیابی کا سہرا مبشر لقمان کے سر جاتا ہے، باغی ٹی وی کی جانب سے پاکستان برج فیڈریشن کے صدر، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر مبشر لقمان کو پاکستان میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر شیلڈ دی گئی ،

    باغی ٹی وی کے دفتر میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے باغی ٹی وی کی ٹیم کو اعزازی شیلڈ دیں، بہترین کارکردگی پر ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان کو شیلڈ دی گئی، الفجر ٹی وی کے اینکر قاری بابر العطار عطاری کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی ،انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ دی گئی، باغی ٹی وی کے کیمرہ مین احسن قاسم کو بھی شیلڈ دی گئی،

    اس موقع پر مبشر لقمان نے نمایاں اور بہترین کارکردگی پر تمام ٹیم کو مبارکباد دی، ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتازاعوان کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ماہ شیلڈ و سرٹفکیٹ دیئے جائیں گے،

     باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر باغی ٹی وی آفس میں کیک کاٹا گیا

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری 

  • صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنی ہوگی،مبشر لقمان

    صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنی ہوگی،مبشر لقمان

    سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دوران تقریب معزز مہمان مبشر لقمان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر پروگرام کھرا سچ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو اویس مہتاب، کاظم نقوی، ممتاز اعوان بھی موجود تھے، تقریب کے اختتام پر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ دی گئیں ،

    مبشر لقمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شہر سیالکوٹ آیا ہوں ، آزادی صحافت کوئی چیز نہیں، آزادی صحافت کو چھوڑیں صحافی آزاد کر دیں، کوئی صحافی آزاد نہیں، معاش کی وجہ سے پریشان ہے، صحافی ہر ایک کے لیے بات کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی نہیں کر سکتا، صحافیوں کے مسائل ہیں تنخواہیں نہیں ملتی ۔25 پچیس سال کام کرنے کے بعد ڈاون سائزنگ کا کہہ دیا جاتا ہے اور دفتر بند ہو جاتے ہیں، تنخواہیں کم اور احسان کر کے دی جاتی ہیں یہ صحافی کی قدروقیمت ہے ، ہمیں اپنے مقام کی جستجو کرنی ہو گی، سب سے پہلے ہماری عزت ہونی چاہئے صحافی کی عزت ہونی چاہئے ، کچھ صحافیوں کا بھی قصور ہے، پریس کلب بند دو گروپس کی لڑائی کی وجہ سے بند ہوتے ہیں صحافی ہی لڑ رہے ہیں، پریس کلب میں صحافی کم اور دوسرے لوگ زیادہ ملتے ہیں، ایسی صحافت کا کیا فائدہ آپکا دفتر گھر جھگڑے میں بند کروا دیا ، سیالکوٹ وہ شہر ہے اور وہ شہری ہیں جو اپنی سڑکیں بنا لیتے ہیں حکومتی مدد کے بغیر سب کچھ کر لیتے ہیں سڑکیں بنا لیتے ہیں ، ایئر لائن بھئ بنا لیتے ہیں لیکن سیالکوٹ کے صحافی اپنا ہی پریس کلب بند کروا کر بیٹھے ہیں ، لوگ کہتے ہیں کہ صحافت آزاد ہونی چاہئے، پاکستان میں صحافت آزاد نہیں ہو سکتی، آزادی صحافت کا مطلب کسی کو برا نہیں کہنا ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس چیز کے ساتھ اشتہار جڑ جاتا ہے وہ ڈے منایا جاتا ہے پاکستان ڈے نہیں منایا جاتا، معاشرے میں جو تفریق پیدا کرنے کی بجائے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، کونسی صحافت کونسی آزادی یہ سارے ڈھنگوسلے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مرے بغیر جنت نہیں ملتی، صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنی ہوگی ، اپنے لیے پہلے سوچیں جو اپنا اچھا نہیں کر سکتا وہ کسی اور کا اچھا نہیں کر سکتا ، اپنے ٹولز بدلیں ، سکل اپنی امپروو کریں، سوشل میڈیا پر جو میڈیم ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ، 55 مقدمات میرے اوپر ایک ساتھ تھے جو ابھی تک چل رہے ہیں ، 28 ناقابل ضمانت وارنٹ اس ملک میں میرے نکل چکے ، قابل ضمانت کی بات ہی نہ کریں،

    چیئرمین پروفیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ خرم میر کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو خوش آمدید کہتا ہوں ،ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مبشر لقمان یہاں آئے، پروفیشنل ایسوسی ایشن آٹھ سال سے کام کر رہی ہے ، مبشر لقمان ہمارے لیے سپر سٹار ہیں انکا تقریب میں آنا ہمارے لیے باعث فخر ہے

    پروفیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین مجلس عاملہ شاہد ریاض کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کے لئے مبشر لقمان کا آنا باعث مسرت ہے، ہم آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں ، صحافت میں آن سے رہنمائی لیں گے، حق سچ کو عوام کے سامنے لانا بہت بڑا کام ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ملکی مفاد تنظیم کا موٹو ہے عوام کے سامنے حقائق لانا ضروری ہیں۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    Mubasher Lucman

    Haider

    Mubasher Lucman

    Sialkot

    sialkot

  • بیفیم نتائج، بھارت،یو اے ای، پاکستان کی ٹیم ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے منتخب

    بیفیم نتائج، بھارت،یو اے ای، پاکستان کی ٹیم ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے منتخب

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ پی سی ہوٹل لاہور میں جاری ہے، پاکستان ،بھارت، یو اے ای کی ٹیمیں مختلف کیٹگریز میں ورلڈ برج چیمپین کے لیے منتخب ہو گئی ہیں جو رواں برس ماہ اگست میں مراکش میں کھیلی جائے گی،

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا آغاز پانچ مئی کو لاہور میں ہوا تھا، چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،فلسطین، اردن، یو اے ای کی ٹیموں نے شرکت کی تھی، ابتدائی میچز کے بعد پاکستان، بھارت، یو اے ای، اور فلسطین کی ٹیموں کے مابین سیمی فائنل کھیلے گئے

    آج جمعہ کو اوپن کیٹگری میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے اوپن کیٹگری میں پاکستان اور یو اے ای نے میچ کھیلا ، دوسرا میچ انڈیا اور بنگلہ دیش نے کھیلا، یو اے ای اور پاکستان کے مابین میچ میں یو اے ای 12،5 آئی ایم پیز سے میچ جیت گیا،انڈیا بنگلہ دیش سے 88،5 آئی ایم پیز کے ساتھ سیمی فائنل جیت گیا

    خواتین کی کیٹگری میں بھی دو میچ کھیلے گئے انڈیا اور فلسطین کے مابین میچ میں 117،5 آئی ایم پیز سے انڈیا جیت گیا، دوسرا پاکستان اور یو اے ای کے مابین میں ہوا جس میں یو اے ای 34،5 آئی ایم پیز سے جیت گیا ،سینئرز کی کیٹگری میں انڈیا اور پاکستان کے مابین سیمی فائنل میچ میں انڈیا42،5 آئی ایم پیز سے جیت گیا ، مکسڈ کیٹگری میں انڈیا اور یو اے ای کا سیمی فائنل تھا ، انڈیا 42،5 آئی ایم پیز سے میچ جیت گیا

    اوپن ٹیم مین انڈیا اور یو اے ای، وومین میں انڈیا اور یو اے ای، سینیرز میں انڈیا اور پاکستان ،مکسڈ میں یو اے ای اور انڈیا ورلڈ برج چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لئے منتخب ہو گئے ہیں

    اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر مبشرلقمان بھی موجود تھے ، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت علی ماجالی، پاکستاب برج فیڈریشن اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل احسان قادر بھی ان کے ہمراہ تھے. تمام ٹیموں نے پرجوش ہوکر کھیلا ہے.برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہفتہ کو پی سی لاہور میں کھیلا جائےگا، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ برج کی بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان برج فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ اس طرز کے مقابلے جاری رہیں

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    پاکستان برج فیڈریشن نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پی سی میں عشائیہ دیا، اس موقع پر یو اے ای کی برج ٹیم کے کپتان نے دو سال بعد یو اے ای میں دو سال بعد چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا، اور کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو بیفیم میں سہولیات دی گئیں شاندار اور بے مثال تھیں یو اے ای میں ہم نے چیمپئن شپ کروائی تھی اور ہم سمجھتے تھے کہ ہم نے شاندار انتظامات کیے لیکن پاکستان کے انتظامات دیکھ کر ہمیں لگا کہ ہم پیچھے رہے اس پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان اور باقی کونسل کے مشکور ہیں

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کراچی میں برج کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں تمام ٹیمز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آ کر کھیلیں، ورلڈ چیمپئن شپ میں منتخب ہونیوالی ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں سب ٹیموں نے اچھا کھیلا، بھارت اور ہو اے کی ٹیم نے بھی اچھا کھیلا اور چیمپئن شپ کیلئے منتخب ہوئیں پاکستان کی ٹیم بھی ورلڈ برج چیمپئن شپ میں جا رہی ہے،کھیلیں گے مسلسل کھیلیں گے تو جیت کی جانب بڑھیں گے، جو ٹمیں ورلڈ برج چیمپین شپ تک نہیں پہنچ سکیں انہیں بھی کھیلتے رہنا چاہئے،

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ،پہلا روز، تصاویر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ،پہلا روز، تصاویر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں بھارت، سعودی عرب، فلسطین، عرب امارات، پاکستان ،اردن کی ٹیمیں شریک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے مقابلوں کے دوران ہال کا دورہ کیا،آج ہفتہ کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ میں تمام ٹیموں کے مابین جس میں سیینئر، خواتین، مکس شامل ہیں مقابلے جاری ہیں، آج کے مقابلوں کے نتائج شام کو جاری ہوں گے،

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ 13 مئی تک مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی،پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،2007 کے بعد اب پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی کاوشوں سے رواں برس چیمپین شپ لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے،

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    لاہور، پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا آغاز لاہور میں ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں بھارت سمیت ایشیا اور مڈل ایسٹ کی ٹیمیں شریک ہیں، لاہور آئے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے آج لاہور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان بھی انکے ہمراہ تھے، برج کے کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں مقامی ہوٹل سے لاہور شاہی قلعہ لے کر جایا گیا جہاں انہوں نے شاہی قلعہ کا معائنہ کیا ، اور کہنے پر مجبور ہو گئے لہور لہور اے، پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے لئے شاہی قلعہ میں عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا،

    بھارت سمیت دیگر ممالک سے آئے کھلاڑی لاہوری کھانوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شاہی قلعہ میں موجود پاکستان کے روایتی رقص کا بھی معائنہ کیا اور محظوظ ہوتے رہے، اس موقع پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جتنا پاکستان کے بارے میں سنا تھا پاکستان اس سے بڑھ کر پرامن ملک ہے اور پاکستانی قوم مہمان نواز ہے، ہمیں جو عزت و احترام ملا اسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے لاہور آ کر ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم اپنے گھر آ گئے ہیں

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی