Baaghi TV

Tag: محسن عباس حیدر

  • محسن عباس حیدر کا  سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سیٹ پر نشہ کر کے آنے والے تمام اداکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نشے کے کلچر پر روشنی ڈالی، محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوبز شخصیات مختلف قسم کے نشے کر کے آتی ہیں۔

    اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والے ایکٹر ،ایکٹریس اور ڈائریکٹرز پر پابندی لگانی چاہیے۔

    showbiz

    محسن عباس کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر انڈسٹری میں نشے کے کلچر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے، یہ معاملے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند روز قبل نامور پاکستانی اداکار معمر رانا کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

  • سپر پنجابی سپر ثابت ہو گی محسن عباس حیدر

    سپر پنجابی سپر ثابت ہو گی محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس جو کہ ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم سپر پنجابی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں انہوں‌ نے کہا ہے کہ سپر پنجابی ہر حوالے سے سپر ہے اس پر ہم سب بہت محنت کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہر کوئی بہترین کردار ادا کررہا ہے. سلیم البیلا ہویا دیگر سٹیج کے ستارے، ہر کوئی ایسے کرداروں میں دیکھا جائیگا کہ جن کو دیکھ کر محسوس ہو گا کہ وہ سٹیج کی جگتیں نہیں کررہے. تمام آرٹسٹ فلمی کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ مجھ سے بہت کم لوگ مایوس ہوتے ہیں. ٰمیں سٹار یا ایکٹر

    ہونے سے پہلے مزدور ہوں مزدوروں کی طرح‌کام کرتا ہوں ، میں بہت محنت کے ساتھ کام کرتا ہوں. مجھے جب بھی کوئی کام دیا جاتا ہے میں ایکسٹرا ایفرٹ کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے ساتھ کام کرنے والوں‌کا سر نیچا نہیں‌ہونے دیتا. میں نہیں‌چاہتا کہ مجھے جو لوگ کاسٹ کریں کل کو وہ پچھتائیں. محسن عباس حیدر نے کہا کہ ہم سب شائقین کو فلم میں الگ انداز سے نظر آنے والے ہیں. یاد رہے کہ فلم کا ٹیزر جلد ہی ریلیز ہونے جا رہا ہے اور اسکی ریلیز بھی چند ہفتوں میں متوقع ہے.

  • صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی کی شوٹنگ، صائمہ بلوچ اور محسن عباس پر گانا فلمایا گیا

    صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی کی شوٹنگ، صائمہ بلوچ اور محسن عباس پر گانا فلمایا گیا

    صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر کی فلم ”سپر پنجابی” کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے، آج بیدیاں کے ایک فارم ہائوس پر فلم کا گانا شوٹ کیا گیا. گانا اداکار محسن عباس حیدر اور صائمہ بلوچ پر فلمایا گیا . فلم کو ابو علیحہ ڈائریکٹ کررہے ہیں.گانے کو شوٹ کرنے کےلئے ایک بہت بڑا سیٹ تیار کیا گیا. گانے کی ریہرسل کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد فائنل ٹیک ہوا. افتخار ٹھاکر اس موقع پر موجود نہیں تھے. فلم میں‌مرکزی کردار کرنے والی صائمہ بلوچ اس فلم سے قبل دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں بھی ایک اہم کردار ادا کر چکی ہیں فلم میں ایک ہی میوزیکل

    پرفارمنس ہے جس پر صائمہ نے لاجواب رقص کیا ہے جبکہ محسن عباس حیدر کی یہ پہلی پنجابی فلم ہے. صائمہ بلوچ فلم کا ٹیزرآئندہ کچھ ہفتوں میں ریلیز کیا جائیگا. فلم کی دیگر کاسٹ میں ثناء ، ناصر چینیوٹی ، عدنان شاہ ٹیپو، ثاقب سمیر ، رخما مریم ، سلیم البیلا، نواز انجم، قیصر پیا ، گوگا پسروری ، سارا خان اور بلبیر سنگھ شامل ہیں. فلم پنجابی زبان میں‌بنائی گئی ہے. فلم کا میوزک روٹین سے ہٹ کر بنایا گیا ہے.صفدر ملک اس سے قبل بھی کافی فلمیں پرڈیوس کر چکے ہیں اسی سال ان کی فلم تیرے باجرے دی راکھی بھی ریلیز ہوئی.

  • ندا یاسر کا شو چھوڑنے کے بعد رابعہ انعم نے پہلا کام کیا کیا؟

    ندا یاسر کا شو چھوڑنے کے بعد رابعہ انعم نے پہلا کام کیا کیا؟

    رابعہ انعم جنہیں ندا یاسر نے چند روز قبل اپنے شو میں بلایا تھا انہوں نے اس شو میں اس وقت بیٹھنے سےانکار کر دیا تھا جب انہیں‌پتہ چلا کہ محسن عباس حیدر بھی اس شو کا حصہ ہیں تو وہ شو چھوڑ‌کر چلی گئیں اور کہا کہ میں عورتوں پر تشدد کو فروغ نہیں دے سکتی ، رابعہ انعم کو اس بات پہ بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیااور شوبز کے بہت سارے سٹارز نے بھی رابعہ انعم کے اس عمل کی مذمت کی . تاہم رابعہ انعم کا کہنا ہے کہ میں جب شو چھوڑ کر گئی تو سب سے پہلا فون فاطمہ سہیل کو کیا اور وہ میری آواز سن کر رونے لگ گئیں . انہوں نے کہا کہ

    میں نے ایک ایسے انسان کے ساتھ شو میں بیٹھنے سے انکار کیا جو عورتوں پر تشدد کرنے پر یقین رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے عورتوں اور مردوں نے مجھے میسجز کرکے بہت حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ رابعہ آپ نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے یہ قدم بہت ساری لڑکیوں کے زخموں پر مرہم کے مترادف ہے. رابعہ انعم نے کہا کہ میں نے ایک اچھا کام کیا اور اچھی نیت کے ساتھ کیا.انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاطمہ سہیل جب فون پہ رونے لگی تو میں بھی رونے لگ گئی .

  • شوبز سلیبرٹیز کی بڑی تعداد محسن عباس کے ساتھ کھڑی ہو گئی

    شوبز سلیبرٹیز کی بڑی تعداد محسن عباس کے ساتھ کھڑی ہو گئی

    اداکار محسن عباس حیدر کو بڑے پیمانے پر مل رہی ہے ہمدردی اور ہمدردی مل بھی رابعہ انعم کی ایک غلط حرکت کی وجہ سے رہی ہے. جب سے رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کی موجودگی میں‌شو چھوڑا ہے تب ان کو سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ کھری کھری سنا رہے ہیں.تاہم شوبز انڈسٹری کے بہت سارے لوگ محسن عباس حیدر کو سپورٹ کررہے ہیں. سلیم معراج بینا سرور ، متھیرا و دیگر محسن عباس حیدر کے حق میں بات کررہے ہیں سب کا کہنا ہےکہ ایک انسان جب اچھائی کے راستے پر چلنے کی کوشش کررہا ہو تو اسکے ماضی کو نظر انداز کر دینا چاہیے. جو

    حرکت رابعہ انعم نے کی ہے اس سے تو اگلہ انسان ڈپریشن میں جا کر خود کشی کی طرف بھی جا سکتا ہے. ہمیں سب کو ایکدوسرے کا ساتھ دینا چاہیے نہ کہ زلیل کرنا چاہیے. یاد رہے کہ جب سے رابعہ انعم نے شو چھوڑا ہے محسن عباس حیدر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کہا. دوسری طرف ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل اور گرل فرینڈ نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر تاحال کچھ نہیں کہا .محسن عباس حیدر کافی عرصے کے بعد چند ایک پراجیکٹس میں‌کام کررہے ہیں لیکن رابعہ انعم کی شو چھوڑ‌کر جانے کی حرکت کو پذیرائی نہیں‌مل رہی .

  • کرن تعبیر نے سنا کھری کھری رابعہ انعم کو

    کرن تعبیر نے سنا کھری کھری رابعہ انعم کو

    اداکارہ کرن تعبیر بول پڑی ہیں داکار محسن عباس حیدر کے حق میں ۔ انہوں نے رابعہ انعم کو سنا دی ہیں کھری کھری ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی اور کہا کہ محسن عباس حیدر کیس جیت چکاہے اور اب وہ اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہا ہے۔ کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کسی کا ماضی گھیسیٹے ۔ رابعہ انعم نے جو کیا غلط کیا۔ یہ کیسے ممکن کہ رابعہ انعم شو میں آکر بیٹھ گئی اور اسکو پتہ ہی نہیں تھا کہ شو میں کون آنے والا ہے؟ یہ کیسے ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابعہ انعم نے جو بھی کیا ہے محسن عباس حیدر کی ریپیوٹیشن ڈاﺅن کرنے

    کےلئے کیا ہے۔ رابعہ انعم آف ائیر جا سکتی تھی لیکن وہ غلاضت بول کے ٹی وی کے شو سے کیوں اٹھی؟ کرن تعبیر نے اٹینشن سیکر رابعہ انعم کا ہیش ٹیگ بھی استعما ل کیا ۔انہوں نے لکھا کہ ہم معاف کرنا تو بھول گئے ہیں کسی کی انسلٹ کرنے میں بڑائی سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ جانتا ہے کہ کون بہتر انسان ہے اور کون نہیں۔ یاد رہے کہ دو دن قبل رابعہ انعم کو ندا یاسر نے اپنے شو میں بطور مہمان بلایا اور رابعہ انعم محسن عباس کی موجودگی کی وجہ سے شو چھوڑ کر چلی گئیں اور جانے سے پہلے محسن کو احساس دلایا کہ انہوں نے کسی وقت میں بہت غلط کیا تھا۔ رابعہ انعم کی اس حرکت کو زیادہ تر سلیبرٹیز سپورٹ نہیں کررہیں۔

  • کسی کا بائیکاٹ کرنا مناسب بات نہیں ، فیروز اور محسن عباس کے معاملے پر سونیا حسین کا رد عمل

    کسی کا بائیکاٹ کرنا مناسب بات نہیں ، فیروز اور محسن عباس کے معاملے پر سونیا حسین کا رد عمل

    آج کل فیروز خان ہیں گھریلو تشدد کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں ایک وقت میں محسن عباس حیدر بھی اسی صورتحال سے گزر رہےتھے جیسے فیروز خان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے محسن عباس حیدر کا بھی بائیکاٹ کیا گیا . لیکن محسن عباس پر کافی عرصے سے اس حوالے سے تنقید ہونا بند ہو گئی تھی تاہم رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں محسن عباس حیدر کی موجودگی میں شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا . اس کے بعد محسن عباس کے معاملے نے ایک بار پھر ہوا پکڑی ہے. اب سونیا حسین نے ان دونوں اداکاروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون ظالم ہے کون مظلوم صرف تصویریں دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جا سکتا . مجھے ان دونوں کے معاملے کی حقیقت کی جانکاری

    نہیں ہے اسلئے میں کوئی خاص بات نہیں کر سکتی لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی کی صرف تصاویر دیکھ کر اسکو مظلوم اور دوسرے کو ظالم مت کہیں اور بائیکاٹ کرنے سے مسئال حل نہیں‌ہوں گے بلکہ ایسے لوگوں کا ساتھ دیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ علاج کروا کے نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوسکیں. میں فیروز اور محسن کے معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی لیکن معاملات کو ٹھیک انداز میں‌ہینڈل ضرور کیا جانا چاہیے.

  • ماتھیرا محسن عباس حیدر کے حق میں بول پڑیں

    ماتھیرا محسن عباس حیدر کے حق میں بول پڑیں

    گزشتہ روز سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کے ساتھ شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اس شو میں بیٹھ کر گھریلو تشدد کو فروغ نہیں دینا چاہتی . رابعہ انعم کے اس عمل کو جہاں بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں. ماتھیرا محسن عباس حیدر کے حق میں بول پڑی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کم ازکم کسی کو ایک چانس تو دیاجانا چاہیے یوں انہوں نے رابعہ انعم کے اس عمل کی مذمت کی . یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی شادی معروف اینکر عائشہ سہیل کے ساتھ ہوئی تھی ان کی بہن فاطمہ سہیل کے ساتھ محسن عباس حیدر کی شادی ہوئی تھی. دونوں کے درمیان معاملات خاصے خراب ہوئے اور

    باتیں باہر نکلنا شروع ہو گئیں فاطمہ سہیل نے الزمات لگائے کہ ان کا شوہر نازش جہانگیر نامی ماڈل کو اس پر فوقیت دے رہا ہے اور اس کو مارتا پیٹتا ہے .انہوں نے مارپیٹ کے کچھ تصاویری ثبوت بھی بپلک کئے تھے. اس کے بعد محسن عباس حیدر کو دنیا ٹی وی کے ایک شو سے نکال دیا گیا اور بہت سارے پراجیکٹس سے بھی نکال دیا گیا. اسی بیک گرائونڈ کی وجہ سے رابعہ انعم نےمحسن عباس کی موجودگی میں‌شو چھوڑ دیا .

  • رنویر مجھ سے جونئیر ہے مجھے اس کے ساتھ نہ ملائیں محسن عباس حیدر

    رنویر مجھ سے جونئیر ہے مجھے اس کے ساتھ نہ ملائیں محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر جو دنیا ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور ڈی جے کام کرتے تھے ان کو اس شو سے اس وقت نکالا گیا جب ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے۔ تب سے محسن عباس حیدر صر ف اداکاری کے پراجیکٹس میں ہی نظر آرہے ہیں ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کھٹے میٹھے رنگ پہنے ہیں جب میزبان نے ان کے اس عمل کو رنویر سنگھ کے ساتھ ملایا تو محسن عباس حیدر بولے میں رنویر سنگھ کی بہت عزت کرتا ہوں اور وہ بہت اچھے اداکار ہیں۔ لیکن میرے کپڑے پہننے کا اپنا

    ایک انداز ہے جو تب سےہے جب رنویر سنگھ نے ابھی اداکاری بھی شروع نہیں کی تھی۔ رنویر کو تو چند سال ہوئے ہیں انڈسٹری میں آئے جبکہ میں تو پچھلے اٹھاراں سال سے کام کررہا ہوں لہذا میرا کپڑوں میں کھٹے میٹھے رنگ پہننے کا کریڈٹ میرے پاس ہی رہنے دیں۔ یوں محسن عباس حیدر نے رنویر سنگھ کو خود سے جونئیر کہہ دیا ۔ محسن عباس حیدر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہوئے کسی نے کہا کہ محسن عباس ٹھیک کہہ رہے ہیں تو کسی نے کہا کہ محسن عباس حیدر کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔

  • نازش جہانگیر اپنے ماضی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں

    نازش جہانگیر اپنے ماضی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں

    اداکارہ نازش جہانگیر جن کا نام اس وقت بہت زیادہ خبروں میں آیا جب ڈی جے و اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان طلاق کا معاملہ اٹھا. محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر الزام لگایا کہ وہ انہیں‌مارتے پیٹتے ہیں اور مار پیٹ میں ان کا حمل بھی ضائع ہو چکا ہے. فاطمہ سہیل نے تو میڈیا کے سامنے مار پیٹ کے شواہد بھی رکھ دئیے تھے جس کے بعد محسن عباس حیدر پر بہت زیادہ تنقید کی گئی ہر طرف سے ان کو برا بھلا کہنے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں. یہاں تک کہ وہ جس پروگرام میں بطور ڈی جے کام کرتے تھے ان کو اسے اس پروگرام سے الگ کرنا پڑا. اس وقت

    فاطمہ سہیل نے یہاں تک کہا تھا کہ محسن عباس میرے ساتھ اداکارہ نازش جہانگیر کی وجہ سے کررہے ہیں محسن مجھے چھوڑ کر اسے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں اور نازش سے فون پر بات کرنے کے دوران کئی بار مجھ سے مار پیٹ کر چکے ہیں اور نازش یہ سب جانتی ہے بلکہ وہی کروا رہی ہے. اس ھوالے جب بھی نازش سے سوال ہوتا ہے وہ جواب دینے سے گریز کرتی ہیں حال ہی میں ان سے جب سوال ہوا کہ محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے رشتے میں آپ کو بہت زیادہ گھسیٹا گیا تو کیا کہنا چاہیں گے اس پہ تو، اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اپنے ماضی اور خصوصی طور پر جو گزر گیا ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتی .