Baaghi TV

Tag: محمد عامر

  • بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عامر خا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے آنے سے انکار کے بعد اس تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے ، انہوں نے سارا معاملہ خراب کر دیاہے،اگر آئی سی سی کو پتا تھا کہ بھارت نے نہیں آنا تو آپ کو کلیئر کردینا چاہیے تھا،-

    آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر کپتان محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہیے، ہم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرایاہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، یہ ایک نئی لیڈرشپ تھی، جب آپ بڑے فیصلے لیتے ہیں تو اس طرح کے نتائج بھی آتے ہیں۔

    عامر خان نے کہا کہ ہم کرکٹ بھی بہت اچھی کھیلے ، یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ ان کے ٹاپ کلاس کے پلیئرز میچ کھیلے ، ہم نے ان کو ون سائیڈڈ میچ میں ہرایا، ہمیں آگے بھی ایسے ہی بڑھتے رہنا ہے ، آگے اور بھی سیریز ہیں ، اسی طرح پلاننگ سے سیریز کھیلنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں تو کہتا رہاہوں کہ رضوان کو کہیں موقع نہیں دیا، آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں رضوان نے یہ نہیں سوچا کہ پارٹ ٹائم بولر کے تین چار اوور نکلوا دوں، اس نے کہا کہ مارنا ہے تو میرے بڑے بولرز کو مارو، رضوان نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ، اس کی لیڈرشپ میں بہت فرق تھا ۔

  • میرے نزدیک ویرات کوہلی  بابراعظم سے  اونچے درجے پر ہیں،محمد عامر

    میرے نزدیک ویرات کوہلی بابراعظم سے اونچے درجے پر ہیں،محمد عامر

    دوحہ: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن میرے نزدیک ویرات کوہلی اس موازنے میں اونچے درجے پر ہیں۔

    باغی ٹی وی: دوحا میں جاری لیجنڈ کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کی خاتون صحافی کیجانب سے ایشیا لائنز کے محمد عامر نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی پرفارمنس کے بارے سوال پر کہا کہ اس وقت دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن آپ اگر شروع سے دیکھیں تو میں ہمیشہ ویرات کوہلی کو اونچے درجے پر رکھتا ہوں کیوںکہ جو کامیابی اپنے کیرئیر کے دوران ویرات کوہلی نے حاصل کی مجھے نہیں لگتا کوئی بھی کھلاڑی اس لیول پر جاسکتا ہے۔

    ٹی 20 رنز:بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

    محمد عامر نے کہا کہ ویرات جب بھی دباؤ میں ہوتے ہیں تو وہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا چیلنج قبول کرتے ہیں یہی ویرات کی سب سے بڑی خوبی ہے، ورلڈکپ سے قبل ویرات کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن اس کے بعد ویرات نے ورلڈکپ میں پرفارمنس دی، پھر ان کی ٹیسٹ سنچری پر تنقید کی جارہی تھی جس کے بعد ویرات نے ٹیسٹ سنچری بھی کردکھائی لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کا کسی بھی کھلاڑی سے کوئی موازنہ نہیں بنتا وہ ایک لیجنڈ پلیئر ہے۔

    پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

  • محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

    محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپسی کا فیصلہ پی ایس ایل پرفارمنس سے مشروط کردیا

    لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے کو پی ایس ایل میں پرفارمنس سے مشروط کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اگر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ آتے ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت زبردست رہے گا۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔اب بھی یقینی طور پر کارکردگی بہترین ہوگی۔ یقین ہے کہ نجم سیٹھی کے دور مین پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہوگی۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے پیسر نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سپرلیگ میں پرفارمنس کے بعد اس بات کو بھی دیکھنا ہے کہ آیا قومی ٹیم کو میری ضرورت ہے بھی یا نہیں۔ سابق چیئرمین رمیز راجہ فکسنگ میں سزایافتہ کھلاڑیوں پر دروازے بند کرنے کے حوالے سے کچھ بھی کہیں۔ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ میں لیگز کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ یہ فیصلہ کرنا موجودہ بورڈ مینجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو ٹیم کی ضرورت سمجھتے ہیں یا نہیں۔ اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد رمیز راجہ جس قسم کی باتیں کررہے ہیں، وہ انہیں زیب نہیں دیتیں۔ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ پڑھے لکھے آدمی ہیں، مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں۔ورک لوڈ پالیسی نہ اہنانے سے فاسٹ بولرز کی انجریز پر بات کرتے ہوئے محمد عامر کا موقف تھا کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دینا بہت بہت ضروری ہوتا ہے۔

  • ابوظبی ٹی 10: محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

    ابوظبی ٹی 10: محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

    ابوظبی ٹی 10 محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے سیزن کے لئے ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔ ڈرافٹنگ تقریب گزشتہ روزہوئی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

    قائداعظم ٹرافی میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان

    دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈیئٹرز نے آندرے رسل، مجیب الرحمان ، ڈیوڈ وائزے ، ٹام کہولر، لیوک ووڈ، اوڈین اسمتھ، جوش لٹل، ویل اسمید، ظہیرخان ، کرٹس کیمفر، ظہورخان، عدیل ملک ، سلطان احمد، جے سن روئے اور تسکین احمد کو چنا ہے جبکہ نیکولس پورن آئیکون کھلاڑی ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیم بنگلہ ٹائیگرز نے ایون لوئس، کولون منرو، حضرت اللہ زازئی، جوئے کلارک ، بینی ہوول ، بین کٹنگ، محمد عامر، میتھشا پاتھیرانا، نورالحسن، مرتھرن جوئے چوہدری، روحان مصطفیٰ ، چراغ سوری، عمیرعلی، ڈین کرسٹین اور جیک بیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آئیکون کھلاڑی ہوں گے اس بار دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 نومبر سے 4 دسمبر کھیلاجائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

    واضح رہے کہ قومی کرکٹرمحمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ناروا سلوک کا الزام لگاتے ہوئے، عامر نے 17 دسمبر 2020 کو اعلان کیا کہ وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے فیصلے کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے ’ذہنی اذیت‘ کو قرار دیا تھا اورانہوں نے ایک سے زائد مواقع پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف بشمول وقار یونس اور مصباح الحق پر کھل کر تنقید کی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کی شبیہ کو بنانے میں کافی محنت درکار ہے۔ اگرچہ وقار یونس نے اس کی تردید کی اور کہا تھا کہ انہیں محمد عامر کے تبصروں سے تکلیف ہوئی ہے۔

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،لاہور میں ٹریننگ سیشنز، میڈیا کانفرنسز اور میچز کا شیڈول

  • آہ ! محمد عامر کا آخری میچ ، غمناک خبران کے لیے جو عامر سے محبت کرتے تھے

    آہ ! محمد عامر کا آخری میچ ، غمناک خبران کے لیے جو عامر سے محبت کرتے تھے

    لندن : پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد عامر کا ٹیسٹ کیرئیر ختم ، اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر، برطانیہ کی ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔دوسری طرف ہفتے کو ایسکس کاؤنٹی نے تصدیق کی کہ محمد عامر نے اپنے معاہدے میں توسیع کردی ہے اور وہ بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 27سالہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور مستقبل میں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔محمد عامر کا دنیا کا بہترین اور باصلاحیت فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ قرار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے 66 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی اور 254 وکٹیں حاصل کی ہیں۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جو کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، ان میں سب سے اہم نام فاسٹ بولر محمد عامر کا ہے۔

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

  • محمد عامر کی باؤلنگ میں پہلے جیسی سوئنگ نہیں رہی: محمد آصف

    محمد عامر کی باؤلنگ میں پہلے جیسی سوئنگ نہیں رہی: محمد آصف

    لاہور: پاکستان کرکٹ کے فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے عامر نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ دے کر جلدبازی کی ہے، کھلاڑیوں کا زیادہ تر رجحان ٹی ٹوینٹی کی جانب ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے اس فارمیٹ میں ٹائم کم لگتا ہے اور پیسہ زیادہ ملتا ہے ، ٹی ٹوئنٹی میں آپ صرف 4 اوورز اچھے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے برعکس ٹیسٹ کرکٹ آپ کا زور پانچ دن تک مانگتی ہے،
    محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ عامر نے ورلڈ کپ میں اچھی باولنگ کی لیکن وہ اس سے بھی اچھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تو نئے لڑکوں کو ضرور موقع ملنا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ اس وقت مشکلات کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرنے والا کوئی ایک بھی باولر نہیں،
    کپتانی کے سوال پر محمد آصف کا کہنا تھا کہ بورڈ کو تینوں فارمیٹوں کا سکواڈ اور کپتان الگ الگ رکھنا چاہیے تاکہ لڑکوں پر بوجھ نہ پڑے،

  • محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    لاہور : پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے سنیئر کھلاڑیوں نے بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہاہے کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرحیرانی ہوئی ہے،فاسٹ بالر27سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے.


    وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ لکھا ہے کہ بالر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے،محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں 2،اگلے سال انگلینڈ میں 3ٹیسٹ کھیلنے ہیں،پاکستان کو آسٹریلیا،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت ہوگی۔

  • محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا..

    محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا..

    پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ وہ ساری توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں اس وجہ سے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی مختصر فارمیٹ میں پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کر رہے ہیں ۔

  • انگلینڈ سے پے درپے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کس کے مدمقابل ہونے جارہی ہے

    انگلینڈ سے پے درپے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کس کے مدمقابل ہونے جارہی ہے

    دورہ انگلینڈ کی تلخ یادیں لیے پاکستانی ٹیم آج ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان سے ٹکرائے گی. دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ورلڈ کپ جوکہ اسی ماہ میں شروع ہو رہا ہے. اس کے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے. افغانستان کی نسبت پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط نظر آتی ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ ایک روزہ میچز میں پے درپے 10 میچز میں شکست کھانے والی ٹیم آج افغنستان کے خلاف کیا رنگ دکھاتی ہے. محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں.