Baaghi TV

Tag: متاثرین سیلاب

  • حدیقہ کیانی نے سیلاب سے لُٹے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی وڈیو شئیر کرکے رلا دیا

    حدیقہ کیانی نے سیلاب سے لُٹے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی وڈیو شئیر کرکے رلا دیا

    گللوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سب جانتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی بہت زیادہ مدد کی ہے وہ بذات خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گئیں وہاں جا کر لوگوں سے ملیں ان کے لئے ضرورت کی چیزیں لیکر گئیں . سیلاب سے متاثرہ خواتین کے درمیان میں بیٹھ کر ان کو اعتماد دیا ان کو ضرورت کی چیزیں دیًں. حدیقہ کیانی مسلسل اس کام میں لگی ہوئی ہیں اور وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں‌ کی مدد کررہی ہیں انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے تین گائوں کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے اس ضمن میں وہ دن رات کام کررہی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک رکشہ ڈرائیور کے تباہ حال گھر کی وڈیو شئیر کی جس کا گھر سیلاب میں بہہ گیا. انہوں نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پیسے جمع کرکے اپنے خوابوں کا گھر بنایا تھا جوکہ سیلاب آنے سے تباہ ہوگیا اور ایسا ہم میں سے کسی

    کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سیلاب کے اثرات اور تباہی ابھی باقی ہے لیکن ایسا لگتا ہے دنیا بھول رہی ہے کہ سیلاب آیا بھی تھا، یہ حال ہمارے گھروں میں سے بھی کسی کے گھر کا ہو سکتا ہے۔ لہذا ان کی مدد کریں. حدیقہ کیانی کے اس کیپشن اور وڈیو نے ہر کسی کی آنکھ کو نم کر دیا اور ہر کسی نے اس رکشہ ڈرائیور کی تکلیف کا احساس کیا. حدیقہ کیانی کی طرح ہم سب کو چاہیے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کی تب تک مدد کریں جب تک کہ یہ نارمل زندگی کی طرف نہ لوٹ آئیں.

  • بشری انصاری متاثرین سیلاب کے لئے پریشان اور دکھی

    بشری انصاری متاثرین سیلاب کے لئے پریشان اور دکھی

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کافی دکھی اور پریشان دکھائی دے رہی ہیں. انہوں‌ نے اس وڈیو کے زریعے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیں او ر پیچھے نہ ہٹیں . بشری انصاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت نوے فیصد تو ڈوب چکا ہے.ہم ایک ایسی آفت میں گھرے ہیں جس پر ہمارا زور نہیں ہے یہ صرف اللہ کی رضا ہے. بشری انصاری نے کہا کہ پنجاب کے پی کے ہر طرف پانی ہی پانی ہے ، بیماریوں سے لوگ مررہے ہیں، بچے بیمار ہیں ، گھر ڈوب چکے ہیں ، سانپ کے کاٹنے سے لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں. بشری انصاری نے مزید کہا کہ سننے میں آرہا ہےکہ ڈیرہ اسماعیل خان تو

    نوے فیصد ڈوب گیا ہے وہاں بہت بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے. بشری انصاری نے کہا کہ ہم سب خوش قمست ہیں کہ اس وقت بہتر حالات میں ہیں ہم سب کو چاہیے کہ اپنی اپنی استعداد کے مطابق متاثرین سیلاب کی مدد کریں وہ ہماری مدد کے منتظر ہیں. ضروری نہیں ہے کہ پیسے ہی دئیے جائیں جسکی جو استعداد ہے وہ اسکے مطابق دے ، کپڑے جوتے ،دوائیاں جو بھی دے سکتے ہیں وہ بھجوائیں کیونکہ کھلے آسمان کے تلے لوگ امداد کے منتظر ہیں کئی کئی دنوں‌کے بھوکے ہیں.

  • سیلاب کی آفت میں بھی ثمینہ پیرزادہ نے سیاست نہ چھوڑی

    سیلاب کی آفت میں بھی ثمینہ پیرزادہ نے سیاست نہ چھوڑی

    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جو کہ عمران خان کو بطور سیاسی لیڈر بہت پسند کرتی ہیں ان کی پالیسیوں کو بہت سراہتی بھی ہیں وہ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں۔ ہر دوسرے لمحے ان کا کوئی نہ کوئی ٹویٹ آتا ہے اور عموما وہ عمران خان کے حق اور اپوزیشن کے خلاف ٹویٹس کرتی ہیں اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ سیلاب کی آفت میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا انہوں نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ” کاش پورے کا پورا موجودہ نظام بھی دریا برد ہوجائے اور پھر صحیح معنوں میں ایک فلاحی جمہوری نظام تشکیل دیں جہاں جمہور کی حاکمیت ہو کوئی جمہور کے حقوق کی پامالی کا سوچ بھی نہ سکے اور سب برابر کے شہری ہوں جہاں حکومت عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کرے اور ہر شہری خوشحال ہو” ۔ اس تنقید بھرے ٹویٹ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں لکھا ” میرے پیارے پاکستانیو اپنے اہل وطن کی مدد کرنا ہم سب کا

    فرض ہے۔ آئیں ان سب کی مدد کریں جو لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں اور محنت کر رہے ہیں ہر لمحہ”۔ ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں مایوسی کا اظہار کیا لکھا ” ‏اس صدی میں ہم اتنی بری طرح سے آفات سے لڑنے کے لئیے ناکام ہونگے میں سوچ نہیں سکتی تھی۔جب کہ ہم نے باقائدہ طور NDMA بنا رکھا ہے تو پھر کس چیز کا انتظار تھا؟جب سب ڈوب جائیگا تب؟؟ ہم کوئی بھی مستقبل کا پلان کیوں نہیں بنا پاتے؟؟؟۔آ کیوں آج تک ڈیم نہں بنا پائے ملک کی خاطر۔