Baaghi TV

Tag: محمود الرشید

  • جو ہماری پارٹی کا گند تھا وہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں،محمود الرشید

    جو ہماری پارٹی کا گند تھا وہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں،محمود الرشید

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور محمود الرشید نے کہا ہے کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑے رہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی: جناح ہاؤس توڑ پھوؤ جلاو گھیراؤ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    یوم تکریم شہداء کی تقریب، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عارف علوی نظر نہ آئے

    احاطہ عدالت میں صحافی نے یاسمین راشد سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہے۔ جس پر یاسمین راشد نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہی، میں عمران خان کےساتھ کھڑی ہوں۔

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتےہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جو ہماری پارٹی کا گند تھا وہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں، اور پارٹی چھورنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

    ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آپ مجھے مارنا چاہتے ہیں گاڑی میں پنکھا بھی نہیں لگا ہوا، گآڑی میں پنکھا لگوا دیں اس دوران پولیس اور میاں محمود الرشید کے وکلا کے درمیان تکرار ہوئی۔

  • سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    لاہور:سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    اس حوالے سے میاں محمود الرشید نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

    دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔سعدیہ سہیل کاکہنا تھا کہ پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے، گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے۔

  • سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے  متعلق  محمود الرشیدکا اہم اعلان

    سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے متعلق محمود الرشیدکا اہم اعلان

    سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا – محمود الرشید
    بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے شو آف ہینڈ کے طریقہ کار کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے
    لاہور05فروری:وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میا ں محمود الرشید نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے نتیجے میں سیاسی عمل سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا -شو آف ہینڈز کے طریقہ کار سے سیاسی عمل کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی لیکن بعض سیاسی جماعتو ں کی طرف سے اس کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاسی گندگی کی صفائی کے ذریعے ہی ملک میں جمہوری روایات اور صحت مند رویوں کا فروغ ممکن ہے – اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہاکہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں – پیپلز پارٹی، ن لیگ اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کا مخالفت برائے مخالفت کا رویہ جمہوری اورسیاسی طرز عمل کے منافی ہے -ایسا کرکے وہ ملک اور جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کررہیں بلکہ ایک گلے سڑے نظام کے تسلسل کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں -میاں محمود الرشید نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ سے سیاسی عمل کی بہت سی پیچیدگیوں خصوصا ہارس ٹریڈنگ اور دیگر منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی – انہو ں نے کہاکہ جمہوری،سیاسی سوچ کا تقاضا ہے کہ جماعتی مفاد سے بالاتر ہوکر ان حکومتی اقدامات کی حمایت کی جائے تاکہ سیاسی عمل کو شفاف بنایاجاسکے –