Baaghi TV

Tag: محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون

  • محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کی بورڈنگ اور امیگریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن آج رات دبئی کے راستے امریکا جائیں گی۔11 اکتوبر کو کراچی پہنچنے والی خاتون لگ بھگ چار ماہ بعد وطن واپس جا رہی ہیں، محبت کی ڈرامائی کہانی سے جڑی خاتون کو 2 ہفتے قبل بھی امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔کچھ قبل امریکی خاتون کو سفر کے لیے فٹ قرار دے کر کراچی کے جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اسپتال میں ملاقات کے دوران وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں زیر علاج اونیجا اینڈریو رابنس کی حالت میں بہتری آئی ہے، اور قونصلیٹ کی جانب سے خاتون کی واپسی کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے مریضہ کی حالت کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ امریکی خاتون کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے وقت مریضہ کا ہیموگلوبن صرف 4 تھا، تاہم خون کے تین پیک لگانے کے بعد اب اس کا ہیموگلوبن 9 ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مریضہ کی نفسیاتی حالت کا بھی مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور بائی پولر ڈس آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی نے تصدیق کی کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے کو مریضہ کو دی جانے والی ادویات اور طبی ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں، اور مریضہ کی حالت میں کچھ حد تک بہتری آئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد امریکی خاتون کو 11 فروری تک اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ تاہم اگر خاتون 11 فروری تک واپس نہ گئیں، تو انہیں ممکنہ طور پر قانونی اور طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں ویزا اور قیام سے متعلق پیچیدگیاں شامل ہیں۔

    امریکی قونصلیٹ کی جانب سے خاتون کی واپسی کی تیاریوں کا عمل جاری ہے، اور ان کی صحت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ اب یہ معاملہ امریکی قونصل خانے کی نگرانی میں مکمل طور پر حل ہونے کی راہ پر گامزن ہے، اور خاتون کو 11 فروری سے قبل وطن واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

  • جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

    جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون ذہنی مریضہ قرار

    کراچی کے جناح ہسپتال میں زیرعلاج امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دے دیا گیا، خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ ہسپتال کی طبی ماہرین کی ٹیم مسلسل مریضہ کا معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کر رہی ہے، مختلف طبی ٹیسٹوں کے بعد خاتون میں نفسیاتی مسائل کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا، اس کے علاوہ مریضہ کا ہیموگلوبن لیول انتہائی کم تھا جس کے باعث خاتون کو دو مرتبہ انتقال خون کے عمل سے گزارنا پڑا جب کہ مریضہ کو ہسپتال کا کھانا پسند نہیں اور وہ صرف فاسٹ فوڈ یا اپنی پسند کے کھانے آرڈر کرتی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں اور ان کے ہاتھوں پیروں میں پر سوجن بھی پائی گئی جس کے باعث اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کو ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں، والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں، والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان آئی تھیں، انہوں نے دو ہفتے بعد واپس جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں، ہم نے والدہ کی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔

    یاد رہے کہ دو بچوں کی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن سوشل میڈیا پر کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ برس 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تاہم ندال میمن کے والدین نے اپنے بیٹے کی امریکی خاتون سے شادی کرانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد سے امریکی خاتون کراچی میں دربدر رہیں، اس دوران ان کے ویزے کی مدت ختم ہوئی اور ان کے پاس واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، جس پر کراچی کی ایک این جی او نے ان کی امریکہ واپسی کے لیے ٹکٹ اور مالی مدد بھی فراہم کی لیکن انہوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا