Baaghi TV

Tag: محمد

  • رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

    رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

    لندن: برطانیہ میں رواں سال نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام "محمد” رہا ہے-

    باغی ٹی وی :گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں ،بے بی سینٹر کے شائع کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، اسلامی نام محمد نے اس سال برطانیہ میں لڑکوں کے ناموں میں ایک بار پھر سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے کے مطابق بھی برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نوزائیدہ بچوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،ویب سائٹ نے 2023 کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے سرفہرست 100 ناموں کی فہرست دی، جس میں محمد ملک کا سب سے مشہور نام ہے، جس کی درجہ بندی یہ کئی سالوں سے برقرار ہے ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

    جبکہ سروے کے مطابق لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے،اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

    جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہونیوالے تنویر سپرا

  • 2022 میں نیدرلینڈ میں’محمد ‘دوسرا مقبول نام رہا

    2022 میں نیدرلینڈ میں’محمد ‘دوسرا مقبول نام رہا

    2022 کے دوران نیدرلینڈ میں نام ’محمد ‘ نوزائیدہ لڑکوں میں دوسرا مقبول ترین نام رہا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ سوشل انشورنس بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے دوران نیدر لینڈ میں لڑکوں کے لیے مذہب کی بنیاد پر نام رکھنے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا۔

    کراچی اور حیدار آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    ڈچ سوشل انشورنس بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 میں، نیدرلینڈ میں نوزائیدہ لڑکوں میں نام نوح 871 مرتبہ جبکہ نام محمد 671 مرتبہ رکھا گیا۔

    اسی طرح سال بھر کے دوران لڑکیوں کے لیے نام ایما 677 بار رکھا گیا۔

    بینظیر کفالت کی پہلی سہ ماہی قسط 9 جنوری سےجاری کی جائے گی

  • میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری قوم بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق سلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا، تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہے، اپنی ذات کیلئے زندگی بسر کرنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے رول آف لاء ضروری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے، برطانیہ میں وزیراعظم بھی قانون توڑنے کی جرآت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ریاست مدینہ ایک فلاحی ریاست بنی جہاں ریاست نے اپنی عوام کی ذمہ داری لی اور انسانیت کا نظام قائم ہوا، بدقسمتی سے آج ان اصولوں پر غیر مسلم ممالک عمل پیرا ہیں۔

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے جب تک ہم نبی کریمﷺ کے بتائے راستے پر عمل نہیں کرتے ہمیں عزت نہیں ملے گی۔ عزت اللہ کی ذات دیتی ہے، سیاست میں آیا تو مخالفین نے میری عزت کم کرنے کیلئے ہر گری ہوئی حرکت کی مگر جو عزت مجھے پچھلے 6 ماہ میں ملی زندگی بھر نہیں ملی۔

  • ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    دبئی :ایشیا کپ: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہیں۔

    پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔محمد نبی آج اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔

    محمد نبی سے قبل 15 کرکٹر 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔جن میں 2 پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کی ہے۔

    دوسری طرف ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل کابل پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی۔ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہے اور اس میچ پر بھارت سمیت سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔اہم میچ سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زادران نے شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان ٹیم کی جیت کی صورت میں ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل:صحت یابی کے لیے دعائیں جاری

    ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل:صحت یابی کے لیے دعائیں جاری

    کوالمپور:ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل:صحت یابی کے لیے دعائیں جاری،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ، وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی مہاتیرمحمد کو اسپتال کے امراض قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

    ادھرعالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاتیر محمدکی بیٹی مرینامہاتیرکا کہنا ہےکہ ان کے والدکی حالت بہتر ہے اور وہ علاج کے بعد بہتر ردعمل دے رہے ہیں۔مرینامہاتیر نے مہاتیر محمدکی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

    خیال رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا 96 سالہ مہاتیر محمد کا جنوری کے اوائل میں الیکٹو میڈیکل پروسیجر ہوا تھا۔

    دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمدکا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 اور دوسرا 2007 میں ہوا تھا مہاتیر بن محمد ملائیشیا کے ساتویں وزیر اعظم ہیں جنہوں نے 10 مئی 2018ء کو انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ اس کے قبل وہ اس عہدہ پر 1981ء سے 2003ء تک، 22 سال، فائز رہے۔

    ان کا سیاسی سفر 40 سال تک محیط رہا۔ ملائیشیا کی تاریخ میں مہاتیر محمد کا کردار ایک محسن اور دور جدید کے انقلاب کے بانی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مہاتیر محمد نے جس طرح ملائیشیا کی تاریخ بدلی قوم کو سیاسی اور سماجی اندھیروں سے نکالا۔ مَلے اور چینی اقوام کی بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کرکے انہیں ایک قوم کے وجود کے اندر سمو دیا کیونکہ وہاں دوسری بڑی قوم چینی بولنے والوں کی ہے۔

    اس کا سارا کریڈٹ اور فخر اس فلسفہ انقلاب کو جاتا ہے جس کی آبیاری مہاتیر محمد نے کی، آج مسلم امہ کو جو معاشی اور سیاسی مسائل درپیش ہیں، ان کا علاج مہاتیر محمد کے نظریات میں پوشیدہ ہے۔ مہاتیر محمد کے دادا جان کا تعلق پاکستان کے خطہ کوہاٹ سے تھا اور والدہ خالص مَلے (Malay) تھیں اور ایک اسکول میں پڑھاتی تھیں،

    مہاتیر محمد بچپن سے انتہائی ذہین تھے اور اعلیٰ قابلیت کے جوہر دکھانے لگے۔ آخر کار سنگا پور سے ڈکٹری کی تعلیم MBBS کے لیے اعزاز کے ساتھ داخلہ لیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جب تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے تو مہاتیر محمد نے خاندانی انکم میں اضافے کے لیے ایک کیفے قائم کیا اور حالات کا مقابلہ کیا۔ اپنی والدہ کی نصیحت کو ہمیشہ یاد رکھتے کہ ”رزق حلال کی برکت سے تم اپنی اور اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہو“

  • محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

    میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

  • نام”محمد” رواں سال برطانیہ میں مقبول ترین ناموں میں شامل

    نام”محمد” رواں سال برطانیہ میں مقبول ترین ناموں میں شامل

    نام”محمد” 2021 میں برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں برس امریکا میں نومولود بچوں کے رکھے جانے والے 10 مقبول ناموں کی فہرست سامنے آگئی جس میں نام ‘محمد’ بھی پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب رہا بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ناموں کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ مں یہ بات بتائی گئی۔

    تازہ ترین مردم شماری کے مطابق برطانیہ میں 3.3 ملین سے زیادہ مسلمان آباد ہیں اور پورے ملک کے 18% کے مقابلے برطانیہ میں نصف مسلمان غربت کی زندگی گزار رہے ہیں گزشتہ سال محمد نام لڑکوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام شمار کیا گیا تھا اور اس سال بھی یہ نام 28ویں نمبر پر موجود ہے-

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    ڈیٹا کے مطابق رواں سال امریکا میں بچوں کے سب سے زیادہ رکھے جانے والے دس ناموں میں دو عربی نام محمد اور عالیہ بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال امریکا میں صوفیہ نام سب سے زیادہ مقبول ثابت ہوا، جبکہ لڑکوں میں لیام نام ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا محمد اور عالیہ ناموں نے اس فہرست میں جگہ بنانے کے لیے میسن اور لیلہ ناموں کو پیچھے چھوڑا۔

    امریکا میں لڑکوں کے رکھے جانے والے مزید مقبول ناموں میں جیکشن، نوح، ایڈن اور گریسن شامل ہیں جبکہ لڑکیوں کے لیے اولیویا، ایما، ایوا اور ایریا جیسے نام مقبول رہے۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق محمد نام دنیا بھر میں بچوں کا رکھا جانے والا سب سے مقبول ترین نام ثابت ہوا بےبی سینٹر کی ایڈیٹر لنڈا مورے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلمان گھرانے عموماً پیغمبر حضرت محمد ﷺ کے نام پر اپنے بیٹوں کا نام رکھتے ہیں۔

    شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک بند

    امریکا کی سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےڈیٹا کے مطابق سال 2000 میں نام ‘محمد’ 620 نمبر پر تھا جبکہ 2018 تک یہ 345 پر آگیا اس کے علاوہ امریکا میں نام ‘محمد’ کے لیے رائج مختلف حروف تحجی کو ایک کر دیا جائےتو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔

    خیال رہے کہ محمد نام کو برطانیہ میں بھی لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا اور یہ اعزاز اس نے مسلسل تیسرے سال حاصل کیا تھا برطانیہ میں محمد نام 2017 سے مقبول ترین یا سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014 اور 2015 میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا۔