Baaghi TV

Tag: محرم الحرام

  • محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے،عظمیٰ بخاری

    محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عشرۂ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے تحفظ، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔

    اپنے دورہ کے دوران وزیر اطلاعات نے ڈی سی آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، عظمیٰ بخاری نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے بعد ازاں وزیر اطلاعات نے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روایتی راستوں، اور مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی، صفائی، لائٹنگ اور پانی کی سبیلوں کا جائزہ لیا۔ جلوس کے ہمراہ ریسکیو 1122، موبائل فیلڈ اسپتال، کلینک آن وِیل اور پانی کے چھڑکاؤ کی سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے، اور موجودہ عالمی تناظر میں اس پیغام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی رواداری اور اتحاد قابلِ تحسین ہے علمائے کرام منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں تاکہ معاazmaشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارہ فروغ پا سکے۔

    وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، اور اس کی 24/7 مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔آخر میں عظمیٰ بخاری نے ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کی خدمات کو سراہا، جبکہ جلوس کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔

  • محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    محرم الحرام، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

    وفاقی حکومت نے کے دوران ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس ضمن میں وزارت داخلہ نے ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی، جسے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو محرم کے سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی، جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آئے گی۔چاروں صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لیے باضابطہ درخواستیں دی گئی تھیں۔

    محرم الحرام میں حساس مقامات، محرم الحرام میں حساس مقامات، جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فرائض انجام دیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • محرم الحرام میں  نفرت انگیز مواد، اور اشتعال انگیزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد، اور اشتعال انگیزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے این سی سی آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، مذکورہ ٹیم وزارت داخلہ کی ہدایت پر تشکیل دی دی گئی ہے-

    وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کے لیے ماہرین پر مشتمل ٹیم سرگرم ہوگئی،ٹیم میں ٹیکنیکل ماہرین، ڈیجیٹل تجزیہ کار اور نفرت انگیز مواد پر نظر رکھنے والے افسران شامل ہیں، یہ ٹیم نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کی روک تھام اولین ترجیح ہو گی، اس اقدام کا مقصد پرامن محرم، بین المسالک ہم آہنگی اور سوشل میڈیا نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں محرم الحرام سیکیورٹی پلان پراہم اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی، محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات کا بھی فیصلہ ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی تھی کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کے حوالے سے فیصلہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے، تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کو مسترد کردیا

    کراچی سےجدہ جانے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

    مشرق وسطیٰ میں جاری بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ،پردہ اٹھ گیا

  • محرم الحرام :پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی  کا فیصلہ

    محرم الحرام :پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی کا فیصلہ

    لاہور:محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی اور موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کریں گے، دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    اجلاس میں صحت، خزانہ، داخلہ، خوراک سمیت تمام صوبائی سیکریٹریز اور ریجنل پولیس افسران نے شرکت کی، جس میں سیکیورٹی پلان کے تحت یکم سے دس محرم سے قبل، دوران محرم اور اس کے بعد کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ علما اور امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی جبکہ اجلاس کو جلوسوں کے راستوں، مرمت و صفائی، بجلی کے تاروں، خراب ٹرانسفارمز سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے محرم میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی دستوں کی پیشگی مشق کی جاچکی ہے، سیف سٹی کیمروں سے مکمل نگرانی ہوگی، شہریوں کی راہنمائی اور جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لیے واضح نشانات آویزاں ہوں گے مرکزی اور ضلعی کنٹرول رومز، ڈی جی پی آر میں فیک نیوز کی نگرانی کا مرکز بنا دیا گیا،ایک ہی ڈیزائن کی سبیلیں لگیں گی اور شدید گرمی کے پیش نظر جلوسوں کے اوقات میں تبدیلی کی بھی تجویز ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متبادل ٹریفک، پارکنگ مقامات اور خواتین پولیس اہلکاروں کی فراہمی کے انتظامات بھی کر لیے گئے داتا صاحب اور گنج شکر کے عرس سمیت جھنگ اور دیگر اضلاع میں مذہبی تقریبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، خواتین پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران ذاتی موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرونز کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی ہوگی، سکیورٹی فورسز کے سوا اسلحہ پر مکمل پابندی ہوگی جلوسوں کے داخلی مقامات پر چہروں سے شناخت کرنے والے کیمرے لگائے جائیں گے۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محرم اسلامی کلینڈر کا مقدس مہینہ ہے اور وزیراعلی مریم نواز نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے شہریوں کے لیے سیکیورٹی، سہولت اور صفائی کا بڑی عید کی طرح ریکارڈ قائم کرنا ہے،وزیراعلیٰ نے سائے اور پانی کی فراہمی، فرسٹ ایڈ پوائنٹس کے قیام، فیلڈ اسپتال، کلینکس آن ویلز کی ہروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے جلوس کے راستے میں پبلک ٹوائلٹس کے قیام، گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا انتظام یقینی بنانے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

  • محرم الحرام  میں  پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی پابندی ہوگی جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر، عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا محرم الحرام کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کردی گئی، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو شہر بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔

    ڈولفن فورس نے ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا برآمد شدہ اسلحے میں 2 رائفلیں، 3 پستول، درجنوں گولیاں، میگزینز شامل ہیں، ملزمان کاشف علی، محمد راحت، عظیم انور، محمد منصب، بشارت علی کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

  • نو محرم،ملک بھر میں جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،ڈبل سواری،موبائل سروس بند

    نو محرم،ملک بھر میں جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،ڈبل سواری،موبائل سروس بند

    حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے

    آج نو محرم الحرام کے روز لاہور، کراچی، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہو رہے ہیں، کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے،ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کئی شہروں میں موبائل سروس بند کی گئی ہے تو وہیں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،

    لاہور۔ پانڈو اسٹریٹ سے زیارت برآمد ہو گئی .نو محرم کی مناسبت سے پاؤنڈ آسٹریٹ سے زیارت برآمد ہوئی، روٹ پر پانی ،شربت کی سبیلیں اور وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا زیارت کے جلوس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزرا کرام نے مختلف ڈویژن اور اضلاع کے دورے کئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے نویں اور دسویں کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دیا.

    کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد
    کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوا ہے جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس منعقد کی گئی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، نو محرم کے جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نشتر پارک، نمائش چورنگی کے اطراف موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے، شہر قائد میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی ایم اے جناح روڈ کے اطراف تعینات کی گئی ہے

    لاہور میں 9 اور 10 محرم کے روز دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ،انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں ڈبل سوار پر مکمل پابندی ہوگی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے ، دو روز کے دوران محکمہ داخلہ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور شہر کے کسی بھی علاقے میں ڈبل سواری کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈبل سواری کرنیوالوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی

    نویں محرم الحرام ذوالجناح پرسیشن اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا،نویں محرم الحرام بروز منگل؛ اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا،چند لمحوں کے لیے بند کیا جائیگا، جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،

    جلوس برآمد ہونے پر ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
    1: کل بروز منگل پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،  چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،  ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔  چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

    ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان
    آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی،ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا،  فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا

    ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
    پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی

    پشاور ،ایام عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے ماتمی جلوسوں کیلئے خصوصی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر اور اردگرد نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے موٹرسائیکل ڈبل سواری ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل چلانے ، اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سختی سے عمل کیا جا رہا ہے امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری فرائض سر انجام دے رہے ہیں محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں ماتمی جلوسوں کی پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے روٹس ، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جا رہی ہے،جلوس ، مجالس کو تھری لیر سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہیں،

    ڈی آئی خان: 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہو چکا ہے، جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس میں عزا دار سینہ کوبی ماتم داری کررہے ہیں ،جلوس حسینی چوک، امام بارگاہ فضل شاہ،امام بارگاہ یلہ شاہ، علمدار چوک، اور مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لاٹو فقیر پر اختتام پذیر ہو گا ،جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے راستوں پر موبائل سگنل بند کردیئے گئے

  • محرم، انٹرنیٹ یا موبائل سروس بندش کا فیصلہ  مشاورت سے کیا جائے گا،وزیر داخلہ

    محرم، انٹرنیٹ یا موبائل سروس بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا،وزیر داخلہ

    اسلام آباد 8 جولائی، 2024: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں یکم محرم سے دس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور امن عامہ سے متعلق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بارشوں کے پیش نظرجلوسوں اور مجالس کے لئے پیشگی پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیرداخلہ نے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں و مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائی جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے پلان پر بریفنگ دی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ۔ چیئرمین سی ڈی اے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس۔ وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر۔ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز۔ آئی جیز پولیس ۔ سیکرٹریز داخلہ۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ۔ ساوتھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • پشاور،محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک پولیس  کی کاروائیاں

    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک پولیس کی کاروائیاں

    محرم الحرام‘ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی 9010 افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ،چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں‘فینسی نمبر پلیٹ‘ کالے شیشوں کے استعمال اور ڈبل سواری کے مرتکب درجنوں افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی‘ سینکڑوں موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دئے گئے ہے، قانون ہر خاص و عام پر لاگو ہوتا ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے‘ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے آئی جی پولیس اختر حیات خان اور سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے‘ کالے شیشے‘ فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں اور ڈبل سواری کے مرتکب 9010 افراد کے خلاف کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ مہم یکم محرم الحرام سے شروع کیا گیا تھا جو تا حال جاری ہے- چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی انہوں نے کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال‘ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے‘ ڈبل سواری اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں،

  • پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات

    پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات

    پشاور شہر میں ساتویں محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید خان نے اندرون شہر امام بارگاہوں، حساس مقامات اور مختلف روٹس کا دورہ کیا ہے، ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پشاور شہر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سمیت سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، ایس ایس پی اپریشنز کے مطابق ضلع بھر میں داخلی وخارجی راستوں کی سخت نگرانی کرنے سمیت محرم الحرام کیلئے تیرا ہزار پانچ سو پولیس افسران واہلکار تعینات ہیں، اسکے علاوہ پشاور اندرون شہر کے تمام داخلی راستوں کو سیل کرکے خار دار تاریں، رکاوٹیں اور قنات لگا کر بند کردیا گیا ہے،ہارون الرشید کے مطابق ماتمی جلوسوں کی تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے بار بار سویپنگ کی جارہی ہے،
    ماتمی جلوس کے فرنٹ اور رئیر پر خصوصی دستے لگانے کیساتھ ساتھ سکیورٹی مزید فل پروف بنانے کیلئے سفید لباس میں بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں رہے ہے،ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں کے اطراف میں جیمرز ٹیم کیساتھ ساتھ سرویلینس سسٹم کیمرہ موبائل بھی موجود
    اور ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اسکے علاوہ عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گزار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جارہا ہے،
    ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پشاور شہر کی سکیورٹی بہتر بنانے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے،

  • پشاور،شہر میں محرم الحرام کے لئے غیر معمولی انتظامات

    پشاور،شہر میں محرم الحرام کے لئے غیر معمولی انتظامات

    پشاور ًٰ دو محرم الحرام کے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے،
    اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے شہر کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی،

    پشاور کے ایس پی سکیورٹی عتیق شاہ، ایس پی سٹی عبدالسلام خالد، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران اور اہلکاروں نے سکیورٹی پلان کے مطابق اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دییے ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے کی گئی، جس میں ڈرون کیمرہ، سرویلنس کیمرہ موبائل کو استعمال کیا گیا،
    پشاور اندرون شہر ماتمی جلوس والے تمام روٹس پر روف ٹاپ، گن پوائنٹ ، اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری انٹری پوانٹس کو سیل کیا گیا تھا،

    ایس پی اپریشن ہارون الرشید کے مطابق دو محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے سویپنگ کی گئی جبکہ ماتمی جلوسوں کے عزدارداروں کو کےلیے تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،