Baaghi TV

Tag: محمد حفیظ

  • تینوں فاسٹ بولرز کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیئے،محمد حفیظ

    تینوں فاسٹ بولرز کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیئے،محمد حفیظ

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شا ہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیےتینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔

    انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا ٹورنامنٹ نہیں جتوایا، اب وقت ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور دوسرے بولرز جیسے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ کو موقع دیں، نوجوان فاسٹ بولر اپنے مواقعوں کا انتظار کررہے ہیں، وہ بھی مستحق ہیں ان کے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ ہے،نوجوان فاسٹ بولر اپنے مواقعوں کا انتظار کررہے ہیں، وہ بھی مستحق ہیں ان کے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

    اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    حافظ آباد: پولیس سے فرار ملزم دوبارہ گرفتار، 3 اہلکار بھی شکنجے میں آ گئے

    دوسری جانب بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بابر گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں لیکن آج تک ایک میچ میں بھی بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے،بابر کو اب نمبر تین پر مستقل کھلانا چاہیے تاکہ ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہو، رضوان، بابر اور سلمان علی آغا مل کے اچھا مڈل آرڈر بن سکتے ہیں۔

    18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا

  • انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر محمدحفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیو نگ سیٹ پر ہے، انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں، انگلینڈ نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاس بہتر گیم پلان ہے ، انگلینڈ کی ٹیم 175 رنز سے زائد کر کے جیتنے کے لیے جائے گی، پاکستان ٹیم صرف ڈرا کے لیے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔

    دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی جبکہ پاکستانی بالرز تاحال وکٹ کیلئے ترس رہے جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 260 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ آغا سلمان کے حصے میں آئی۔

  • ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،محمد حفیظ

    ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،محمد حفیظ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم،ایڈم ہولیوک بیٹنگ کوچ ،سائمن گرانٹ ہیلمٹ ہائی پرفارمنس کوچ ، عمرگل فاسٹ بولنگ کوچ ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، ڈریکس سائمین اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز ٹیم انالسٹ، لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ٹیم سکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو ٹیم میڈیا منیجر ، عمار احسن ویڈیوگرافر، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر جبکہ ملنگ علی بطور ٹیم میسیور شامل ہیں-

    اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں ماضی کے ریکارڈز کو دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف آگے دیکھنا ہے کیونکہ ہم صرف اپنے جوابدہ ہیں ٹیم آسٹریلیا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہے ہم جیت کے ذہن کے ساتھ جا رہے ہیں ہم فی الحال کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں بطور ٹیم ڈائریکٹر میرا کام ٹیم کی حکمت عملی کو دیکھنا ہے۔ کوچنگ اسٹاف اس میں سہولت فراہم کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور منصوبوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اعظم خان پر جرمانہ عائد

    محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں فی الحال ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کسی کی ضرورت ہوئی تو ہم ہیڈ کوچ کو بھی طلب کریں گے ہم نے کوچنگ میں کچھ اور نام بھی شامل کیے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے بابر اعظم بدستور ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں اور وہ ٹریننگ کے دوران شان مسعود کی مدد بھی کرتے رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بابراعظم کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہمیں جدید دور کی کرکٹ کو اپنانا اور جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی ٹریننگ کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بھرپور پریکٹس کی۔

    بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

  • پی سی بی؛ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری

    پی سی بی؛ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری

    ذکاء اشرف نے محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کردیا ہے جبکہ زیم آفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے زمبابوے میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    علاوہ ازیں 20 جولائی سے 29 جولائی تک ہونیوالی لیگ کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بولر محمد عامر، شاہ نواز دھانی اور بیٹر آصف علی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورتحال سے ذکا اشرف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد محمد حفیظ سمیت محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت
    بچوں کی سمگلنگ اور چائلڈ لیبر کیخلاف نیشنل ڈائیلاگ

    لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر سابق کپتان نے بورڈ سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کے باعث جانے سے روکا گیا تھا۔ زیم آفرو ٹی10 لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں مقابلے ہوں گے۔ ادھر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر عائشہ نسیم نے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

    18 سالہ عائشہ نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ جارح مزاج کرکٹر فیصلہ واپس لے لیں تاہم کرکٹ بورڈ کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ فیضان لاکھانی کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید نہیں کھیلنا چاہتیں، یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ انجری کا شکار تھیں تاہم پاکستان کرکٹ بورد نے اس موقع پر فیصلے کو جذباتی جان کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔

  • وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

    وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں کھیلوں کیلئےکچھ نہیں ہوا،حفیظ

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری اچھی ہے اور میری کوشش ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے میری کرکٹ پر توجہ نہیں تھی لیکن جب راولپنڈی منتقل ہوئے تو کرکٹ میں تیز بال پر توجہ دی جبکہ انڈر 16 میں لگا کہ کرکٹ میں کچھ کرنا ہے اور انڈر 19 میں کارڈ بنا اور کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

    شاداب خان نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنا مشکل ہے۔ سعید اجمل سے بہت کچھ سیکھا اور دیگر تمام سینئر کھلاڑیوں سے بھی بہت اچھی کرکٹ سیکھی۔

    وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی وہ فطری طور پر مثبت شخصیت ہیں اور انہوں نے ملاقات میں ہماری حوصلہ افزائی کی وزیر اعظم نے ہار کے باوجود کپتان اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا تھا۔

    دوسری جانب جی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بطو کھلاڑی ہمارا ساتھی وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوا مگر ان کے دور میں اسپورٹس کے لیے کچھ نہیں ہو رہا میں عمران خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ہمیشہ رہوں گا، اگر ان کے ہوتے ہوئے کھیلوں میں بہتری نہیں آئی تو پھر کیسے آئی گی میں حیران اور پریشان ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کھیلوں کا کلچر پیدا نہیں ہوا۔

    این سی او سی کا پی ایس ایل سیون ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایک ویلفیئر اسٹیٹ ہیں، احسان مانی اور وسیم خان کے دور میں کوئی کام نہ ہواڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ہمیں عمران خان، وسیم اکرم اوردیگر کھلاڑی دیئے، اسی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت تھی ہم اس معاملے کو لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے تھے اور بات کی تھی ۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

  • محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان کے نامور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا

    محمد حفیظ نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئراور کامیابی سے بہت خوش ہوں میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے 18 سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا، اور اپنے ملک اور ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اس سفر میں پی سی بی اور میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا

    محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور آخری ورلڈ کپ پاکستان کے پرائیڈ کے لئے کھیلا تھا ، محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو کہا گیا کہ کھیلنا ہے توکھیلیں جب میں نے میچ فکسنگ پر اسٹینڈ لیا اور دوسرا موقع دینے کی مخالفت کی تو اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ آپ کو کھیلنا ہے تو کھیلیں وہ تو کھیلیں گے ، وہ میرے کیریئر کا سب سے افسوس ناک لمحہ تھا،

    محمد حفیظ کا تعلق سرگودھا سے ہے ، انہوں نے تین اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الااقومی ون ڈے کھیلا تھا اسی سال اگست میں انھوں نے نینشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ،محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے، آل راونڈر نے ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے اور 29 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سنچریوں 64 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ایک مستند فیلڈر مانے جانے والے محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کے ساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض