Baaghi TV

Tag: محمد اورنگزیب

  • مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

    مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ جیسے جیسے پاکستان کا مالیاتی نظام ڈیجیٹل ہوتا جا رہا ہے، سائبر لچک کو مضبوط بنانا ایک مرکزی پالیسی ترجیح ہونا چاہیے-

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجیکل خطرات اور تبدیل ہوتی ہوئی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سائبرسیکیورٹی کی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں کمرشل بینکس کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز، چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز بھی شریک ہوئے۔

    شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز اور ٹیکنیکل ماہرین کی فعال شمولیت کی تعریف کی اور اہم مالیاتی انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے ہم آہنگ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان کا مالیاتی نظام ڈیجیٹل ہوتا جا رہا ہے، سائبر لچک کو مضبوط بنانا ایک مرکزی پالیسی ترجیح ہونا چاہیے،اس موقع پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی جس میں تبدیل ہوتا ہوا سائبر خطرے کا منظرنامہ پیش کیا گیا، بشمول اے آئی سے چلنے والے سائبر ٹولز کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی جو کمزور پہلو کو شناخت کرنے اور متعدد مراحل والے حملوں کو ناقابل یقین رفتار سے انجام دینے کے قابل ہیں۔

    پریزنٹیشن میں ڈیجیٹل بینکنگ چینلز، ادائیگی کے نظاموں اور بنیادی مالیاتی انفراسٹرکچر میں ممکنہ خطرات کو اجاگر کیا گیا اور تیاری کی ضرورت پر زور دیا گیا،بحث میں بین الاقوامی تجربات کا بھی حوالہ دیا گیا، جاپان اور بھارت جیسے ممالک میں حالیہ سائبر خطرے کے رجحانات کا ذکر کیا گیا جہاں مالیاتی نظاموں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارمز اور باہم منسلک نظاموں پر ہونے والے حملوں کا سامنا بڑھ رہا ہے۔

    شرکا نے کہا کہ یہ پیشرفتیں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی اسباق فراہم کرتی ہیں شرکا کو اے آئی سے چلنے والے ابھرتے ہوئے سائبر خطرات کے حوالے سے بین الاقوامی پالیسی ردعمل کی ترقی سے آگاہ کیا گیا دنیا بھر میں وزارت خزانہ اور مرکزی بینکس ان پیشرفتوں کو اعلیٰ ترجیح والے نظاماتی خدشات کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بنک کے اجلاسوں اور بڑے مالیاتی اداروں کے ساتھ دو طرفہ مشاورت سمیت ہم آہنگ اعلیٰ سطح کے پلیٹ فارمز کے ذریعے مصروف عمل ہیں۔

    تبادلہ خیال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان مسائل پر پاکستان کی جاری مصروفیات عالمی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں جو اگلی نسل کے مالیاتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، سائبر لچک بڑھانے اور مالیاتی شعبے میں ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دینے کے لیے ہیں شرکا نے ریگولیٹرز، مالیاتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے، گورننس فریم ورکس کو مضبوط بنانے اور سائبرسیکیورٹی پالیسیوں کو ابھرتی ہوئی عالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر غور کیا۔

    دھمکیوں کی انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنانے، پرانے نظاموں کی کمزوریوں کو حل کرنے ، پتہ لگانے اور ردعمل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرنے پر زور دیا گیا وزیر خزانہ نے ایک منظم اور مرحلہ وار نقطہ نظر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا جس میں فوری خطرے کی تخفیف، درمیانی مدت کی صلاحیت سازی اور طویل مدتی لچک پر توجہ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سائبرسیکیورٹی کو مضبوط بنانا نہ صرف مالیاتی انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کی حمایت کے لیے بھی اہم ہے وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ موجودہ فریم ورکس کا جامع جائزہ لیں، کلیدی خامیوں کی نشاندہی کریں اور سائبر رسک مینجمنٹ اور ادارہ جاتی تیاری کے تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیں۔

    انہوں نے ریگولیٹری اتھارٹیز، مالیاتی اداروں اور ٹیکنیکل ٹیموں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بینکنگ سیکٹر کی سائبرسیکیورٹی کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے سوچے سمجھے اور قابل عمل سفارشات تیار کی جا سکیں اجلاس میں پالیسی کو موثر عملدرآمد میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا جو بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور واضح طور پر متعین ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے ذریعے ممکن ہے شرکانے قابل عمل اقدامات تیار کرنے اور پاکستان کے مالیاتی نظام کو تبدیل ہوتے ہوئے سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

    اجلاس نے سائبرسیکیورٹی، مالیاتی استحکام اور مالیاتی شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے عالمی بحث میں پاکستان کی فعال شمولیت کی عکاسی کی اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، وزارت خزانہ کے سینئر افسران اور کمرشل بینکس کے نمائندے شریک ہوئے۔

  • پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے،محمد اورنگزیب

    پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے،محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانااور عوام پر ممکنہ حد تک بوجھ کم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش قرار دیئے گئے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کسی تعطل کا خدشہ نہیں ہے اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت توانائی مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تیل کی مزید کھیپ راستے میں ہے، ذخائر مزید مضبوط ہوں گے، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانا اور عوام پر ممکنہ حد تک بوجھ کم رکھنا اولین ترجیح ہے عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے جس کی وجہ بروقت منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کے درمیان موٴثر رابطہ ہے۔

    امریکی سٹی بینک کی شاخوں پر دبئی اور منامہ میں حملہ

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں اور سپلائی کا نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور مزید کارگوز راستے میں ہیں جبکہ قومی ذخائر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اضافی درآمدی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔

    کمیٹی کی جانب سے ریفائنریز اور آئل کمپنیوں میں قریبی رابطے کی ہدایت کی گئی، ڈیزل، پٹرول، ایل پی جی اور جیٹ فیول سپلائی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں تیل کے استعمال میں بچت کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا پٹرولیم سپلائی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کی تیاری کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توانائی صورتحال پر کمیٹی کا روزانہ اجلاس جاری رہے گا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی  قلت کا خدشہ نہیں،محمد اورنگزیب

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ نہیں،محمد اورنگزیب

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی قلت کا خدشہ نہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، جہاں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،مارچ کے اختتام تک پیٹرولیم ذخائر دستیاب ہیں، سپلائی کو منظم رکھا جائے گا اور توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق : 481 طالبان ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کر لیا گیا

    ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ خام تیل آئندہ 10 روز اور ایل پی جی 15 دن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دستیاب ہے،قطر سے ایل این جی کی درآمد تعطل کا شکار ہے تاہم مقامی گیس کے ذریعے طلب پوری کر لی جائے گی اور متبادل توانائی ذرائع پر بھی غور جاری ہے۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    انہوں نے مزید کہاکہ اگر علاقائی کشیدگی برقرار رہی تو ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمت عملی اختیار کی جائے گی آئی ایم ایف مشن کی روانگی کو انہوں نے ادارہ جاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ فنڈ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کی ضرورت نہیں، بہتر نظم و نسق کے ذریعے صورتحال کو سنبھالا جائے گا۔

  • حکومت برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمتِ عملی اپنانا چاہتی ہے،محمد اورنگزیب

    حکومت برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمتِ عملی اپنانا چاہتی ہے،محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں بانڈ اجرا کے لیے عالمی مشیروں کے تقرر کا عمل شروع کرے گی۔

    محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران بلومبرگ کو بتایا کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں بانڈ اجرا کے لیے عالمی مشیروں کے تقرر کا عمل شروع کرے گی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ڈالر بانڈ، یورو بانڈ یا سکوک میں سے کون سا مالیاتی آلہ زیادہ موزوں رہے گا پا کستا ن پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں “پانڈا بانڈ” جاری کرنے کی تیاری بھی کر رہا ہے، یہ اقدام عالمی سرمایہ کاروں خصوصاً چینی مارکیٹ تک براہِ راست رسائی فرا ہم کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ افراطِ زر جو ایک وقت میں تقریباً 40 فیصد تک پہنچ گئی تھی، اب سنگل ڈیجٹ میں ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں موڈیز، ایس اینڈ پی اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کے اختتام تک درآمدات کے تین ماہ کے برابر ہونے کی توقع ہے، حکومت برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمتِ عملی اپنانا چاہتی ہے تاکہ ماضی کی طرح ادائیگیوں کے توازن کے بحران دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

    بلومبرگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2022 کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ سے باہر ہو چکا تھا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور سبسڈی میں کمی نے اعتماد بحال کیا ہے، معاشی ماہرین بھی اس پیش رفت کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔

    معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا واضح اشارہ ہے جو ملک کے لیے مالی استحکام فراہم کرے گی، پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کو چین کی سرمایہ مارکیٹ سے براہِ راست رسائی دے گا جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا برآمدات پر مبنی ترقی طویل مدتی فوائد لائے گی، افراطِ زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اصلاحات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

    دوسری جانب ڈیووس میں سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کامیاب نجکاری نے پاکستان کی طویل عرصے سے رکی ہوئی نجکاری کی مہم میں نئی روح پھونک دی ہے، کیونکہ مقامی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی نے غیر ملکی شراکت داروں کی توجہ حاصل کرنے اور ملک کو سرمایہ کاری میں مد د دی ہے-

    محمد اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے انہوں نے دونوں ممالک کو پاکستان کا دیرینہ شراکت دار قرار دیا ان دونوں ممالک نے نجکاری پروگرام کو سراہا ہےپاکستان کا نجکاری پروگرام، جو تقریباً ایک دہائی سے بڑی حد تک غیر فعال پڑا تھا، اب دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت کے بغیر غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا مشکل رہتا ہےپی آئی اے کی حالیہ نجکاری نے کئی اہم اہداف پورے کیے ہیں، کیونکہ دو بڑے مقامی کاروباری گروپس کی شرکت نے عالمی سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے۔

    گزشتہ ماہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی خریداری کے لیے کامیاب بولی دہندہ کے طور پر سامنے آیا انہوں نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی جمع کرائی، جو حکومت کی ابتدائی کم از کم قیمت 100 ارب روپے اور اس بنیادی قیمت 115 ارب روپے سے کہیں زیادہ تھی جس پر نیلامی کا آغاز ہوا تھا۔

    دریں اثنا محمد اورنگزیب نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کے اس نئے اعتماد سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کان کنی سمیت اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے اور آنے والے وقت میں سرمایہ کاری کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا امکان ہےہم مزید بہت سی سرمایہ کاری پاکستان آتے ہوئے دیکھیں گے۔

    محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی کا محور پاکستان کے بڑے معاشی شعبوں میں موجودہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کرنا اور اس کے ساتھ ممکنہ نئے سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کرنا ہےاس سلسلے میں وزیراعظم آئی ٹی ، مصنوعی ذہانت ، کان کنی اور دیگر ترجیحی شعبوں سے وابستہ عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز ملاقاتیں کریں گے، جس میں حکومت کی جانب سے تعاون اور ہر ممکن امداد کی فراہمی کا اشارہ دیا جائے گاماضی میں درپیش بہت سے ڈھانچہ جاتی چیلنجز کو بڑی حد تک حل کر لیا گیا ہے اور اب پاکستان زیادہ فیصلہ کن اور وسیع پیمانے پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہےپاکستان کاروبار کے لیے تیار ہے۔

  • پاکستان جلد ہی اپنی تاریخ کا پہلا پانڈا بانڈ بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

    پاکستان جلد ہی اپنی تاریخ کا پہلا پانڈا بانڈ بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے، حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مالی مشیروں کے انتخاب کے لیے تجویز جاری کرے گی، پاکستان جلد ہی اپنی تاریخ کا پہلا پانڈا بانڈ بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے-

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مالی مشیروں کے انتخاب کے لیے تجویز جاری کرے گی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ ڈالر، یورو یا اسلامی سکوک بانڈ جاری کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان جلد ہی اپنی تاریخ کا پہلا پانڈا بانڈ بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 4 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ عالمی بانڈ مارکیٹ میں جانے کی تیاری کر رہا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، حالانکہ چند سال قبل پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا حکومت جلد مالی مشیروں کے انتخاب کے لیے باضابطہ تجویز جاری کرے گی علاوہ ازیں مختلف آپشنز پر بھی غور جاری ہے، جن میں ڈالر، یورو اور اسلامی سکوک بانڈ کے ساتھ ساتھ پانڈا بانڈ کا اجرا بھی شامل ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا عندیہ ہیں۔

    ویزہ فراڈ،امریکی سفارتخانےکی رپورٹ پر مقدمہ درج،کوٹمومن کے پیرکا بڑا دھوکہ

    انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستانی وفد، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو چکی ہے اور معدنیات، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے پاکستان نے معاشی استحکام کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ مہنگائی، شرحِ سود، مالی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سمیت تمام بڑے معاشی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان 2022 کے بعد عالمی بانڈ مارکیٹ سے تقریباً باہر ہو گیا تھا، تاہم آئی ایم ایف کے پروگرامز کے تحت سخت مالی اصلاحات کی گئیں مہنگائی جو ایک وقت میں 40 فیصد تک پہنچ گئی تھی، اب کم ہو کر ایک ہندسی سطح پر آ چکی ہے، حکومت نے دوبارہ پرائمری مالی سرپلس حاصل کیا ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کی ہے۔

    آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دینا انصاف کے قتلِ عام کی بدترین مثال ہے،ٌخالد مسعود سندھو

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر جون تک 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہو جانے کی توقع ہے، جو عالمی معیار سمجھا جاتا ہے روپے پر فوری دباؤ نہیں ہے کیونکہ ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے اور سروسز کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، جبکہ روپیہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے مستحکم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے التوا کا شکار اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں، جن میں سرکاری اداروں کی نجکاری اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا شامل ہےقومی ایئرلائن کو گزشتہ ماہ فروخت کر دیا گیا ہے، اب حکومت نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل میں اپنا حصہ فروخت کرنے، بڑے ہوائی اڈوں کے انتظامات آؤٹ سورس کرنے اور تقریباً 2 درجن دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری پر غور کر رہی ہے۔

    ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں،طلال چوہدری

    محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ حکومت کی ترجیح برآمدات پر مبنی ترقی ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کی وجہ سے بار بار پیدا ہونے والے ادائیگیوں کے بحران سے بچا جا سکے ہمیں اصلاحات کے راستے پر قائم رہنا ہوگا کیونکہ یہی پائیدار ترقی کا واحد حل ہے۔

  • رواں سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،محمد اورنگزیب

    رواں سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ،محمد اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں اور ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ ٹیکس زیادہ ہے یاانرجی قیمت زیادہ ہےتو یہ حقیقی مسائل ہیں، تاہم نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا-

    محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیوٹیز میں اضافہ معیشت کے لیے نقصان دہ، کاروباری لاگت کم کرنا ہوگی حکومت چینی مالیاتی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے جا رہی ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی فنانسنگ میں تنوع لانے کی ایک اہم کوشش ہے چار سال قبل ملک کے پاس ڈالرز کی شدید قلت تھی تاہم اب معیشت کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی کے باعث اب ڈیبٹ مینجمنٹ آفس جانے کی ضرورت نہیں رہی، جبکہ جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کر دی جائیں گی تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے 24 سرکاری ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے جا چکے ہیں کیونکہ سرکاری اداروں میں ہر سال تقریباً ایک ہزار ارب روپے ضائع ہو رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

    سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیوٹیز میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے ڈیوٹیز کو معقول بنانا اور کاروباری لاگت کم کرنا ناگزیر ہے، ٹیرف اصلاحات کے ذریعے خام مال پر ڈیوٹیز کم کی جا رہی ہیں جس سے برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مقامی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی ہے جبکہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کے تحت منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی توجہ اب ٹیکس وصولی پر مرکوز ہے۔

    ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی لائی گئی ہے اور معاشی اصلاحات کے ذریعے ہی ترقی ممکن ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جبکہ غیر بینکنگ افراد کو مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہےرواں سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں تر سیلات زر 38 ارب ڈالر تھیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ کمپنیاں ملک سے جا رہی ہیں تاہم نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا، وز یراعظم شہباز شریف خود اصلاحاتی ٹاسک فورس کی قیادت کر رہے ہیں اور حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

    آپریشن سندور:پاکستان کو بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی،بھارتی آرمی چیف

  • فری لانسنگ میں پاکستان  دنیا میں تیسرے نمبرپر ہے، وزیر خزانہ

    فری لانسنگ میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبرپر ہے، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں فری لانسنگ کرنے والی آبادی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا اہم ذریعہ ہے اور حکومت اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پاکستان کی آبادی کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت انہیں ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ نوجوان ملک کی سب سے مضبوط معاشی قوت بن سکیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرکاری مالی معاونت سے آگے بڑھتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی جانب بڑھ رہی ہے جو پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،نوجوان خواتین کی افرادی قوت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ ملکی معیشت کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

    پی ٹی آئی پنجاب چیف آرگنائزر کا سخت فیصلوں کا اعلان

    سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات پسِ پردہ خاصے بہتر ہوچکے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ

    متحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

  • مصنوعی ذہانت زراعت،صحت اور مالیات میں انقلاب لا سکتی ہے، محمد اورنگزیب

    مصنوعی ذہانت زراعت،صحت اور مالیات میں انقلاب لا سکتی ہے، محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان برکس میں شامل ہوکر مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے-

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آذربائیجان اور روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، اے آئی، سائبر سیکیورٹی میں نارتھ ساؤتھ تعاون اور نئے تجارتی و ٹرانسپورٹ کوریڈورز کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، معدنیات اور ممکنہ اسٹیل پلانٹ پر گفتگو جاری ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے معاشی استحکام ناگزیر ہے۔

    وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو سیکٹر کو ضابطے میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے، مصنوعی ذہانت زراعت،صحت اور مالیات میں انقلاب لا سکتی ہے، فری لانسرز کے لیے اے آئی سے آمدن اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا-

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان برکس میں شامل ہوکر مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے، حکومت اقتصادی سفارتکاری، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم رکھتی ہے، پاکستان مضبوط علاقائی رابطہ کاری اور پائیدار سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے ۔

  • سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں،محمد اورنگزیب

    سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں،محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو نقصان ہوا وہ ہوا مگر ملک میں مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے،آئی ایم ایف نے صورتحال کو سمجھ لیا ہے، آفت زدہ علاقوں کو بجلی کے بلز بھیجنا مناسب نہیں-

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، اب پانی نیچے جانا شروع ہو گیا ہے، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور پاک فوج سمیت اداروں نے بہت اچھا کام کیا ہے،بروقت لوگوں کی منتقلی سے جانی نقصان بہت کم ہوا، تاہم اب سیلاب متاثرین کی بحالی اہم ہے، لوگوں کو دوبارہ بحال کر کے انفراسٹرکچر کی مرمت کرنی ہے مستقبل میں سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے مستقل حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلز معطل کر کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا اور ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام میں ہیں تو آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہوتا ہے،آئی ایم ایف نے صورتحال کو سمجھ لیا ہے، آفت زدہ علاقوں کو بجلی کے بلز بھیجنا مناسب نہیں، جبکہ سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں، جو نقصان ہوا وہ ہوا مگر ملک میں مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے، اور عالمی سطح پر فیول کی قیمت کم ہو رہی ہے تو عالمی مہنگائی کا مسئلہ نہیں۔

  • معاشی اصلاحات اور ترقی کا عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہو سکتا، محمد اورنگزیب

    معاشی اصلاحات اور ترقی کا عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہو سکتا، محمد اورنگزیب

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات اور ترقی کا عمل فوری طور پر مکمل نہیں ہو سکتا، موجودہ وفاقی بجٹ میں ایسے اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے میں معاون ہوں گے، ملک کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو چکے ہیں اور آج مختلف حلقے اس بہتری کو تسلیم کر رہے ہیں اقتصادی استحکام کو آگے لے جانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں،گزشتہ ایک سال کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے ملکی معیشت میں جواستحکام آیا ہے اس کو آگے لے کرجائیں گے۔