Baaghi TV

Tag: محرام الحرام

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا آغاز، مجالس کا سلسلہ شروع

    ملک بھر میں محرم الحرام کا آغاز، مجالس کا سلسلہ شروع

    لاہور: ہرسال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے ،،شہدائے کربلا کی یاد میں شاہراہوں پر سبیلیں لگ گئیں جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

    دوسری جانب زیارات کی تزئین وآرائش کاآغاز کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں شہداء کربلاء کی یاد میں امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمداری کا آغاز ہو گیا ہے۔محرم الحرام میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیکورٹی ادارے چوکس ہیں

  • محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع

    محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع

    لاہور : ملک بھر میں‌ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے اور قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی اداروں سے افرادی قوت کے لیے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے مطابق محرم الحرام کے دوران کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے؟ محکمہ داخلہ نے تفصیلات مانگ لیں۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی کولکھا ہے کہ وہ محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کو چیک کرنے کےلئے حساس مقامات کا ڈیٹا دیں اور یہ بھی بتائیں کہ کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے اور کس کس ضلع اور کس کس شہر میں موبائل فون کے بند کرنے کی ضرورت ہے