Baaghi TV

Tag: متنازعہ کینالوں

  • کینالوں کا مسئلہ حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن

    کینالوں کا مسئلہ حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متنازعہ کینالوں کا مسئلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے حل اور مکمل ختم ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کے آفیشل اجلاس کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ سڑکیں کھول دی جائیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث اب یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ہ اگر دھرنے ختم کیے جائیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا، اگر دھرنے جاری رکھے جا رہے ہیں تو کم از کم سڑکیں کھول دی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، احتجاج کو پرامن دائرے میں رکھا جائے تاکہ عوام کی زندگی معمول پر آ سکے۔سڑکوں کو فوری طور پر کھول کر گڈز ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کو مزید مالی یا معاشی نقصان نہ ہو، شاہراہوں کی بندش سے عوام، مال مویشی، امپورٹ ایکسپورٹ، کسانوں اور غریب طبقات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری اور تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت سندھ ہر فریق سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری شرپسند عناصر پر نظر رکھیں۔ موجودہ ملکی صورتحال میں ہم سب کو مل کر سمجھداری سے فیصلے کرنے ہوں گے۔

    بھارت سے کشیدگی، اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

    میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

    وزیراعظم کا اعلان، ساڑھے3ہفتےبعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی

    سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک

  • پیپلز پارٹی نے سندھ میں تین دن  جشن منانے کا اعلان کردیا

    پیپلز پارٹی نے سندھ میں تین دن جشن منانے کا اعلان کردیا

    پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے متنازعہ کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع سے لے کر تمام تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیاہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے صدر نثار کھوڑونے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازعہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی ہے۔پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران آج(جمعہ) سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل سطح پر کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔

    انہوں نے کہاکہ متنازعہ کینالوں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی سندھ کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازعہ کینالوں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کرکے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔کینالوں کا مسئلہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے۔پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لئے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہینگے۔