ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں زیر التوا کورٹ کیسز سمیت دیگر اقدامات کاجائزہ لیا گیا
اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، تمام میونسپل کمیٹیز کے لیگل ایڈوائرز موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز قصور، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر التوا کورٹ کیسز، زیر التوا نقشہ جات کیسز اور سرکاری تجارتی عمارتوں،دکانوں کے کرایوں کے تعین کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام میونسپل کمیٹیز کے زیر التوا کورٹ کیسز اور دیگر مسائل کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام زیر التوا کورٹ کیسز کی ترجیحی بنیادوں پر پیروی کر کے انہیں نمٹایا جائے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے
Tag: محمد ارشد بھٹی

لوکل گورنمنٹ کا اجلاس،زیر التواء کورٹ کیسز کا جائزہ

ممکنہ سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،ضلعی حکومت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرء سے نمٹنے کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایاتتفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اقامات کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر قصور نے ریسکیو 1122 و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو حکم جاری کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہا جائے اور ریسکیو گاڑیوں کو مکمل فٹ رکھا جائے تاکہ بروقت کام باآسانی کیا جا سکے
نیز میونسپل کمیٹی کے عملے کو حکم جاری کیا گیا کہ ندی نالوں کی صفائی کے علاوہ نکاسی آب کے مسائل کو فوری دور کیا جائے اور تمام چیف آفیسرز سارے کام کی نگرانی خود کریں کسی بھی قسم کی کوئی بھی کمی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

