Baaghi TV

Tag: متحدہ عرب امارات

  • امریکا کا متحدہ عرب امارات کو اہم دفاعی شراکت دار  ملک کا درجہ دینے کا اعلان

    امریکا کا متحدہ عرب امارات کو اہم دفاعی شراکت دار ملک کا درجہ دینے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کی امریکہ میں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب امریکی صدر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

    امریکی صدر جوبائیڈن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور سوڈان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ،تیل کے وسیع ذخائر رکھنے والے ملک یو اے ای کے صدر کا یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یو اے ای کو اہم دفاعی شراکت دار ملک کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔امریکی اور متحدہ عرب کے صدر کے درمیان گفتگو کا اہم موضوع غزہ جنگ بھی تھا کیوں کہ اس جنگ کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات ممکنہ طور پر غزہ کی تعمیرِ نو میں اہم کردار ادا کرنے والے ممالک میں شامل ہوگا،امریکی صدر جو بائیڈن نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے مصافحہ کرنے کے بعد کہا کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں سمیت کئی موضوعات پر تبادلۂ خیال کرنے والے ہیں، وہ لبنان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں اور وہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن اور شیخ محمد بن زید النہیان کی یہ ملاقات امریکا کے شہر نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوئی ،امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے یو اے ای سے تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ اماراتی نئی راہیں تلاش کرنے والی قوم ہے جو ہمیشہ مستقبل اور بڑے اہداف پر نظر رکھتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اب تک صرف بھارت کو اہم دفاعی شراکت دار ملک کا درجہ دے رکھا ہے،کسی بھی ملک کو یہ درجہ دینے کے بعد امریکہ اس کے ساتھ قریبی فوجی تعاون بڑھاتا ہے جس میں اس ملک کی فوج کی تربیت، مشترکہ جنگی مشقیں اور دیگر مشترکہ کوشش شامل ہیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جو اسے مزید جدید ترین امریکی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی خریداری کا اہل بنا سکتا ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات ہندوستان کے علاوہ واحد دوسری ریاست ہے جس نے یہ درجہ حاصل کیا ہے،وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام "امریکہ، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کی فوجی قوتوں کے درمیان مشترکہ تربیت، مشقوں اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کے ذریعے بے مثال تعاون کی اجازت دے گا۔
    یہ عہدہ سوڈانی خانہ جنگی میں اس کے کردار، روس سے اس کے اقتصادی روابط اور چین کے ساتھ فوجی تعلقات پر کشیدگی کے باوجود متحدہ عرب امارات کو اپنے کیمپ میں رکھنے کی امریکہ کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔امریکہ متحدہ عرب امارات پر زور دے رہا ہے کہ وہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے لیے اپنی فوجی مدد کو کم کرے،

    توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ عہدیدار، بریٹ میک گرک اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اماراتی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے تاکہ گروپ کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوجی مدد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے،

    صرف دو سال پہلے، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ نہیان نے بائیڈن کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے اور یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو لگام دینے میں ناکام ہو رہا ہے۔ اپنی طرف سے، امریکہ نے متحدہ عرب امارات پر الزام لگایا کہ روس کو امریکی پابندیوں کو پس پشت ڈالنے اور فوجی طور پر چین کے قریب آنے کی اجازت دی گئی۔متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا ہدف امریکہ کے ساتھ گہرے سیکورٹی تعلقات اور اقتصادی تعاون میں توازن پیدا کرنا ہے جبکہ سوڈان جیسے مقامات پر کام کرنے کے لیے اپنی خودمختاری کو مستحکم کرنا ہے۔

    امریکی صدر بائیڈن اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جلد اور بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی پر زور دیا اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے عزم کو دہرایا، دونوں رہنماؤں نے سوڈان کے جنگ زدہ علاقے دارفور کی صورتِ حال پر تشویش کا بھی اظہار کیا ، دونوں رہنماؤں نے سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستوں ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی فوری بند کرنے اور سیاسی عمل شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    امریکا کی نائب صدر اور ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے بھی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے،کاملا ہیرس نے شیخ محمد بن زید النہیان سے علیحدہ ملاقات کی، ان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاملا ہیرس نے ملاقات میں سوڈان کے تنازع پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا۔کاملا ہیرس نے ایکس پر پوسٹ کرتےہوئے کہا کہ میں نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد سے ملاقات کی۔ ہم ایک ساتھ مل کر اپنی سیکیورٹی، ٹیک، اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھا رہے ہیں ہم علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے اور غزہ اور سوڈان میں سنگین انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

  • انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    انتہائی مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    پنجاب پولیس کو مطلوب دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس نے قتل کی دو علیحدہ علیحدہ وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔اشتہاری عمران عرف شعیبو نے 2006 میں گوجرانوالہ میں شہری کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔دوسرا اشتہاری ملزم اصغر پاکپتن پولیس کو قتل کے مقدمے میں 2020 سے مطلوب تھا۔

    پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

  • چینی وزیراعظم سعودیہ سے ابوظبی پہنچ گئے

    چینی وزیراعظم سعودیہ سے ابوظبی پہنچ گئے

    چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورۂ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی۔چین کے وزیراعظم لی کیانگ کی سعودی عرب آمد پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔ چینی وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں،مولانافضل الرحمان

    علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی. زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا،لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا،ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غورکیا گیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • وزیر اعظم  کا اماراتی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم کا اماراتی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات، متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کے لئے بے پناہ عزت اور احترام ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال اور تعزیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

    جاپان میں بغل کے پسینے سے بنی نئی ڈش حیران کن قیمت پر فروخت

    توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

  • یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا، نگران وزیراعظم

    یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا، نگران وزیراعظم

    دبئی: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین سرمایہ کاری معاہدات کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی،نگران وزیراعظم نے کہا کہ آج متحدہ عرب امارات میں کئی ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوئے، یہ معاہدات مختلف شعبوں میں کیے گئے ہیں،یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا،یہ تعاون سٹریٹیجک شراکت داری، علاقائی استحکام کے حوالے سے نئے دور میں داخل ہوا ہے-
    https://x.com/PakPMO/status/1728806987943571579?s=20

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری

    وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شیخ زید کی جانب سے ستر کی دہائی میں دو طرفہ دوستی شروع کی گئی، شیخ محمد بن زید النیہان اس دوستی کو اک نئے دور میں لے جا رہے ہیں، دستخط کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاکستان کے وفاقی وزراء شامل ہوئے، معاہدات کے پاکستان کی معیشت پر اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے-
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1729187764388929974?s=20

    برطانیہ :پہلی بار خنزیروں میں پھیلے خطرناک وائرس کی انسانوں میں موجودگی کا انکشاف

  • یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

    یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

    متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کےکنٹینر سے مرغی کےگوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی جس کا باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے یو اے ای حکام کے مطابق امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے اور پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہوگا۔

    ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی اور جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے لہٰذا پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں۔

    صارفین پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

  • متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

    متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رہنے والا ایک پاکستانی 8 کروڑ روپے سے زائد لاٹری جیت گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری محمد بطور فنانس منیجر ایک کمپنی میں کام کرتا ہے جس نے قسمت آزمانے کے لیے محظوظ لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا تھا محمد کی قسمت جاگی اور اس کی لاٹری نکل آئی جو 10 لاکھ درہم (تقریبا 8 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار روپے) بنتی ہے-

    لاٹری جیتنے والے خوش قسمت محمد کا کہنا تھا کہ وہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے بیوی بچوں کو لے کر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائے گا اور کچھ رقم پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وقف کرے گا پاکستانی شہری محمد گزشتہ سال ہی بیوی بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات منتقل ہوا تھا، محمد کا کہنا ہے کہ وہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے بیوی بچوں کو لے کر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائے گا اور کچھ رقم پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وقف کرے گا۔

    شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جوئے اور سٹے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک وفاقی ادارہ (GCGRA) قائم کیا ہے اور اس کی قیادت کے لیے امریکی جوا انڈسٹری کے سابق مہرین کی خدمات حاصل کی ہیں برسوں سے جاری قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ متحدہ عرب امارات قدامت پسند خلیجی خطے میں غیر قانونی جوئے کی اجازت دینے والا ہے۔

    جب یہ اعلان کیا گیا کہ راس الخیمہ جو متحدہ عرب امارات کے سات امارات میں سے ایک ہے، تقریباً 3.9 بلین ڈالر کا وائن ریزورٹ اور کیسینو کھولنے کے لیے تیار ہے تو ان قیاس آرائیوں کی تصدیق ہوگئی،جوئے کی اجازت دینے کے اقدامات خلیج خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ معاشی مسابقت کے پس منظر میں کیے جارہے ہیں متحدہ عرب امارات نے لبرل قانونی اصلاحات کا ایک بیڑا متعارف کرایا ہے، کیونکہ وہ خطے کے تجارت، سیاحت اور مالیاتی مرکز کے طور پر اپنی برتری کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    آئیسکو میں کئی افسروں کے تبادلے

  • یو اے ای تجارتی مرکز کے طور پرکرداراداکریں گے. متحدہ عرب امارات

    یو اے ای تجارتی مرکز کے طور پرکرداراداکریں گے. متحدہ عرب امارات

    متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے برکس بلاک میں شمولیت سے مغربی ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ جبکہ یہ بیان اس تشویش کے بعد سامنے آیا ہےجب امریکی اور یورپی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے چین اور روس گروپ کو پھیلا رہے ہیں، وزیرِ اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری نے بلومبرگ ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی رکنیت کو تجارت کو فروغ دینے کے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے اور برکس جس میں خلیجی ریاست دو سال قبل شامل ہوئی تھی، کے تشکیل کردہ قرض دہندہ نیو ڈیولپمنٹ بینک کو مزید سرمایہ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر نے پیر کو قرض کی رقم بتائے بغیر کہا کہ ہم درحقیقت اسے مزید تقویت دینے جا رہے ہیں اور "واقعتاً بینک کو سرمایہ فراہم کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات ان چھ ممالک میں شامل تھا جنہیں گذشتہ ہفتے گروپ میں چین، روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہونے کا دعوت نامے موصول ہوا تھا جو 2010 کے بعد برکس کی پہلی توسیع ہے۔

    1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی خودمختار دولت کے سرمائے کا انتظام کرنے والے چند ممالک میں سے ایک متحدہ عرب امارات این ڈی بی (نیو ڈویلپمنٹ بینک) کے لیے ممکنہ طور پر بڑی مالیت والے شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے۔ برکس نے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں ترقیاتی منصوبوں کو قرض دینے کے لیے این ڈی بی قائم کیا ہے تاہم اوپیک کا تیسرا بڑا پیداوای ملک برکس کے قرض دہندہ بینک کو زیادہ مالی طاقت دے سکتا ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے مقابل وزن کے حامل بینک کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔

    عالمی ادارے کے مطابق شنگھائی میں قائم کردہ این ڈی بی نے اپنی ویب سائٹ کے مطابق 100 بلین ڈالر سرمائے کا اختیار دیا ہے۔ بینک کے قیام کے بعد سے اس نے تقریباً 32 بلین ڈالر کے مجموعی منصوبوں کی منظوری دی جبکہ المری کے مطابق خلیجی عرب خطے کی دوسری بڑی معیشت مغرب کے ساتھ تجارت کو ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ تیسری دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہی ہے۔

    متحدہ عرب امارات اپنی کرنسی کو ڈالر پر لگاتا ہے اور اپنے فضائی اڈے پر امریکی افواج کی میزبانی کرتا ہے اور المری نے کہا کہ وہ بہت بڑا کام ہے جو ہم کرنے جا رہے ہیں اور ہم مغرب پر بھی توجہ مرکوز کرنے جا رہے ہیں۔ ہم امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور اسی کے ساتھ معیشت اور تجارت آتی ہے۔ تاہم گذشتہ چند سالوں میں خلیجی ملک نے انڈونیشیا، ترکی اور اسرائیل سمیت ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے حاصل کیے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسیوں کے استعمال پر اتفاق کیا ہے۔ چین اور بھارت 2022 میں متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار تھے جس کے بعد جاپان اور امریکہ ہیں۔

    جبکہ المری کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں جانا، یہ وہ اہم ترین پہلو ہے جس پر ہم اس وقت توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور یہ بڑھے گا۔ جب ہم تجارت کو خسارے کی وصولی کے لیے دوگنا کرتے ہیں تو اسی پر ہماری توجہ مرکوز ہوگی۔ جب کہ متحدہ عرب امارات نے سبز پشت والے ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں تجارت کی جستجو کی ہے تو وزیر نے کہا کہ ان کا ملک غیر ملکی کرنسیوں اور تجارتی کرنسیوں کے درمیان فرق کر رہا ہے اور ڈالر میں بہت زیادہ کاروبار کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا توجہ اس بات پر ہے کہ "تجارتی مراکز کے لیے اور عالمی سطح پر تجارت کے لیے کون سی چیز آسان ہے۔

    برکس اتحاد میں سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے توانائی پیدا کرنے والے کئی بڑے ممالک آتے ہیں جن کے ترقی پذیر دنیا میں سب سے زیادہ صارفین ہیں۔ چونکہ دنیا کی زیادہ تر توانائی کی تجارت ڈالر میں ہوتی ہے تو اس توسیع سے متبادل کرنسیوں میں مزید تجارت کو آگے بڑھانے کی بلاک کی صلاحیت بھی بڑھے گی، المری نے کہا کہ برکس کی رکنیت متحدہ عرب امارات کے لیے بہت عظیم ہے۔ برکس میں شمولیت سے دنیا کے لیے متحدہ عرب امارات کی کثیر جہتی حمایت میں مزید کافی اضافہ ہو گا۔ متحدہ عرب امارات ہمیشہ سے ایک عالمی مرکز رہا ہے تو ہم اپنی عالمی تجارت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز بھیج دیئے

    متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز بھیج دیئے

    متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں موصول ہوگئے ہیں جبکہ اس بارے میں وزیر خزانہ نے ٹوئیٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستان کے عوام کی طرف سے یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک ارب ڈالر موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے. اس سے قبل گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے تھے.
    https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1679132466668290050
    ادھر ویڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کچھ مہینے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس بات کی یقین دہانی وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے میں حکام کی جانب سے کی گئی تھی علاوہ ازیں چند روز قبل حکام نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو بھی یقین دہانی کروائی تھی۔
    https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1679132461035409408

    علاوہ ازیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپریل 22 میں جب سے حکومت سنبھالی ہے ایک منٹ بھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کی گئیں اور یہ ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں ہیں، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہے، ہر دن پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا