Baaghi TV

Tag: محمد بن سلمان

  • شہزادہ محمد بن سلمان کی  جاپانی وزیر اعظم  سے ملاقات

    شہزادہ محمد بن سلمان کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات

    جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کِشیدا سے ملاقات کی ہےجس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    باغی ٹی وی: جاپانی وزیراعظم مملکت کے دو روزہ سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچے تھے،جدہ آمد کے فوری بعد انھوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے ساتھ سعودی جاپان گول میز اجلاس میں شرکت کی ،اس اجلاس میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صاف توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔

    جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے


    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ہم جاپان کو تیل کی ترسیل کی ضمانت دیتے ہیں اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ سعودی عرب جاپان کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے اور اس کی کل ضروریات کا 40 فی صد پورا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب صاف ہائیڈروجن اورری سائیکل شدہ کاربن ایندھن کےشعبے میں جاپان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں اضافہ اور تنوع جاری ہے۔

    افغانستان میں ٹی ٹی پی نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دعوی زمینی حقائق کے …


    سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے 26 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’’جاپان مملکت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم صاف توانائی کے شعبے میں جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے‘‘۔ وزیر اعظم کِشیدا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جاپان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ٹوکیو ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مملکت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    آن لائن گیمنگ کے دوران خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے،صدر مملکت

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان عظیم رشتے کی ایک نہایت ہی خوبصورت علامت ہے، 2 بھائیوں کے چہروں پر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز منیٰ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے منیٰ میں ملاقات کی،محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاسعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

    سرکاری اسپتالوں میں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ

  • بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے،حافظ مسعود اظہر

    بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے،حافظ مسعود اظہر

    بہترین حج انتظامات کرنے پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولیعہد محمد بن سلمان، وزیر حج توفیق بن فوزان اور حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے جنھوں نے حج انتظامات اور حجاج کرام کی خدمت کےلئے ریاست کے سارے وسائل صرف کردیے ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حجاج کرام رب رحمان کے مہمان ہیں اور سعودی حکومت اپنے قیام سے ہی اس بات کے لئے کوشاں رہی ہے کہ ضیوف الرحمن کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ حج کے موقع پر سارے عالم اسلام کی نمائندگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ عظیم اجتماع امت کی وحدت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔سعودی حکومت نے حج کی عبادات بجالانے ، مقدس مقامات کے درمیان آمد ورفت اور حجاج کرام کے علاج معالجہ کےلئے امسال بھی مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، منی، مزدلفہ اورعرفات میں مثالی انتظامات کئے ہیں ۔ سعودی وزارت صحت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں کے جال بچھا دیے ہیں جن کے ذریعے حجاج کرام کو امراض سے بچاو، علاج اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 180 ایمبولینسز بھی زائرین کی خدمت کےلئے مامور کی گئی ہیں ۔

    سعودی وزارت صحت نے ہنگامی بنیادوں پر25 ہسپتال، 156 ہیلتھ سینٹرز قائم کیے ہیں جن میں بستروں کی گنجائش بھی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ سہولتیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں حج پر آنے والوں کو مہیا کی گئی ہیں۔مشاعر مقدسہ ٹرین اور حرمین ایکسپریس ٹرین میں بھی میڈیکل پوائنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضیوف الرحمن کےلئے بہترین حج انتظامات کرنے پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد محمد بن سلمان کی اسلام اور حجاج کرام کے ساتھ محبت کا ثبوت ہیں جس پر ہم سعودی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

    اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے ‘

  • سعودی ولی عہد  اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان مختلف مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سےبھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی تھی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بدھ کے روز الریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    بابا وانگا کی 2023 میں ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیشگوئی

    دونوں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے، یمن میں دیرپا امن کے قیام اور خطے میں استحکام، سلامتی، کشیدگی میں کمی اور انضمام کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    ان کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرفین نے سوڈان میں متحارب فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے اپنے مضبوط دوطرفہ تعاون کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

    مدینہ منورہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبویؐ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی –

    باغی ٹی وی : شہزادہ محمد بن سلمان کے مسجد نبویؐ پہنچنے پر گورنر مدینہ منورہ اور حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دیگر آئمہ کرام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا-


    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور روضہ رسولؐ پر حاضر ہوکر سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام بھیجا۔


    بعد ازاں ولہ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلام کی پہلی مسجد قباء میں بھی حاضر ہو کر نوافل ادا کئے اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور مسجد قباء کے توسیعی منصوبے کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی۔

  • جی-20 سربراہ اجلاس میں شرکت سےمعذرت کےبعد سعودی ولی عہد کی غیرمتوقع آمد

    جی-20 سربراہ اجلاس میں شرکت سےمعذرت کےبعد سعودی ولی عہد کی غیرمتوقع آمد

    بالی: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچ گئے جہاں انھوں نے غیر ملکی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-20 ممالک کے سربراہان کا سترہویں اجلاس کا آغاز انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگیا جس میں روس یوکرین جنگ، عالمی اقتصادی بدحالی اور غذائی تحفظ سمیت اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

     

    G20 کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے رکن ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک دنیا کو ایک اور سرد جنگ سے بچانے کے لیے روس یوکرین تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متحرک ہونا چاہیئے۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے مزید کہا کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی تو دنیا کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ اس جنگ سے عالمی معیشت زبوں حالی اور دنیا غذائی قلت کا شکار ہوسکتی ہے۔

    قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بالی کے نگورا رائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی وفد کے ہمراہ پہنچے جہاں ان کا استقبال انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹنگ وزیر برائے سمندری امور اور سرمایہ کاری لوہوت بنسر نے کیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بہت مصروف وقت گزارا اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، ترک صدر طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم رشی سنک، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقاتیں کی۔

     

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جنپنگ اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کی ان مصروفیت کے باعث ان کے علیل ہونے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ گزشتہ ماہ ولی عہد نے عرب لیگ کے نومبر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے پیشگی معذرت کرلی تھی۔

    شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ناسازیٔ طبعیت کے باعث ڈاکٹرز کی ٹیم نے ولی عہد کو سفر کرنے سے منع کیا ہے اس لیے وہ یکم اور دوم نومبر کو ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں شرکت کے لیے الجزائر نہیں جائیں گے۔

    گو اُس وقت سرکاری سطح پر یہ نہیں کہا گیا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نومبر میں ہی انڈونیشیا میں ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم ایسی افواہیں زیر گردش تھیں کہ شاید ولی عہد بالی بھی نہ جائیں۔

    واضح رہے کہ آج شروع ہونے والا G20 سربراہان کا اجلاس کل اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس سال G20 کی صدارت انڈونیشیا کے پاس ہے اور حسب روایت انہی کی میزبانی میں سال بھر 200 سے زیادہ ورکنگ گروپ میٹنگز اور ضمنی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےپاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کا دورہ منسوخ کیا:طاہراشرفی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےپاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کا دورہ منسوخ کیا:طاہراشرفی

    لاہور:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےپاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کا دورہ منسوخ کیا:پراپیگنڈہ نہ کیا جائے،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ محمدبن سلمان نے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ دورہ ملتوی کیا ہے

    طاہر اشرفی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے مہمان تھے اور ہیں انہوں نے پاکستان کے سیاسی حالات کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ نہیں کیا بلکہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناپرپاکستان سمیت دیگرکئی ملکوں کا دورہ ملتوی کردیا ہے

     

     

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان خادم الحرمین الشریفین ہیں پاکستان کا سعودی عرب سے دین کا رشتہ ہے اور یہ رہے تھا ، اس لیے جو احباب پاکستان کے داخلی معاملات سے اس دورے کی منسوخی کو جوڑ رہےہیں وہ درست نہیں کررہے

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورۂ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی 20 سمٹ کے باعث محمد بن سلمان کے دورے کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ سعودی وفد میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کچھ وقت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، جی 20 سمٹ کے باعث اب ان کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان اور ان کے وفد کے دورے کی نئی تاریخ کے تعین کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • مصر میں وزیراعظم کی  شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    مصر میں وزیراعظم کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی –

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک سعودی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلےکے لیےکوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

    پاکستان کوقرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملاجتناملنا چاہیے تھا،انتونیو گوتریس


    ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ ، پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

    دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے، دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرا‏عظم سے مختلف ملکوں اور اداروں کے سربراہوں نے ملاقات کی شہباز شریف سے اسپین، نائیجر،ایسٹونیا، کویت ، بحرین ، تاجکستان ، عراق ، انڈونیشیا اور لبنان کے قائدین نے الگ الگ ملاقات کی ان کے علاوہ کمشنریورپی یونین اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سمیت آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔

    کانفرنس میں غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔

    وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مصر میں وزیراعظم اور یورپی یونین کے صدرکی ملاقات

  • سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے جس کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی سعودی خصوصی سیکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور سعودی وزیر اعظم و ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادرمیں 10 ارب ڈالرزسے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرے گا اور چینی کمپنیاں منصوبےکی تکمیل کےبعدابتدائی طورپرریفائنری چلائیں گی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ کرسکتی ہے اوپیک میں امریکہ مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

    وزیراعظم کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

  • محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا

    محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔سعودی سرکاری میڈیا کی طرف سے اس متعلق خبرجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا جس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے وزیر اعظم ہوں گے۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت کیا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد اورمنسٹرز کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر منصور کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان کابینہ میں ردوبدل تک وزیر دفاع رہیں گے۔

    شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کردیا، وزراء کونسل میں بھی تبدیلیاں کردیں۔شاہی فرمان کے مطابق خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی وزراء کونسل میں رد و بدل کی بھی منظوری دیدی۔

    سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے پر اس سے پہلے صرف شاہ فیصل ہی فائز رہے ہیں، اس لحاظ سے محمد بن سلمان بادشاہ بننے سے پہلے اس عہدے پر فائز ہونے والے سعودی عرب کے دوسرے وزیر اعظم ہونگے۔